پریس ریلیز
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے زیر اتنظام اسکولو ں کی گیارہویں جماعت میں داخلے کے پروگرام میں تبدیلی کی ہے۔تبدیل شدہ پروگرام کے مطابق جامعہ سینیئر سیکنڈری اسکول، جامعہ گرلز سینئر سکنڈری اسکول(سیلف فینانس) اور ایس اے ایچ سینیئر سیکنڈری اسکول(سیلف فینانس) میں گیارہویں جماعت سائنس،گیارہویں جماعت آرٹس اور گیارہویں جماعت کامرس میں داخلے کے لیے آن لائن فارم یکم مارچ دوہزار چوبیس سے بھرے جاسکتے ہیں اور داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ تیس مارچ دوہزار چوبیس ہوگی۔
جامعہ سینیئر سیکنڈری اسکول اور جامعہ گرلز سینیئر سیکنڈری اسکول(سیلف فینانس) کی نویں جماعت اور سید عابد حسین سینیئر سیکنڈری اسکول (سیلف فینانس) کی پریپ، پہلی،چھٹی اور نویں جماعتوں میں آن لائن داخلے کے فارم کنٹرول آف امتحانات کی ویب سائٹ (www.jmicoe.in)
پر دستیاب ہیں اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ انتیس فروری دوہزار چوبیس ہے۔
تعلیمی سال دوہزار چوبیس اور پچیس کے لیے جامعہ اسکولوں کا مشترکہ پراسپیکٹس ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیاہے۔داخلے سے متعلق مزید معلومات اور تازہ جانکاری کے لیے براہ کرم مندرجہ سائٹ پر جائیں: www.jmicoe.in
تعلقات عامہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page