Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      فروری 24, 2023

      کتاب کی بات

      فروری 21, 2023

      کتاب کی بات

      فروری 8, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت رسول ﷺ – سید سکندر افروز

      مارچ 11, 2023

      اسلامیات

      ادارۂ شرعیہ کا فقہی ترجمان ’الفقیہ‘ کا تجزیاتی…

      فروری 21, 2023

      اسلامیات

      سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات…

      جنوری 1, 2023

      اسلامیات

      اقسام شھداء:کیا سیلاب میں مرنے والے شہید ہیں؟…

      ستمبر 6, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادب کا مستقبل

      جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      گیتا کا اردو ترجمہ: انور جلالپوری کے حوالے…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      دوران تدریس بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان…

      جولائی 12, 2022

      خبر نامہ

      ہندی غزل کو اردو غزل کے سخت معیارات…

      مارچ 24, 2023

      خبر نامہ

      ڈاکٹر زرین حلیم کے شعری مجموعہ ’’آٹھ پہر‘‘…

      مارچ 22, 2023

      خبر نامہ

      ثقافتی تقاریب کا بنیادی مقصد طلبہ کو علمی…

      مارچ 22, 2023

      خبر نامہ

      جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سالانہ انٹرفیکلٹی مقابلوں کے…

      مارچ 22, 2023

      خصوصی مضامین

      لمعہ طور مظفر پور – حقانی القاسمی

      مارچ 25, 2023

      خصوصی مضامین

      منشی نول کشور کی شخصیت اور صحافتی خدمات…

      مارچ 16, 2023

      خصوصی مضامین

      جونپور کا تخلیقی نور – حقانی القاسمی

      مارچ 6, 2023

      خصوصی مضامین

      خالد ندیم : نُدرتِ تحقیق کی ایک مثال…

      فروری 8, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

      اکتوبر 9, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      لمعہ طور مظفر پور – حقانی القاسمی

      مارچ 25, 2023

      متفرقات

      ہندی غزل کو اردو غزل کے سخت معیارات…

      مارچ 24, 2023

      متفرقات

      ڈاکٹر زرین حلیم کے شعری مجموعہ ’’آٹھ پہر‘‘…

      مارچ 22, 2023

      متفرقات

      ثقافتی تقاریب کا بنیادی مقصد طلبہ کو علمی…

      مارچ 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      فروری 24, 2023

      کتاب کی بات

      فروری 21, 2023

      کتاب کی بات

      فروری 8, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سنت رسول ﷺ – سید سکندر افروز

      مارچ 11, 2023

      اسلامیات

      ادارۂ شرعیہ کا فقہی ترجمان ’الفقیہ‘ کا تجزیاتی…

      فروری 21, 2023

      اسلامیات

      سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات…

      جنوری 1, 2023

      اسلامیات

      اقسام شھداء:کیا سیلاب میں مرنے والے شہید ہیں؟…

      ستمبر 6, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادب کا مستقبل

      جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      گیتا کا اردو ترجمہ: انور جلالپوری کے حوالے…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      دوران تدریس بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان…

      جولائی 12, 2022

      خبر نامہ

      ہندی غزل کو اردو غزل کے سخت معیارات…

      مارچ 24, 2023

      خبر نامہ

      ڈاکٹر زرین حلیم کے شعری مجموعہ ’’آٹھ پہر‘‘…

      مارچ 22, 2023

      خبر نامہ

      ثقافتی تقاریب کا بنیادی مقصد طلبہ کو علمی…

      مارچ 22, 2023

      خبر نامہ

      جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سالانہ انٹرفیکلٹی مقابلوں کے…

      مارچ 22, 2023

      خصوصی مضامین

      لمعہ طور مظفر پور – حقانی القاسمی

      مارچ 25, 2023

      خصوصی مضامین

      منشی نول کشور کی شخصیت اور صحافتی خدمات…

      مارچ 16, 2023

      خصوصی مضامین

      جونپور کا تخلیقی نور – حقانی القاسمی

      مارچ 6, 2023

      خصوصی مضامین

      خالد ندیم : نُدرتِ تحقیق کی ایک مثال…

      فروری 8, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

      اکتوبر 9, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      لمعہ طور مظفر پور – حقانی القاسمی

      مارچ 25, 2023

      متفرقات

      ہندی غزل کو اردو غزل کے سخت معیارات…

      مارچ 24, 2023

      متفرقات

      ڈاکٹر زرین حلیم کے شعری مجموعہ ’’آٹھ پہر‘‘…

      مارچ 22, 2023

      متفرقات

      ثقافتی تقاریب کا بنیادی مقصد طلبہ کو علمی…

      مارچ 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

دارالمصنفین شبلی اکادمی:وراثت کی حفاظت میں حسّاس اور مستعد ذہن و دل کی ضرورت – ڈاکٹر صفدرا مام قادری

by adbimiras اکتوبر 9, 2022
by adbimiras اکتوبر 9, 2022 0 comment

شبلی نعمانی اور سیّد سلیمان ندوی کی یادگار دار المصنفین کے مستقبل سے قوم کی بے خبری اور بے رُخی یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ ہم اپنے اسلاف کے بہترین کاموں کی حفاظت بھی نہیں کر سکتے۔

ابھی اخباروں میںیہ خبر گشت کر رہی ہے کہ ہندستان کے عظیم ادارے دار المصنفین کے ایک سو پانچ سالہ لیتھو پریس کو محض لوہا لکڑ سمجھ کر انتظامیہ نے کوڑا کباڑ والوں سے محض ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔خبر کی اشاعت کے بعد شبلی اکادمی کے ڈائرکٹر نے اپنی وضاحت شایع کرائی ہے کہ وہ پریس برسوں سے ازکار رفتہ اور بے مصرف پڑا ہوا تھا۔اُس پریس نے بڑی جگہ بھی گھیر رکھی تھی، اِس لیے اِس شَیِ فضول کو ہٹا دیا گیا۔اُنھوں نے اخبار کی خبروں کو سنسنی خیز اور جذباتیت پر مبنی بتایا۔ یہ بھی یاد رہے کہ صحافیوں نے جب شبلی اکادمی کے ناظم سے یہ دریافت کیا کہ کیا اِس پریس کو فروخت کر دینے کے سلسلے سے اکادمی کے بورڈ یا مجلسِ عاملہ میں کوئی فیصلہ ہوا تھاتو اُنھوںنے بس آپسی صلاح ومشوروں کا حوالہ دیا اور کسی باضابطہ میٹنگ سے انکار کیا۔

۱۷ ۔۱۹۱۶ء میں سیّد سلیمان ندوی کی کوششوں سے جرمنی سے لیتھو گرافک پریس کی خریداری ہوئی تھی۔اُس دَور کے خطوط سے بڑی آسانی کے ساتھ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دار المصنفین کے لیے وہ پریس کس قدر اہم رہا ہوگا۔اُس دَور کاوہ جدید تر چھپائی کا ذریعہ تھا اور بے حد مہنگا ہونے کے باوجود اُسے منگوانے میں جو مشقّتیں ہوئی ہوں گی، اُس کا اندازہ کیاجا سکتا ہے۔ مقصد ایک تھا کہ دار المصنفین اپنے مقاصِد کے حصول میں کسی رُکاوٹ سے دو چار نہ ہو۔اُسی پریس کی وجہ سے دار المصنفین سے ایسی یادگار کتابیں شایع ہوئیںجن کی وجہ سے ہر شخص یہ مانتا ہے کہ شبلی نعمانی کے خوابوں کے ایک ایک ذرّے کو اُن کے شاگرد سیّد سلیمان ندوی نے تعبیرات بہم پہنچائیں۔رفتہ رفتہ ایک جماعت کھڑی ہوتی گئی اور دار المصنفین اپنی علمی ، تہذیبی و ثقافتی اور قومی خدمات کی وجہ سے توجّہ کا مرکز بنتا گیا۔ یہ بات یاد رہے کہ دار المصنفین شبلی نعمانی کا صرف ایک تصوّر تھا۔ وہ جلد سے جلد اِس کے تعمیراتی کاموں کے آغاز کے لیے بھی کوشاں تھے۔ مگر افسوس کہ زندگی نے وفا نہیں کی۔ عالمِ مرض میں ہی اُنھوں نے جو وصیت لکھائی، اُس میں یہ ہدایت تھی کہ اُن کی وفات کے بعد سیرۃ النبی کا سارا مواد سیّد سلیمان ندوی کو سپرد کر دیا جائے اور وہ اُس کی تکمیل کریں۔استاد کی بیماری کا ٹیلی گرام سیّد سلیمان ندوی کو پونا پہنچا جہاں وہ لکچرر ہو چکے تھے۔ وہ بھاگتے ہوئے اعظم گڑھ آئے مگر استاد پر بے ہوشی طاری تھی۔ اُنھیں لوگوں نے وصیت کی اطّلاع دی اور یہ بھی بتایا کہ بزرگ وار آپ کا نام اُسی عالَم میں لے رہے تھے۔ تاریخ شاہد ہے کہ ۱۹۱۴ء کے نومبر سے ۱۹۴۶ء تک سیّد سلیمان ندوی استاد کے خوابوں کی تکمیل اور اُن میں رنگ بھرنے میں ہمہ تن مصروف رہے۔ دار المصنفین اگر چہ شبلی نعمانی کا تصوّر تھا مگر اُس میں جسم و جان عطا کرنے اور علمی وقار کا مینارۂ نور مرتَّب کرنے کا کام سیّد سلیمان ندوی نے اپنے دوستوں اور دیگر افراد کی مدد سے کیا۔

دارالمصنفین کا سلسلہ نیشنل اسکول سے شروع ہوتا ہے جو بعد میں شبلی کی وفات کے بعد شبلی نیشنل اسکول اور پھر شبلی نیشنل کالج کے طَور پر پھیلتا گیا۔انٹر کالج اور لڑکیوں کے کالج بھی آج وہاں موجود ہیں۔شبلی کی قومیت پرستی اور پھر سیّد سلیمان ندوی کی علمی اور ادبی حیثیت کی وجہ سے شبلی اکادمی جنگِ آزادی کے دَوران قوم پرستوں کا ایک بڑا مرکز بن گئی تھی۔تاریخ شاہد ہے کہ موتی لعل نہرو، محمد علی جناح، جواہر لعل نہرو اور مولانا ابوا لکلام آزادجیسے  قائدین جب اُس طرف آتے تووہیں ٹھہرتے تھے۔جس انداز سے وہاں مہمان خانہ بنا تھا،وہ بتاتا ہے کہ اِس معیار کے افراد وہاں قیام کرتے ہوں گے۔سیرۃ النبی کی جلدیں اُسی مہمان خانہ کے ایک کمرے کے برامدے پر برسوں میں مکمّل ہوئیںجہاں سیّد سلیمان ندوی خود قیام کرتے تھے۔آموں کے پیڑ، ہرا بھرا موسم اور صفائی کا ایک خاص نظام بھی اُسی دَور سے قائم شدہ ایک سلسلہ ہے۔

ہندستانی حکومت جس طور سے محکمۂ ثقافتِ قدیم اور آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا نے قدیم عمارتوں کی حفاظت کے لیے قوانین بنا رکھے ہیں۔سو برس سے زیادہ کی عمارت کی دیکھ ریکھ اور مرمّت یا جدید کاری کے کاموں کو وہ خود انجام دیتی ہے۔شبلی اکادمی تو اب ایک سو سات سال پرانی ہو چکی ہے۔ مرکزی عمارت ’حامد منزل‘ بھی اب سو برس میں صرف پانچ سال کم کی ہو چکی ہے۔سوالات دو ہیں کہ اسلاف کی وراثتوں کو کیسے بچایا جائے اور جدید کاری کے تقاضوں سے کس طرح تال میل بٹھا کر اِس فریضے کو ادا کیا جائے۔ جن لوگوں کو یو رپ بالخصوص روس، فرانس، اٹلی اور انگلینڈ کے میوزیم دیکھنے کے مواقع حاصل ہوئے ہیں، اُنھیں معلوم ہے کہ ترقی یافتہ اقوام اپنی وراثت کو کس طرح سنبھال کر رکھتی ہیں۔ ٹوٹے ہوئے قلم، پھٹے ہوئے کپڑے اور مسخ شدہ حالت میں پہنچ چکے جوتے اِس طرح سے قرینے سے سجے ہوئے ملتے ہیں کہ طبیعت مچل جاتی ہے۔کمال تو یہ ہے کہ یہ اقوام اپنے دشمنوں اور ظالم جابر حکمرانوں کو بھی اُن کی زندگی کے سارے آثار کے ساتھ محفوظ رکھتی ہے۔ سات آٹھ سو برس کی عمارتیں تو اِس طرح سے بچا کر رکھی گئی ہیں گویااُن کے رہنے والے اب بھی وہاں موجود ہیں۔ بستر سے لے کر کاغذ اور قلم ،اُن کی پڑھی گئی کتابیں اور نہ جانے کتنی یادگاریں سنبھال کر لوگوں نے رکھی ہیں۔

شبلی اکادمی میں فی الوقت جگہ کی کوئی تنگی نہیں ہے۔ سچائی یہ ہے کہ پچھلے چار پانچ برسوں میں ترقی اور رکھ رکھاؤ کے نام پر ایک اِینٹ درست نہ ہو سکی۔صد سالہ تقریبات کے سلسلے سے اشتیاق احمد ظلی نے اپنی ڈائرکٹر شپ کے زمانے میں مطبوعات کی جو جدید کاری کی اور نئے رنگ و آہنگ سے تقریبات کا جو سلسلہ شروع کیا، اب تو ایسا لگتا ہے کہ اُس پر ایک فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔نئی کتابوں کی اشاعت اور ادارے کی جدید کاری یا مالی استحکام بخشنے کے معاملات بھی التوا میں ہی پڑے ہوئے ہیں۔ایسی صورتِ حال میں اُس تاریخی پریس کو محفوظ نہ رکھنے کا فیصلہ وراثتوں کی حفاظتوں کے تئیں غیر حسّاس اور مجرمانہ فیصلہ ہے۔ اگرزنگ آلودہ مشین کی ہزار دو ہزار روپے خرچ کرکے صاف صفائی کرنے کی بھی استطاعت کار پردازوںمیں نہیں تھی تو اُسے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچ دینے میں اُنھیں کیا حاصل ہو گیا۔ لوگوں کا صاف صاف کہنا ہے کہ اگر دار المصنفین انتظامیہ نے یہ اعلان کیا ہوتا کہ وہ اِس پریس کو اتنی رقم میں بیچنا چاہتے ہیں تو بہت سارے لوگ اتنی رقم میں اِس تاریخی آثار کو خرید کر اسلاف کی نشانی کے طور پر اپنے پاس رکھتے۔انتظامیہ کی یہ دلیل کہ یہ بے مصرف شَے تھی، واضح طور پر یہ بتاتی ہے کہ تاریخی آثار اور اسلاف کی نشانیوں کو کس جذبے اور محبت سے سنبھال کر دل و جان کے صدقے میں رکھناچاہیے۔

دارالمصنفین میں جب سے غیر رہائشی ڈائرکٹرس کا سلسلہ قائم ہوا ہے، تب سے کچھ مسائل بڑھے ہیں۔اشتیاق احمد ظلی صاحب علی گڑھ سے دَوڑ دَوڑ کر اعظم گڑھ پہنچتے رہے اور کم وبیش رہائشی ڈائرکٹر کی طرح خدمات انجام دیتے رہے۔ مگر بڑھتی ہوئی عمر اور صحت کی مشکلات نے اُنھیں ڈائرکٹر شپ سے الگ ہونے کے لیے مجبور کیا۔مجھے یاد آتا ہے کہ صباح الدین عبد الرحمان جب دارالمصنفین کے ڈائرکٹر بنائے گئے، اُس وقت وہ پٹنہ یونی ور سٹی میں  لکچرر ہو چکے تھے۔ مگر وہ اپنی ملازمت چھوڑ کر دار المصنفین کچھ اِس طرح سے پہنچے کہ وہیں وطن سے دُور شبلی نعمانی کے سایے میں مدفون ہوئے۔دارالمصنفین جس انداز کا قومی ادارہ ہے اور جس طرح اُس کی تاریخی خدمات رہی ہیں، اُس کی مجلسِ عاملہ اور اُس کے ارکان کے انتخاب سے لے کر ڈائرکٹر کے بنانے تک کے سارے امور سب کے سامنے آئیں تو اُس ادارے کو مضبوطی ہی ملے گی۔ یہ ادارہ رہ رہ کر لڑکھڑاتا ہوا اور مالی پریشانیوں میں اِس وجہ سے بھی مبتلارہا ہے کیوں کہ اِس کا ادارہ جاتی قومی کرداراور جمہوری مزاج بہت برسوں سے کمزرو معلوم ہو رہا ہے۔یہ بھی ایک ضروری عمل ہوگا کہ پورے ملک کے نمایندہ افراد ہر صوبے سے کم از کم ایک اساسی رکن اِس کی مجلسِ عامہ میں شامل ہوں۔ اُسی انداز کے لوگ چنے جائیں جنھوںنے شبلی نعمانی اور سیّد سلیمان ندوی کی علمی وراثت کو آگے بڑھانے میں دل چسپی لی ہو ۔ ضرورت پڑے تو اِس ادارے کے دستور الاعمل میں تبدیلی کر کے موجودہ دَور کے تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کر کے کامیابی حاصل کی جائے۔اعظم گڑھ اور اُس کے اطراف کے علاوہ صوبۂ بہار کے سیکڑوں اور ہزاروں ایسے لوگ ہیں جنھوں نے خاص طور سے اِس ادارے کو اپنے خونِ جگر سے سینچا ہے۔اِس کی تاریخ اور ہر ذرّے کی حفاظت کے لیے خوابِ غفلت سے باہر آنا چاہیے۔ اب بھی جس پریس کو فروخت کیا گیا ہے، اُسے پھر سے حاصل کر کے اپنی تاریخ کوبچانے کی اور اپنی غلطی کو درست کرنے کی موجودہ انتظامیہ کو کوشش کرنی چاہیے۔

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مرزا غالبؔ کے خطوط کی اہمیت – سید غلام حسنین بلگرامی کے نام – بی بی ثریّا مہنگر 
اگلی پوسٹ
جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

یہ بھی پڑھیں

جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ...

جنوری 14, 2023

بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:...

دسمبر 18, 2022

بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو...

دسمبر 2, 2022

جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

اکتوبر 9, 2022

مسلمانوں کے مسائل کا حل: یکطرفہ خیر خواہی...

اکتوبر 2, 2022

2020 میں ہندوستان کے ذریعہ معاش کی حالت(2020SOIL)...

ستمبر 24, 2022

انڈین نیشنل کانگریس کا اگلا صدر کون؟ –...

ستمبر 4, 2022

وقت کا تقاضا: علم،علم اور صرف علم –...

اگست 24, 2022

معاشرے میں پنپتی بد شگونی: ماہ صفر کے...

اگست 24, 2022

وطن سے محبت – اسلامی نقطۂ نظر سے...

اگست 18, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (172)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (97)
  • تخلیقی ادب (532)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (173)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (31)
    • رباعی (1)
    • غزل (130)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (23)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (117)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (927)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (462)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (196)
      • غزل شناسی (166)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (78)
    • صحافت (42)
    • طب (12)
    • فکشن (374)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (205)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (131)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (29)
  • کتاب کی بات (403)
  • گوشہ خواتین و اطفال (92)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,703)
    • ادب کا مستقبل (108)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (23)
    • تراجم (26)
    • تعلیم (26)
    • خبر نامہ (651)
    • خصوصی مضامین (73)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (201)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں