Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

اردو زبان میں امالہ- امیر حمزہ

by adbimiras ستمبر 17, 2020
by adbimiras ستمبر 17, 2020 0 comment

کسی بھی زبان کا وجود اچانک کسی عظیم خطۂ ارض سے نہیں ہوتا بلکہ تمام زبانوں کے وجود میں آنے کا تعلق کسی نہ کسی مخصوص خطۂ ارض سے ہوتا ہے ۔ جس علاقہ سے کوئی زبان جنم لیتی ہے اس سے پہلے وہاں کوئی نہ کوئی زبان ضرور بولی جاتی رہی ہے ۔ جنم لینے والی زبان طاقتور بن کر پھیلتی جاتی ہے اور دوسرے خطوں وعلاقوں کو اپنے قبضہ میں لیتی چلی جاتی ہے ۔جس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ لہجے تبدیل ہوتے چلے جاتے ہیں ۔زبان ایک ہی ہوتی ہے ، جملے بھی ایک ہی ہوتے ہیں ، لیکن صوتی آہنگ میں تبدیلیاں آتی چلی جاتی ہیں ۔صوتی آہنگ میں تبدیلیوں کی واضح مثال امالہ کی صورت میں نظرآتا ہے۔

امالہ طب میں کسی مادہ کو عضوعلیل سے دوسرے عضو کی جانب پھیردینے کو کہتے ہیں۔

لسانیا ت میں فتحہ و ضمہ کو کسرہ کی جانب مائل کر نا اور الف کویائے مجہول کی جانب مائل کر نے کو کہتے ہیٗ ۔

اردو اصطلاح میں امالہ لفظ کے اخیر کے ہائے خفی یا الف کو حر ف ربط آنے کی صورت میں یا ئے مجہول سے بدل دینے کو کہتے ہیں ۔

عربی میں فتحہ کا معنی ہے کہ الف اپنے مخرج سے نکلے اور اس میں ’ی‘ اور ’و‘ دونوں کے آواز کی مشابہت نہ ہو ۔ اور امالہ کا مطلب یہ کہ الف ’ی‘ کی ، فتحہ کسر ہ کی اور ضمہ بھی کسر ہ کی آواز کو جذب کر لے ۔ ابن باذش نے اپنی کتاب ’اقناع‘ میں لکھا ہے تر جمہ :امالہ کے معنی یہ ہیں کہ فتحہ کو کسرہ کی جانب خفیف طور پر مائل کیا جائے گویا وہ فتحہ اور کسرہ کے مابین ہو ، اسی وجہ سے الف کو یا کی جانب مائل کیا جاتا ہے ۔

فارسی میں لغت نامہ دہخدا لکھتا ہے  ۱؍میل دادن فتحہ بسوئے کسرہ (جرجانی ) ۲؍میل دادن فتحہ بسوئے کسرہ والف بسوئے یاست (ابن عقیل) ۳؍میل دادن صوت (آ) الف بہ (ی) یا( در قدیم یائے مجہول و اکنوں یائے معروف (فرہنگ فارسی معین ) مانند: نہاب نہیب ، خضاب خضیب وغیرہ ۔

امالہ زبان کا وہ جزو ہے یا اسلوب کا وہ واحد پہچان ہے جس سے ایک لہجہ کو دوسرے لہجے سے الگ کیا جا سکتا ہے ۔اسی وجہ سے قرآن مجید کے لہجوں کو سبعۃ احر ف سے تعبیر کیاگیا ہے ۔جب ہم ان تمام’ سبعۃ احرف‘ کی تفصیل کے لیے تفاسیر اور تجوید کی کتابوں کی جانب رخ کر تے ہیں تو ہمیں نتیجہ کے طور پر امالہ بھی ملتا ہے کیونکہ ایک قرات کو دوسری قرات سے ممتاز کر نے میں امالہ کا وافر حصہ ہے ۔ حفص کی روایت جس پرحجاز اور ہندوستا ن بھی عمل کرتا ہے اس میں امالہ نہیں بلکہ فتحہ کی قرات پائی جاتی ہے سوائے ایک مقام کے ۔بر خلاف حجاز کے دوسرے قبیلہ تمیم ، اسد ،طی اور قیس کے جن کے لہجے میں امالہ پایا جاتا ہے اور وہ ہے الف کو یا کی جانب اور فتحہ کو کسرہ کی جانب مائل کر نا ۔

زبان میں روانی اور سلاست کے لیے کئی قسم کی تبدیلیاں زبان میں ہوتی رہتی ہیں ،جس کا اطلاق کبھی رسما ً ہوتا ہے اور کبھی نہیں ہوتا ہے ، عربی زبان میں امالہ کا وجود کثر ت سے ہے جہاں اس کو قواعد کے دائرے میں لاتے ہوئے نحو و تجوید کے اماموں نے بخوبی حل کر لیا ہے ۔ فارسی زبان میں ایران میں امالہ کا وجود رہاہے لیکن ایرانی فارسی میں یا ئے مجہول کے ختم ہونے سے امالہ تحریر سے بھی ناپید ہوگیا اور فارسی میں امالہ اردو میں امالہ کے مزاج سے یکسر مختلف ہے ۔فارسی میں اکثر درمیان لفظ میں امالہ آیا ہے جیسے کتاب سے کتیب ، رکاب سے رکیب ، خضاب سے خضیب ،نہاب سے نہیب وغیرہ ۔فارسی میں یہ صرف تکلم و تر سم میں ہی نہیں بلکہ قافیہ میں بھی آیا ہے ۔لیکن موجودہ دور کے اردو کی طر ح ہر مقام پر نظر نہیں آتا ہے بلکہ اتنا کم ہے کہ اس کو شاذسے اوپر کا درجہ دیا جا سکتا ہے ۔

اردو میں شروع سے یہ کیفیت بہت ہی شاذ نظر آئی ہے ۔ عہد زریں کے شاعر وں کے یہاں خال خال نظر آتا ہے اکثر مقام پر قائم صورت میں حر ف ممال نظرآتا ہے ۔ ابھی تک ارد ومیں امالہ والے لفظ کو بھی قائم صورت میں لکھنے والے زیادہ ہیں نہ کہ محرّف صورت میں۔

صاحب نوراللغات ، مولوی عبدالحق ، ڈاکٹر عبدالستار صدیقی، ڈاکٹر غلام مصطفی خاں ، مولوی غلام رسول ، مولانا احسن مارہروی ، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، ڈاکٹر محمد شمس الدین اور رشید حسن خاں کے امالہ پر زور دینے کے باوجود لکھنے میں امالہ کا التزام اردو والے بہت ہی کم کررہے ہیں ۔آخر کیا وجہ ہے؟کیا امالہ کے قواعد صحیح سے مر تب نہیں ہو پائے اب تک یا قواعد کو صحیح سے سمجھا ہی نہیں گیا ۔ما قبل میں ذکر کر دہ اصول کے بعد اب اردو میں اس سے متعلق کیا اصول قلم بند کیے گئے ہیں اس پر نظر ڈالتے ہیں ۔

(۱) مولوی عبدالحق قواعد اردو میں لکھتے ہیں ، جن الفاظ کے آخر (میں ) ’الف ‘یا’ ہ‘ ہو تی ہے وہ ان حر وف (کا ، کے ، کی ، نے ، پر وغیرہ ) آنے سے یائے مجہول سے بدل جاتے ہیں جیسے لڑکے نے کہا ۔(قواعد اردو ، ص ۵۰)

اس قاعدہ میں کمزور پہلو یہ ہے کہ اس میں مطلقا ً الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے اسماء و افعال کی قید نہیں لگائی گئی ہے جب کہ کئی مقامات پر ان قاعدوں پر عمل کے باوجود امالہ پر عمل نہیں ہوپاتا ہے ۔جیسے سَتارہ شہر کا نا م ہے اسم ہے وہاں امالہ نہیں ہوگا اور کھایا فعل ہے اور اخیر میں الف بھی ہے پر امالہ نہیں ہوسکتا ۔

(۲) مولانا احسن مارہروی فصیح الملک میں لکھتے ہیں جس لفظ کے آخر میں ’ہ‘ آئے اسے فاعلیت مفعولیت اور اضافت کی حالت میں ’ے‘ سے لکھاجائے جیسے کسی زمانے میں ۔ اسی طر ح حالت ترکیبی یعنی اضافت و عطف میں بھی عربی و فارسی الفاظ اسی طر ح لکھے جائیں گے جس طرح بولے جاتے ہیں مثلا لب و لہجے میں، مقدمے وبازی میں وغیرہ ۔(بحوالہ علمی نقوش ، ڈاکٹر غلام مصطفی خان ، اعتقاد پبلشنگ ہاؤس نئی دہلی ، ص ۱۰۔۹)

یہاں بھی لفظ عام ہے جبکہ امالہ میں کسی بھی صورت میں عمومیت نہیں ہے اورالف والے الفاظ پر انہوں نے گفتگو نہیں کی ہے ۔

(۳) رشید حسن خان اردو املا میں لکھتے ہیں ۔

’’ ہائے مختفی سے پہلے حر ف پر عموماً زبر ہوتا ہے ، جیسے کہ کعبہ ، پر دہ، پیمانہ ، زمزمہ، واقعہ وغیرہ ۔ جب یہ حر وف محروف ہوں گے تو لازمی طورپر ہائے مختفی ہائے مجہول سے بدل جائے گی اور اس سے پہلے والے حر ف کا زبر زیر سے بدل جائے گاجیسے کعبے میں ، پردے پر ، عرصے سے ، وقفے میں‘‘۔ (اردو املا ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، ص ۳۰۸)

قاعدہ میں رشید حسن خان صرف ہائے مختفی کا ذکر رہے ہیں اور الف کا ذکر بھی نہیں کر رہے ہیں جبکہ امالہ کے تعلق سے دونوں میں یکسا ں قاعدہ نافذ ہوتا ہے ۔

(۴) فرمان فتح پوری املا کے اصول میں امالہ سے متعلق لکھتے ہیں ۔

’’جن واحد مذکر لفظوں کے اخیر میں ’ ہ ‘ یا ’ الف ‘ ہو ان کی جمع یائے تحتانی لگانے سے بن سکتی ہے اور ان کے فوراً بعد حر ف عاملہ (مغیرہ ) یعنی ، تک ، سے ، کو ، کے ، کی ، میں ، پر ، نے وغیرہ میں کوئی بھی حرف آئے تو اردو املا میں اس لفظ کو یائے تحتانی سے بدل دیا جائے گا جیسے ان جملوں میں اس لڑکے کو بلاؤ، بیٹے نے باپ سے کہا وغیرہ ‘‘۔(اردو املا اور رسم الخط اصول و مسائل ، حلقہ نیاز و نگار کراچی ۱۹۹۴ ، ص ۳۲۔۳۱)

اس قاعدہ میں واضح طور پر یہ بات سمجھ میں آرہی ہے کہ جن لفظوں کی جمع یائے تحتانی لگانے سے بن سکتی ہے اسی میں امالہ آئے گا باقی لفظوں میں نہیں آئے گا لڑکے کو بلاؤ، بیٹے نے باپ سے کہا وغیرہ لیکن آگرہ اور کلکتہ کی جمع تو نہیں آتی ہے پھر ان میں امالہ کیوں ہوتا ہے ؟۔

امالہ کے معنی جیسا کہ جھکانا اور مائل کر نے کے ہیں ۔ اس اعتبار سے سب سے پہلا سوال ذہن میں یہ آتا ہے کہ کیا امالہ کے لیے کسی حر ف کا استعمال ضروری ہے جیسا کہ فارسی میں درمیان لفظ میں یائے مجہول کی ادائیگی کے لیے ’ی‘ کا استعال ہوا ہے اور اردو میں حرف ممال کے آخر میں یا ئے مجہول کا استعمال ہوتا ہے ۔یہاں یہ بات واضح ہوجانی چا ہیے کہ قدیم فارسی میں جو امالہ کی صورت رائج تھی وہ اب جدید فارسی میں ختم ہوگئی ہے کیو نکہ بطور حرف یائے مجہول جدید فارسی سے ختم ہوگیا ہے لیکن فارسی بول چال میں اب بھی امالہ اتنا رچا بسا ہے کہ’ آنہا‘ کو اونہا‘ اور ’جامہ ‘ جیسے لفظ کا تلفظ جامے کیا جاتا ہے ،لیکن حر ف امالہ کا استعمال کہیں نہیں ہوتا ہے ۔یہ تو اردو اور فارسی کا معاملہ ہے جہاں امالہ بہت ہی کمزور ہے اور اس کے تعلق سے اب تک جامع ومانع قواعد مرتب نہیں کیے گئے ہیں ۔لیکن جہاں امالہ بہت ہی مضبوط ہے یعنی عر بی میں وہاں پر ہمیں امالہ کے لیے کسی بھی حر ف کا استعمال نظر نہیں آتا ہے ۔

اردو میں امالہ پر املا والوں نے اس سختی سے زور دیا ہے کہ امالہ کی تعریف سے مائل کر نا کو زائل کر کے نصب کر نا کر دیا گیا ہے ۔ یعنی زبر کو کسرہ کی جانب مائل کر نااور الف کو یا کی جانب مائل کرنا ختم کر کے اب سارا زور اس بات پرصر ف کیا ہے کہ زبر اور الف کو یائے مجہول سے بدل دیا جائے ۔اس کے بعد آہستہ آہستہ اب یہ کیفیت پیدا ہوگئی ہے کہ جہاں بھی یائے مجہول نظر آتی ہے اس کو امالہ کا ہی سمجھ لیا جاتا ہے ۔ جبکہ یہ سراسر بے راہ روی ہے۔ یائے مجہول کا استعمال اردو میں سب سے زیادہ جمع بنا نے کے لیے آیا ہے جیسے لڑکا لڑکے ، پیسہ پیسے ، شکوہ شکوے ، گلہ گلے وغیرہ ۔یائے مجہول کا استعمال اعدادلفظی میں وصفی کے طور پر آیا ہے ۔جیسے پہلا پہلے پہلی، دوسرا دوسرے دسری، چھٹا چھٹے چھٹی وغیرہ ۔ان تمام کو ڈاکٹر عبدا لستارصدیقی نے امالہ میں ذکر کیا ہے ، اگر ہم چھٹے کو امالہ میں شمار کرتے ہیں تو پھر ساتویں کو کیا کہیں گے ؟۔لہذا ان تمام میں یائے مجہول کا استعمال عدد وصفی کو بیان کر نے کے لیے کیا گیا ہے ۔اسی طر یقے سے بعض سے مشتق بعضے کو بھی ہم امالہ میں شمار نہیں کر سکتے کیوں کہ یہاں پر یائے مجہول کو نکر ہ کے معنی پیدا کرنے کے لیے لا یا گیا ہے ۔ کیونکہ بعض سے وہ مفہوم ادا نہیں ہوسکتا جو بعضے سے ادا ہورہا ہے۔ اسی طریقہ سے قدرے میں یائے مجہول کا استعمال تناسب کو بیان کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، جیسے قدرے کم ، قدرے زیادہ وغیرہ ۔یائے مجہول کا استعمال جمع کے بجائے اظہار عظمت کے لیے بھی کر تے ہیں جیسے آتے ہیں، کھاتے ہیں وغیرہ۔ افعال میں یائے مجہول کا استعمال کثر ت سے معانی کو بیان کر نے کے لیے آیا ہے۔ معانی کو بیان کر نے کے لیے اس لیے آتا ہے کیونکہ امالہ کے استعمال سے کبھی بھی کسی بھی لفظ میں کوئی بھی نیا معنی نہیں پیدا ہوسکتا ہے ۔ اگر اس کے اضافہ سے کوئی نیا معنی پیدا ہو رہا ہے تو وہ پھر صرف اور نحو کے دائرے میں آجائے گا اور امالہ کا تعلق علم الضبط سے ہے نہ کہ علم الصرف والنحو سے ۔ جب علم الضبط کا ذکر آگیا ہے تو اس کی تعر یف بھی عرض کر تا چلوں۔ حافظ محمدراسخ علم الضبط کی اصطلاحی تعریف اپنی کتاب ’علم الضبط ‘ میں ان الفاظ سے کر تے ہیں ’’ علم الضبط سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعہ حرف کو لاحق ہونے والی علامات حرکت سکون ،تشدید اور مد وغیرہ کی پہچان ہوتی ہے ۔اس کتاب کی آٹھویں فصل میں وہ اختلاس ، اشمام اور امالہ کو بیان کر تے ہیں در اصل یہ تینوں چیزیں ایک ہی نوعیت کی ہیں ، تینوں میں بین بین کا عنصر ہے وہ اس طور پر کہ اختلاس میں حرکت کی ادائیگی جلدی ہو تی ہے یازیا دہ سے زیادہ دو تہائی حر کت کو ظاہر کر نا ہوتا ہے ، اشما م میں ضمہ اور کسرہ سے مر کب حر کت کی ادائیگی کر نا گو یا وہ اس طور پر ہو کہ نہ مکمل اسے زیر میں شامل کر سکتے ہیں اور نہ ہی مکمل پیش میں یہ صورت ’ق‘ میں اکثر نظر آتی ہے بشرطیکہ اس کے بعد یائے ساکن ہو جیسے اردو میں قیمہ جہاں پیش اور زیر کا ملا جلا اثر نظر آتا ہے اور خواہش میں پیش اور زبر کا ملا جلا عکس نظر آتا ہے ۔امالہ میں بھی یہ بین بین نظر آتا ہے کیونکہ امالہ میں فتحہ کو کسرہ اور الف کو یا کی طرف مائل کر کے پڑھنا ہوتا ہے۔پھر خیال اس کا آتا ہے کہ ان مواقع پر کو ن سی علامت لگائی جائے ۔توایک بڑی جماعت ان تینوں میں علامت نہ لگانے کی قائل ہے کیونکہ یہ امور اساتذہ سے مشافہۃ ً سیکھے جاتے ہیں خط یعنی حر کات و سکنات سے نہیں ۔اسکو اما م ابوداؤد اختیار کرتے ہیں ۔کچھ لوگ اس میں حرکت و علامت لگانے کے قائل ہیں اور وہ اس طور پرکہ حر کت حرف ممال پر بشکل مربع خالی الاوسط لگایا جائے اور حر کت بھی اسی صورت میں لگائیں گے جب حر ف وصل اور وقف دونوں صورتوں میں امالہ کو قبول کر رہا ہو ورنہ نہیں ۔اس مذہب کو امام دانی نے اختیار کیا تھا اور وقت وضع اسی پر عمل ہوتا تھا لیکن آہستہ آہستہ وہ علامت ختم ہوتی گئی ۔ان باتوں سے بہت ساری باتیں نکل کرسامنے آرہی ہیں ۔ایک یہ کہ حر ف کااور نہ ہی حرکت کا استعمال ہوسکتاہے کیونکہ یہ چیزیں مشافہۃً سکھنے کی ہیں ۔دوسرا یہ کہ ہم ایک علامت کا استعمال اس کے لیے کر سکتے ہیں لیکن یہ اسی وقت ہوگا جب وہ لفظ مکمل طور پر امالہ کو قبول کر تا ہو یعنی اگر ہم اس لفظ پر ہی رک جاتے ہیں تب بھی اور نہیں رکتے ہیں تب بھی اس لفظ کے تلفظ کی ادائیگی میں فر ق نہیں آتا ہو ۔ اس طور پر تو اردو کا کوئی بھی لفظ اس دائرہ میں نہیں آئے گا کیونکہ اردو میں امالہ صر ف وصل کی صورت میں ہوتا ہے وقف کی صورت میں ایک بھی لفظ ایسا نہیں ہے جس میں امالہ ہوتا ہے ۔

ماقبل میں جتنے امالہ کے قواعد و قوانین بیان کیے گئے ہیں اگر ان تمام پر عمل کر بھی لیا جائے تو اتنے مستثنیات ہیں کہ اردو کا نو آموز طالب علم یا محض اردو جاننے والا فارسی و عر بی سے نابلد پر یشان ہوجا ئیگا کہ امالہ کی ضرورت کہاں پڑے گی اور کہاں نہیں ۔(مندرجہ ذہل مستثنیات میں سے کچھ استفادہ خلیق الزمان کے مضمون ’’امالہ ‘‘ مشمولہ فکر و تحقیق شمارہ نمبر ۴، جلد نمبر ۱۷سے کیا گیا ہے اور ان پر گفتگو بھی کی گئی ہے )۔

(۱) عربی و فارسی کے وہ الفاظ جن میں الف اصلی ہو امالہ قبول نہیں کرتا جیسے دعا ، دغا ، وفا اور قضا وغیرہ ۔

(۲) عربی الفاظ کے جمع میں امالہ نہیں ہوگا ، جیسے انبیا، اتقیا، اولیا ، اصفیا، اور طلبہ وغیرہ ۔

(۳) الف مقصورہ والے لفظوں میں امالہ نہیں ہوسکتا ، جیسے صغری، کبری، عظمی ، حتی وغیرہ ۔

(۴) عربی کے وہ الفاظ جو اردو میں بہت ہی زیادہ مستعمل ہیں اور اپنے اخیر میں الف بھی رکھتے ہیں لیکن پھر بھی اردو والے اس کو امالہ کے ضمن میں نہیں لاتے ہیں جیسے منشا، انتہا، ابتدا، انخلا وغیرہ

(۵) القابات و خطابات امالہ قبول نہیں کرتے ، خلیفہ ، آقا ، آغا ، مولانا ، ملا ، پیشوا وغیرہ خلیق الزماں نے اسی مثال میں رقاصہ کوبھی شامل کیا ہے ۔ لیکن رقاصہ میں امالہ کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔اور اس کو ہم القابات و خطابات میں بھی شمار نہیں کر سکتے جیسا کہ موصوف نے شمار کیا ہے ۔ رقاصہ کی طر ح مغنیہ میں بھی امالہ کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔

(۶) نام میں امالہ نہیں ہوسکتا جیسے رضیہ ، سلطانہ ، فرزانہ ، رشیدہ وغیرہ

(۷) اعداد لفظی میں امالہ نہیں کر سکتے جیسے گیارہ سے اٹھارہ تک ۔ان اعداد میں امالہ نہیں ہونے کی واضح دلیل یہ ہے کہ ان تمام میں جو ’ہ‘ استعمال ہوا ہے وہ ہائے ملفوظ ہے نہ کہ ہائے خفی ۔

(۸) اسمائے تصغیرمیں بھی امالہ نہیں ہوتا جیسے کھٹیا ، چدریا ، لوٹیا وغیرہ ۔

(۹) جو لفظ مفر د صورت میں امالہ کو قبول کر تا ہے اگر وہی لفظ مر کب صورت میں مستعمل ہورہا ہے تو اس سے امالہ ساقط ہوجاتا ہے جیسے کعبہ کے بعد اگر حرف ربط آرہا ہے تو امالہ ہوتا ہے لیکن اگر مر کب صورت میں اسطر ح استعمال کیا جائے جیسے غلاف کعبہ کے اوپر ، تو یہاں کعبہ میں امالہ نہیں ہوگا ۔اسی طریقہ سے شمع و پر وانہ ، مجنوں و دیوانہ وغیرہ ۔

(۱۰) فارسی کے اردو میں استعمال اسم فاعل ، مفعول اور اسمائے صفات میں امالہ نہیں کیا جاسکتا جیسے آئندہ ، تابندہ ، رخشندہ ، گزشتہ اور پیوستہ وغیرہ۔ لیکن اگر یہی تمام کسی مقام کے نام کی صورت اختیار کر لیں تو پھر امالہ اسمیں آئے گا ، جیسے تابندہ(تابندے) سے لوٹ رہا تھا وغیرہ ۔

(۱۱) ایسے توصیفی الفاظ جن کے اخیر میں الف ، نون اور ہائے خفی (آنہ ) کا اضافہ ہوتا ہے ، ان میں امالہ نہیں ہوتا ہے جیسے عاشقانہ ، جاہلانہ، استادانہ، وغیرہ لیکن جن میں یہ لاحقہ نہ ہو بلکہ عین جزو لفظ ہو ان میں امالہ ہوتا ہے جیسے دیوانہ ، پروانہ اور جرمانہ وغیرہ ۔ اگر اسی وزن پر شبانہ بمعنی رات کے آئے تو امالہ ہوتا ہے ۔ اسی اصول پر او پر کی مثال سے لفظ محنتانہ اور بچکانہ بغاوت کر رہا ہے اس میں لاحقہ ہے ،توصیفی ہے اور امالہ بھی ہورہا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں  سوشل میڈیا پراردوتلفظ اور لفظیات کی حالتِ زار عوامل اورتدارک- نایاب حسن  )

(۱۲) عربی کے وہ الفاظ جن کا آخر ی حر ف عین ہوتا ہے جیسے مصر ع، مقطع ، مطلع وغیرہ اس قسم کے الفاظ میں بحر لکھنوی ، عشرت لکھنوی اور نیر کاکوری یائے مجہول کے اضافہ سے امالہ کے قائل نہیں ہیں بلکہ وہ سب عین کو کسرہ دینا کافی سمجھتے ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک امر ثقیل ہے کیوں کہ اردو میں آخر ی حرف کو حر کت دینا اور حرکت کا تلفظ کر نا بہت مشکل امر ہوتا ہے ۔اور نہ ہی یہ اردو کی خاصیت ہے ۔ ان کے بر خلاف ڈاکٹر عبدا لستا ر صدیقی ’ع‘ کے بعدامالہ کے لیے یائے مجہول کے اضافہ کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ مولوی عبد الحق بھی اسی اضافہ کے قائل ہیں ۔رشید حسن خان ان لفظوں کے متعلق لکھتے ہیں ’’ برقع ، مجمع، مصرع ، مطلع ، مطبع ، مقطع ، موقع ….ان سب لفظوں کو جمع کی صورت میں اور محرف صو رت میں ’ے‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا چاہیے جیسے برقعے میں مطبعے کا نام‘‘۔ مقتدرہ قومی زبان بھی ان صورتوں میں اسی اصول کو روا رکھتی ہے۔ میری نظر میں ان تمام مقامات پر جہاں اخیر میں ع آتا ہے قدیم تحریروں  میں عین کے بعد ہائے خفی کا بھی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے اس لیے شاید ہائے خفی کو دیکھتے ہوے ان تما م میں امالہ کے لیے ’ے ‘ کا اضافہ کیا گیا نیز جمع کے لیے بھی ۔ جس کا استعمال بہت کم نظر آتا ہے ۔جہاں بھی آ جاتا ہے وہاں زبان پر بہت مشکل سے رواں ہوتا ہے ۔ جیسے قصبے کے وزن پر ضلعے ، موقعے اور برقعے وغیرہ ۔یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ ان تمام لفظوں میں ’ے ‘ کا اضافہ بہت ہی گراں گزرتا ہے اس لیے اس کا استعمال نہیں ہوگا ، اور نہ ہی امالہ میں ’ے‘ کا تلفظ اس شدت سے کیا جاتا ہے جس کے لیے ا س کو لازمی قرار دیا جائے ۔ ایک چیز جو نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ ہم ان تمام میں عین سے پہلے والے حر ف کا امالہ کرتے ہیں اور اس کے فتحہ کو کسرہ کی جانب مائل کرتے ہیں ۔جیسے بر قَع میں برقِع ، مقطَع میں مقطِع وغیرہ اس لیے یہ مناسب ہوگا کہ امالہ کے لیے کسی بھی حر ف کا اضافہ روا نہ رکھا جائے ۔ البتہ اگر جمع یائے مجہول سے مستعمل ہے تو شوق سے جمع کے لیے اس کا استعمال کیا جائے ۔ لیکن امالہ میں احتیاط برتا جائے۔ اسی طر یقہ سے ان الفاظ کے امالہ میں بھی جن کے اخیر میں ہائے خفی ہو اس میں بھی ہائے خفی سے پہلے والے حرف کے فتحہ کو کسرہ کی جانب مائل کرنے سے ہم حقیق طور پر امالہ کا حق ادا کر سکتے ہیں ۔ جیسا کہ امالہ کی تعریف میں بھی یہ چیز دیکھنے کو ملتی ہے ۔اسی کو صاحب نواللغات نے اس طر ح در ج کیا ہے ’’ وہ الفاظ جن کے اخیر میں عین ہوتاہے حر ف ربط آنے سے بجائے (ے) کہ حر ف ماقبل عین کو کسرہ دے کر بولے جاتے ہیں جیسے مصرِ ع میں سکتہ ہے ، مطبِع پر آفت آگئی ، مقطِع پر کیا منحصرہے ‘‘ ۔(نوراللغات جلد اول ، ص ۳۵۷)

صاحب نوراللغات نے مطلقا کسر ہ کا لفظ استعمال کیا ہے ۔ حالا نکہ اس کو مجہول کسر ہ پر محمول کیا جاسکتا ہے اور مائل بہ کسرہ قرار دیا جا سکتاہے۔اسی طر یقے سے ہائے خفی والے الفاظ میں بھی ہم امالہ میں’ ہ‘ سے پہلے والے حر ف کے فتخہ کو کسر ہ کی جانب مائل کر کے بولتے ہیں نہ کہ اس کے بعد یائے مجہول کے اضافہ کے ساتھ تلفظ کرتے ہیں ۔ڈاکٹر ابو محمد سحر اپنی کتاب’ اردو املا اور اس کی اصلاح ‘ میں اسی مسئلہ کی کچھ اس انداز میں وضاحت کر تے ہوئے نظر آتے ہیں ’’ جن الفاظ کے آخر میں عین ہے ان کے امالے کے مستخسن قاعدے کی روشنی میں اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر نا چاہیے کہ جن الفاظ کے آخر میں ہائے مختفی ہے ان کا املا بھی محر ف صورت میں ’یے‘ سے’ یہ‘ بدلا جائے بلکہ تلفظ میں حر ف ماقبل پر زیر قیاس کیا جائے اور ضرورت ہو تو حر ف ماقبل پر زیر لگا دیا جائے مثلا ً کعبِِہ میں ، قبلِہ کو ، غازِہ سے ، خامِہ نے ، یا یہ مصرعے:’ یوں نقل ہے خامِہ کی زبانی ‘ ،’کر یں گے کوہکن کے حوصلِہ کا امتحاں آخر‘ ،’زندگی قطر ِہ کی سکھلاتی ہے اسرار حیات ‘‘۔وہ تمام قواعد جن کا ذکر مضمون کے شروع میں کیا گیا ہے ان مصرعوں پر صد فیصد موجود ہے لیکن امالہ کہیں بھی مذکور نہیں ہے ۔

الغرض امالہ کا تعلق لہجہ سے ہے نہ کہ قواعد سے اور لہجہ ہر علاقہ میں مختلف ہوتا ہے ، کہیں ایک ہی لفظ میں ایک مقام پرامالہ مستعمل ہے تو کہیں دوسرے مقام پر اس سے پر ہیز کیا جاتا ہے جیسے دادا  اور  تا یا میں عموما ً امالہ نہیں کر تے ہیں لیکن شاہجہاں پور اور مغربی انڈیا میں اب ان میں بھی امالہ نظر آتا ہے ، اسی طر ح سے کوئی لفظ کسی عہد میں امالہ کے دائرے میں نہیں آتاہے اور بعد کے زمانہ میں آجاتا ہے جیسے دربھنگہ اور پٹنہ کا امالہ اب تک نہیں نظر آیا خیر علَم میں نہیں آتا ہے لیکن اب کچھ تحر یروںمیں قاعدہ کلیہ بنا کر اس میں بھی امالہ کیا جا رہا ہے خواہ سماعت کو بہتر محسوس ہو یا مکر وہ لگے ۔

یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ املا لہجوں کے تابع نہیں ہوتا املا ہمیشہ حر ف اصلی اور حر ف زائد کے تابع ہوتا ہے ۔(حر ف اصلی وہ ہے جس سے مشتق تمام لفظوں میں وہ حر وف موجود ہوں،حر ف زائد وہ ہے جس کے لگا نے سے اور ہٹانے سے معنی میں تبدیلی واقع ہوجائے )

 

نوٹ: مضمون نگار شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

ادبی میراثاردوامالہ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مرزا غالب ، غزل نمبر 12۔ ڈاکٹر رضی الدین عقیل
اگلی پوسٹ
غالب کے خطو ط میں طنز و مزاح – ڈاکٹر مشیر احمد

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں