کسی کے ساتھ کوئی شام کر لو
ہمارے نام کا بھی جا م بھر لو
اکیلے جا رہے ہو سوئے مقتل
دعا میری کم از کم ساتھ کرلو
نظر لگ ہی گئی آخر کسی کی
کہا تھا کس نے اتنا بن سنور لو
یونہی یہ حادثے ہوتے رہیں گے
اثر لیتے ہو بس اتنا اثر لو
کفن بر دوش اٹھو، ان کو ڈھونڈو
پس پردہ جو ہیں ان کی خبر لو
تمہارا نام بھی ہے مجرموں میں
بہت چھپ چھپ کے رہتے تھے مگر لو
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

