قومی اردو کونسل میں اردو لینگویج لرننگ موبائل ایپ کا مواد تیار کرنے کے لیے دو روزہ ورکشاپ
نئی دہلی : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیراہتمام اردو لینگویج لرننگ موبائل ایپ کا مواد تیار کرنے کے لیے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال نے کہا کہ اردو لینگویج لرننگ موبائل ایپ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہاں ماہرین کو مدعو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی معیار کے مطابق اردو لرننگ موبائل ایپ کا مواد تیار کرنے کے سلسلے میں رہنمائی کرسکیں۔ ہمارا ایپ ملٹی پرپز ہونا چاہیے تاکہ بچے اور بڑے سبھی اس سے استفادہ کرسکیں۔ آنے والے دنوں میں اس کی اہمیت مزید بڑھنے والی ہے۔ ہمیں مواد عصری تقاضوں اور ضرورت کے مطابق منتخب کرنا چاہیے۔ اگر عالمی معیار کو اپنایا جائے گا تو اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
اس ورکشاپ میں پروفیسر جہانگیر احمد وارثی (چیئرمین شعبۂ لسانیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، پروفیسر غضنفر (علی گڑھ)، ڈاکٹر شمیم احمد (ایسوسی ایٹ پروفیسر، سینٹ اسٹیفنس کالج، دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹر سید تنویر حسین (اسسٹنٹ پروفیسر، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹر خان شاہد وہاب (پرنسپل، گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول، جسولہ، نئی دہلی)، ڈاکٹرنوشاد منظر (گیسٹ فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ) وغیرہ بحیثیت ایکسپرٹ شامل ہوئے۔
اس موقعے پر کونسل سے ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اکیڈمک)، جناب شاہنواز محمد خرم (ریسرچ آفیسر)، محمد افضل حسین خان، افروز عالم، فیضان الحق وغیرہ موجود رہے۔
(رابطہ عامہ سیل)
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page