حاجی محمد وسیم،حاجی محمد شمیم دینیات مکتب زید پورمیں طلبائ کا دوسراسالانہ جلسہ کا انعقاد
زید پور،بارہ بنکی (پریس ریلیز) حاجی دار غہ میموریل پبلک اسکول کے تحت چلنے والا دینیات مکتب حاجی وسیم،حافظ محمد شمیم میں گذشتہ شب بچوں کا مقابلہ ذاتی دوسراسالانہ جلسہ اسکول کے صحن میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت مولانا ابوبکر ندوی،اور نظامت مولانا ابو دجانہ ندوی نے کی۔
اس موقع پر صدر جلسہ نے تعلیمی اہمیت وقت کی اہم ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی ضرورت تو ہر دور میں رہی ہے لیکن موجودہ وقت میں دینی تعلیم ہمارے بچّوں کے لئے نہایت ضروری ہے۔منیجر مکتب تفضل حسین انصاری نے کہا کہ حاجی دار و غہ اسکول کے قیام کے آج 19 سال مۡکمل ہوگئے ہیں مگر مجھے آج اس پروگرام کو دیکھ کر جتنی خوشی ہوئی ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوئی۔انگلش میڈیم اسکول کھولنے کے بعد مۡجھے ایک فکر ستا رہی تھی کہ اسی اسکول کے ساتھ دینی تعلیم کا سلسلہ کیسے وابستہ ہو دو سال قبل مو لا نا ابوبکر سے مل کر یہ فکر مۡکمل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ قاری با سط صاحب کی محنت نے آج مۡجھے نہایت مسرت محسوس کر ا یا ہے،جتنیبچوں نے مقابلہ میں حصہ لیا تقریبآ سبھی بچّے قابل مبارکباد ہیں،انہوں نے اعلان کیاکہ اس طرح کے دینی مکتب جو بھی کھولنا چاہے وہ کھول سکتا ہے جس کا خرچ میں اٹھاؤنگا۔حکم کے فرائض مولانا محمدالیاس مظاہری،اور محمد توفیق ندوی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شعبان علی،عبدالکریم انصاری،حاجی عبدالمصور ،محمد ارشاد،محمد زید انصاری سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |