علاقے میں خوشی، اعزہ واقارب نے دی روشن مستقبل کی دعائیں
بنارس:(پریس ریلیز)
قصبہ گھوسی، ضلع مئو کے باشندے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کے سنجیدہ اسکالر ظفرالاسلام کو بروز بدھ /18 جنوری 2023 کو آن لائن اوپن وائیوا کے بعد پی ایچ۔ٖڈی کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا۔ انھوں نے اپنا پی ایچ۔ڈی کا مقالہ ’’معین احسن جذبی کی ادبی خدمات‘‘ کے موضوع پر پروفیسر کوثر مظہری کی نگرا نی میں مکمل کیا۔ اس تحقیقی مقالہ کے ممتحن جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر مظہر مہدی تھے۔ ظفرالاسلام نے ممتحن کے سوالوں کا تسلی بخش جواب دیا۔
گوگل میٹ پر اس اوپن وائیوا میں شعبۂ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر شہزاد انجم، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر تنویر حسین، ڈاکٹرخالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر نوشادمنظر، ڈاکٹر ثاقب عمران ، ڈاکٹر محمد آدم وغیرہ شریک تھے۔
سبھوں نے اسکالر کو اس اہم موضوع پر کام کرنے کے لیے مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر ظفرالاسلام نے اس کامیابی کے لیے اپنے تمام اساتذہ، ساتھی اسکالر اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس پورے مرحلہ میں سب کی شفقت اور توجہ نے ٓان کی راہ آسان کی جس سے انھیں مقالہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی راہیں ہموار کیں۔
بتا دیں کہ ظفرالاسلام کا دوران طالب علمی میں ہی تحقیق اور زبان و ادب پر متعدد تحقیقی وتنقیدی مضامین شائع ہو چکے ہیں۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page