یونہی دو تین برسوں سے
عجب اک جنگ جاری ہے
نہ اس میں جیت ہی کوئی
نہ کوئی ہار باقی ہے
بھلا یہ جنگ ہے کوئی؟
مقابل ہے کوئی،نہ تیر ،نہ تلوار ہے کوئی
صفیں خالی پڑی ہیں
برف کی چادر
ہر اک جانب سے آہستہ پگھلتی ہے
یہ کیسا معجزہ ہے؟
چند لمحے قبل
یہاں تو جنگ کا میدان تھا
دریا ہوا کیسے؟
تو کیا اب صف بہ صف افواج
پانی پر ہوا کے ساتھ
کوئی کھیل کھیلیں گی؟
طنابیں کھینچ لو ان کی
شکست و فتح کے امکان سارے مسخ کردو آج!
کہ ذاتی جنگ کا کوئی نتیجہ ہی نہیں ہوتا!
atikaamahin@gmail.com

