Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras دسمبر 2, 2021
by adbimiras دسمبر 2, 2021 0 comment

اردو زبان: فن تدریس/ محمد قمر سلیم –  محمد اکرام

تدریس کے فن اور اس کے طریق کار پر بیشتر زبانوں میں کتابیں اور مضامین موجود ہیں۔ اردو میں بھی فن تدریس پرکتابیں لکھی گئی ہیں جن میں تدریس اردو (ڈاکٹر فرمان فتح پوری)،  اردو تدریس : جدید طریقے اور تقاضے (ڈاکٹر ریاض احمد)، اردو زبان کی تدریس (معین الدین)،  اردوکی درس و تدریس کے مسائل (ڈاکٹر ہارون ایوب )،اردو زبان کی تدریس و فہم (ڈاکٹر تلمیذ فاطمہ نقوی اور ڈاکٹر آفاق ندیم خاں)،  اردو کی تدریس اور نصابی کتابوں کے مسائل ( ڈاکٹراطہر مسعود خاں ) قابل ذکر ہیں۔ اسی سلسلے کی کتاب ہے ‘اردو زبان: فن تدریس‘ جس کے مصنف  ڈاکٹر محمد قمر سلیم ہیں۔  اس موضوع پر یہ اہم اور کارآمد کتاب ہے۔چونکہ آپ خود تدریس جیسے باوقار پیشے سے وابستہ ہیں،  یہ دور جدیدتکنا لوجی کا ہے، جس کے ذریعے ہر فیلڈ میں کچھ نہ کچھ تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ اسی لیے آپ نے طلبا کو عہد حاضر کے جدید تقاضوں  سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے اندر دلچسپی پیدا کرنے کی خاطر ہی ‘اردو زبان: فن تدریس’ جیسی کتاب لکھنے کی ضرورت محسوس کی۔ دوران ِ تدریس اپنے طویل تجربے کی بنا پر آپ نے جو مشاہدہ کیا ہے اسی کے پیش نظر اس کتاب میں تدریس کے مختلف تکنیک اور کچھ نئے وضع کردہ اصطلاحات کی روشنی میں مفصل اور جامع بحث کی ہے۔

ڈاکٹر محمد قمر سلیم کی کتاب’اردو زبان: فن تدریس‘ میں تدریس کیا ہے، اس کے طریقے، تدریس کے بنیادی نکات، ماہرین تعلیم کے رہنما اور کارآمد تعلیمی فلسفے، طلبا اور اساتذہ کے درمیان باہمی رشتے، دوران تعلیم آنے والی مشکلات کا حل، متن کی تفہیم میں آنے والی دشواریاں اور ان کا تدارک وغیرہ وغیرہ جیسے اہم نکات سے بحث کی گئی ہے۔ صاحب کتاب نے ابتدا میں ’فن تدریس‘ کے تحت آج کے بچوں میں انگریزی زبان سے قربت اور اس کے اثرات، اردو زبان سے دوری اور اس کے نقصانات کا ذکر بھی کیا ہے اور یہ واضح کرنے کی کوشش کی ہے کہ اگر اردو زبان کو زندہ رکھنا ہے تو بنیادی سطح پر تدریس اردو کی جڑوں کو مضبوط کرنا ہوگا، اسکولوں میں اس زبان کو صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی زبان بنانا ہوگا اور اس زبان کو تمام تعصبات یعنی کسی خاص مذہب، طبقے اور ذات پات سے بھی پاک رکھنا ہوگا، تبھی یہ زبان دوسری پیشہ ورانہ زبان سے مقابلہ کرپائے گی۔ یہاں بنیادی سطح کی تعلیم سے مراد پرائمری اور ثانوی سطح کی تعلیم ہے جس پر مصنف کا خاص زور ہے۔  مصنف نے تعلیم کے حوالے سے بہت ہی مبسوط اور مربوط گفتگو کی ہے۔ مصنف نے لفظ شناسی، تلفظ اور املا کے مسائل پر بھی بحث کی ہے اور ان کے حل کا طریقہ سبق کی بلند خوانی بتایا گیا ہے۔ میرے حساب سے یہ طریقہ زیادہ کارآمد نہیں ہے۔ کچھ سالوں قبل گاؤں میں جگہ جگہ مکاتب قائم تھے جہاں بنیادی سطح پر چھوٹے چھوٹے بچوں کو اساتذہ لفظ شناسی، تلفظ اور املا کی مشق کراتے تھے جس کی بنا پر ان بچوں میں تلفظ اور املے کی غلطیاں بہت کم ہوتی تھیں۔ مگر اب صورت حال قدرے تبدیل ہوگئی ہے۔ مکاتب تقریباً بندہوچکے ہیں، جس کا منفی اثر یہ پڑا ہے کہ ماڈرن پبلک اسکول اور کالجز کے طلبا کے تلفظ اور املا میں بے تحاشا غلطیاںدیکھنے کو ملتی ہیں۔ اگر مصنف اس کتاب میں ان مکاتب کے فوائد اور ان کے دوبارہ قیام پر زور دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا اور اس کے بہتر نتائج بھی دیکھنے کو ملتے۔ جب بنیاد مضبوط ہوتی ہے تو اس پر مستحکم اور پایہ دار عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے، اس مثال کے ـذریعے  مصنف نے یہ سمجھایا ہے کہ فن تدریس میں بنیادی سطحوں کو مضبوط کرنے کے لیے ڈی ایڈ اور بی ایڈ سے تربیت یافتہ اساتذہ کی کتنی اشد ضرورت ہے۔ اساتذہ کے لیے طلبا کی نفسیات کو پڑھنا بھی طریق تدریس کے لیے کارآمد بتایا گیا ہے۔ قمر سلیم نے معیار سے زیادہ ڈگری کے حصول کے خواہاں طلبا اور ان اداروں کی سرزنش کی ہے جو ایسے طلبا کو ڈگریاں فراہم کراتے ہیں۔مصنف کا  اردو کے ذریعے ڈی ایڈ، بی ایڈ اور ایم ایڈ کرنے والے طلبا کے لیے اردو میں کتابوں کی عدم دستیابی کا شکوہ بھی بجا ہے لیکن اس ضمن میں این سی ای آر ٹی نے حال میں جو پہل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

کتاب کا پہلا باب ‘تدریس اور متن ہے’ جس کے تحت زبان کی تدریس، تدریس میں بنیادی عناصر کی اہمیت، متن کا تدریسیاتی تجزیہ جیسے مضامین شامل ہیں۔ پہلا مضمون ‘تدریس اور متن ہے’ اس مضمون میں اردو اساتذہ کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ طلبا کو درس دیتے وقت اردو زبان کو محض مضمون نہیں بلکہ زبان کی حیثیت سے پڑھائیں اور کسی موضوع پر درس سے پہلے تمہید ضرور باندھیں تاکہ طلبا ذہنی طور پر پڑھنے کیے لیے تیار ہوجائیں۔ دوسرا مضمون ‘تدریس میں بنیادی عناصر کی اہمیت’  یہ موضوع اس لیے بھی اہم ہے کہ طلبا کی دلچسپی کی خاطر پہلی قومی تعلیمی پالیسی میں 10 اہم اور بنیادی عناصر کی طرف نشان دہی کی گئی تھی جس کا جاننا ہر ہندوستانی کے لیے ضروری قرار دیا گیا تھا۔ مصنف کے بقول ان عناصر کا ذکر اس سے پہلے اردو تدریس کی کسی بھی کتاب میں موجود نہیں ہے۔ تعلیمی اصلاحات کے ضمن میں  10 بنیادی عناصر میں ہندوستان کی تحریک آزادی کی تاریخ، آئینی پابندیاں، قومی پہچان کی تعلیم کے لیے ضروری متن، ہندوستان کی عام ثقافتی میراث، مساواتیت، جمہوریت اور سیکولرازم، جنسی مساوات، ماحول کی حفاظت، سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا، چھوٹے خاندان کے اصولوں پر چلنا، سائنسی رجحانات کی شمولیت شامل ہیں۔ ان نکات کی طرف مصنف نے طلبا اور اساتذہ دونوں کو دھیان دینے کی ترغیب دلائی ہے۔

دوسرا باب ‘نظریات اور تکنیکیں’ ہے جس کے تحت زبان کی تدریس اور آموزش سے متعلق نظریات اور تنقیدی نقطۂ نظر، تدریس بذریعہ نقالی، تکثیری ذہانت اور زبان، بچوں کی نفسیات اور کھیلوں کے ذریعے تعلیم، تعمیریت اور زبان کی تدریس، تصور کی نقشہ بندی، زبان کا ہمہ جہت نظریہ جیسے مضامین شامل ہیں۔ یہ باب غالباً بچوں کی نفسیات کو دھیان میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ ‘بچوں کی نفسیات کھیلوں کے ذریعے تعلیم’ یہ مضمون خاص طور پر بچوں کو پڑھنے کی طرف راغب کرے گا۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے اس باب میں نقشوں کا استعمال لائق ستائش ہے۔

تیسرا باب ‘عکس تدریس و آموزش’ ہے جس کے ضمن میں دو مضامین ‘جریدۂ عکس’ اور ‘تدارکی تدریس’ شامل ہیں۔  پہلے مضمون میں طلبا اور اساتذہ دونوں کو اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ آموزش اور تدریس کا عکس خود دیکھیں اور اپنے اندر کی خامیوں کو خوبیوں میں تبدیل کریں۔ دوسرے مضمون میں تدارکی تدریس کی اہمیت و افادیت پر زور ہے اور ان کی مثال اس ڈاکٹر سے دی گئی ہے جو اپنے مریض کی بیماری کی تشخیص کے بعد ہی اس کا علاج کرتا ہے اور یہی طریقہ دونوں کے لیے مناسب اور سودمند ہے۔

چوتھا باب ‘فلسفہ اور تدریس ہے’ جس کے تحت پاؤلر فریری اور مکالمے کی تکنیک، ڈی بونو اور چھ مفکرانہ ٹوپیاں، روسو اور طفل مرکوز تعلیم، ٹیگور: متعلم، آزادی اور خود مختار، گاندھی: فلسفہ، بنیادی تعلیم اور تعمیری کام جیسے مضامین شامل ہیں۔ اس باب کے عناوین  دیکھ کر اردو کے قارئین یہ بات ضرور سوچیں گے کہ مصنف کی آخر کیا مجبوری تھی کہ انھوں نے عام اساتذہ یا اردو کے مصنف/ مولف کے طریق تدریس کے بجائے پاؤلر فریری، ڈی بونو اور روسو جیسے فلسفیوں کے حالات زندگی اور طریق تدریس کو رقم کیا ہے۔ اس کی وجہ صاحب کتاب یہ بیان کرتے ہیں کہ ان فلسفیوں نے تدریسیات کو ایک نیا رخ دیا ہے اور انھوں نے عام روش سے ہٹ کر بچوں کی نفسیات اور تدریس کے نئے طریق کار پر مفید اور کارآمد نکات پیش کیے ہیں۔ تدریسیات کے باب میں ان افادی پہلوؤںپر عمل ناگزیر ہے۔  اس باب کے پہلے مضمون ’فریری کے مکالمے کی تکنیک‘ میں تکنیک کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ڈرامے کے عمل میں مکالموں کی کیا اہمیت ہے۔ فریری نے اس ضمن میں مکالموں کو ڈراموں کا نہیں بلکہ روزمرہ کی زندگی کا اٹوٹ حصہ بتایا ہے۔ دوسرا مضمون ‘ڈی بونو کی چھ مفکرانہ ٹوپیوں’  ہے۔  اس مضمون میں ڈی بونو نے انتظامیہ کی تربیت کی خاطر مختلف اقسام کے رنگ برنگی ٹوپیوں کا استعمال کیا ہے۔اس نظریے کو اردو کی تدریس کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ تیسرا عنوان ہے ‘روسو اور طفل مرکوز تعلیم’ اس مضمون میں روسو کے اس فلسفے کا ذکر ہے جس نے عام ڈگر سے ہٹ کا تعلیم کا مرکز معلم کے بجائے بچے کو بنایا ہے۔

پانچواں باب ہے ‘جائزہ اور مسائل’ اس میں دو مضامین شامل ہیں : ‘مسرت آمیز آموزش اور جائزہ’ اور ’متن، طلبا اور معلم سے متعلق مسائل’۔ اس باب میں اساتذہ کے تعلق سے یہ بات کہی گئی ہے کہ وہ خوشگوار ماحول میں تدریس کا فریضہ انجام دیں۔ اگر طلبا سے پڑھائے گئے سبق کے بارے میں جائزہ لینا ہو تو مسرت اور طمانیت بخش ماحول ہی بہتر ہے۔ اس باب میں نئی ٹیکنالوجی اور متن کے درپیش مسائل سے نجات حاصل کرنے کی سبیل بتائی گئی ہے۔

چھٹا باب ‘6عام ملفوظات’ کے تحت تدریس کے عام و خاص مقاصد، اسباب کی قسمیں، طریقہ کار اور سبق کے مراحل، اردو بہ حیثیت مضمون، ذریعۂ تعلیم، بچہ، زبان اور تدریس جیسے مضامین شامل ہیں۔اس باب میں تدریس کے افادی امور کی طرف اشارے کیے گئے ہیں۔ مثلاً نثرو نظم اور قواعد و انشا کے مقاصد بیان کرتے وقت کن باتوں پر دھیان رکھیں اور ان کے کیا ممکنہ مقاصد ہوں۔ پہلے مضمون ‘تدریس کے عام و خاص مقاصد’  میں ایک اچھے استاد کی خصوصیات پر گفتگو کی گئی ہے۔ استاد کے لیے کسی موضوع پر درس دینے سے پہلے اس موضوع پربھرپور مطالعے کو ضروری بتایا گیا ہے تاکہ بچوں کو اس موضوع سے متعلق کسی تشنگی کا احساس نہ ہو۔  اسی باب میں ایک مضمون ‘اردو بہ حیثیت مضمون اور ذریعہ تعلیم’ میں اردو زبان کی حیثیت، اہمیت اور افادیت پر بھرپور روشنی ڈالی گئی ہے۔ آخری مضمون  ’بچہ، زبان اور تدریس‘ ہے جس میں بچے کی نشو و نما میں زبان کی اہمیت، ذہنی نشو و نما ، جذباتی نشو و نما، سماجی نشو و نما، زبان سیکھنے کی نفسیات، تدریس زبان کے اصول، تدریس زبان کے گر، ارتباط یا باہمی ربط وغیرہ وغیرہ جیسے نکات سے بحث کی گئی ہے۔ آخر میں بچوں کی مشق کے لیے نمونۂ اسباق دیے گئے ہیں جس کے ذریعے بچے اپنی یادداشت مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔  نمونۂ سبق کے بعد اردو اصطلاحات کے انگریزی متباد ل دیے گئے ہیں تاکہ اگر کسی بچے کو اردو کی اچھی سمجھ نہیں ہے تو وہ انگلش اصطلاح کے ذریعے سمجھ سکے۔

ڈاکٹر قمر سلیم کی یہ کتاب ‘اردو زبان: فنِ تدریس’  کا مطالعہ اساتذہ اور طلبا دونوں کے لیے کارآمد ہے۔ تدریس کے طریقے میں بہتری لانے کے لیے جن امور اور نکات کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی ہے اس پر عمل کرکے تدریس کے مروجہ طریق میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ کتاب کا سرِورق قابل تحسین ہے جہاں ایک چھوٹی سی بچی کو اردو لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آج کے بچوں کو اردو زبان سیکھنے کی طرف مائل کرنے کا یہ بہت بہتر طریقہ ہے۔ جس بچی کی تصویر ٹائٹل پر دی گئی ہے وہ  ڈاکٹر قمر سلیم کی بھتیجی ہے جو امریکہ میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہے مگر اپنی مادری زبان اردو سے اسے بے پناہ محبت ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ کتاب اساتذہ اور طلبہ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔

٭٭٭

 

٭٭

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بین العلومی مطالعے کے بغیر علمی وسعت اور ثروت مندی پیدا نہیں ہوسکتی: پروفیسر شہزاد انجم
اگلی پوسٹ
احمد حسنین نے اپنے افسانوں اور ناولوں کے ذریعے ماحولیات کی بہترین عکاسی کی ہے: پروفیسر اسلم جمشید پوری

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں