اے زندگی میری
کر کے مجھے آداس
چھین کر سارے آس
نہ ہو تو اتنا خوش کبھی
تو کیا ہوا جو چھن گیء
میری زمیں اور آسماں
تو کیا ہوا جو گر گیا
میرے اوپر آتش فشاں
تو کیا ہوا جو نہ تھما
طوفانوں کا یہ سلسلہ
ایک آس مجھ میں زندہ ہے
اس دل کا ایک پرندہ ہے
نہیں ہے جسکو ڈر کوئی
یہ ہر موسم میں اڑتا ہے
یہ اپنے خواب سجاتا ہے
سکھ دکھ کے گیت گاتا ہے
مالک کا ہے مجھ پر کرم
جب بھی ملے مجھکو کوئی غم
ایک آس مجھ کو ملتی ہے
جس سے یہ دل دھڑکتا ہے
اے زندگی تو اب سن ذرا
جب تک چلیں سانسیں میری
ناکام ہوں گی آرزوییں تیری
افتخار زاہد
پتہ: J-56/2, فتح پور ویلیج روڈ
گارڈن ریچ’کولکاتا:700024
رابطے کا نمبر: 9007300893

