ٹرینراسلم پرویز نے ہینڈ واش ، ڈٹر جینٹ پاوڈر سمیت پانچ مصنوعات بنانے کی تربیت دی
نئی دہلی : (پریس ریلیز) خواتین کو بااختیار بنانے انہیں روزگار سے جوڑنے کے لیے ملی ماڈل اسکول ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں ایک سہ روزہ اسکل ڈیولپمنٹ ورک شاپ منعقد کی گئی ۔ ورک شاپ میں خواتین کو ڈٹر جینٹ پاوڈر ، ہینڈ واش ، سینی ٹائزر، ڈیٹر جینٹ لکوڈ اور فینائل بنانے کی عملی تربیت دی گئی ، کولکاتہ کے معروف سماجی کارکن رسالہ رہبر صنعت و تجارت کے ایڈیٹر انجینئر اسلم پرویز نے عملی تربیت دی ، سبھی پروڈکٹس کو سامنے بنا کر دکھایا ۔
ورک شاپ وژن 2026 کی خواتین کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ” دی ومن ایجوکشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ ” نے کیا تھا ۔ 10 تا 12 دمسبر تین دن تک چلنے والی اس ورک شاپ میں شمال مشرقی دہلی ، سیماپوری ،لونی ، پرانی دہلی اور جامعہ نگر سے 70 خواتین شریک ہوئیں ۔ ورک شاپ میں نہ صرف مصنوعات بنانے کی تربیت دی گئی بلکہ انہیں بازار سے کچا مال خریدنے اور تیار مال فروخت کرنے کے بارے میں بھی رہنمائی کی گئی ۔
اس موقع پر ٹرینراسلم پرویز نے بتایا کہ ہم نے یہاں جن پانچ مصنوعات بنانے کی تربیت دی ہے یہ سبھی 50 کلو سے 400 کلو گرام تک بنا کسی مشین کی مدد کے خواتین گھر پر اپنے روز مرہ کے کام کاج کے درمیان فارغ اوقات میں با آسانی تیار کر سکتی ہیں ۔ اس سے ان کی معاشی پوزیشن مستحکم ہوگی اور معاشرے میں جب خواتین مضبوط ہوں گیں تو سماج ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
اس موقع پر” دی ومن ایجوکشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ ” کی جنرل سیکریٹری شائستہ رفعت بتاتی ہیں کہ ہم اپنی بہنوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں وژن 2026 کا یہ ٹرسٹ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے ، مصنوعات بنانا سکھانے کی یہ تربیت خواتین میں اعتماد پیدا کرے گی ،جب ہماری بہنیں با اختیار ہوں گیں تو گھروں میں خوشی پھیلے گی ، ٹریننگ کے بعد ہم سبھی 70 خواتین کو مستقل اپنے نیٹ ورک سے جوڑدیں گے تاکہ مستقبل میں جب یہ لوگ کام شروع کریں تو ہم ان کے ساتھ ہوں ہم ہر طرح کا تعاون کی کوشش کریں گے ۔
واضح ہو کہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن سماج کے سبھی گروپوں کو آگے بڑھانے کے لیے کام کررہا ہے ، خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے خواتین کے ذریعے” دی ومن ایجوکشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ ” قائم کیا ہے ۔ اس ٹرسٹ کے سبھی پروجیکٹ ، سروے اور اسے زمین پراتارنے کاکام خواتین ہی کرتی ہیں پروگرام کوآرڈینیٹر ہدیٰ نے ٹریننگ ورک شاپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا ۔
جاری کردہ
میڈیا ڈپارٹمینٹ ، ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

