Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras جنوری 9, 2022
by adbimiras جنوری 9, 2022 0 comment

  کوئی لوٹا دے مرے۔(۔ انشائیے)/ جاوید نہال حشمی –  ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

 

’’کوئی لوٹا دے مرے ۔۔جاوید نہال حشمی صاحب کے انشائیوں کا مجموعہ ہے۔ جو مغربی بنگال اردو اکیڈیمی کے مالی تعاون سے2021ء میں کولکتہ سے شائع ہوا۔ جاوید نہال حشمی کولکتہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ادیب‘ مصور‘انشائیہ نگار‘افسانہ نگار و مائیکروفکشن نگار ہیں۔ موصوف پیشے سے سائنس کے ایک اچھے استاد ہیں اور کولکتہ کے مدرسہ عالیہ اینگلو پرشین میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پیشہ تدریس میں جاوید نہال حشمی کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ سائنسی موضوعات کو خوبصورت اشکال کے ساتھ اردو میں اچھی طرح سمجھاتے ہیں۔ اسی طرح سافٹ ویر ٹیکنالوجی کے ماہر ہونے کے سبب وہ اپنے اسباق کے دلکش ویڈیوز اردو زبان میں بھی بنا کر سوشل میڈیا پر پیش کرتے رہتے ہیں۔ اردو ادب سے دلچسپی انہیں وراثت میں ملی۔ اور کلکتہ کی ادبی محفلوں میں وہ اپنے افسانے اور مائیکروفکشن کہانیاں پیش کرتے رہتے ہیں اور دیگر ادبی محفلوں کو بھی رونق بخشتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی دلکش اور حیرت انگیز تصاویر دیکھ کر ڈاکٹر عابد معز صاحب ماہر ضیابطیس اور مزاح نگار نے انہیں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں منعقد ہونے والی سائنس کانگریس میں مدعو کیا۔ جس میں مسلسل دو سال وہ حیدرآباد آتے رہے اس طرح حیدرآباد میں بھی جاوید نہال حشمی صاحب کا حلقہ احباب وسیع ہوتا گیا ۔ وہ شگوفہ کے لیے مضامین اور انشائیے لکھنے لگے۔ سوشل میڈیا اور ادبی رسائل میں لکھنے کے سبب قومی اور عالمی سطح پر اردو کے ادبی حلقوں میں ان کی پذیرائی ہونے لگی۔ سوشل میڈیا پر وہ مائیکرو فکشن کے تحت اپنی مختصر اور منی کہانیوں کے سبب مقبول ہیں۔ ان کی کہانیوں کے انجام دلچسپ اور حیرت انگیز ہوتے ہیں وہ سماج سے اپنے افسانوں اور منی کہانیوں کے لیے موضوعات لیتے ہیں اور انہیں فن کاری سے پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ انشائیے بھی سوشل میڈیا پر پیش کرتے ہیں ان کی پہلی کتاب ’’دیوار‘‘2016افسانوںکا مجموعہ دوسر ی کتاب ’’کلائیڈو اسکوپ‘‘2019مائیکرو فکشن کے بعد اب ’’کوئی لوٹا دے مرے۔۔2021انشائیوں کے مجموعے کے ساتھ اردو ادب میں وہ ایک ہمہ جہت قلم کار کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ جاوید نہال حشمی کے والد کا نام محمد حشم الدین ہے اس لیے ان کے نام کے ساتھ حشمی لکھا جاتا ہے جب کہ انگریزی میں پڑھ کر لوگ انہیں ہاشمی کہنے لگتے ہیں۔ جس کی تردید انہوں نے بار بار سوشل میڈیا پر کی ہے۔ انشائیوں کے مجموعے’’ کوئی لوٹا دے مرے۔۔ کے جائزے سے قبل اگر ہم دیکھیں کہ انشائیہ کسے کہتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک غیر افسانوی صنف نثر ہے جو مغرب سے اردو میں آئی اور جس کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انشائیہ ایک ایسا ہلکا پھلکا نثری مضمون ہے جو زندگی کے کسی بھی موضوع پر لکھا جاسکتا ہے۔ اسلوب کی چاشنی ‘ مزاح اور شگفتگی کے ساتھ پیشکشی اس کا اہم وصف ہے۔ وزیر آغا نے انشائیے کے خد وخال پیش کرنے کی کوشش کی ہے لیکن انشائیہ نگار آزاد ہے جیسا چاہے انشائیہ لکھے۔ فرانسیسی مصنف مونتین نے انشائیے باضابطہ طور پر لکھنے شروع کئے اردو میں ملا وجہی کی سب رس میں انشائیے موجود ہیں۔ انگریزی کے زیر اثر اردو میں انشائیے لکھنے والوں میں نیرنگ خیال کے محمد حسین آزاد کے علاوہ عبد الحلیم شر ر ‘ رتن نا تھ سر شار ‘ سجاد حیدر یلدرم ‘ خواجہ حسن نظامی ‘ فر حت اللہ بیگ ‘ ملا واحدی‘خلیقی دہلو ی ‘ نیا ز فتح پوری‘ مہد ی افا دی ‘سجا د انصاری‘ اشرف صبو حی یو سف بخا ری ‘ خو اجہ محمد شفیع ‘ آ صف علی‘ مرزا محمو د بیگ‘ مہیشور دیال‘ جاوید وشسٹ‘ ضمیر حسن دہلو ی ‘ مو لاناابو الکلام آ زاد ‘ پطر س بخاری ‘ سید عابد حسین ‘کر شن چند ر‘ فرقت کا کو روی‘ سید آ وارہ‘ اندر جیت لال ‘ محمد حسن ‘ جو گند رپال مجتبیٰ حسین ‘ رشید احمد صد یقی سلطا ن حیدر جو ش ‘ اختر اور ینو ی ‘ سید محمد حسنین‘ سجا د انصاری اور احمد جمال پا شاہ وغیرہ ہیں ۔ پا کستا ن سے تعلق رکھنے والے ہم انشا ئیہ نگاروں میں مشتا ق احمد یو سفی دائو د رہبر ‘ جا وید صد یقی ‘ وزیر آ غا جمیل آ ذر‘ نظرصد یقی ‘ مشکو ر حسین یاد ‘محمود اختر اقبا ل انجم اور شمیم تر مذی وغیرہ ہیں۔اردو انشائیے کا مزاح سے بھی تعلق ہے۔

جاوید نہال حشمی کی تصنیف’’ کوئی لوٹا دے مرے‘‘ کا انتساب کچھ اس طرح ہے کہ’’ ان تمام سیاسی ‘سماجی‘مذہبی و ادبی شخصیات کے نام جن کی حرکتوں اور رویوں نے ذہن میں گد گدی اور انگلیوں میںکھجلی پیدا کی جس کے نتیجے میں یہ فن پارے ظہور پذیر ہوئے‘‘۔ اس انتساب اور انشائیوں کے عنوانات دیکھ کر اندازہ لگتا ہے کہ جاوید نہال حشمی ایک با شعور فنکار اور تخلیق کار ہیں جو اپنے سماج کا گہرائی سے مشاہدہ کرتے ہیں اور اس سے اپنی تخلیقات کے لیے موضوعات اور مواد اکھٹا کرتے ہیں اور انہیں اپنی تخلیقات میں پیش کرتے ہیں۔ کتاب میں شامل انشائیوں کے عنوانات واردات کلبی‘ملٹی ٹاسکنگ‘ کوئی لوٹا دے مرے‘بیوی: ایک معتبر شک صیت‘زن کی بات‘سرگوشیاں‘بیچ کا آدمی‘لنگی‘ بریانی ایک ترقی بخش غذا‘دنیا سمٹ رہی ہے‘ہائے یہ مجبوری‘کرائے کے لیے خالی ہے‘بت شکن‘نام میں کیا رکھا ہے‘پولیوشن کا سولیوشن‘اٹھیے ‘اٹھائیے اور اٹھ جائیے‘بھوک‘گود گودیا‘آسانڈ مجھے‘گائے: ایک تجزیاتی مطالعہ‘طلاق ریڈی سیٹ گو‘پہلے استعمال کریں پھر وشواس کریں‘لت دار‘غیر تدریسی اساتذہ ایک جائزہ‘ضرورت ہے‘کوا‘تم سا نہیں دیکھا‘لاک ڈائون کا مریض‘ایک دل جلے کی دعا‘جاویدیات‘زیر لب اور پیازچے۔۔ عنوانات کی اس رنگا رنگی کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جاوید نہال حشمی اپنے انشائیوں کے عنوانات میں بھی ندرت رکھتے ہیں تاکہ قاری عنوان دیکھ کر چونک جائے اور مکمل انشائیہ پڑھنے کے لیے تیار ہوجائے اور حقیقت بھی یہ ہے کہ ’’کوئی لوٹا دے مرے‘‘ کے سبھی انشائیے ایک نشست میں پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

کتاب میں اظہار تشکر کے بعد جاوید نہال حشمی نے اپنی بات کے عنوان سے دلچسپ انداز میں اپنی زندگی کے سفر کو بیان کیا ہے ۔مضمون کے آغاز میں ہی وہ چونکا دینے والے ان جملوں سے قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں کہ’’ ایک بیگم یافتہ کے اختیار میں حرف اول تو ہوسکتا ہے حرف آخر قطعی نہیں۔لہذا جب حتمی فیصلہ کسی اور کے ہاتھ میںہو تو بندے کو صرف اپنی بات کہہ کر فیصلہ اپنے سے اوپر والے پر چھوڑ دینا چاہئے۔ میرے اس رویے کو زن سیوا پر محمول نہ کریں گوکہ میں نے حق مہر کے علاوہ اپنی سابقہ اور موجودہ تمام کتابوں کے کاپی رائٹ بھی ان کے حوالے کردی ہے اور یوں بیوی کے حقوق کی ادائیگی کی جانب گامزن ہوں‘‘ ۔ جاوید نہال حشمی نے زمانہ طالب علمی اور نوجوانی کے حالات دلچسپ انداز میں بیان کیے کہ لڑکیوں کو ٹیوشن پڑھانے کے دور میں بھی انہوں نے کسی لڑکی کو شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا اور ان کی شادی ارینج میرج ہی ہوئی۔وہ کہتے ہیں کہ انکی شادی دراصل سائنس سے ہوئی ہے اور ان کا اردو ادب سے معاشقہ پرانا ہے۔ کتاب پر انیس رفیع نے ’’جاویدیات نہال حشمی ‘‘ کے عنوان سے تعارف پیش کیا ہے اور لکھا کہ جاوید نہال حشمی نے ہمیں تازہ ترین موضوعات کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے اور بیگمات سے چھیڑ چھاڑ اور عورتوں کی کھلی اڑا کر مزاح پیدا کرنے کی گھسی پٹی راہ سے بہت حد تک گریز کیا ہے۔ ممتاز مزاح نگار اور ماہر امراض ضیابطیس ڈاکٹر عابد معز صاحب نے’’ملٹی ٹاسکنگ‘‘ فن کار کے عنوان سے جاوید نہال حشمی کے فن پر تبصرہ کیا ہے اور انہیں ایک ہمہ جہت فنکار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ’’جاوید نہال حشمی صاحب نئے اور اچھوتے موضوعات پر انشائیے قلم بند کرتے ہیں۔انشائیوں کے لیے گائے ‘کوا جیسے نام پرانے ہیں لیکن جاوید صاحب نے ان موضوعات پر اپنے انداز سے لکھا ہے ۔یہ انشائیے پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس دور میں لکھے گئے ہیں۔جاوید صاحب کے لیے ملٹی ٹاسکنگ کی مثال دی جاسکتی ہے‘‘۔ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی نے حشمی اور ان کے انشائیے کے عنوان سے لکھا کہ’’جاوید نہال حشمی کے انشائیوں میں زبان و بیان اور فکری حوالے بے حد مضبوط زرخیز اور کیف پرور ہیں۔ان کی تحریروں میں الفاظ اور معانی کی صوتیاتی ہم آہنگی فن کو واضح کرتی ہے ۔ وہ اکیسویں صدی کے دلوں اور ذہنوں میں جھانک کر محتسب بنتے ہیں۔تاکہ انشائیہ کی دلفریب لکیریں فطری پن کے ساتھ نئے زاوئیے کا مطالعہ بن سکیں۔

ٍ          انشائیوں کے مجموعے ’’کوئی لوٹا دے مرے‘‘ میں شامل پہلے انشائیے کا عنوان’’ورادت کلبی‘‘ ہے۔ اس انشائیے میں جاوید نہال حشمی نے کتے کو ایک نئے انداز میں موضوع سخن بنایا ہے۔ کتے کے نام سے پطرس بخاری کا مزاحیہ مضمون کافی شہرت رکھتا ہے۔کتے کے بارے میں لکھتے ہیں’’ چوکیداری سے لے کر وفاداری تک ان کے نام کی قسمیں کھانے کے باوجود انسان موقع ملتے ہیں ان کی تحقیر و تضحیک کرنے سے نہیں چوکتا۔کسی کو چاپلوس کہتے وقت خواہ مخواہ انہیں بیچ میں گھسیاٹا جاتا ہے۔حالانکہ کتے دم رکھ کر بھی اپنی دم اتنی سرعت و کثرت سے نہیں ہلاتے جتنا انسان بغیر دم کے دم ہلانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘‘۔انشائیہ ملٹی ٹاسکنگ میں حشمی صاحب نے ایک کام میں کئی کاج یعنی ایک ساتھ کئی کام کرنے کی مثال کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا اور انسانی فطرت کو واضح کیا کہ نماز میں وہ اللہ کی یاد کے ساتھ کیا کیا کرنے لگتا ہے اس ضمن میں وہ لکھتے ہیں’’بعض اوقات ہم لاشعوری طور پر ملٹی ٹاسکنگ انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ مثلاً نماز میں قیام کے دوران روز مرہ کے چھوٹے چھوٹے حساب کتاب باآسانی نپٹائے جاتے ہیں۔ اگر اما صاحب نے سورۃ لمبی کھینچ دی تو کیا کہنے کاروبار کے روزانہ کے خرید و فروخت کا تخمینہ اور نقصان و منافع کا اندازہ بغیر کاغذ قلم کے بہت حد تک مکمل ہوجاتا ہے‘‘۔انہوں نے بہت سی مثالیں دے کر مزاحیہ انداز میں واضح کیا کہ انسان کس طرح ملٹی ٹاسک کام کرتے رہتا ہے۔ انشائیہ ’’کوئی لوٹا دے مرے‘‘ میں گنجے پن کے فائدے اور نقصانات کو مزاحیہ انداز میںبیان کیا گیا ہے جاوید صاحب لکھتے ہیں’’ ویسے گنجا ہونے کے کئی فائدے بھی ہیں۔کیمرہ دیکھتے ہی بال سنوارنے کی عجلت نہیں ہوتی۔حجام کی دکان میں صرف مفت کا اخبار پڑھ کر بلا جھجھک باہر نکل سکتے ہیں۔شیمپو‘تیل اور کنگھے کی جھنجھٹوں سے یکسر آزادی حاصل ہوجاتی ہے۔البتہ نہاتے وقت کچھ لوگوں کو مشکل پیش آسکتی ہے کہ صابن ملنا کہاں سے شروع کریں۔‘‘بیوی ایک معتبر شک صیت‘‘ انشائیہ میں جاوید نہال حشمی نے دنیا کی تمام بیویوںکی شک کرنے کی عادتوں کو مثالوں کے ساتھ واضح کیا اور لکھا کہ شکی بیوی ہی پکی بیوی ہوتی ہے۔انشائیہ ’’زن کی بات‘‘ کا عنوان من کی بات سے اخذ کیا گیا ہے اور مختلف مثالوں کے ذریعے عورتوں کے وجود کو ظاہر کیا گیا ہے۔مشاعروں کے بارے میں لکھتے ہیں کہ’’ اگر مشاعروں میں زن ناٹا نہ ہوتا تو سنا ٹا چھا جاتا ہے‘‘۔المختصر زن کی بات ہی من کی بات ہوتی ہے ورنہ بے من کی بات من سے کون سنتا ہے۔انشائیہ لنگی میں لنگی کے عمومی و خصوصی فوائد بیان کئے گیے ہیں ۔ پہلے استعمال کریں پھر وشواس کریں انشائیہ میں ہندوستان میں گائے کے پیشاب کو لے کر جو ماحول پیدا کیا جارہا ہے اس پر طنز کیا گیا ہے۔انشائیہ کوا میں کووں کی مختلف خصلتوں کو مزاحیہ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے لاک ڈائون کا مریض میں ایک ایسے شوہر کا حال بیان کیا گیا ہے جو مسلسل گھر میں رہتے ہوئے واشنگ مشین کی گڑ گڑاہٹ کوہیلی کاپٹر یا ڈرون سمجھنے لگتا ہے۔جاویدیات میں جاوید نہال حشمی نے مختلف جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کیا ہے جیسے’’ اکثر سننے میں آتا ہے کہ قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں۔مگر اسے لمبا ہونے میں بعض اوقات اتنا لمبا عرصہ لگتاہے کہ کئی مجرم ایک لمبی زندگی گزارنے کے بعد خود ہی لمبا لیٹ ہوجاتے ہیں‘‘۔پرچہ سوالات میں مزاح کے طور پر جاوید نہال حشمی نے کچھ مزاحیہ سوالات تیار کیے ہیں ۔ نیوز چینل اینکروں کے بارے میں لکھتے ہیں’’ نیوز اینکر بہترین کمانڈر ان چیف ثابت ہوسکتے ہیں اس قول کی روشنی میں کسی دو نیوز اینکرس کے کردار کا تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔پیازچے کے عنوان سے پیاز کی مہنگائی پر طنزیہ جملے لکھے ہیں جیسے’’ ہمارے ہاں کیش ‘چیک‘کریڈٹ کارڈ کے علاوہ پیاز سے بھی ادائیگی کی جاسکتی ہے‘‘۔ ہر پانچ سو روپے کی خریداری پر ایک پیاز مفت جلدی کریں آفر اسٹاک رہنے تک۔

اس طرح جاوید نہال حشمی نے اپنی تصنیف’’کوئی لوٹا دے مرے‘‘ کے انشائیوں اور دیگر صفحات پر اپنی تحریر کی شگفتگی اظہار خیال کی برجستگی اور ندرت کے کئی نمونے پیش کیے ہیں۔ جس طرح اودھ پنچ کے مضامین میں ایک قسم کی دلچسپی اور ندرت پائی جاتی تھی اسی طرح جاوید نہال حشمی کی تحریروں میں ایک قسم کا پنچ اور خوبصورت وار محسوس ہوتا ہے وہ دنیا کے حوادث اور تجربات کو محسوس کرتے ہیں اور انہیں اپنے منفرد انداز میں پیش کرتے ہیں انہوں نے اپنے خیالات کی پیشکشی کے لیے نادر تشبیہات کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے نئی تراکیب وضع کی ہیں اور انہیں دلچسپی سے اس انداز میں برتا ہے کہ کوئی بات کہیں سے مستعار لی گئی لگتی ہے لیکن یہ مصنف کی اپنی بات لگتی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ جاوید نہال حشمی کے انشائیوں کی یہ کتاب ادبی حلقوں میں مقبول ہوگی ۔ 208صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت صرف150روپے رکھی گئی ہے۔ مصنف نے اس کتاب کی تزئین و کتابت خودکی ہے۔ یہ کتاب ان سے فون نمبر9830474661 پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
امن  کی فضا ضروری ہے ترقی کے لئے – شیبا  کوثر 
اگلی پوسٹ
ایک سال میں چوبیس بچوں لائبریریاں قائم کرنا ایک تاریخی کارنامہ ہے .. ڈاکٹر ارتکاز افضل

یہ بھی پڑھیں

فروری 2, 2026

فروری 1, 2026

دسمبر 14, 2025

ستمبر 29, 2025

جولائی 12, 2025

جولائی 12, 2025

فروری 5, 2025

جنوری 26, 2025

ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد...

جنوری 23, 2025

جنوری 18, 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں