Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras جنوری 5, 2022
by adbimiras جنوری 5, 2022 0 comment

خوابوں کے مرثیے: یعنی عشق، رقص اور موت –  شہلا کلیم

عشق ، رقص اور موت! یہ کسی مثلثِ قدیم کے وہ تین زاویے ہیں جو زندگی کے گرد ہمیشہ گھومتے رہے۔ سفیر صدیقی کی شاعری بھی ان تین جہات کا وہ تکون ہے جس کے عین وسط میں زندگی کا مسکن ہے۔ موت کی شاعری پر گفتگو کرتے وقت لفظ "زندگی” کا استعمال شاید تحیر آمیز ہو لیکن دلچسپ ضرور ہے۔ اور یہ دلچسپی اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب موت میں کشش محسوس کرنے والا یہ شاعر جو "تمام عمر فقط موت کے سفر میں رہا” ؛اپنے "خوابوں کے مرثیے” کا انتساب زندگی کے نام کرتا ہے۔ اور یہ اس لئے ممکن ہوا کہ موت سفیر کے یہاں ایک ایسی کشش ثقل کا درجہ رکھتی ہے جس کا مرکز و محور زندگی ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ موت سے زیادہ زندگی کے قریب کوئی شے نہیں اور یقینا موت زندگی کا خاتمہ نہیں تکمیل ہے! شاعر اسی تکمیل کا خواہاں ہے اور اس خواہش کے پورا نہ ہونے پر جھنجھلا اٹھتا ہے، وحشت میں سر پٹکتا ہے اور یہ سر کوبی کا انداز بھی کیسا نرالا ہے:
ہائے وہ لوگ کہ پتھر  نہیں پہچانتے ہیں
دل کے ہوتے ہوئے دیوار پہ سر مارتے ہیں

لیکن اپنے کمرے میں تمام تر سامانِ خودکشی کی فراہمی کے باوجود (جن کو وہ سفیران عدم قرار دیتا ہے) وہ موت سے اس کا حق نہیں چھینتا بلکہ کہتا ہے:
خود کشی کا بھلا کیا کام فریقین کے بیچ
موت سے کہہ دو کہ خود آئے اگر  آتی ہے

موت دراصل سفیر کے یہاں معشوق کا درجہ اختیار کر گئی۔ چنانچہ اس کے ساتھ عاشق کا سا سلوک کیا اور اس کی بے التفاتی کا اس انداز سے شکوہ کیا گیا:
شوق محرومی کی رفعت کے سوا کچھ بھی نہیں
موت  بھی   چاہنے   والوں   کو   کہاں   آتی   ہے
حتی کہ ستم ظریفی تک قرار دے دیا:
کیا کہیں  سفیر اب ہم اس ستم ظریفی کو
موت کی کہانی  میں  موت  ہی  نہیں  آتی

ذرا اور آگے بڑھئے تو زندگی کی بے ثباتی اور "موت آتی ہے پر نہیں آتی ” کا یہ مضمون نئے اور منفرد تخیل کے ساتھ نظر آتا ہے۔
زندگانی   کے   زرد    پتے   پر
بن کے شبنم ٹھہر گیا ہوں میں

لیکن دلچسپ امر یہ ہے کہ موت سے محبت کرنے کے باوجود شاعر زندگی سے فرار گوارا نہیں کرتا بلکہ موت سے زندگی کشید کرنے کا عادی ہے۔ کیونکہ زندگی وہ رقیب بن گئی تھی جس کی عدم موجودگی میں محبت ایک بےزار کن اور بے وقعت عمل بن کر رہ جاتی ہے۔ شاید اسی لئے کہا کہ:
جینے والوں سے ہی آباد ہے وحشت کا جہاں
مرنے والے تو کسی روز بھی مر  سکتے  ہیں

اور پھر اس رقابت کو جس خوبصورتی کے ساتھ نبھایا ہے اس کی اعلی ترین مثال یہ دو اشعار ہیں:
خود کشی روز مری روح کو چھو جاتی ہے
اور  پھر  دیر   تلک   زندگی   شرماتی   ہے

آؤ سر پٹکو مٹا دو غم ہستی کا غرور
زندگی موت کی شہ پر ہی تو اتراتی ہے

موت سے بھرپور محبت کے باوجود زندگی کا پیغام دینے کا ایک سبب ایمان کی یہ پختگی ہو سکتی ہے:
سفیر! ہوتی اگر خود کشی حلال تو ہم
یہ روز مرنے کا  قصہ  تمام  کر  جاتے

اور دوسری بڑی وجہ یہ کہ شاعر عشق میں وصل پر ہجر کو ترجیح دیتا ہے۔
میں مانتا ہوں کہ فرقتوں میں کمال تک جا پہنچتا ہے عشق
سو میں  سفیرِ فراق  تم  کو وصال  کا  نکتہ چیں ملوں گا
چنانچہ جب وہ کہتا ہے کہ:
سفیر میری سوانح میں صرف یہ لکھنا
تمام عمر فقط موت کے  سفر میں  رہا
تو دراصل یہ اس بات کی  گواہی ہے کہ وہ حصول منزل کی بجائے جستجوئے منزل کا قائل ہے۔ خواہ منزل جانی پہچانی کیوں نہ ہو۔ چنانچہ وہ موت و حیات کے سفر کا ایک ایسا رہ نورد بن جاتا ہے جو آوارگئ صبح کے بعد آشیانے کی طرف لوٹ تو سکتا ہے ٹھہر نہیں سکتا۔ جس کی عمدہ مثال یہ شعر ہے:
ڈھلی جو شام تو سب اپنے اپنے گھر کو چلے
سو ہم بھی موت کا دروازہ  کھکھٹانے  لگے

موت و حیات کی یہی کشمکش جب ایک زبردست محرک قوت بن کر شعری تجربے میں ڈھل جاتی ہے تو پھر کسی قسم کے جمود کی گنجائش نہیں رہتی۔ یہی تحریک عشق بن کر ایک سرکل کے روپ میں اس طرح گردش کرتی رہتی ہے۔
مرتے رہتے ہیں ہر اک پل کہ نہ مر جائیں کہیں
جینے  والوں کا عجب  عشق ہے مر  جانے سے

موت علاج عشق ہے یا انتہائے عشق بہر حال زندگی کی ابتدا عشق ہے۔ اور یہ وہ لفظ ہے جس کی شرح میں تمام دنیا کی ہر زبان و ادب کے شعراء نے دیوان لکھ ڈالے، کل جہان کے فلسفیوں نے ان گنت صفحات سیاہ کئے اور جس کی تلاش میں وجود کائنات کے روز اول سے ہی جانے کتنے مجنوؤں نے دشت کی خاک چھانی لیکن یہ کائناتی فلسفہ تشریح طلب ہی رہا۔ سفیر صدیقی نے انتہائی سادگی سے صرف اتنا کہہ کر ہر فلسفے کی تردید کر دی:
عشق کا  ایک  فلسفہ ہے ، عشق
باقی سب لغو فلسفے ہیں بھئی

سفیر کے یہاں عشق کی نوعیت کیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں پروفیسر خالد جاوید صاحب کے اس قول سے اتفاق درج کرا دینا کافی ہوگا۔ ” غزل میں عشق جیسے رسمی موضوع کو بھی سفیر نے بالکل مختلف لب و لہجے میں برتا ہے۔ اور کم عمری کی جذباتیت (teenager’s love) سے اپنا دامن صاف بچا لیا ہے۔”
اسی جذباتیت سے دوری کا نتیجہ ہے کہ عشق کیا کیا نہ بنا؛ بہر کیف تماشا نہ بنا۔
حزن ہے، یاس ہے، بے چینی ہے، بد بختی ہے
عشق جو بھی ہے! بہر حال تماشا نہیں ہے!

چنانچہ بے خیالی میں عشق کی جانب دوڑنے والا یہ شاعر جب کہتا ہے کہ "خشک ہو جائے تیرے عشق کا بہتا دریا” تو اس جواں سالی میں ایسی جنوں خیز خواہش پر حیرت ہوتی ہے لیکن اگلے ہی مصرعے میں یہ حیرانی خوشگواری کے احساس میں تبدیل ہو جاتی ہے کہ سیرابی کی بیزاری پر تشنگی کی لذت کو ترجیح دی گئی اور عشق کی درگاہ کا یہ مجاور یادوں کے جلتے قزاق کے سہارے ہجر کی تیرگی مٹانے پر آمادہ ہو گیا۔ اور دعا کی یا پھر دعا دی کہ۔۔۔۔
خشک ہو  جائے ترے  عشق کا  بہتا  دریا
دل کے صحرا میں تری یاد کے قزاق جلیں
اور اسی عشق کی جنوں خیزی دیکھئے:
لہو سے سینچا  ہے عشق کی ہر کلی کو ہم نے
سفیر !  کانٹوں  پہ  آ  رہا  ہے  شباب  ہم  سے
وہ آداب عشق سے بھی خوب وقف ہے:
تیری دہلیز پہ آ پہنچا  ہوں  دیوانگی  میں
پاؤں رکھنا ہے یا سر، بس یہ اشارہ کر دے

ان تمام تر موضوعات کو سرے سے جدید قرار دینا تو سراسر غلط بیانی اور  مبالغہ آرائی ہوگی کیونکہ یہ وہ معاملات عشق ہیں جو وجود عشق کی طرح ہی قدیم ہیں البتہ ہر پرانے خیال کو نئے اور منفرد انداز میں اس طرح پیش کرنا کہ وہ  جدیدیت کے قالب میں ڈھل جائے؛ ایک ایسا فن ہے جو تخیل کو جلا بخشتا ہے اور فن پارے کی اہمیت متعین کرتا ہے۔ اور سفیر اس فن میں کامیاب ہیں چنانچہ عشق کی پہلی شرط ایثار و قربانی، فنا اور خراب حالی کو بھی اچھوتے انداز میں یوں پورا کیا:
ان کی محفل میں میرے ہوتے اندھیرا کیوں ہو
میرے  ارمان  کسی  شمع   کے  مصداق   جلیں

عشق زندگی ہے، موت زندگی کی انتہا اور عشق و موت کا درمیانی مقام رقص کا ہے۔ اور سفیر کے یہاں رقص کا انداز بھی نرالا ہے:
قہقہے ساز چھیڑتے ہیں سفیر!
رقص  کرتی  ہے  آہ  چہرے  پر

اور کبھی تو اس رقص کی وجدانیت اس مقام کو پہنچ گئی کہ کسی لے، کسی ساز کی بھی حاجت نہ رہی:
سبھی  بمع   در  و  دیوار   رقص  کرنے  لگے
مری خموشی پہ مجلس میں یوں بپا ہوا رقص

رقص سے مراد دراصل وہ معاملات زندگی ہیں جو ہر ذی روح کی  زندگی میں تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ جلوہ افروز ہیں۔ سفیر کے یہاں یہ معاملات زندگی کہیں غم و یاس، رنج و الم اور کہیں سفر اور خواب کی صورت نظر آتے ہیں۔
موت کے خط مجھے یوں ہی نہیں آئے ہونگے
زندگی  نے   مرے  کچھ  خواب  چرائے    ہونگے

اور بس یہی وہ مقام ہے جب شاعر ان گم کردہ خوابوں کے مرثیے پڑھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ چنانچہ جب دیکھتے ہی دیکھتے یکلخت خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں تو زندگی کی خوشحالی سے خراب حالی تک کے اس سفر کو  اس طرح بیان کرتا ہے:
بے خودی میں رفتہ رفتہ کھینچ لائی اپنے ساتھ
ایک رسی  پیڑ کے  جھولے سے پنکھے  تک مجھے

اور زیست کی یہ تیز رفتاری اس شعر میں ڈھل جاتی ہے۔
میں ایک خواب کی زد پر رکھا ہوا ہوں سفیر
ذرا  سی  آنکھ  لگی  اور   وجود  خواب  ہوا

رسی ، پنکھا ،میز، دوپٹہ سفیر کی شاعری کے وہ شعری استعارے ہیں جو خوابوں کے اس تمام سفر میں ان کے ہمسفر رہے۔
میرے کمرے میں پڑی رسی ہو پنکھا ہو یا میز
سب  سفیران  عدم میری  طرف  دیکھتے  ہیں

اور غم حیات میں کسی ہمنوا اور مخلص دوست کی طرح سہارا بھی:
کیا خبر شدت غم مجھ سے توازن مانگے
اور کسی جھولتی رسی کو سہارا کر دے

حیران کن امر یہ ہے کہ شاعر یاس و نامیدی کے اس انتہائی درجے کو پہنچ کر کسی انہونی سے قبل ہی حوصلہ مندی کے اس ادراک کو پا لیتا ہے اور خود کو تسلی دینے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
دل کی زرخیزی کے حق میں یہ ضروری ہے سفیر
آنکھ  نم  رہتی  ہے  خوابوں  کے  بکھر  جانے  سے

یہی وجہ ہے کہ حزن و یاس میں ڈوبے خوابوں کے مرثیے پڑھنے کے باوجود "مرثیہ نگار” یاسیات کے امام فانی کے درجے کو نہیں پہنچتا بلکہ دل اور دلی کے مرثیہ خواں میر کا مقلد بن جاتا ہے۔ جہاں "سوز و ساز و درد و داغ و جستجوے آرزو” کی عمدہ مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اسی لئے وہ غموں سے نجات کا متمنی نہیں بلکہ  انہیں لازوال متاع حیات گردانتا ہے:
ہم ایسے لوگوں کی سب سے بڑی کمائی ہے
وہ ایک غم جسے کھونے  کا  ڈر  نہیں  رہتا
اور چاہتا ہے:
ضروری ہے کہ غموں کا بھی گھر بنایا جائے
تو کیوں  نہ  گوشہء  دل  کارگر  بنایا  جائے

"خوابوں کے مرثیے”سفیر صدیقی کی غزلوں کا مجموعہ ہے لیکن اس کے قارئین اپنے شاعر سے یہ کہنے میں حق بجانب ہونگے:
تم جو  غزلیں  سنا  رہے ہو  سفیر
یہ تو خوابوں کے مرثیے ہیں بھئی
کیونکہ واقعی۔۔۔۔
سفیر  لکھتا  ہے  خون   جگر  سے  کاغذ   پر
غزل کے رنگ میں خوابوں کے مرثیے صاحب!

شہلا کلیم

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
مالیگاؤں اردو کتاب میلے کے کامیاب انعقاد پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اجمل سعید اور معاون عملہ کی پذیرائی
اگلی پوسٹ
ترنم ریاض ” بھادوں کے چاند تلے‘‘ – زیبا خان حنا

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں