Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras جون 30, 2021
by adbimiras جون 30, 2021 0 comment

دستک-6 : ایک مطالعہ – عبید الرحمن

 

اردو میں رسالوں کی ایک روشن تاریخ رہی ہے۔ رسالے قومی ترجمان سمجھے جاتے ہیں۔ ان میں بڑے پیمانے پر علمی، ادبی، سیاسی، سماجی، مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور اخلاقی اقدار کا اظہار ہوتا ہے۔ گزشتہ ایک برس سے ہم کووڈ-19 کے وبائی دور میں سانس لے رہے ہیں، ایسے میں اگر کوئی ادارہ اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھ رہا ہے تو اس کی داد دی جانی چاہیے۔ شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کا ششماہی جرنل "دستک” لاک ڈاؤن کے باوجود وقت مقررہ پر شائع ہوکر علمی و ادبی حلقوں تک پہنچ رہا ہے جس کے لیے ہمیں مدیر اور ان کے معاونین کا ممنون ہونا چاہیے۔ یہ رسالہ تین برس مکمل کر چکا ہے۔ اتنی کم مدت میں اس نے اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔

میرے سامنے دستک شمارہ-6 ہے۔ سر ورق سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے یو جی سی کی کیئر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ دستک کے قارئین جانتے ہیں کہ اس کے ہر شمارہ میں کسی ایک موضوع پر خصوصی گوشہ شامل ہوتا ہے لیکن دستک-6 میں اس قسم کا کوئی خصوصی گوشہ نہیں ہے، لیکن تحقیق و تنقید کے باب میں اتنے معیاری اور منفرد مضامین شائع ہوئے ہیں کہ خصوصی گوشہ کی عدم موجودگی کا احساس نہیں رہا۔ تحقیق کے ضمن میں پانچ اور تنقید کے ذیل میں آٹھ مضامین شامل ہیں۔ ان کے علاوہ "یاد رفتگاں” کے تحت سات مضامین ہیں۔ مدیر رسالہ پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے زیر نظر اپنے اداریے میں موجودہ صورت حال پر عمدہ گفتگو کی ہے۔ اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر برسر مقتدری کی خاموشی اور میڈیا کے منفی کردار پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے ادبی تحریک کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ (یہ بھی پڑھیں مرزبوم : یہ توہم کا کارخانہ ہے – ڈاکٹر عبد السمیع )

تحقیق کے باب میں پہلا مضمون پروفیسر آفتاب احمد آفاقی کا "یادگار غالب: چند تحقیقی مباحث” ہے۔ تحقیق اور غالب سے شغف رکھنے والوں کے لیے یہ مضمون معلومات افزا ثابت ہوگا۔ اس میں حالی کی غالب سے عقیدت اور بیان واقعہ کی صداقت کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ یادگار غالب سے تفہیم غالب میں آسانیاں تو پیدا ہوئی ہیں لیکن بعض مقامات پر عقیدت حاوی ہو گئی ہے۔ اس باب میں دوسرا مضمون ڈاکٹر سید شاہد اقبال کا "کالی داس گپتا رِضا” ہے۔ یہ مضمون کالی داس گپتا رضا کی سوانح اور ان کے علمی کارناموں کے تعلق سے ایک اہم مضمون ہے۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں انٹرویو کے حصے اور ذاتی خطوط پیش کیے گئے ہیں۔ جنہیں پڑھ کر کالی داس گپتا رضا کی زندگی کے اہم پہلو سامنے آ جاتے ہیں۔ تحقیق کے باب میں تیسرا مضمون "لداخی زبان: لسانی بحث” محترمہ رقیہ بانو کا ہے۔ شعبۂ اردو کی استاذ ڈاکٹر رقیہ بانو کا آبائی وطن لداخ ہے۔ لداخی زبان کے حوالے سے اسے تحقیقی مضمون کہا جا سکتا ہے۔ لسانیات سے شغف رکھنے والوں کے لیے یہ تحریر اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس میں لداخی زبان کے آغاز و ارتقا، تخلیقی سرمائے اور اس کی موجودہ صورت حال سے بحث کی گئی ہے۔ چوتھا مضمون "رومیِ ثانی و گنجِ معانی: بوعلی قلندر شاہ” ہے۔ ڈاکٹر مغیث احمد نے اس مضمون میں صوفی عالم حضرت شاہ شرف الدین المعروف بو علی قلندر شاہ کی سوانح اور کارناموں کا تعارف پیش کیا ہے نیز انھیں رومی ثانی کیوں کہا جاتا ہے، اس نکتے سے بھی بحث کی ہے، ساتھ ہی مولانا روم اور بوعلی قلندر شاہ کے اشعار کا تقابلی مطالعہ بھی پیش کیا ہے۔ بابِ تحقیق کا پانچواں اور آخری مضمون "پروفیسر مختارالدین احمد سے ایک ملاقات” ہے۔ اس گفتگو کو پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی نے 24 مئی 2010 کو ریکارڈ کیا تھا۔ پروفیسر مختارالدین آرزو کا انتقال اسی برس ہوا تھا۔ پروفیسر مختارالدین احمد نے سوالوں کا جواب دیتے ہوۓ اپنی ابتدائی تعلیم، بیرون ممالک کے اسفار، ایوارڈز اور اپنی تصنیفات کے بارے میں بتایا ہے۔

دستک کے مشمولات کا دوسرا حصہ تنقیدی مضامین پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس مرتبہ اس حصے میں آٹھ مضامین ہیں۔ پہلا مضمون "غالب کا نقد تصور” ہے۔ بہار و جھارکھنڈ میں اردو کے لیے جن لوگوں نے خود کو وقف کر رکھا ہے ان میں ایک نمایاں نام پروفیسر ابوذر عثمانی کا ہے۔ غالب کے تعلق سے ان کا یہ مضمون نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ معلومات افزا بھی ہے۔ اس میں انھوں نے غالب کی تنقیدی بصیرت پر روشنی ڈالی ہے۔ اسے غالب تنقید کا نیا زاویہ کہا جاسکتا ہے۔ اس باب کا دوسرا مضمون "شوق کی مثنوی نگاری اور مثنوی زہر عشق” ہے۔ مضمون نگار امتیاز احمد نے مرزا شوق لکھنوی کی مثنوی نگاری (اسلوب اور تکنیک) پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ ڈاکٹر ناصر عباس نیر کا مضمون "پڑھنا کیا ہے؟” ایک تنقیدی بلکہ فلسفیانہ مقالہ ہے۔ اس میں پڑھنے کے پیچھے انسان کی جبلتوں اور اس کی ذہنی دنیا کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ مطالعے کی اہمیت کے ساتھ پڑھنے کے تین مراحل بیان کیے گئے ہیں۔ مضمون کو پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ مصنف قاری کو پڑھنے کی ترغیب دے رہے ہیں، اور جب پڑھا جائے تو خود کو باہر کی دنیا سے الگ کرکے متون کے حوالے کر دیا جائے۔ "سوانح نگاری اور حالی کا طریقۂ کار” میں ڈاکٹر ابو بکر عباد نے حالی کی سوانح نگاری اور طریقۂ کار سے بحث کی ہے۔ حالی کی تینوں سوانحی کتب حیات سعدی، یادگار غالب اور حیات جاوید کا تذکرہ کرتے ہوئے ہر ایک کہ محاسن و معائب پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق کے باب میں پروفیسر آفاقی نے "یادگار غالب” کے حوالے سے جن نکات کی جانب اشارے کیے ہیں اسی قسم کے نتائج اس مقالے میں بھی اخذ کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سرور الہدٰی کا مضمون "محمد حسن کی تنقید: شناسا چہرے کی روشنی میں” محمد حسن کی ایک کتاب کے مشمولات پر ایک طویل مخاطبہ ہے۔ تنقید کے باب میں ایک اہم مضمون "یقین کا واہمہ ساز: محمود یٰسین ” ہے۔ مقالے کی ابتدا میں ڈاکٹر عبد السمیع نے اردو افسانے کے ارتقائی سفر کا مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔ جدیدیت کے رجحان پر بات کرتے ہوئے انھوں نے اس رجحان کے ایک اہم افسانہ نگار محمود یٰسین کے افسانوی مجموعہ "نئی بستی کا رزمیہ اور دیگر افسانے” کی روشنی میں ان کی افسانہ نگاری سے بحث کی ہے۔ آخری تنقیدی مضمون "کئی چاند تھے سر آسماں: مابعد نوآبادیاتی مطالعہ” ہے۔ ڈاکٹر سفینہ بیگم نے اس مضمون میں مابعد نوآبادیاتی مطالعہ کے تحت اردو کے اہم ناولوں کا تذکرہ کرتے ہوئے شمس الرحمن فاروقی کے ناول "کئی چاند تھے سر آسماں” کے مرکزی کردار "وزیر خانم” کی زندگی اور اس کی سوچ و فکر کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں رشید حسن خاں کا  ایک دیباچہ- ڈاکٹر عبدالسمیع  )

رسالے کے تیسرے حصے "یاد رفتگاں” میں شمس الرحمن فاروقی، منگلیش ڈبرال، راحت اندوری، مظفر حنفی، حنیف ترین اور ظفر احمد صدیقی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ آخری میں شعبۂ اردو کی سرگرمیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

مجموعی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اردو رسائل کی بھیڑ میں ریسرچ جرنل "دستک” اپنے معیاری مشمولات اور پیش کش کی وجہ سے جامعاتی رسائل میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہے۔ جس کی گواہی دستک کا زیر تبصرہ شمارہ بھی دیتا ہے۔

 

عبید الرحمن

ریسرچ اسکالر،

بنارس ہندو یونیورسٹی

آفتاب احمد آفاقیبنارس ہندو یونیورسٹیرسالہ دستکعبید الرحمن
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مُستنصرحسین تارڑکے ناول "بہاؤ” کافکری وفنی مطالعہ – عمیرؔ یاسرشاہین 
اگلی پوسٹ
غزل – نسیم اشک

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں