Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جون 6, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت ابراہیمی کی حقیقی روح اور اس کا…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      آبِ زمزم کے طبی ، روحانی اور سائنسی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قربانی صرف رسم نہیں، اللہ کے حکم کی…

      جون 6, 2026

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

معصوم صورت ،سراپا شفقت و محبت مولانا عبد الخالق سنبھلیؒ – ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی

by adbimiras دسمبر 10, 2021
by adbimiras دسمبر 10, 2021 0 comment

گزشتہ ماہ (اکتوبر 2021)تقریباً تین سال کے طویل عرصے کے بعد مادر علمی دار العلوم دیوبند جانا نصیب ہوا۔دہلی سے دیررات بذریعہ بس ہم دیوبند پہنچے ۔ سفر میں میرے ساتھ میرے رفیقِ درس مولانا امیر حمزہ بھی تھے۔ کرم فرمامولانانسیم اختر شاہ قیصر صاحب نے ہمیں اپنا مہمان بنایا اور ہم ان کے دولت کدہ محلہ خانقاہ میں فروکش ہوئے۔بعد فجر ہم دونوں سب سے پہلے مزار ِ قاسمی حاضر ہوئےاور فاتحہ میں مشغول ہوگئے۔فاتحہ پڑھتے پڑھتے ذہن و دماغ ماضی میں کھو گیا ۔ اپنے وہ اساتذہ ایک ایک کرکے یاد آنے لگے جنھوں نے ہمیں بولنا، لکھنا پڑھنا، چلنا،آگے بڑھنااور جینا سکھایاتھا۔حضرت شیخ نصیر احمد خاں ؒ، شیخ ثانی مولانا عبد الحق اعظمیؒ،مولانا ریاست علی ظفربجنوریؒ،مولانا شبیر احمد باغونوالیؒ،بابا مولانا عبد الرحیم بستویؒ، قاری عثمان منصور پوریؒ،مفتی سعید احمد پالنپوریؒ اور ماہر فن اسمائے رجال مولانا حبیب الرحمن اعظمیؒ۔ان میں مولانا باغونوالی اور مولانا بستوی کو چھوڑ کر سب کے سب ہمارے دورہ حدیث کے اساتذہ تھے، رونق ِ مہر و ماہ اور سروں کا تاج تھےلیکن  پرآشوبی کے گزشتہ دوبرسوں (2020-2021)نے ہم سے ہمارا انتہائی قیمتی اچاثہ چھین لیا۔ ان میں حضرت مفتی صاحب تو ممبئی کی سرزمین میں آسودہ خواب ہیں اور استاذاعظمی اپنے وطن اعظم گڑھ میں ۔

اساتذہ کی اسی کہکشاں میں ایک روشن نام مولانا عبد الخالق سنبھلی ؒ کا بھی ہے ۔ مولانا ہمارے انتہائی مشفق اساتذہ میں تھے۔ہمہ لمحہ وہ حرکت میں رہتے،جسم و جثے اور لباس و پوشاک سے وہ ایک درویش معلوم ہوتے۔اجلا چہرہ،سفید ریش ،سفید کرتا سفید پاجاما،تس پر سفید عربی رومال زیبِ سر کیے رہتے، آنکھوں پہ بڑے فریم کا چشمہ اور ہاتھوں میں کوئی نہ کوئی کتاب ، نگاہیں نیچی کیے بڑی تیزی سےڈگ بھرتے ہوئے دارالمدرسین کی جانب قدم رنجہ ہیں تو کبھی درسگاہ اور دفاتر کی طرف چلے جارہے ہیں؛بلکہ طالب علمانہ ادا میں کبھی وہ احاطہ مولسری میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، کبھی مدرسہ ثانویہ، کبھی اعظمی منزل اور کبھی مسجد رشید  کے سامنے سے تیزی سے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کبھی مدنی دروازہ میں داخل  ہورہے ہیں۔غالباً 2008میں جب انھیں نائب مہتمم کی ذمہ داری سپرد کی گئی تو وہ اور بھی بے سکون اور متحرک ہوگئے۔

حضرت سے ہمیں ششم عربی میں دیوان متنبی اور حماسہ پڑھنے کا شرف حاصل ہوا، وہ خود مولانا وحید الزماں کیرانوی کے شاگردوں میں تھے، عربی لہجے میں عربی بولتے ، سکھاتے اور پڑھاتے ۔ کوئی شاگرد غیر عربی انداز میں عبارت خوانی کرتا تو اسے بھینسیہ (بھینس والی)عربی کا نام دیتے۔استاذ علیہ الرحمہ بڑی مرنجاں مرنج طبیعت کے مالک تھے۔ان کے درس میں کبھی اکٹاہٹ پیدا نہیں ہوتی، ہر طالب علم چست اور درست رہتا۔ ظہر بعدان کا گھنٹہ چھٹا تھا، وہ وقت پر مسندِ درس پر متمکن ہوجاتے، بہت سے طلبہ تاخیر سےآتے اور درسگاہ میں داخل ہونے کے بجائے دروازے کی اوٹ میں نودرے میں بیٹھ جاتےاور جب حاضری ہوتی تو وہیں سے حاضری دے مارتے، اندر کے حاضر باش طلبہ شکایت کرتے کہ حضرت حاضری کی یہ آواز درسگاہ کے باہر سےآئی ہے، لیکن شاگردوں کی اس گستاخی کو نظر انداز کرتے ہوئے بڑی معصومیت کے ساتھ اور شفقت و محبت کے لہجے میں لب کشا ہوتے : نہیں نہیں ، تمہیں مغالطہ ہورہا ہے،وہ میری درسگاہ کےطلبہ نہیں ہیں اور یہ بات اس ادا سے فرماتے گویا بدگمانی ان کی طرف آنا بھی چاہتی ہے تو وہ اسے آنے نہیں دے رہے۔

مسند پہ بیٹھتے ہی  خود ہی عبارت خوانی شروع کردیتےاور بڑے کیف و سرور اور لے میں اشعار پڑھتے چلے جاتے ، اس کا اثر یہ ہوتا کہ ہم بھی استاذ محترم کے ساتھ ساتھ گنگناناشروع ہوجاتے۔اشعار کا ترجمہ کرلینے کے بعد جب اس کی تشریح کرنی ہوتی تو عین پر زور لگا کر دو بار بولتے یعنی یعنی۔۔۔ پھر اس کی وضاحت فرماتےاور مفہوم و معنیٰ سمجھاتے۔شاعر کے ممدوح کے نام بھی اس احترام سے لیتے گویا متنبی کے نہیں ؛خود حضرت الاستاذکے ممدوح ہیں ۔مثلاًخولہ مرحومہ،سیف الدولہ مرحوم وغیرہ۔ عربی اشعار کی تشریح میں  اردو کے بھی بے شمار اشعار پیش فرماتے۔بیچ بیچ میں ان کے چٹپٹے چٹکلے تو منہ کا مزا دوبالا کردیتے۔ایک دفعہ فرمایا : طلبہ کی انجمن کا ایک پروگرام تھا، کسی بزرگ استاذ کو پروگرام کی صدارت کرنی تھی،اتفاق سےوہ پروگرام میں حاضر نہ ہوسکے اور اس کی بھرپائی کے لیے مجھے حاضر ہونا پڑا۔ بچوں نے اپنی نظامت بوڑھے استاذ کے لیے تیار کی تھی ، من و عن وہی میرے لیے پیش کردی کہ ْ حضرت اپنی پیرانہ سالی کے باوجود یہاں تشریف لائےٗ جب کہ اس وقت میں جوان اور سیاہ ریش تھا۔ اسی طرح ایک مرتبہ فرمایا: ایک بار میں جلسے میں گیا ، وہاں جبے قبے میں ملبوس ایک لحیم شحیم مولوی نما شخص بیٹھا تھا ، میں نے سمجھا کوئی بڑے علامہ یا پیر و مرشد بیٹھے ہیں ، ایک طرح سے مجھ پر اس کا رعب چھا گیا ، میں تقریر کے لیے گیا اور بڑے محتاط انداز میں تقریر کی ، سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا ، جب خطاب سے فارغ ہوکر اپنی جگہ واپس آیا تو وہ شخص بڑا خوش ہوا اور کہنے لگا  ْججاک اللہ ججاک اللہ(جزاک اللہ)میں حیرت میں پڑ گیا۔ایسے ہی اہلِ علم وادب کی ایک مجلس میں بیٹھا تھا جہاں غزل خوانی ہورہی تھی، ہر طرف سے داد و تحسین کی آواز بلند ہورہی تھی اور واہ واہ کی صدائیں گونج رہی تھیں لیکن ایک شخص کسی اور چیز میں کھویا ہوا تھا، جب اسے توجہ دلائی گئی تو کہنے لگا اچھا گجل(غزل)ہے تو واہ واہ۔

ایسےہی کبھی لفظوں کے دلچسپ کھیل بھی پیش کرتے۔دَل دَل،دِل دِل، دُل دُل۔۔۔کبھی اچھے اچھے سبق آموز اردو اشعار سناتے۔ ان میں دو شعر آج بھی میری دیوارِ ذہن سے چپکے ہوئے ہیں ۔ع

ایسے ویسے کیسے کیسے ہو گئے

کیسے کیسے ویسے ویسے ہوگئے

جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے

یہ عبرت  کی جا ہے تماشا نہیں ہے

2009 میں میری دوسری کتاب ْآؤقلم پکڑنا سیکھیں ! منظرِ عام پر آنے کو تھی ، حضرت الاستاذ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کتاب پر تقریظ تحریر کرنے کی درخواست پیش کی، عرضی منظور ہوئی اور چند روز کے بعدحضرت نے ایک خوبصورت تقریظ لکھ کر کتاب کے حسن کو دوبالا فرمایا۔ ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیں :

” کسی بھی مضمون اورخیالات کی ترجمانی کے لیے مقتضائے حال کے مطابق سہل الفاظ کاسہارا لینا ضروری ہے۔انہیں چیزوں کومدنظر رکھتے ہوئے عزیز مکرم مولوی فاروق اعظم قاسمی سلمہ نے یہ مجموعہ تیارکیا، یہ کتاب ”آؤقلم پکڑنا سیکھیں! “ جگہ جگہ سےدیکھی پسندآئی۔ عزیزم مؤلف سلمہ نے بڑی عرق ریزی اورکاوش سے یہ تالیف تیارکی ہے۔اس سےمضمون نگاری اور انشا پردازی کی راہ نمائی حاصل ہوگی؛ بلکہ جملہ قلمی ضروریات فراہم کرکے ان شاءاللہ یہ عمدہ قلم کاربنائے گی۔“(حرفِ دعا ، آؤ قلم پڑنا سیکھیں!)

حضرت الاستاذ کی یہ دعا میرے حق میں مقبول ہوئی اور الحمدللہ بہت سے طلبہ کو اس سے فائدہ بھی پہنچا۔حضرت کے یہ حروف و الفاظ میرے لیے محض حروف والفاظ نہیں؛سرمایہ حیات ہیں۔

دیوانِ متنبی اور دیوان حماسہ کے علاوہ تخصصات میں بھی مولانا سنبھلی مرحوم نے ہمیں افکارِ مولانا مودودی پر کئی محاضرے دیے ۔ ایک محاضرے کے دوران میں انھوں نے فرمایا تھا کہ مولانا مودودیؒ کی فکر سے سب سے پہلے علامہ سید مناظر احسن گیلانی ؒ  نے اختلاف کیا تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ علامہ گیلانی نے مولانا مودودی کو پڑھایابھی ہے لیکن علامہ گیلانی کے ایک خط سے اس کا انکار ملتا ہے۔” مولانا ابواللیث امیر ہند خاکسار کے شاگرد ہیں،قرآن پڑھنے کے لیے گیلانی آئے تھے اور مولوی ابو الاعلی صاحب سے بھی خاکسار ذاتی نیازمندی کا تعلق رکھتا ہے ۔ “ (خط بنام حکیم سید محمود احمد برکاتی،مجموعہ خطوط ِ گیلانی،مرتب : محمد راشد شیخ (مکتبہ عمر فاروق، کراچی(2011)ص : 427)

مولانا کو النادی الادبی اور دیگر انجمنوں کے مختلف پروگراموں میں بارہا سننے کا موقع ملا ، عربی زبان کو عربی لہجے میں بولتےاور خطاب فرماتے تھے۔مولیٰ نے حضرت کو مزاح کا اعلیٰ ذوق عطا فرمایا تھا اور ان کا ذہن ہر موقعے کے لیے سینکڑوں لطائف و ظرائف کا ذخیرہ رکھتا تھا۔جب کوئی لطیفہ بیان فرمارہے ہوتے تو ہم خوشہ چیں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے لیکن مجال کیا کہ وہ خود ہنس دیں ، ہنسی کیا تبسم کو بھی ان کے ہونٹوں کے قریب پھٹکنے کی جسارت نہ ہوتی۔

مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے محاذاۃ میں دارالمدسین میں حضرت کا قیام تھا، ان کے دروازے پر نام کی ایک تختی معلق ہوتی جس پر یہ سطر لکھی ہوتی ”مولانا عبد الخالق سنبھلی۔پروفیسر عربی“

اللہ  استاذ محترم کی جملہ خدماتِ حسنہ کو شرف قبولیت سےنواز کر اپنی رحمتوں میں انھیں جگہ عنایت فرمائے۔

 

ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی

رام لکھن سنگھ یادو کالج،بتیا۔مغربی چمپارن

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
تلمیذِ خیام الہند حیدر دہلوی:زاہر حیدری – محمد یوسف رضا

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (186)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (478)
  • گوشہ خواتین و اطفال (100)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں