بہت کم رات کو سویا کرے ہے
وہ تنہائی میں کیوں رویا کرے ہے
وہ رستے سے ہٹائے کانٹے پتھر
شجر نیکی کی وہ بویا کرے ہے
اسے گم سم کبھی میں دیکھتا ہوں
کسی کی یاد میں کھویا کرے ہے
یتیموں بیکسوں کا ہے سہارا
سبھی کے غم کو وہ ڈھویا کرے ہے
سلیمؔ خلوت میں کیوں رہتا ہے اکثر
وہ اپنے قلب کو دھویا کرے ہے
ڈاکٹر سلیم الدین (ایم بی بی ایس)
پکری برانواں ، ضلع نوادہ ، بہار

