Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

خوابوں کے چاک پیرہن کی شاعرہ :پروین شاکر – حقانی القاسمی

by adbimiras فروری 24, 2021
by adbimiras فروری 24, 2021 2 comments

عورت صدیوں سے خانہ بدوش رہی ہے جو ہر وقت اپنے شانوں پر ہجرت کی صلیب اٹھائے پھرتی ہے۔ خوشی سے دکھ تک، اجالے سے اندھیرے تک، زندگی سے موت تک اور پھر سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیسا جبر ہے کہ آدھی دنیا حاکم ہے اور آدھی دنیا محکوم۔ بس عورتیں کھیتیاں ہی ہیں جنہیں کسی بھی وقت اجاڑا جاسکتا ہے، یہی اجڑنے کا خوف ہے جس نے عورتوں سے قدر اول کے شہ پارے لکھوائے۔ اعلیٰ درجے کی شاعری کروائی۔ فہمیدہ ریاض سچ کہتی ہیں کہ ’’اردو ادب میں، جتنے بڑے درجے یا مرتبے کی خواتین گزری ہیں، ان کے مقابلے میں مردلکھنے والے نہیں۔ مثال کے طور پر جہاں تک تاریخی شعور کے ساتھ لکھنے کا تعلق ہے۔ قرۃ العین حیدر کے مقابلے میں ہم کسی مرد کو نہیں لاسکتے۔ اسی طرح ہر قسم کے تصنع سے پاک نظر ہو تو عصمت چغتائی نظر آئے گی، اس کے مقابلے کا کوئی اور کہاں۔ زبان کی تخلیق، ترقی اور ارتقاء میں عورت کا ہاتھ مرد سے زیادہ نمایاں ہے۔ ادب تو بنایا ہی عورتوں نے ہے…‘‘ آپ اسے ایک سوچ کہہ لیجئے جو ذہنی، نفسیاتی جبر کا رد عمل ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ قفس میں قید، زنجیر بکف عورتوں نے ادب کو وہ کچھ دیا ہے، جس کا تصور بھی ممکن نہیں۔ تاہم یہ بھی ایک سچائی ہے کہ مریخ و زہرہ کے اتصال سے ہی کائنات میں حسن ہے۔ اس لیے الگ الگ جزیرے صرف دکھوں کو جنم دے سکتے ہیں۔ ادب میں نہ کوئی جزیرہ نسواں ہے نہ کوئی جزیرہ مرداں۔ دونوں جزیرے ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں۔ ہاں ایک عورت کی ریاست صرف چادر کشائی تک محدود نہ ہو بلکہ اسے اتنی وسعت اور آزادی ملنی چاہیے کہ وہ اپنے داخلی تموجات اور ہیجانات کو بھی لفظوں میں ڈھال کر دنیا تک پہنچا سکے۔ اپنے جذبات و احساسات کا نقش دنیا پر ثبت کرسکے۔ اور یہی کوشش اسے جبر مسلسل کے اندھیروں سے نجات دلا سکتی ہے۔ اردو کی شاعرات بھی بس اسی نجات کی تلاش میں ہیں۔

پروین شاکر بھی اسی سوچ کی امین تھیں جو کشورناہید، سارہ شگفتہ اور فہمیدہ ریاض کی ہے۔ بس تھوڑے سے فرق کے ساتھ کہ ان کے ہاں وہ تندی اور جارحیت نہیں ہے جو کشور، سارہ اور فہمیدہ کے یہاں ہے۔ وہ ایک حساس ذہن کی مالک تھیں۔ ایک جلا وطن کی طرح اپنے خوابوں کے جزیروں کی تلاش میں بھٹکتی رہیں… دکھوں اور اذیتوں کی طویل مسافتیں طے کیں اور سوچ، خیال کے نئے نئے الف لیلوی جزیرے خلق کئے، اور انہی جزیروں میں وہ ایک شہزادی کی طرح ماضی کی کتھا سناتی رہیں کیونکہ ’’جب زندگی کے میلے میں رقص کی گھڑی آئی تو سنڈریلا کی جوتیاں ہی غائب تھیں نہ وہ خواب تھا، نہ وہ باغ تھا، نہ وہ شہزادہ، اچھے رنگوں کی سب پریاں اپنے طلسمی دیس کو اڑ چلی تھیں اور لہولہان ہتھیلیوں سے آنکھوں کو ملتی شہزادی جنگل میں اکیلی رہ گئی اور جنگل کی شام کبھی تنہا نہیں آتی! بھیڑئیے اس کے خاص دوست ہوتے ہیں! شہزادی کے پاس بچاؤ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے، اسے ایک ہزار راتوں تک کہانی کہنی ہے… مادر زاد منافقوں کی بستی میں زیست بسر کرنے کا اور کوئی ہنر نہیں اور ہوا سے بڑھ کر اورکون منافق ہوگا کہ جو صبح سویرے پھول کو چوم کر لگاتی بھی ہے اور شام ڈھلے اپنے حریص ناخنوں سے اس کی پنکھڑیاں بھی نوچ لیتی ہے… قیمت شگفت چکانے میں جان کا زیاں تو ایسی کوئی بات نہیں مگر یہ پنکھڑی ہوکر دربدر ہونا یقینا دکھ دیتا ہے…‘‘

چلی ہے تھام کے بادل کے ہاتھ کو خوشبو

ہوا کے ساتھ سفر کامقابلہ ٹھہرا

اور اس ہوا کو کوئی جسم دیجئے تو مرد کی صورت دکھائی دے گی۔ اور پھول کو کوئی پیکر عطا کیجئے تو ایک عورت نظر آئے گی، ہوا سفاکیت کا استعارہ ہے تو پھول مظلومیت و معصومیت کا۔ پروین شاکر بھی پھول کا پیکر تھیں جس کی پنکھڑیوں کو ہوا کے سفاک ہاتھوں نے مسل دیا تو وہ ٹوٹ ٹوٹ کر بکھر گئیں:

آندھی کی زد میں آئے ہوئے پھول کی طرح

میں ٹکڑے ٹکڑے ہوکے فضا میں بکھر گئی

اور جب وہ بکھرے ہوئے پھول کی طرح بے روا ہوگئیں تو اندرونی کرب، جذبات کی شدت کے لمس سے یوں بول پڑا:

اب کیسی پردہ داری خبر عام ہوچکی

ماں کی ردا تو دن ہوئے نیلام ہوگئی

مری چادر تو چھنی تھی شام کی تنہائی میں

بے ردائی کو میری پھر دے گیا تشہیر کون

جو میرے سر سے دوپٹہ نہ ہٹنے دیتا تھا

اسے بھی رنج نہیں میری بے ردائی کا

یہی، بے ردائی، ایک جبر مسلسل ہے جس کی چکی میں ایک عورت پستی رہتی ہے۔ پروین کی شاعری میں ’مرد دنیا‘ کے اسی جبر سے عورت کا کرب مکالمہ کرتا نظر آتا ہے۔

پروین شاکر ایک ڈریمر، ایک وژنری تھیں، جو اپنی روح کی تلاش میں خوابوں کے نگر آباد کرتی رہیں۔ ان کے وجود پر صرف خوابوں کے پیرہن ہیں۔ وہ بھی چاک چاک۔ وہ خواب جو ہجر کی وادیوں میں کھوگئے، اس کے لمس کو وہ ترستی رہیں۔ ہجر کے دکھ میں جلنے کے باوجود ایک امید ایک آس آنکھوں میں سجائے رکھی۔ دل میں ناامیدی کے سیاہ بادل نہیں بلکہ رجائیت کے جگنو چمکتے رہے اور کجرارے بھیگتے نین، امیدوں کے چراغ سے روشن رہے۔ المیہ تجربات کو بھی پروین نے اظہار کا کیسا حسن بخشا ہے:

ایک ہی شہر میں رہ کر جس کو اذن دید نہ ہو

یہی بہت ہے، ایک ہوا میں سانس تو لیتے ہیں

شاید کہ چاند بھول پڑے راستہ کبھی

رکھتے ہیں اس امید پہ کچھ لوگ گھر کھلے

خیمے سے دور، شام ڈھلے اجنبی جگہ

نکلی ہوں کس کی کھوج میں، بے وقت سر کھلے

وہ چاند بن کے میرے ساتھ ساتھ چلتا رہا

میں اس کے ہجر کی راتوں میں کب اکیلی ہوئی

گئے دنوں کے تعاقب میں تتلیوں کی طرح

ترے خیال کے ہمراہ کررہی ہوں سفر

گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے

وقت مل جائے تو زحمت کرنا

پروین کی اس شاعری میں کہانی کے کتنے ہی بدلتے رنگ ہیں۔ ہجر کا رنگ، وصال کا رنگ اور خواب کا رنگ۔ بالکل ایک فلم کی طرح اس میں موشن ہے، سین سیشن ہے، تھرلر ہے، رومانس ہے۔ مونو لوگ اور شعور کی روکی تکنیک ہے۔ شاعری فلیش بیک میں پوری کہانی سناتی رہتی ہے۔ جدائی کا ایک سیاہ اداس منظر ہے۔ پس منظر میں ایک برہن کی صدا ہے جو بیتے لمحوں کے تعاقب میں ہے۔ اس آواز میں عجب مقناطیسی کشش ہے۔ اور وہ ایک تصویر بنتی سی دکھائی دیتی ہے۔ دیوار پر ایک پورٹریٹ، کھوئی کھوئی سی ایک لڑکی۔ رات ڈھلے تک اس تصویر کو تکتی رہتی ہے اور پھر تصور کے کسی لمحے میں اس پہ اپنے ہونٹ رکھ دیتی ہے… جب آنکھ کھلتی ہے تو تصویر نگاہوں سے اوجھل ہوجاتی ہے اور آنکھ اس تصویر کی تلاش میں صحراؤں میں بھٹکتی رہتی ہے۔ بالآخر وہ آنکھ صحرا بن جاتی ہے۔ وحشت رم آہو سے بڑھ کر تنہائی کا ایک صحرا:

وصل میں تیرے خرابے بھی لگیں گھر کی طرح

اور تیرے ہجر میں بستی بھی ویرانہ ہمیں

اور اماؤس کی وہ گھنی رات کہ مہتاب بھی نہیں۔ تنہائی کا یہ سفر کٹے تو کیسے۔ بس کشکول میں کچھ یادوں کے پھول ہیں اور ساعت  وصال کی خوشبو ہے جس سے وہ اپنا دل بہلا سکتی ہیں کہ ایک عورت سنگ دل رواجوں کے آہنی حصار میں عمر قید کی ملزم ہونے کے باوصف ایثار، وفا، محبت کا ایک مجسمہ ہوتی ہے اور شب تنہائی کی ساری قیامتیں سہنے کے بعد بھی اپنے محبوب کو دعاؤں کی سوغات اور پھول بھیجتی ہے:

تیرا پہلو ترے دل کی طرح آباد رہے

تجھ پہ گزرے نہ قیامت شب تنہائی کی

نیند اس سوچ سے ٹوٹی اکثر

کس طرح کٹتی ہیں راتیں اس کی

انگلیوں کو تراش دوں پھر بھی

عادتاً اس کا نام لکھیں گی

ہمارے بخت کی ریکھا بھی میر ایسی تھی

تمام عمر نہ اڑتی، اسیر ایسی تھی

تو مرا کچھ نہیں لگتا ہے مگر جان حیات

جانے کیوں تیرے لیے دل کو دھڑکتا دیکھوں

وہ کہیں بھی گیا، لوٹا تو میرے پاس آیا

بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی

عذاب دے گا تو پھر مجھ کو خواب بھی دے گا

میں مطمئن ہوں، مرا دل تیری پناہ میں ہے

کہیں رہے وہ، مگر خیریت کے ساتھ رہے

اٹھائے ہاتھ تو یاد ایک ہی دعا آئی

ذہن و بدن کی خانہ جنگی میں الجھی ہوئی اس عورت کے محبت بھرے مقدس جذبات ہیں جس کے وجود کو شب غم کے اندھیروں نے جکڑ رکھا تھا اور جس کی زندگی ایک نامعتبر رفاقت کی نذر ہوگئی اور سکون خواب ہوا مگر اولڈفلیم بدن میں انگڑائیاں لیتی رہی۔ وفا کی آگ میں جل کر راکھ ہوئی اور ہجر میں اپنے آنسوؤں سے مقدّس آیتیں لکھتی ہوئی ایثار کا ایک مجسم پیکر بن گئی:

کمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گی

میں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی

سپرد کرکے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں

میں اپنے گھر کے اندھیروں کو لوٹ آؤں گی

بچھا دیا تھا گلابوں کے ساتھ اپنا وجود

وہ سوکے اٹھے تو خوابوں کی راکھ اٹھاؤں گی

جو خواب دینے پہ قادر تھا میری نظروں میں

عذاب دیتے ہوئے بھی مجھے خدا ہی لگا

ترے بدلنے کے باوصف تجھ کو چاہا ہے

یہ اعتراف بھی شامل میرے گناہ میںہے

پروین شاکراردو دنیاکی ایک Icon اور گلیمرس شاعرہ تھیں۔ ہم عصر غزلیہ شاعری میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی۔ شہرت اور مقبولیت کی معراج کو پہنچیں، ان کی اپنی بوطیقا تھی۔ لفظیات کا انتخاب اور لہجے کی شگفتگی نے انہیں مقبول عام شاعرہ بنادیا۔ وہ جس لہجے میں بات کرتی ہیں، اچھی لگتی ہیں۔ شب ممنوع سے ایک پل چرانے کی خواہش، بدن کے موسم بے اختیار کے سرد برف لمحوں میں کسی جسم کو اوڑھنے کی بات ہو یا موسم کی پہلی بارش کا ذکر۔ ان کا بیان دل کی گہرائیوں میں اتر جاتا ہے اور ایک تحیرزا طلسماتی فضا خلق کرتا ہے۔ بالخصوص بارشوں میں بھیگ کر ان کی شاعری تو اور بھی شعلہ خیز ہوجاتی ہے۔ انہوں نے غزلیں تو ایسی عمدہ کہی ہیں کہ زبان زد خاص و عام ہوگئی ہیں مثلاً غزل کے کچھ یہ اشعار:

حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں

دو گھڑی کی چاہت میںلڑکیاں نہیں کھلتیں

میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی

وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کردے گا

شہر وفا میں دھوپ کا ساتھی نہیں کوئی

سورج سروں پہ آیا تو سائے بھی گھٹ گئے

پروین شاکر کی نظمیں بھی اسی معیار کی ہیں جو گہرے تخلیقی تاثر میں ڈوبی ہوئی ہیں اور ان کی عظمت کے اثبات کے لیے کافی ہیں۔

’’ایک بری عورت‘‘ ایک بہت اچھی نظم ہے جس میں عورت سماج کا کرب ایک ایک لفظ سے عیاں ہے:

’’شہر اس کی دلکشی کے بوجھ سے چٹخ رہا ہے۔ کیا عجیب حسن ہے/ کہ جس کے ڈر سے مائیں اپنی کوکھ جائیوں کو/ کوڑھ صورتی کی بددعائیںدے رہی ہیں/ کنواریاں تو کیا/ کہ کھیلی کھائی عورتیں بھی جس کے سائے سے پناہ مانگتی ہیں/ بیاہتا دلوں میں اس کا حسن خوف بن کے یوں دھڑکتا ہے/ کہ گھر کے مرد شام تک نہ لوٹ آئیں تو/ وفا شعار بیبیاں دعائے نور پڑھنے لگتی ہیں۔‘‘

اور آخر کے یہ بند تو غضب کے ہیں۔ احساسات کو جھنجھوڑ دینے والے۔ ملاحظہ کیجئے:

’’اور قریب تھا کہ ہانپتی ہوئی بلا/ مری رگ گلو میں اپنے دانت گاڑتی/ کہ دفعتاً کسی درخت کے عقب میں چوڑیاں بجیں/ لباس شب کی سلوٹوں میں چرمرائے زرد پتوں کی ہری کہانیاں لیے/ وصال تشنہ کا گلال آنکھ میں/ لبوں پہ ورم، گال پرخراش/ …/ وہی بلا، وہی نجس، وہی بدن دریدہ فاحشہ تڑپ کے آئی—اور—/میرے اور بھیڑئیے کے درمیان ڈٹ گئی—‘‘ اس نظم میں شاید وہی بری عورت ہے جو اپنی چوڑیوں سے نیزے بناتی رہی اور بدن پر بھونکنے والے اعلیٰ نسل کے کتوں کے خلاف لکھتی رہی… مذہبی مرد سماج پر اس نظم میں بہت ہی گہرا طنز ہے۔ جو پروین کے لہجے میں اور گہرا ہوگیا ہے۔ اس طرح کی اور بہت ساری نظمیں ہیں جو ان کے گہرے شعور و احساس اور آشوب کائنات اور کرب حیات کا احساس دلاتی ہیں۔

اگر نگاہوں میں تنگی چشم حسود نہ ہو تو پروین شاکر کی شاعری کا فکری و فنی تناظر بہت وسیع نظر آئے گا۔ ورنہ کہنے کو تو کچھ لوگ انہیں ٹین ایجرکی شاعرہ بھی کہتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے یہاں بہت گہری تخلیقیت، تاثر آفرینی اور پختگی ہے۔ عصری حسیت اور سیاسی و سماجی ادراک سے بھی ان کی شاعری مالامال ہے:

ایک سہانی صبح کو شہر جلا ہوا ملا

ہوتی رہیں حفاظتیں ظل الٰہ کے لیے

اپنے اسپین کی خبر رکھنا

کشتیاں تم اگر جلاؤ کبھی

کیا یہ اجتماعی شعور کی آواز نہیں ہے؟

پروین شاکر— صرف اپنی ذات کے حصار میں قید نہیں رہیں اور نہ ہی ان کا عشق اپنے آپ تک محدود رہا بلکہ وہ کائناتی اور آفاقی بن گیا۔ اجتماعی آشوب اور کائنات کے کرب کو بھی انہوںنے شعری اظہار کا موضوع بنایا ہے۔ اپنے وجود میں ایک کربلا سمیٹے ہوئے انہوں نے جب شہر کا مرثیہ لکھا تو الفاظ یوں نوحہ خواں ہوئے:

پیش آثار قدیمہ رک گئے میرے قدم

شہر کے دیوار و در کچھ جانے پہچانے لگے

ایسے شعر گہرا تہذیبی، ثقافتی و تاریخی شعور رکھنے والا شخص ہی کہہ سکتا ہے اور پروین کے یہاں ایسے اشعارکی کمی نہیں ہے۔

نگاہ غزنوی سے دیکھئے تو ان کی شاعری نسوانی احساسات و ادراکات کی بہترین ترجمان ہے اور ان کے شعری مجموعے، خوشبو، صد برگ، خودکلامی، انکار اور ماہ تمام ان کی تخلیقی، فنی، فکری عظمت کے نشان ہیں۔ ایک مجموعے سے دوسرے مجموعے تک ان کے فکر و فن کا ارتقائی سفر جاری رہا ہے۔

Haqqani Al Qasmi

Cell: 9891726444

Email: haqqanialqasmi@gmail.com

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
پروین شاکر
2 comments
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
کچھ جدید افسانہ کے بارے میں – پروفیسر گوپی چند نارنگ

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

2 comments

Shahnaz فروری 26, 2021 - 4:59 صبح

عمدہ اور پروین شاکر پر منفرد مضمون

Reply
محمد ابراہیم سجاد تیمی فروری 26, 2021 - 5:58 صبح

مضمون بہت شان دار و جان دار ہے۔ الفاظ کی تراش خراش اور جملوں کو ربطِ جمیل دینے میں محترم حقانی القاسمی کو کمال حاصل ہے۔ اللہ کرے، زورِ قلم اور بھی زیادہ!

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں