Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

"ابوالکلامیات”کے سرمایے پرایک نگاہ – نایاب حسن

by adbimiras نومبر 10, 2020
by adbimiras نومبر 10, 2020 0 comment

برصغیرمیں ادب ودانش اورنقد و تحقیق کے ناحیے سے جن چند لوگوں سے منسوب ایک بڑاتحقیقی وتصنیفی سرمایہ معرضِ وجودمیں آچکاہے، ان میں ایک اہم نام مولاناابوالکلام آزادکابھی ہے، آزادکی شخصیت، سوانح، ان کی زندگی کے خفی وجلی گوشے، تعریف وتنقید اور بسااوقات تذلیل وتنقیص کے قصے؛ سب تاریخ کے سینے سے نکل کر بہ تمام وکمال سینۂ اوراق پرمنتقل کیے جاچکے ہیں اور’’ابوالکلامیات ‘‘علم وتحقیق اورفکر ودانش کا ایک مستقل موضوع قرارپاچکاہے۔ میرے خیال میں آزادکی سوانح یاسیاست پر مدح سرایانہ یاسرسری گفتگوکرنے کی بجاے ان کی زندگی کے اورچھور اورفکرونظرکے گوشوں کو نقدوتحقیق کاموضوع بنایا جانازیادہ مناسب ہے؛ کیوں کہ خودآزاد اسی ”موڈ ”کے انسان تھے، اس تعلق سے جو کتابیں لکھی گئی ہیں،وہ عام طورپر اچھی ہیں اوران میں حیاتِ آزاد کے (مثبت یا منفی)گوشوں پربھرپور گفتگو کی گئی ہے۔
مولانا مرحوم ومغفور کی شخصیت پر اب تک کئی حوالوں سے کام ہواہے، ان کی سوانح حیات کے ذیل میں عبدالرزاق ملیح آبادی کی زبانی ’’آزادکی کہانی‘‘ اورپھر’’ذکرِ آزاد‘‘خاصی دلچسپ کتابیں ہیں، ’’انڈیاونس فریڈم‘‘کی اشاعت کے بعداس کے بعض حصوں پراگرچہ علمی حلقوں میں ہنگامۂ رستاخیزبرپاکیاگیا؛ بلکہ بعض طبقوں میں تو ابوالکلام کی طرف اس کی نسبت ہی مشکوک ومشتبہ قراردی گئی؛لیکن بہرحال اس کتاب سے آزادکے ذہنی، فکری وعملی سروکارکے لگ بھگ تیرہ ،چودہ سال کا لیکھاجوکھا سامنے آجاتاہے، ’’تذکرہ‘‘ایک ارادت کیش کی فرمایش پر مولاناکی اپنی لکھی ہوئی سوانح ہے، مگراس میں خاندان کے احوال پرمفصل لکھاگیا، جبکہ اپنے بارے میں محض ادبی اشارات سے کام لیاگیا ہے، بہرحال نکتہ طرازوں نے ان اشارات سے بھی کئی کتابیں مرتب کی ہیں۔ اس میں کسی شبہے کی گنجایش نہیں کہ آزادایک دیدہ ورعالم تھے، ایک یکہ تازدانشور، ایک بے بدل خطیب تھے اورایک بے نظیرادیب،ان کے خیال وفکر میں ایسی رفعت اور بلندی تھی کہ وہاں تک دیکھنے میں ہی بڑے بڑوں کی ٹوپیاں گرجائیں،تحمل و بردباری کی اس منزل پر تھے کہ بڑے سے بڑے سیاسی یا ذاتی دشمن کے حملوں کو یوں جھٹک دیتے،گویا ناقابلِ التفات ہوں،ان کی سیاست ایک نظریے کے تحت شروع ہوئی تھی، جس کی تبلیغ، اشاعت اورتحفظ کے لیے وہ تاحیات سرگرم رہے،ساتھ ہی آزاد ہندی مسلمانوں کے معتوب ترین رہنماتھے، کہ جنھیں نوکروڑ اسلامیانِ ہند میں سے لگ بھگ دوتہائی کی گالیاں کھانی پڑیں، مگرانھوں نے اف تک نہ کیا،اس طرح مولانا کی شخصیت ، فکر و فن اورکردارکی مختلف ومتنوع جہتیں ہیں،جن کی تفہیم و تشریح اس معنی کر ضروری ہے کہ مولانا آزاد ہندوستان کے ایک ایسے راہنما رہے ہیں،جنھوں نے کئی نسلوں کونظری،علمی،فکری،تہذیبی،سیاسی ہرسطح پر متاثر بھی کیا ہے یا اب بھی کرتے ہیں؛ چنانچہ ان کی حیات ،کارنامے اور فکر و فن کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنا،ان پر بحث و تحقیق کرنا اور انھیں نقدونظر کے دائرے میں لانا ضروری ہے۔  (یہ بھی پڑھیں تذکرہ: مولانا ابوالکلام آزاد – پروفیسر کوثر مظہری )

اسی احساس کے ساتھ آزاد کی شخصیت اوران کے فکروعمل کی جہات پر ان کی زندگی سے ہی لکھاجانے لگاتھا، البتہ ان کی وفات کے بعد یہ کام زیادہ مضبوطی سے ہوا’’ابوالکلامیات‘‘پرغالباپہلی کتاب عبداللہ بٹ کے ذریعے مرتب کی گئی ’’ابوالکلام آزاد‘‘ہے، جوپہلی بار لاہورسے 1943میں شائع ہوئی تھی، اس کتاب میں سترہ مضامین، دونظمیں اوراخیرمیں عبداللہ بٹ کے نام مولاناآزادکے تین خطوط بھی شامل کیے گئے ہیں، اس کتاب کے مضمون نگاروں میں خواجہ حسن نظامی، سیدسلیمان ندوی، جواہرلال نہرو، سجادانصاری، نصراللہ خاں عزیز اورآصف علی وغیرہ ہیں، زیادہ ترمضامین تاثراتی نوعیت کے ہیں، بعض میں ان کی فکرکے بعض گوشوں کواُجالاگیاہے۔عبداللہ بٹ نے1944میں مولانا کے پندرہ سولہ مضامین کا ایک مجموعہ بھی مرتب کیاتھا،جسے ’’مضامینِ آزاد‘‘کے نام سے لاہور سے ہی شائع کیاتھا۔
ان کی وفات کے بعد حکومتِ ہند کی وزارتِ اطلاعات ونشریات کے زیرِ اہتمام دسمبر1958 میں بھی ایک ’’ابوالکلام آزاد‘‘شائع ہوئی، جس میں متعدد سیاسی رہنماؤں، ادیبوں اوردانشوروں کے منظوم ومنثورتاثرات درج کیے گئے، اس کی ایک خاص بات مولاناکی مختلف مراحلِ عمروسیاست کی بہت سی خوب صورت تصویریں بھی تھیں۔ ڈاکٹرراجیش کمار پرتی نے نیشنل آرکائیوزآف انڈیامیں محفوظ مولاناکے غیرمطبوعہ خطوط کو’’آثارِ آزاد‘‘کے نام سے شائع کیا، اس کے آغازمیں مرتب موصوف کاپچیس صفحوں کامقدمہ خاصامعلومات افزااوردلچسپ ہے، باقی ان خطوط کے مطالعے کے ذریعے وزیرتعلیم کی سرگرمیوں سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔
مالک رام ہندوستان میں ایک منفرد ماہرِ ابوالکلامیات کے طورپر اپنی شناخت رکھتے ہیں،انھوں نے ساہتیہ اکادمی کی سربراہی کے دوران نہ صرف مولانا کی کتابوں کو عمدہ انداز میں شائع کیا؛بلکہ ان پر تحقیق و تعلیق اور تخریج وغیرہ کابھی کام کیا،مولاناکے خطوط مرتب کیے ’’کچھ ابوالکلام آزادکے بارے میں‘‘کے نام سے مولانا کی حیات و خدمات کے مختلف گوشوں پر ایک تحقیقی کتاب مرتب کی،’’نثرِ ابوالکلام‘‘میں مولانا کے منتخب مضامین،مقالات اور مکاتیب کو جمع کرکے شائع کیا۔
ان کے علاوہ جن لوگوں نے ابوالکلامیات کے مختلف گوشوں یا مولانا کی زندگی کے احوال پر لکھا ہے،ان میں قاضی عبدالغفار (آثارِ ابوالکلام:ایک نفسیاتی مطالعہ) عرش ملسیانی (ابوالکلام آزاد: جدید ہندوستان کے معمار)عبدالقوی دسنوی(حیاتِ ابوالکلام  آزاد، تلاشِ آزاد،مطالعۂغبارِ خاطر،ترتیب ماہوارلسان الصدق )شکیل الرحمن(ابوالکلام آزاد،چھ مضامین کا مجموعہ) رشیدالدین خاں(ابوالکلام آزاد: ایک ہمہ گیر شخصیت،مولاناابوالکلام آزاد:شخصیت،سیاست،پیغام) پروفیسرعبدالمغنی(ابوالکلام آزاد کا اسلوبِ نگارش،مولاناابوالکلام آزاد:ذہن و کردار)انوردہلوی(امام الہندمولانا ابوالکلام آزاد کے سوانح حیات) ظ انصاری (ابوالکلام آزاد کا ذہنی سفر) ریاض الرحمن شیروانی(انڈیاونس فریڈم:ایک مطالعہ) انورعارف(آزاد کی تقریریں) عتیق صدیقی (آئینۂ ابوالکلام آزاد،مجموعۂ مقالات،غالب اور ابوالکلام) جمشید قمر(ابوالکلامیات،خدابخش لائبریری سے مولاناکے متعلق شائع ہونے والی کتابوں کا جائزہ،جہانِ ابوالکلام آزاد:فکروتحقیق کی چند جہتیں) اخلاق حسین قاسمی دہلوی (مولاناابوالکلام آزاد کی قرآنی بصیرت،ترجمان القرآن کا تحقیقی مطالعہ )ملک زادہ منظور احمد(آزادی کے بعدمولاناکی شخصیت و خدمات پر اولین تحقیقی مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی) ضیاء الحسن فاروقی(مولانا ابوالکلام آزاد کی طرف،مولانا ابوالکلام  آزاد:فکر و نظرکی چند جہتیں) قاضی عبدالودود(کچھ ابوالکلام آزاد کے بارے میں) عبداللطیف اعظمی (معترضین ابوالکلام آزاد)ابوسعید بزمی(مولانا ابوالکلام آزاد:تنقید و تبصرہ کی نگاہ میں)خلیق انجم(مولانا ابوالکلام آزاد:شخصیت اور کارنامے،مجموعۂ مقالات)شمیم حنفی(ہماری آزادی،انڈیاونس فریڈم کے مکمل متن کا ترجمہ) ضیاء الدین انصاری(مولانا آزاد، سرسیداور علی گڑھ)قاسم سید (مولانا ابوالکلام آزاد:ایک تقابلی مطالعہ)عارف الاسلام(مسیحا کون؟سرسیدیاآزاد)ڈاکٹر شرافت حسین مرزا(اردو ادب میں مولانا ابوالکلام آزاد کا حصہ اور مرتبہ،ترتیب : ڈاکٹر شایستہ نگیں)ڈاکٹروہاب قیصر(مولانا ابوالکلام آزاد:فکر وعمل کے چند زاویے)شانتی رنجن بھٹاچاریہ (مولانا ابوالکلام آزاد کے پاسپورٹ کا خفیہ فائل)اثربن یحی انصاری(مولانا آزاد:ایک سیاسی ڈائری)وغیرہم کے نام اہم ہیں۔
ادارہ جاتی شکل میں مولانامرحوم کے افکار وخدمات کے مختلف گوشوں پرباضابطہ اشاعتی پروجیکٹ پرکام کرنے کاسہرا خدابخش لائبریری کے سرہے، جہاں 1988میں مولانا کی پیدایش کی پہلی صدی کی مناسبت سے عابدرضابیدارصاحب کی ڈائریکٹرشپ میں ”ابوالکلامیات” پرباقاعدہ اشاعتی پرگرام چلایا گیا اور اس کے نتیجے میں کئی اہم کتابیں شائع ہوئیں، ان میں سے کچھ توخودعابدرضابیدارصاحب کی کتابیں تھیں، جبکہ کچھ ملک وبیرون ملک کے مختلف ماہرینِ ابوالکلامیات کے ذریعے مرتب کروائی گئی تھیں، اس تعلق سے ایک کتاب ”ابوالکلامیات ”کے نام سے جمشیدقمرصاحب نے تالیف کی ہے، جس میں ’’ابوالکلامیات ‘‘ پر1986سے 2000تک شائع ہونے والی کتابوں کاقدرے تفصیلی،تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیاگیاہے۔
مولاناآزادکے فکروفن کی اشاعت کے حوالے سے سرحدکے اُس پاربھی زبردست کام ہواہے، ابتداء اً اس کابار مولاناغلام رسول مہراورشورش کاشمیری نے سنبھالااوراب ایک عرصے سے یہ کام معروف محقق ڈاکٹرابوسلمان شاہجہاں پوری کررہے ہیں۔غلام رسول مہرکی ”نقشِ آزاد ”تین سواڑتالیس صفحات پرمشتمل ہے، پہلی بارجنوری 1958میں لاہورسے شائع ہوئی تھی، کتاب کے تین حصے ہیں، پہلے حصے میں مہرکے نام مولاناکے خطوط جمع کیے گئے ہیں، دوسرے حصے میں مولاناآزادکے غالب ومتعلقاتِ غالب پرلکھے گئے مضامین اورچنددیگرادبی مضامین شامل ہیں، جبکہ تیسرے حصے میں خواجہ حسن نظامی، ملاواحدی اورنیازفتحپوری کولکھے گئے وہ خطوط جمع کردیے گئے ہیں، جوکسی واسطے سے مولانامہرکومل گئے تھے۔
جہاں تک بات شورش کاشمیری کی ہے، توآزاد سے انھیں ارادت بھی تھی اورعشق بھی تھا، اسی عشق کے زیراثرشورش نے آزاد پر لکھااور خوب لکھا،اپنے اخبار ’’چٹان‘‘ میں کسی نہ کسی حوالے سے آزاد کوزیرِ قلم لاتے رہے، مولاناکی وفات کے بعد ہندوستان وپاکستان میں بعض لوگوں نے مولانا کے خلاف اپنا دیرینہ بغض نکالنے کی مہم شروع کی، توشورش تمام تر خطرات اوراندیشوں سے بے پرواہوکر ان کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں کود پڑے، انھوں نے اپنے شوخ وطرارقلم کی زد پران تمام لوگوں کولیا، جنھوں نے کسی بھی حوالے سے آزاد کے دامن کوداغ دارکرنے کی بھدی کوشش کی،اکیلے شورش کی چتھاڑنے نہ صرف پاکستان میں آزاددشمنی کے قلعے کوزمیں بوس کیا؛ بلکہ بعض ہندوستانی لکھاری بھی قلمی آوارہ گردی سے تائب ہوگئے، ان کی ایک باقاعدہ تصنیف ’’ابوالکلام آزاد: سوانح وافکار‘‘لگ بھگ چھ سوصفحات پرمشتمل ہے، جو ان کی وفات کے بعد 1988میں شائع ہوسکی تھی،جبکہ ان کی بیشترکتابوں میں مختلف حوالوں سے آزاد کاذکرآیاہے؛بلکہ اگر یہ کہاجائے توشاید ہی مبالغہ ہو کہ شورش کی کوئی بھی تحریری یا تقریری مجلس ایسی نہیں ہوتی تھی،جس میں وہ آزاد کا ذکر نہ کرتے ہوں،مولانا کے تعلق سے شورش کی تحریروں کو پڑھیے،توان میں ایسی سرشاری ووارفتگی ہے کہ دونوں کے درمیان ایک اٹوٹ رشتے کا احساس ہوتا ہے، ایسا رشتہ جوبسااوقات اپنوں اورسگوں کے درمیان بھی نہیں ہوتا۔ ’’چٹان ‘‘میں’’ہندوستان میں ابن تیمیہ ‘‘کے عنوان سے مولاناآزاداورمتعلقاتِ آزادپر شورش نے سلسلہ وار لکھا تھا ،ان تمام تحریروں کو ابوسلمان شاہجہاں پوری نے جمع کرکے اسی نام سے شائع کروادیا ہے ۔
ڈاکٹرابوسلمان شاہ جہاں پوری مولاناغلام رسول مہروشورش کے بعدپاکستان میں مولاناآزادکے سب سے بڑے محقق ہیں، بعض اعتبارات سے پاکستان ہی نہیں، ہندوستان میں بھی ان سے بڑامحققِ ابوالکلامیات شایدہی پایاجاتاہو، آزادپران کے کام کی کئی جہتیں ہیں اورہرجہت بڑی روشن وتابناک ہے، انھوں نے پہلے مرحلے میں خودمولاناآزاد کی مختلف تحریروں، رسالوں، کتابچوں اورمضامین کوجمع کرکے شائع کیاہے، جویقیناًغیرمعمولی افادیت کے حامل ہیں، مولانا کے شعری ذخیرے کو جمع کرکے’’کلیاتِ آزاد‘‘مرتب کی ہے، مذہبی وادبی استفسارات کے جوابات پرمشتمل ’’افاداتِ آزاد‘‘شائع کیاہے، ان کی مرتب کردہ ایک کتاب’’ارمغانِ آزاد‘‘بھی ہے، جس میں انھوں نے مولاناکے منظوم کلام کے علاوہ ابتدائی دورکے مضامین کوجمع کیاہے، راجیش کمارپرتی کی مرتب کردہ ’’آثارِ آزاد‘‘کومزیدتحقیق وتنقیح کے ساتھ ’’آثارونقوش ‘‘کے نام سے مرتب کیاہے۔شاہجہاں پوری صاحب نے مولانا آزاد کی حیات وخدمات پرمعروف عالم و مفکر سعید احمد اکبرآبادی کی تحریروں کو بھی جمع کیا ہے،جو’’مولانا ابوالکلام آزاد:سیرت وشخصیت،علمی و عملی کارنامے‘‘کے نام سے شائع ہوئی ہیں۔ان کی ایک تالیف ’’مولانا ابوالکلام آزاد:ایک سیاسی مطالعہ‘‘بھی ہے،جو670صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں مولانا کی شخصیت ، سیاست اور افکار و خدمات کے تعلق سے مختلف اربابِ قلم کی تحریروں کو جمع کیاگیا ہے۔
اسی طرح ہندوپاک کی دانش گاہوں میں مولانا کی شخصیت و سیاست اور فکر و فن پر ایم فل و پی ایچ ڈی سطح کے مقالے بھی مسلسل لکھے جارہے ہیں،اب تک مولانا پردسیوں علمی و ادبی رسائل و اخبارات کے خصوصی نمبر بھی شائع ہوئے ہیں ،جن کی ادبی،علمی وتنقیدی اہمیت بھی مسلم ہے۔اس سب کے ساتھ ’’ابوالکلامیات‘‘ پر تحقیق،تصنیف و تالیف کے تعلق سے باقاعدہ ایک توضیحی اشاریہ بھی مرتب کیا جاچکاہے،اس کانام بھی مختصراً’’ابوالکلام آزاد‘‘ہی ہے اور اسے ڈاکٹر عطاخورشیدصاحب نے مرتب کیاہے،پوری کتاب 312صفحات پر مشتمل ہے،اس کی اشاعت 2004میں مولانا آزاد لائبریری ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہوئی ہے ۔کتاب میں پہلے تو خود مولانا آزاد کی تصنیفات اوردوسروں کے ذریعے تالیف کیے گئے ان کی تحریروں کے مجموعوں کا اشاریہ پیش کیا گیا ہے،اس کے بعد مولاناآزاد اور ان سے متعلق تصانیف، مقالات و مضامین کا اشاریہ پیش کیاگیاہے،ان سب کی مجموعی تعداد سترہ سو سے بھی زائد ہے۔ اس کتاب میں انگریزی میں ابوالکلامیات پرہونے والے علمی،تحقیقی و تنقیدی کاموں کا بھی اشاریہ پیش کیاگیا ہے، ان کی مجموعی تعداد تین سو سے زائد ہے۔
الغرض مولانا ابوالکلام آزاد سے متعلق تحقیق ، تصنیف ،تالیف اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور ہر آئے دن کے ساتھ ان کی زندگی اور شخصیت کے تعلق سے کچھ نئے حقائق لوگوں کے سامنے آرہے ہیں۔ ظاہرہے کہ جو شخصیتیں جتنی بڑی ہوتی ہیں،ان کی ذات و کردار کے گوشے اسی قدر وسیع و عمیق ہوتے ، ان کی زندگی وافکار پر جتنا غور وفکر کیا جائے اورجتنی کھوج بین کی جائے،اسی قدر ہمارے علم و نظر میں اضافے کا سامان ہوتا جاتاہے ،ہندوستانی فکر و سیاست کی تاریخ میں مولانا آزاد کی شخصیت کی گیرائی و گہرائی ،انفرادیت و ہمہ جہتی تو ان کے عہد کے بیشتر ہندوستانی رہنماؤں اور دانشوروں سے بڑھی ہوئی ہیں؛اس لیے اب تک کے تحقیقی،تنقیدی،تصنیفی و تالیفی ذخیرے کے ذریعے گو ’’ابوالکلامیات‘‘ کے بہت سے گوشے ہمارے سامنے واضح ہوچکے ہیں؛لیکن اس کے باوجودیقیناً ابھی اوربھی بہت سی پرتوں کا کھلنا باقی ہے۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
ادبی میراثمولانا آزادمولانا آزاد کے ناقدیننایاب حسن
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مولانا آزاد کا تصوّرِ تعلیم – ڈاکٹر صفدر امام قادری
اگلی پوسٹ
نرگس – فیصل ہاشمی

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں