Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جنوری 29, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 11, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 2, 2023

      کتاب کی بات

      دسمبر 28, 2022

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات…

      جنوری 1, 2023

      اسلامیات

      اقسام شھداء:کیا سیلاب میں مرنے والے شہید ہیں؟…

      ستمبر 6, 2022

      اسلامیات

      عورتوں سے متعلق بعض مسائل میں اسلام کا…

      ستمبر 5, 2022

      اسلامیات

      رسولِ اکرم ﷺ کی دعاؤں کے نفسیاتی پہلو…

      ستمبر 5, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادب کا مستقبل

      جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تحفظ مادری زبان

      مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج…

      فروری 20, 2022

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      گیتا کا اردو ترجمہ: انور جلالپوری کے حوالے…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      دوران تدریس بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان…

      جولائی 12, 2022

      خبر نامہ

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      خبر نامہ

      مثنویوں میں ملنے والے تاریخی قصوں سے انسان…

      جنوری 28, 2023

      خصوصی مضامین

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

      خصوصی مضامین

      اناؤ کا تخلیقی الاؤ – حقانی القاسمی

      جنوری 22, 2023

      خصوصی مضامین

      شہر عظیم آباد کا ایک یادگار سفر –…

      جنوری 6, 2023

      خصوصی مضامین

      شریف النفس صحافی عامر سلیم خان – سید…

      دسمبر 15, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

      اکتوبر 9, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      متفرقات

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جنوری 29, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 11, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 2, 2023

      کتاب کی بات

      دسمبر 28, 2022

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات…

      جنوری 1, 2023

      اسلامیات

      اقسام شھداء:کیا سیلاب میں مرنے والے شہید ہیں؟…

      ستمبر 6, 2022

      اسلامیات

      عورتوں سے متعلق بعض مسائل میں اسلام کا…

      ستمبر 5, 2022

      اسلامیات

      رسولِ اکرم ﷺ کی دعاؤں کے نفسیاتی پہلو…

      ستمبر 5, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادب کا مستقبل

      جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تحفظ مادری زبان

      مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج…

      فروری 20, 2022

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      گیتا کا اردو ترجمہ: انور جلالپوری کے حوالے…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      دوران تدریس بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان…

      جولائی 12, 2022

      خبر نامہ

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      خبر نامہ

      مثنویوں میں ملنے والے تاریخی قصوں سے انسان…

      جنوری 28, 2023

      خصوصی مضامین

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

      خصوصی مضامین

      اناؤ کا تخلیقی الاؤ – حقانی القاسمی

      جنوری 22, 2023

      خصوصی مضامین

      شہر عظیم آباد کا ایک یادگار سفر –…

      جنوری 6, 2023

      خصوصی مضامین

      شریف النفس صحافی عامر سلیم خان – سید…

      دسمبر 15, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

      اکتوبر 9, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      متفرقات

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

عشق حقیقی اور میر کی غزل – پروفیسر سراج  اجملی

by adbimiras جنوری 18, 2023
by adbimiras جنوری 18, 2023 0 comment

مشرق کی شاعری کا غالب آہنگ عشقیہ ہے۔ عشق کی نیرنگیوں اور بو قلمونیوں کو اس دیار کی تمام زبانوں کے شعرا نے اپنے فن پاروں میں گرفت میں لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ جس طرح اشیا کی ماہیت پر غور و خوض کے نتیجے میں ان کے دو پہلو بتائے گئے ہیں اسی طرح جذبۂ عشق کو بھی دو پہلوؤں میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی حقیقی اور مجازی۔ شاعری میں ان دونوں پہلوؤں کو یکساں طور پر اہمیت حاصل ہے، لیکن جہاں جہاں جذبۂ عشق کے تعلق سے اصولی اور نظری گفتگو ہوئی ہے، عام طور پر مجاز کے مقابلے حقیقت کی جانب رجحان زیادہ غالب نظر آتا ہے۔ اردو کے عظیم شعرا میں دو نے تفصیل کے ساتھ یا دوسروں کے مقابلے قدرے شرح و بسط کے ساتھ اس تعلق سے گفتگو کی ہے۔ ہماری مراد میر تقی میر اور اقبال سے ہے۔ میر نے اپنی مثنویوں اور اقبال نے اپنی نظموں میں عشق کے بارے میں جو کچھ کہا ہے اسے پڑھ کر ان نادر روزگار تخلیق کاروں ہی کے یہاں نہیں، اس تہذیب میں بھی کہ جس کے یہ نمائندے ہیں عشق کی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اقبال کے یہاں عشق ایک ایسی قدر کی حیثیت سے نظر آتا ہے جو ہر عمل کے جوہر کا حکم رکھتا ہے۔ کچھ اشعار ملاحظہ ہوں :

تند و سبک سیر ہے گرچہ زمانے کی رو

عشق خود اک سیل لیے سیل کو لیتا ہے تھام

عشق کی تقویم میں عصر رواں کے سوا

اور زمانے بھی ہیں جن کا نہیں کوئی نام

عشق دم جبرئیل عشق دل مصطفیٰ

عشق خدا کا رسول عشق خدا کا کلام

عشق کی مستی سے ہے پیکر گل تابناک

عشق ہے صہبائے خام عشق ہے کاس الکرام

عشق فقیہ حرم عشق امیر جنود

عشق ہے ابن السبیل اس کے ہزاروں مقام

عشق کے مضراب سے نغمۂ تار حیات

عشق سے نور حیات عشق سے نار حیات

اسی طرح میر نے جذبہ عشق و محبت کے حوالے سے معاملات عشق میں 46 اشعار اور دریائے عشق میں 32 اشعار کہے ہیں۔ ان اشعار میں اقبال کے مذکورہ بالا اشعار کی طرح روح عشق یا جوہر عشق یا اصل عشق کے تعلق سے گفتگو کی گئی ہے۔ چند اشعار ملاحظہ ہوں :

عشق ہے تازہ کار تازہ خیال

 

ہر جگہ اس کی اک نئی ہے چال

دل میں جاکر کہیں تو درد ہوا

 

کہیں سینے میں آہ سرد ہوا

کہیں آنکھوں سے خون ہو کے بہا

 

کہیں سر میں جنون ہو کے رہا

گہہ نمک اس کو داغ کا پایا

 

گہہ پتنگا چراغ کا پایا

واں طپیدن ہوا جگر کے بیچ

 

یاں تبسم ہے زخم تر کے بیچ

کسو چہرے کا رنگ زرد ہوا

 

کسو محمل کی رہ کی گرد ہوا

طور پر جاکے شعلہ پیشہ رہا

 

بے ستوں میں شرار تیشہ رہا

 

 

(دریائے عشق)

 

 

یا

 

کچھ حقیقت نہ پوچھو کیا ہے عشق

 

حق اگر سمجھو تو خدا ہے عشق

عشق ہی عشق ہے نہیں ہے کچھ

 

عشق بن تم کہو کہیں ہے کچھ

عشق تھا جو رسول ہو آیا

 

ان نے پیغام عشق پہنچایا

عشق حق ہے کہیں نبی ہے کہیں

 

ہے محمد کہیں علی ہے کہیں

عشق عالی جناب رکھتا ہے

 

جبرئیل و کتاب رکھتا ہے

عشق حاضر ہے عشق غائب ہے

 

عشق ہی مظہر عجائب ہے

 

 

(معاملات عشق)

اور مثنوی ’’شعلۂ عشق‘‘ کے ابتدائی اشعار تو ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ ملاحظہ ہوں چند اشعار:

محبت نے ظلمت سے کاڑھا ہے نور

 

نہ ہوتی محبت نہ ہوتا ظہور

محبت مسبب محبت سبب

 

محبت سے آتے ہیں کار عجب

محبت بن اس جا نہ آیا کوئی

 

محبت سے خالی نہ پایا کوئی

محبت ہی اس کارخانے میں ہے

 

محبت ہی سب کچھ زمانے میں ہے

محبت ہے آب رخ کار دل

 

محبت ہے گرمیِ آزار دل

محبت کی آتش سے اخگر ہے دل

 

محبت نہ ہو وے تو پتھر ہے دل

محبت لگاتی ہے پانی میں آگ

 

محبت سے ہے تیغ و گردن میں لاگ

وغیرہ وغیرہ۔

اوپر نقل کیے گئے تمام اشعار عشق و محبت کے جذبے کو جس درجے پر بیان کرتے ہیں اس میں حیات و کائنات کے تمام معاملات کی اصل اور روح کی حیثیت سے اسے قائم دکھایا گیا ہے اور یہی ہم عرض کرنا چاہتے ہیں ۔ ان شعرا سے قبل بھی ہمارے شعرا نے عشق کو سب سے بہتر شغل اور جملہ مسائل زمانہ کے علاج کے طور پر پیش کیا ہے۔ ولی دکنی کا مشہور شعر ہے:

شغل بہتر ہے عشق بازی کا

کیا حقیقی و کیا مجازی کا

اس تعلق سے عشقیہ شاعری یا فی نفسہٖ شاعری کے امام مولانا جلال الدین رومی کے یہاں فضائل عشق کے بیان میں جس شدت کا اہتمام نظر آتا ہے وہ اس جذبے کے بارے میں صرف شاعر کے نظریات کو ہی پیش نہیں کرتا بلکہ اس کی ماہیت اور بو قلمونی کی انسان کے ذریعے کیے جانے والے اعتراف کی بین دلیل بھی ہے۔ رومی کے تین اشعار ملاحظہ ہوں :

شاد باش اے عشق خوش سودائے ما

اے طبیب جملہ علت ہائے ما

اے علاج نخوت و ناموس ما

اے تو افلاطون و جالینوس ما

یا

داند آں کو نیک بخت و محرم است

زیر کی زابلیس و عشق از آدم است

رومی کے یہاں عشق کی حیثیت مثبت قدر کی ہے اور اس کے مقابلے زیر کی منفی قدر ٹھہرتی  ہے جس کا انتساب وہ ابلیس کی طرف کرتے ہیں۔ ہماری تہذیب میںر ومی کے مرید ہندی اقبال نے بھی پیر کی اتباع کرتے ہوئے عشق کو مثبت اور عقل کو منفی قدر بتایا ہے :

عشق تمام مصطفی عقل تمام بو لہب

پیر کے یہاں عشق جملہ علت ہائے حضرات انسان کے لیے طبیب کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کے تمام تر نخوت و ناموس کا واحد علاج ہے۔ عرض کرنے کا مدعایہ ہے کہ عشق خواہ مجازی ہو یا حقیقی، انسان کو دوسرے امراض سے محفوظ رکھتا ہے اور جس کو یہ لاحق ہو جائے اس کے ذریعے شر اور فساد کے پھیلنے کا امکان تو معدوم ہو ہی جاتا ہے۔ عشق دلوں کو سوز کی دولت سے مالا مال کرتا ہے اور گداز قلب انعام کی شکل میں عطا کر کے اس کے حامل کو حیات جاوداں عطا کر دیتا ہے۔

برسبیل تذکرہ یہ سال یونیسکو کی جانب سے ہمارے ممدوح اور عشق کے مداح مولانا جلال الدین رومی کی آٹھ سو ویں سال گرہ پوری دنیا میں منا ئی جا رہی ہے۔ ہم اسے مداحی عشق کا انعام کہنے میں حق بجانب ہیں۔

اظہار کے بڑے پیرایوں یا ان شعرا کے یہاں اظہار کے پیرائے میں حقیقی و مجازی دونوں طریقہ ہائے عشق کے ساتھ یکساں برتاؤ نظر آتا ہے یہ ہم پہلے ہی عرض کر چکے ہیں کہ اس کی مثال رومی سے لے کر میر تقی میر تک ہر بڑے شاعر کے یہاں سے پیش کی جا سکتی ہے۔ اس بات سے شاید کسی کو اختلاف نہ ہو کہ ایک خاص ارفع سطح پر پہنچ کر ارضیت، ماورائیت، مثبت منفی، سب ایک ہو جاتے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ کیا ہم بیاں کی سطح کو واقعی ارفع کر پائے ہیں؟ لیکن جن کے رتبے سوا ہیں وہ اسی لیے سوا ہیں کہ انھوں نے یہ کر دکھایا ہے۔ رومی کے یہاں جس طرح عشق حقیقی کا بیان ہوا ہے اسی طرح عشق مجازی کا بھی۔ یہی حال میر کا بھی ہے اور دوسرے شعرا کا بھی۔ ان میں بہت سے صوفی شعرا ہیں اور بہت سے صرف شعرا۔

سردست ہمارا سروکار میر کی شاعری سے ہے۔ اس شاعری سے جس کا تعلق حقیقی جذبات عشق سے ہے۔ میر کے والد کے ذریعے میر کو کی جانے والی وصیت ہمارے علما سے لے کر ایم. اے. کے طلبہ تک کو از بر ہے اور میر کے پس منظر میں عشق حقیقی کی اہمیت سے ہماری تہذیب کا ایک ایک فرد واقف ہے۔  لہٰذا یہاں اس اقتباس کو پیش کیے بغیر ہم آگے بڑھتے ہیں۔ عشق حقیقی ماسوا سے بے نیاز ہو کر مطلوب و معشوق حقیقی کا ہو جانے اور اس آگ سے سینے کو گلزار کر لینے کا نام ہے جو ماسوا کو جلا کر خاکستر کر دیتی ہے۔ جب اس آگ سے سینہ روشن ہو جائے تو دل پر صیقل ہو جاتی ہے اور زنگ کا قلع قمع ہو جاتا ہے پھر ہر روشنی نور مطلق کا انعکاس اور ہر تابش تابندگی جلوہ حضرت حق سے مملو نظر آنے لگتی ہے۔ اس جذبے کا کمال یہ ہے کہ اس کا عامل ہو یا اس کو بیان کرنے والا یعنی عملی طور پر ادارۂ تصوف کا ترجمان اور صوفی ہو یا تصوف کو ’’برائے شعر گفتن‘‘ کی حد تک اپنانے والا، اظہار کے ہنگام میں تقریباً ایک سطح پر ہی نظر آتا ہے۔ میر تقی میر کا تعلق کسی حد تک ثانی الذکر طبقے سے ہے۔

اس کے باوجود تصوف کی کون سی اصطلاح ہے جس کو میر نے پوری تخلیقی دیانت کے ساتھ نہیں برتا اور جس کی مثالیں کلیات میر میں آسانی سے دستیاب نہ ہوں۔ کلیات کے بالکل پہلے شعر بلکہ پہلی غزل سے ہی یہ بات شروع ہو جاتی ہے ملاحظہ ہو :

تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا

خورشید میں بھی اس ہی کا ذرّہ ظہور تھا

پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تئیں

معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا

آتش بلند دل کی نہ تھی ورنہ اے کلیم

یک شعلہ برق خرمن صد کوہ طور تھا

تھا وہ تو رشک حور بہشتی ہمیں میں میر

سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا

قرآن کی آیت اللہ نور السموٰت والارضِ، تصوف کا نظریۂ وحدت الوجود اور حضرت علی ابن ابی طالب سے منسوب قول من عرف نفسہ، فقد عرف ربہ کی روشنی میں عرفان ذات کی متصوفانہ سرگرمیوں کی جانب جس طرح مذکورہ بالا اشعار میں اشارات ملتے ہیں اور جس طرح تلاش و عرفان ذات مطلق پر اصرار نظر آتا ہے وہ ان اشعار کو عشق حقیقی سے متعلق قدر اوّل کے بیان کی حیثیت عطا کرتا ہے۔

کلیات کی پہلی ہی غزل میں تصوف کے اتنے سارے نکات اس اہتمام اور طمطراق کے ساتھ معرض بیان میں آتا دیکھ کر تحریک ہوئی کہ اس نقطۂ نظر سے میر کا مطالعہ کیا جائے چنانچہ ایسا کیا گیا اور نتیجے کے طور پر ایسے اشعار خاصی تعداد میں نظر آئے جن میں موضوعات و مضامین عشق حقیقی سے بحث کی گئی ہے۔ اسے میر کے طریقۂ اظہار کا کمال کہا جائے یا موضوع کی روح میں اتر جانے کی صلاحیت کہ ہر شعر مضمون و معنی دونوں لحاظ سے یکتا اور مکمل نظر آتا ہے۔

مضامین تصوف کے کچھ اور اشعار  ملاحظہ ہوں :

کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیے

حسن زنار ہے تسبیح سلیمانی کا

یہ توہم کا کارخانہ ہے

یاں وہی ہے جو اعتبار کیا

دل کو ہم نے مثال آئینہ

ایک عالم کا روشناس کیا

جہاں جلوے سے اس محبوب کے یکسر لبالب ہے

نظر پیدا کر اوّل پھر تماشا دیکھ قدر کا

گوش کو ہوش کے ٹک کھول کے سن شور جہاں

سب کی آواز کے پردے میں سخن ساز ہے ایک

چاہے جس شکل سے تمثال صفت اس میں درآ

عالم آئینے کے مانند در باز ہے ایک

لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہر

ورنہ میں وہی خلوتی راز نہاں ہوں

عام ہے یار کی تجلی میر

خاص موسیٰ و کوہ طور نہیں

کہنے میں حجاب رخ دلدار ہے ہستی

دیکھیں گے اگر یوں ہی بھلا جان بھی جائے

اس کے فروغ حسن سے جھمکے ہے سب میں نور

شمع حرم ہو یا کہ دیا سومنات کا

بالذات ہے جہاں میں وہ موجود ہر جگہ

ہے دید چشم دل کے کھلے عین ذات کا

صورت پرست ہوتے نہیں معنی آشنا

ہے عشق سے بتوں کے مرا مدعا کچھ اور

نیا آناً فآناً اس کو دیکھا

جدا تھی شان اس کی ہر زماں میں

جلوے ہیں اس کے شانیں ہیں اس کی

کیا روز کیا خور کیا رات کیا ماہ

ہے ماسوا کیا جو میر کہیے

آگاہ سارے اس سے ہیں آگاہ

کوئی ہو محرم شوخی ترا تو میں پوچھوں

کہ بزم عیش جہاں کیا سمجھ کے برہم کی

سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کو

وگرنہ ہم خدا تھے گر دل بے مدعا ہوتے

کیا عبث مجنوں پئے محمل ہے میاں

یہ دوانہ باؤلا عاقل ہے میاں

رنگ بے رنگی جدا تو ہے ولے

آپ سا ہر رنگ میں شامل ہے میاں

اگر چشم ہے تو وہی عین حق ہے

تعصب تجھے ہے عبث ماسوا سے

یہ اشعار ’’کلیات میر‘‘ دیوان اول سے دیوان ششم تک کے ان سیکڑوں اشعار میں سے بغیر تلاش و تفحص کے انتخاب کیے گئے۔ ان میں تصوف کے اکثر موضوعات سمٹ آئے ہیں۔ انتخاب کے پہلے شعر میں زنار کو تسبیح سلیمانی کا حسن کہا گیا ہے۔ سلیمانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ یہ ایک پتھر ہے جس سے تسبیح بھی بنائی جاتی ہے۔ اس پر سیاہ لکیر ہوتی ہے اس سیاہ لکیر کو زنار کہتے ہیں اور زنار جنیو کو بھی کہتے ہیں جسے اہل ہنود کے یہاں مذہبی اہمیت حاصل ہے۔ میر نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح تسبیح کے پتھر کی زینت زنار سے ہے اور اسے پتھر سے الگ نہیں کیا جا سکتا اسی طرح اسلام کی زینت کے لئے تھوڑا سا کفر بھی ضروری ہے۔ ہم پہلے عرض کر چکے ہیں کہ ارفع سطح پر پہنچ کر با ہم متضاد چیزیں ایک ہو جاتی ہیں۔ یہ معاملہ میر نے نظریات و عقائد کی حد تک پہنچا دیا۔ اسے یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ غیر خدا کو سجدہ کرنا کفر ہے لیکن اسی کفر کو نہ کرنے سے ابلیس دنیا کا سب سے بڑا اور پہلا کافر قرار پایا۔ یعنی اصل بات رضائے محبوب ہے۔ اسی بات کو خواجہ حافظ نے اس طرح کہا ہے:

بمے سجادہ رنگیں کن گرت پیر مغاں گوید

کہ سالک بے خبر بنود زراہ و رسم منزل ہا

یہ مضمون اصغر گونڈوی کے یہاں بھی بیان ہوا ہے :

اے شیخ وہ بسیط حقیقت ہے کفر کی

کچھ قید و رسم نے جسے ایماں بنا دیا

شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کا مشہور قول ہے : ’’انما الکون خیال‘‘ اسی پر نظریۂ وحدۃ الوجود کی بنیاد ہے۔ وجودی صوفی ذات مطلق کے سوا ساری کائنات کو محض وہم و خیال سمجھتا ہے اور اس پر یقین نہیں کرتا کہ یقین اسی پر ہو سکتا ہے جو موجود ہو، انتخاب کا دوسرا شعر اسی خیال پر مبنی ہے۔

دل آئینہ صفات الہٰی ہے۔ تصوف میں صفائے دل پر حد درجہ اصرار اور دل کے لیے آئینہ کی تمثیل اسی امر پر دلالت کرتی ہے۔ جب دل آئینہ ہو جائے تو اسے روشناس خلق ہونے میں کیا زحمت ہے ۔میر نے انتخاب کے اگلے شعر میں اسی خیال کو آئینہ کیا ہے۔

دل کے ساتھ ساتھ دنیا کو جمال حق کا آئینہ کہا گیا ہے ہم میر کے ذریعے بیان کردہ اس مضمون کو دوسرے صوفیوں کے یہاں بھی دیکھتے ہیں۔ حضرت آسی سکندرپوری کا شعر ہے :

بے حجابی وہ کہ ہر ذرہ سے جلوہ آشکار

اس پہ گھونگھٹ وہ کہ صورت آج تک نا دیدہ ہے

مضامین تصوف میں جن لفظیات کو اعتبار حاصل ہے ان میں ساز، پردہ، نغمہ، سماع وغیرہ بہت اہم ہیں۔ شعر زیر بحث میں ساز، پردے اور آواز کے ذریعے وحدت الوجود کے نظریہ کو پیش کیا گیا ہے۔ صوفی دنیا کو آئینہ خانہ سمجھتا ہے جس میں اگر کوئی عکس ابھرتا ہے تو وہ محض ذات مطلق کا عکس ہے، انتخاب کے اس شعر میں اسی نقطۂ نظر کو پیش کیا گیا ہے۔

وجودی صوفیا عشق حقیقی کی بنیاد اس حدیث قدسی کو مانتے ہیں : کنتُ کنزاً مَخْفِیاً فَأحْبَبْتُ أن اُعرَفَ فَخَلَقْتُ الْخَلْقَ لاُعرَفَ۔

(ترجمہ: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں ایک مخفی خزانہ تھا میں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں پس میں نے خلق کو پیدا کیا تاکہ پہچانا جاؤں)

اس حدیث کا ذکر کرنے کے بعد اگر میر کا یہ شعر پڑھا جائے کہ:

لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہر

ورنہ میں وہی خلوتی راز نہاں ہوں

تو مزید کسی تصریح کی ضروریات باقی نہیں رہ جاتی اور شعر کا مضمون واضح ہو جاتا ہے۔

ہمارے شعرا نے موسیٰ اور طور کی تلمیحات خوب خوب نظم کی ہیں۔ اکثر شعرا نے موسیٰ کو بے ہوشی پر طعنے بھی دیے ہیں، کسی نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ :

ہمیں بھی جلوہ گاہِ ناز تک لیتے چلو موسیٰ

تمھیں غش آ گیا تو حسن جاناں کون دیکھے گا

میر نے’ تجلی یار‘ کو عام بتایا ہے بس اس کا مہبط بننے کے لئے لائق دل چاہیے اور یہ کام عشق حقیقی کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یار کی تجلی کے لیے موسیٰ و کوہ طور ہی خاص نہیں، جلوہ تو ارزاں ہے کیوں کہ وہ یار کا جلوہ ہے۔

صوفیا نے ہستی کو حجاب اکبر کہا ہے، شعر زیر بحث میں اسی خیال کو پیش کیا گیا ہے۔ بعد کے شاعروں میں اس خیال کو اصغر گونڈوی نے بہت سلیقے کے ساتھ نظم کیا ہے:

اصغر حریمِ عشق میں ہستی ہی جرم ہے

رکھنا کبھی نہ پاؤں یہاں سر لیے ہوئے

جیسا کہ عرض کیا گیا میر کے ان اشعار کے انتخاب میں کسی خاص کاوش کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ میر کا کلیات مضامین عشق حقیقی سے پر اشعار بھی وافر تعداد میں اپنے دامن میں رکھتا ہے۔ یہ اشعار صرف مضامین کی حد تک قابل ذکر نہیں ہیں بلکہ صنائع و بدائع اور ان تمام ذرائع کے حوالے سے بھی خاصے کی چیز اور قابل ذکر ہیں کہ جنھیں عام طور پر میر شعر سازی کے عمل میں پیش نظر رکھتے ہیں۔

گفتگو کے آخرمیں صرف یہی عرض کرنا ہے کہ میر تقی میر جیسا ہمہ جہت اور مرتبۂ خدائے سخن پر فائز شاعر اپنے کیسے کیسے زر و جواہر رکھتا ہے اور ان کی چمک سے دیکھنے والی آنکھوں کی خیر گی کا کیا کیا سامان کرتا ہے۔ بیک وقت اس کے یہاں مختلف اور متضاد کیفیات بھی نظر آتی ہیں جو اس کی ہمہ جہتی پر دال ہیں۔ لطف کی بات یہ کہ وہ ان کیفیات کے بیان پر حاکمانہ قدرت رکھتا ہے جس کا اسے بخوبی احساس بھیہے، بقول میر :

طرفیں رکھے ہے ایک سخن چار چار میر

کیا کیا کہا کریں ہیں زبان قلم سے ہم

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثسراج اجملیغزلمیر تقی میر
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بات کرکے دیکھتے ہیں – اقبال حسن آزاد سے رمیشا قمر کی گفتگو
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

جدید غزل کے تخلیقی رویوں کا تنوع –  ڈاکٹر...

جنوری 26, 2023

کلاسیکی غزل کی تفہیم کا معاصر رویہ –...

جنوری 26, 2023

جمیل مظہری : ایک دانش ور شاعر  –...

دسمبر 31, 2022

مرزا غالبؔ کا تصّور دین و دنیا –...

دسمبر 27, 2022

خط پہ چاند کا پتہ لکھنے والا شاعر...

دسمبر 26, 2022

شاعر اورنگ آباد :  جے پی سعید – سیدہ...

دسمبر 20, 2022

حیات و کائنات کا مغنّی : رباب رشیدی...

اکتوبر 11, 2022

ذہنوں میں زندہ رہنے والا شاعر : حبیب...

ستمبر 6, 2022

خوش مزاج، خوش گلو شاعر ۔  پرویز عالم...

اگست 26, 2022

داغ کی شعری حکمت عملی کے چند پہلو...

اگست 24, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (170)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (97)
  • تخلیقی ادب (531)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (173)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (30)
    • رباعی (1)
    • غزل (130)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (23)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (117)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (914)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (455)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (192)
      • غزل شناسی (165)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (76)
    • صحافت (41)
    • طب (12)
    • فکشن (369)
      • افسانچے (2)
      • افسانہ کی تفہیم (202)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (130)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (23)
  • کتاب کی بات (398)
  • گوشہ خواتین و اطفال (91)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,626)
    • ادب کا مستقبل (108)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (22)
    • تراجم (25)
    • تعلیم (26)
    • خبر نامہ (582)
    • خصوصی مضامین (68)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (201)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں