Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

میراجی کی غزل کی کیفیات -شبانہ پروین

by adbimiras دسمبر 28, 2020
by adbimiras دسمبر 28, 2020 0 comment

ادب زندگی کا ترجمان ہے۔ یہ زندگی کی مختلف جہات پر اپنی گرفت مضبوط رکھتا ہے۔ زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہو جو ادب کے حوالے سے ہمیں حقیقت کا آئینہ نہ دکھاتا ہو نیز ہمارے جذبات و احساسات کی ترجمانی نہ کرتا ہو۔ شاعر و ادیب لفظوں کی مینا کاری سے زندگی کی ان تصویروں میں رنگ بھرتے ہیں اور مختلف اصناف ادب کے حوالے سے تخلیقی فن کو معراج عطا کرتے ہیں۔ اردو شعراء کا ایک کارواں ایسا بھی ہے جس نے روایتی بندشوں کو توڑ کر مواد و اسلوب کی سطح پر شاعری کی نئی راہ ہموار کی اور تکنیکی اعتبار سے شعر فہمی کی نئی مثال بھی پیش کی ۔ اردو ادب میں جن شعراء نے روایت سے بغاوت کی بہترین مثال پیش کی ہے ان میں ایک قابلِ اعتبار نام محمد ثناء اللہ ثانی ڈار کا ہے جسے اردو دنیا میراجیؔ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ میراجیؔ نے مختصر عرصہ حیات پائی لیکن اس مختصر سی زندگی میں انہوں نے اردو ادب کو وہ گوہر عطا کیا جس کی تابانی فی زمانہ برقرار رہے گی۔ میراجیؔ نے نظموں اور گیتوں میں جو تجربے کئے اور شاعرانہ ہنر مندی کے جو جوہر دکھائے ہیں وہ میراجیؔ کو حیاتِ دوام بخشا ہے۔ ان کا جداگانہ اسلوب ان کی شناخت کا باعث ہے۔ ان کی نظمیں نئی لفظیات اور علامات و استعارات کی نئی فضا تشکیل کرتی ہیں۔ جن میں معانی کی نئی قوس قزح تعمیر پاتی ہے۔ گیتوں میں وارداتِ قلبی کا عکس نمایاں ہے۔ دراصل میراجیؔ کا اصل شعری سرمایہ ان کی نظمیں اور گیت ہی ہیں لیکن میراجیؔ نے چند غزلیں بھی کہی ہیں۔ (یہ بھی پڑھیں غالب کی خیال بندی – مہرفاطمہ)

میراجی نے گیتوں اور نظموں میں اجتہادی فکر و نظر کی خوبصورت مثال پیش کی ہے۔ تاہم انہوں نے غزل کی طرف خصوصی توجہ نہیں دی۔ غزلوں سے بے التفاتی برتنے سے متعلق یہ رائے قائم ہوتی ہے کہ میراجی کا اخترعی ذہن غزل کی پابندیوں کو بہر طور قبول نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے نظموں میں بھی روایتی بندشوں کو توڑ کر نئی ہیئت کی مثال پیش کی ہے۔ حالانکہ غزل کی محدود ہیئت میں بھی لامحدود کیفیات و تجربات کو سمونے کی پوری گنجائش موجود ہے۔ لیکن میراجی کو غزل کی تنگ دامانی کا گلہ  رہا۔ ان کے نزدیک غزل کا پیمانہ اس قدر وسیع نہیں کہ وہ انسانی نفسیات اورتجربات کا مکمل احاطہ کرسکے۔ وہ غزل کو عشق و محبت  اور محبوب کے حسنِ ادا کے دلفریب مناظر کا مرقع تصور کرتے ہیں نیز وہ اس بات سے بھی معترض رہیں کہ غزل میں وہ وسعت نہیں جو مختلف کرداروں کے اعلیٰ صفات اور متنوع کیفیات سے قاری کو روشناس کراسکے۔ غزل سے متعلق میراجی کی چند آرا یہاں پیش کرنا چاہتی ہوں جس کے توسط سے غزل سے ان کی بے التفاتی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اپنے مضمون’’نئی شاعری کی بنیادیں‘‘ میں وہ غزل سے متعلق رقمطراز ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

’’پہلے اردو شاعری کے راج بھون میں مدت سے پھولوں کی ایک سیج بچھی ہوئی تھی اور اس پر ایک چنچل سندری غزل کا روپ دھارے سولہ سنگاروں سے سجی بیٹھی ہوئی تھی۔ تشبیہوں کی داسیاں، استعاروں کے چنور ہلاتی ٹہل سیوا میں مصروف تھیں۔راج محل میں آنے جانے والے چنچل سندری کی موہنی چھب سے اپنی آنکھوں کوٹھنڈک پہنچانے والے چنے چنائے گنتی کے چند آدمی تھے۔اور ایسی الگ اور اچھوتی سبھا میں ہر کسی کو جانے کی جرأت بھی نہ ہو سکتی تھی۔ وہاں وہی جاسکتا تھا جسے راج دربارمیں جانے کا سلیقہ ہو، جو ایسی محفلوں کے ادب آداب سے واقف ہو، جو دوسروں کی سن کر واہ واہ کہہ سکتا ہو، اپنی سی کہنے پر نہ تلا بیٹھا ہو۔‘‘

(مضمون’’نئی شاعری کی بنیادیں‘‘ مشمولہ میراجی: ایک مطالعہ، مرتب جمیل جالبی، صفحہ۵۲۲، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس،نئی دہلی ۱۹۹۲)

ن۔م۔ راشد کی نظم ’’ خودکشی‘‘ کا تجزیاتی مطالعہ کرتے ہوئے انہوں نے غزل میں ہیئت کی یک رنگی کی طرف اشارہ کیا ہے اور انہوں نے اسے عاشق زار اور محبوب کی جفاکشی سے تعبیر کیا ہے انہیں غزل میں واعظ کی ریاکاری کا عکس بھی نظرآتا ہے وہ رقمطراز ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔

’’پہلی اردو شاعری میں کردار نگاری مثنوی ، مرثیے اور ہجو تک محدود تھی۔ غزل کے کرادر مثلاً عاشق زار ، محبوب جفا کار، رقیب ناہنجار، واعظِ ریاکار یا زاہد شب زندہ دار اپنے آپ میں چلتا پھرتا عکس نہیں رکھتے تھے۔ یہ سب کردارمحض محدود، مخصوص رحجانات کے مجبور تھے، جن سے ایک معین موقعے پر معین چلن ہی کی توقع کی جاسکتی تھے،گویا یہ مشینی تھیں، بلکہ ریل کے انجن تھے جو شاعرانہ محکمے کی ساختہ پٹریوں پر ہی چل سکتے تھے۔ اپنے آپ میں آکر کسی نئی ڈگر پر چلنا ان کے بس کی بات نہ تھی۔ لیکن نئی شاعری میں جب شاعروں کو غزل کی یک رنگ ہیئت سے چھٹکارا حاصل ہو اور وہ اس تنگنائے سے ہٹ کر بہنے لگے تو جہاں ان کی اپنی انفرادیت نے نت نئے رنگ نمایاں کرنے شروع کئے وہیں شعر میں شخصیت اور کردار کے نئے امکانات بھی پیدا ہو گئے۔ آج اردو کے نوجوان شعراء کے کلام میں جہاں ان کی اپنی انفرادیت کے مختلف رنگ موجود ہیں وہاں ان کے اپنے کئے ہوئے مطالعے بھی کردار کے تنوع میں اضافہ کررہے ہیں۔‘‘

(اس نظم میں ، میراجی، صفحہ۱۰۸،سٹی پریس بک شاپ، کراچی،۲۰۰۲)

وہ ہیئت کے ساتھ ساتھ اسلوب کی سطح پر بھی نظم کو غزل کے برخلاف موزوں تصور کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

’’جب سے اردو شاعری پر نظم کی حکومت ہوئی ہے، ہمیں نت نئے انداز دکھائی دینے لگے ہیں۔ یہاں تک کہ تشبیہہ اور استعارے میں بھی جدید اسلوب پیدا ہوگئے ہیں۔‘‘

(اس نظم میں ، میراجی، صفحہ۱۹۲،سٹی پریس بک شاپ، کراچی،۲۰۰۲)

غالباً یہی وہ نکات ہیں جس کی بنیاد پر میراجی صنف غزل سے منحرف اور صنف نظم سے معترف نظر آتے ہیں چونکہ غزل کا ہر شعر ایک اکائی ہوتا ہے لہٰذا دو مصرعوں میں شاعر کو اپنے خیالات کے بہاؤ کو سمیٹنا پڑتا ہے۔ گویا غزل ایجازو اختصار کا فن ہے۔ اس کے برعکس نظموں اور گیتوں میں خیالات کے بہائو کو فراونی حاصل ہوتی ہے جس کے سبب ان کا مزاج غزل کے بجائے نظم کی طرف زیادہ مائل رہا۔ لہٰذا انہوں نے غزل کے برخلاف نظموں اور گیتوں کو اپنے لامتناہی جذبات کے اظہار کا وسیلہ بنایا اگرچہ میراجی نے غزل سے بے اعتنائی ضروربرتی لیکن وہ اس کی سحر آفرینی سے اپنا دامن نہ بچا سکے اور غزل کے اعترافی نقوش نے ان کے قلم کو زنجیر غزل کردیا۔

ڈاکٹر جمیل جالبی کی مرتب کردہ ’’کلیات میراجی‘‘ میں ان کی ۱۷ غزلیں اور چند متفرق اشعار شامل ہیں۔ حالانکہ ان غزلوں میں وہ انفرای رنگ نہیں ملتا جن سے ان کی نظیں اور گیت عبارت ہیں۔ البتہ بعض اشعار ایسے ہیں جو دامنِ دل کھینچتے ہیں۔ یہاں ان اشعار کے پیش نظر ہی میراجی کے رنگ سخن کا جائزہ مقصود ہے۔

میراجی کی غزلیں ان کی نظموں اور گیتوں سے قدر مختلف ہیں ۔ ان کی نظموں اور گیتوں میں جدید رنگ و آہنگ موجود ہے اس کے برعکس ان کی غزلوں میں روایتی اور کلاسیکی شان ملتی ہے۔ لیکن اس سے یہ ہرگز مراد نہیں کہ ان کی غزلیں فرسودہ مضامین اور تشبیہات و علامت کا ذخیرہ ہیں۔ ان کی غزلیں تعداد میں کم سہی لیکن بعض اشعار اپنی نوعیت کے اعتبار سے خیال افروز ہیں۔ کلاسیکی حسن سے عبارت بعض اشعار کی شیرینی اور لطافت نیز شاعرانہ دلکشی کی چند مثالیں ملاحظہ کیجئے   ؎؎

لب پر ہے فریاد کہ ساقی یہ کیسا مئے خانہ ہے

رنگِ خونِ دل نہیں چمکا گردش میں پیمانہ ہے

 

دل محروم ہے عشاق تن آساں کا امیر

گرچہ ہو نور گریزاں کا یہی ساحل ہے

 

ان کی ہر اک نگاہ آموختہ عکسِ نشاط

ہر قدم گرچہ مجھے سیلئی استاد نہیں

میراجیؔ کی غزلوں میں الفاظ کے تکرار سے معانی کا نیا رنگ ابھرتا ہے جو شعر کے مفہوم کو گہرائی و گیرائی عطا کرتا ہے۔ وہ معمولی سے الفاظ کو بھی اس طرح مکر استعمال کرتے ہیں کہ شعر میں اک نئی تازگی اورتحرک آمیز کیفیت پیدا ہوجاتی ہے جو قاری کی توجہ اپنی جانب مبذول کئے بغیر نہیں رہ سکتی ۔ چند اشعار ملاحظہ کریں   ؎

نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا

کیا ہے تیرا ،کیا ہے میرا،اپنا پرایا بھول گیا

ہنسی ہنسی میں کھیل کھیل میں بات کی بات میں رنگ مٹا

دل بھی ہوتے ہوتے آخر گھاؤ کا رسنا بھول گیا

صبح سویرے کون سی صورت پھلواری میں آئی ہے

ڈالی ڈالی جھوم اٹھی ہے ، کلی کلی لہرائی ہے

ایک ٹھکانہ آگے آگے پیچھے پیچھے مسافر ہے

چلتے چلتے سانس جو ٹوٹے منزل کا اعلان کریں

میراجی کی غزلیں صوتیاتی اور معانیاتی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال ہیں۔ ان کی اکثر غزلوں میں ہکاری آوازوں کا استعمال اس برجستگی سے ہوا ہے کہ کلام کی روانی میں فرق نہیں آتا البتہ یہ ہکاری آواز یں ایک الگ تسلسل اور روانی کا مظہر بنتی ہیں۔ اکثر سفیری آوازیں کلام میں روانی پیدا کرتی ہیں لیکن میراجی کی انفرادیت اس میں پوشیدہ ہے کہ وہ الفاظ کے دروبست اور اس کے معنیاتی نظام سے بخوبی واقف ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی غزلوں میں سفیری اور ہکاری آوازیں اک دوسرے میں مدغم ہو کر کلام میں غنائی کیفیت پیدا کرتی ہیں   ؎

اندھیارے سے ایک کرن نے جھانک کے دیکھا شرمائی

دھندلی چھب تو یادرہی کیسا تھا چہرہ بھول گیا

آئے کون تجھے بہلانے، پہنچے کون تجھے سمجھانے؟

بھرمایا ہے پریم سدھانے، الجھایا ہے پریم کتھانے

ایک کھلونا ٹوٹ گیا تو اور کئی مل جائیں گے

بالک!یہ انہونی تجھ کو کس بیری نے سمجھائی ہے

اپنا رنگ بھلا لگتا ہے۔۔۔کلیاں چٹکیں پھول نہیں

پھول پھول یہ جھوم کے بولا: کلیو: تم کو بدھائی ہے

محولا بالا اشعار میں موجود علاماتِ رموز و اوقاف سے اس امر کی وضاحت بھی ہوتی ہے کہ میراجی شعر کے اصل مفہوم تک رسائی کے لئے متن کے صحیح قراء ت کو اسای اہمیت دیتے ہیں۔ استفہامیہ انداز بھی میراجی کی غزلوں کے مصنوی امکانات کو مزید روشن کرتا ہے۔

ابہام جو میراجی کی نظموں کا خاصا ہے۔ ان کی غزلیں اس سے عاری ہیں۔ یہ سادہ سلیس اور عام فہم الفاظ کا مرقع ہیں جن کے اصل مفہوم تک رسائی میں قاری کو کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ ہاں چند اشعار ایسے بھی ہیں جن میں لفظوں کے توڑ پھوڑ کا عکس نمایاں ہے۔ یہ اشعار ان کے انفرادی نکتہ نظر اور امتیازی وصف کا آئینہ ہیں   ؎

ملائیں چار میں گر دو تو بن جائیں گے چھ پل میں

نکل جائیں جو چھ سے دو تو باقی چار رہتے ہیں

کیا پوچھتے ہو ہم سے یہ ہے حالتِ جگر

پی اس قدر کہ کٹ ہی گیا آلتِ جگر

میراجی ؔ کی غزلوں کے بعض اشعار میں فکر کی آنچ بھی موجود ہے۔ جن میں دنیا کی ہرزہ سرائی اور اصول ِ زندگی کی رمق بھی ملتی ہے۔ وہ کائنات کے مختلف رویوں پرگہری نظر رکھتے ہیں اور ان کا اظہار فلسفیانہ انداز میں کرتے ہیں۔ وہ حالات کی کشمکش ، افکار و تصورات کی وسعت نیز سماج و معاشرے کی حقائق سے آشنا نظر آتے ہیں اور قرینہ زندگی کے اس فن سے قاری کو بھی روشناس کراتے ہیں   ؎

زندگی کشمکش حاصل و ناحاصل ہے

ماسوا اس کے ہر اک نقشِ جہاں باطل ہے

بیرن ریت بڑی دنیا کی آنکھوں سے جو بھی ٹپکا پانی

پلکوں ہی سے اٹھانا ہوگا پلکوں ہی سے پرونا ہوگا

چاند ستارے قید ہیں سارے وقت کے بندی خانے میں

لیکن میں آزاد ہوں ساقی چھوٹے سے پیمانے میں

اک تخیل کے سوا کچھ بھی نہیں

رشتۂ دورِ زماں دورِ مکاں

میراجی غزلوں کے نئے چھوٹے بحور کا انتخاب بھی کیا ہے اور طویل بحروں میں بھی غزلیں کہیں ہیں لیکن دونوں کی تسلسل اور روانی میں کوئی فرق نہیں آنے دیا اور نہ ہی قاری کے ذہن کو مرکزی خیال سے پھٹکنے دیا۔ حتیٰ کہ ہندی آمیز الفاظ اور تراکیب میراجی کی غزل میں گیت کا تاثر پیدا کرتی ہیں۔ حالانکہ اردو شاعری میں ہندی الفاظ کا استعمال قدیم شعراء کے کلام میں بھی ملتا ہے تاہم میراجی نے ان الفاظ کو اس سلیقے سے برتا ہے کہ ان میں معانی نیا رنگ ابھرتا ہے۔

ان الفاظ کی روشنی میں یہ رائے قائم ہوتی ہے کہ میراجی ایک ایسے شاعر ہیں جنہوں نے نظموں سے وابستگی کے باوجود صنف غزل کو اعتبار بخشا۔ حالانکہ ان کی غزلوں میں کوئی چونکانے والی کیفیت نہیں ملتی جو قاری کے ذہن و دل کومسحور کرسکے لیکن بعض اشعار ایسے ہیں جن سے قاری متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

Shabana Parween

7, North Dunbar Road,

P.O. Garulia, Dist. North 24 Parganas

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔
adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثشاعریغزلمیراجیمیراجی کی غزل گوئی
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
تخلیق کائنات کی حقیقت سائنس اور مذہب کے تناظر میں – ڈاکٹر انیس الرحمن
اگلی پوسٹ
اورجب’سی  اےاے‘ مخالف احتجاج میں مرزا غالب بھی آتے ہیں – فہد ہاشمی

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں