یہ پروگرام نعتیہ شاعری کے حوالے سے قومی سیمینار، نمائش، مقابلے اور کل ہند طرحی نعتیہ مشاعرے پر مشتمل ہوگا
نئی دہلی (۲۸؍ ستمبر):آج یعنی ۲۹؍ ستمبر (اتوار) کو ادارۂ ادبِ اسلامی ہند، دہلی کے زیرِ اہتمام ’’تیرا وجود الکتاب (صبح تا شام رسالت مآب ﷺ کے نام)‘‘ مرکزی تھیم کے تحت کانفرنس ہال، مرکز جماعت اسلامی ہند، ابوالفضل انکلیو، اوکھلا، نئی دہلی میں صبح دس بجے تا شب دس بجے نعتیہ شاعری کے حوالے سے یک روزہ قومی سیمینار، نمائش، مقابلۂ نعت خوانی، تحریری مقابلہ اور کل ہند نعتیہ طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس یک روزہ تقدیسی سلسلے میں ملک بھر سے نعتیہ شاعری کے ماہرین کی شرکت ہو رہی ہے۔ پروفیسر سراج اجملی (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کلیدی خطبہ پیش ارشاد فرما ئیں گے۔ افتتاحی اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر اخترالواسع اور بحیثیت مہمان اعزازی ڈاکٹر سراج احمد قادری شریک ہو رہے ہیں۔ اجلاس کی صدارت ادارۂ اسلامی ہند کے صدر پروفیسر حسن رضا فرمائیں گے۔
مختلف تکنیکی اجلاس کی صدارت کے فرائض پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ڈاکٹر واحد نظیر اور ڈاکٹر وارث مظہری انجام دیں گے۔ پروفیسر شہپر رسول اور حسنین سائر کے دست مبارک سے مقابلۂ نعت خوانی اور تحریری مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ کل ہند نعتیہ طرحی مشاعرہ پروفیسر خالد محمود کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں پروفیسر احمد محفوظ بحیثیت مہمان خصوصی اور سرفراز بزمی بحیثیت مہمان اعزازی شریک ہوںگے۔ سیمینار میں بحیثیت مقالہ نگار اور مشاعرے میں بحیثیت شاعر ملک کے معروف ادیب و شعرا شرکت کریں گے۔ نعتیہ شاعری پر منعقدہ نمائش میں نعتیہ مجموعے، انتخابات اور نعتیہ شاعری کی تحقیق و تنقید پر مشتمل کتب و رسائل کا اہم ذخیرہ پیش کیا جائے گا۔
(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page