Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تحفظ مادری زبان

تحفظ اردو کے لئے  امارت شرعیہ کی مثالی جدو جہد – مفتی محمد ثناء  الہدیٰ قاسمی

by adbimiras فروری 14, 2021
by adbimiras فروری 14, 2021 1 comment

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کا قیام ۲۶/ جون۱۹۲۱ء مطابق ۱۹/ شوال۱۳۳۹ھ میں عمل میں آیا، امارت شرعیہ نے پہلے دن سے اس کا اہتمام کیا کہ خط وکتابت، دفتری کارروائی،دار القضاء میں سماعت، فیصلے، دار الافتاء میں فتاوے اور خطابات سب کی زبان اردو ہو، شعبہ جات کی جو تختیاں دفاتر میں لگائی جائیں وہ بھی اردو میں ہی ہوں، بانی امارت شرعیہ ابو المحاسن حضرت مولانا محمد سجاد صاحبؒ اور ساتوں امیر شریعت نے اس سلسلہ کو باقی رکھا، ان حضرات نے جو مضامین لکھے وہ اردو میں ہی لکھے، ان کی تصنیفات وتالیفات کی زبان بھی اردو رہی، ایسا نہیں کہ یہ دوسری زبانوں سے نا بلد تھے، ان میں سے کئی انگریزی، لکھنے بولنے پر پوری قدرت رکھتے تھے؛ لیکن اس کے باوجود ان حضرات کی تحریروں میں انگریزی الفاظ کا استعمال نہیں ہوا کرتاتھا، موجودہ امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم کی انگریزی بہت اچھی ہے، لکھنے، بولنے اور تقریر کی صلاحیت اس زبان میں موجود ہے؛ لیکن وہ خود بھی اردو میں لکھتے ہیں اور خدام امارت شرعیہ کو بھی اس کی تاکید کرتے رہتے ہیں کہ ممکنہ حد تک اردو کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر اپنے مضامین ومقالات اور خطابات کو انگریزی الفاظ کا استعمال کرکے بوجھل نہ بنائیں، چنانچہ اس پر سختی سے عمل ہو رہا ہے۔

ماضی کے اوراق الٹیں تو معلوم ہوگا کہ بانی امارت شرعیہ نے ۲۵/ اگست۱۹۳۵ء کو مسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی قائم کی تو اس کے بنیادی اغراض ومقاصد کے دفعہ ۹/ میں صراحت کیا کہ اس پارٹی کے مقاصد میں ‘‘مادری (اردو) زبان اور رسم الخط کو ذریعہ تعلیم علوم وفنون قرار دیے جانے کی سعی کرنا، عدالتی اور دیگر محکموں میں اردو زبان ورسم الخط رائج کرانے کی سعی کرنا، سیاسی مسائل اور دیگر اہم امور کی اشاعت کے لیے اردو میں رسائل وکتب شائع کرنا“ بھی شامل ہے(نقیب ۲۵/جمادی الاخریٰ ۱۳۵۴ ھ مطابق ۵/ ستمبر ۱۹۳۵)

مسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی نے انتخاب میں حصہ لیا اور اس کے تئیس(۲۳) امیدوار میں بیس (۲۰)جیت گئے اورجب بعض وجوہ سے کانگریس نے بہار میں حکومت سازی سے انکار کر دیا تو مسلم انڈی پنڈنٹ پارٹی ن 1937ء میں حکومت بنائی گو یہ حکومت صرف ایک سو بیس (۱۲۰) دن چلی؛ لیکن اس درمیان اس حکومت نے جو کام کیے ان میں ایک بڑی خدمت سرکاری دفاتر میں کام کاج کے لیے اردو زبان کا استعمال تھا، بانی امارت شرعیہ کی مسلسل کوششوں کے نتیجہ میں پہلی بار اردو کا سرکاری کاموں کے لیے چلن ہوا، اس دور میں اردو عوامی زبان تھی اور اس وقت اس کو کسی خاص مذہب کی زبان نہیں سمجھا جاتا تھا، بلکہ گاندھی اور موتی لال نہرو تک بھی اردو لکھتے بولتے تھے، آپ نے پنڈت جواہر لال نہرو کی شادی کا کارڈ اردو میں دیکھا ہوگا، اور گاندھی جی کے کئی خطوط اردو میں دستیاب ہیں، اس لیے عوام سے روز مرہ کے کام کاج میں اردو کے فروغ کی بات کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی، البتہ سرکاری دفاتر کی یہ زبان نہیں تھی، بانی امارت شرعیہ نے اس کام کو اپنی پارٹی کے مختصر ترین دور حکومت میں کردکھایا، اس کام میں مولانا ابو المحاسن محمد سجاد ؒ کے جو حضرات دست وبازو بنے ان میں امیر شریعت رابع حضرت مولانا منت اللہ رحمانیؒ، مولانا محمد عثمان غنیؒ، قاضی احمد حسینؒ، حضرت مولانا عبد الصمد رحمانیؒ، حافظ محمد ثانیؒ، مسٹر محمد یونس وغیرہ کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں، یہ سب امارت شرعیہ کے فدائین تھے، ان کی آواز پر لبیک کہنے والے تھے، اس لیے اردو کے حوالہ سے یہ خدمت انجام پا گئی۔ تاریخ امارت میں حضرت مولانا عبد الصمد رحمانی ؒ نے لکھا ہے۔

”صوبہ بہار کی عدالتی زبان ہندی تھی، جس کی وجہ سے اردو داں طبقہ کو عموماً اور مسلمانوں کو خصوصاً بہت زیادہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، امارت شرعیہ کی مساعی سے صوبہ بہار کی عدالتی زبان میں اردو کو بھی جگہ مل گئی“۔

بہار میں اردو کے فروغ کے لئے جب بھی کوئی تحریک چلی یا چلائی گئی تو امارت شرعیہ کے لوگوں نے زمینی سطح پر اسے کامیاب کرنے کے لیے کام کیا، معاملہ بہار میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دینے کا ہو یا اسکولوں میں اساتذہ کی بحالی کا، ہر موقع سے امارت شرعیہ نے حکومت وقت کی آنکھ سے آنکھ ملا کر بات کی، اور اس اہم کام کو انجام دینے کے لئے دباؤ ڈالا، آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

نقیب کی پرانی فائل دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف موقعوں سے یہاں شعری نشستیں ہوتی رہی ہیں اور امارت شرعیہ کے قائدین کی شرکت بھی اس میں ہوا کرتی تھی، موجودہ امیر شریعت کے دور میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اردو کے حوالہ سے کوئی پروگرام ہوتا ہے اور حضرت صاحب کو دعوت دی جاتی ہے تو وہ ترجیحی بنیاد پر اس میں شریک ہوتے ہیں اور اردو کی ترویج واشاعت اور فروغ کے حوالہ سے آپ کا پُر مغز خطاب ہوا کرتا ہے، اردو کے لیے جو عملی جد وجہد موجودہ امیر شریعت کرتے رہے ہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے شاہ عمران حسن لکھتے ہیں۔

”مولانا محمد ولی رحمانی کے اہم کاموں کی فہرست میں اردو زبان کا فروغ بھی شامل ہے، اس زبان کے تعلق سے وہ مختلف شکلوں میں اپنی کوشش کرتے نظر آتے ہیں، مولانا نے اردو کے فروغ کے لیے عملی طور پر بھی قدم اٹھایا، مثلاً رحمانی فاؤنڈیشن کے بینر  تلے مونگیر شہر کے غیر اردو داں طلبہ وطالبات کو اردو زبان سکھانے کا  ایک بہتر نمونہ عمل جاری کیا ہے، جو مسلسل جاری ہے، اس سلسلہ کی کڑی کے طور پر اردو املا کی درستگی کے لیے انہوں نے اپنے شاگرد مولانا رضاء الرحمان رحمانی (مونگیر) کے ذریعہ اپنی نگرانی میں ایک مختصر سا کتابچہ ”اردو صحیح لکھیے“ قلم بند کرایا۔’’ (حیات ولی۔۱۴۴)

یوم اردو کے موقع سے دفتر امارت شرعیہ میں بھی مجلس کا انعقاد ہوتا ہے، اس سال بھی ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں امارت شرعیہ کے علماء ادباء اور شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو مستفید اور محظوظ کیا۔

اردو میں کتابوں کی تصنیف وتالیف کا کام بھی امارت شرعیہ کے علماء کے ذریعہ پڑے پیمانے پر ہوا، ان میں سے کئی صاحب طرز ادیب ہوئے، امیر شریعت رابع حضرت مولانا سید شاہ منت اللہ رحمانیؒ کے بارے میں ڈاکٹر وقار الدین لطیفی نے لکھا ہے کہ ”اردو زبان وادب میں آپ کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا، آپ کی تحریروں کا گراں مایہ سرمایہ خطبوں، فتووں اور دینی وشرعی کتابچوں کی شکل میں موجود ہے، اس کے علاوہ سفرنامہ مصر وحجاز اور مکاتیب گیلانی کی زبان اور انداز تحریر بلاشبہ ادب اردو میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔(سوانح حضرت امیر شریعت۔۸۷)

ڈاکٹر محمد طیب صاحب لکھتے ہیں:

”ان کی ادبی، دینی، تاریخی، ثقافتی، معاشرتی اور بین الاقوامی مسائل پر ان کے مضامین سے اردو ادب کا دامن وسیع ہوا ہے، اس کے علاوہ ان کے اسلوب میں سادگی کے باوجود رعنائی اور توانائی موجود ہے، ان کی نثر میں بعض فقرے اور بعض جملے ایسے بھی نظر آجاتے ہیں، جن کی آب وتاب کے سامنے ہیرے جواہر کی چمک ودمک بھی ماند ہے“۔قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ؒ بھی ہمیشہ اردو تحریک کے ساتھ رہے، انہوں نے دا رالقضاء کے فیصلے میں بھی ثقیل زبان کے استعمال سے اجتناب کیا اور بہت سارے فقہی اور عدالتی استعمال کے اصطلاحات کو سہل اور آسان بنانے کا کام کیا۔ امراء شریعت میں پانچ وہ ہیں، جن کی شاعری سے اہل علم واقف ہیں، چھٹے امیر شریعت مولاناسید نظام الدین صاحب ؒکا تو مجموعہ کلام باضابطہ چھپ بھی چکا ہے۔ امارت شرعیہ سے منسلک لوگوں کو بھی اس میں شامل کر لیں تو اردو کے دوسرے مراکز سے زیادہ ان حضرات کی تصنیف وتالیف کی تعدا د ہو گی، جس میں علمی مواد بھی ہے، ادبی اسلوب بھی اور اردو کے فروغ کے لیے عملی جد وجہد بھی۔

امارت شرعیہ نے تحفظ اردو کے لیے جو مثالی جد وجہد کی ہے اس کا ذکر ایک مضمون میں اور وہ بھی نقیب کے ایک صفحہ میں ممکن نہیں، یہ تو پوری کتاب کا موضوع ہے، چنانچہ اس مضمون میں صرف اس حوالہ سے اشارے کیے گئے ہیں۔

اب ہفتہ ترغیب تعلیم اور تحفظ اردو (یکم فروری تا ۷/ فروری) کے ذریعہ امارت شرعیہ نے اپنی خدمات کو تسلسل بخشاہے اور اردو کے عوامی استعمال کی گاؤں اور دیہات تک راہ ہموار کی ہے، اردو کے مسائل کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا اور سرکاری سطح سے جو کام اردو کے ہونے چاہیے اس کے لیے بھی بر سر اقتدار لوگوں تک بات پہونچائی گئی، توقع ہے کہ اس کے بڑے مثبت اور مفید نتائج بر آمد ہوں گے۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

مفتی محمد ثناء  الہدیٰ قاسمی

نائب ناظم امارت شرعیہ ،پٹنہ

امارت شرعیہمفتی محمد ثناالہدیٰ قاسمی
1 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
بہار میں اردو کی صورت حال – ڈاکٹر ریحان غنی
اگلی پوسٹ
موت کی کتاب :سیاہیوں کی تہہ داریاں – پروفیسر انتخاب حمید

یہ بھی پڑھیں

عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان...

فروری 21, 2023

اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:...

مئی 22, 2022

کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –...

مئی 22, 2022

خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ...

مئی 13, 2022

مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج...

فروری 20, 2022

بہار کی درس گاہوں میں اردو تعلیم کے...

جنوری 4, 2022

گوشہ گوشہ مہک رہا ہے اردو زباں کی...

نومبر 9, 2021

شیریں زبان اردو: ماضی، حال اور مستقبل کے...

نومبر 8, 2021

 یومِ اردو: اردو زبان و ادب کے فروغ...

نومبر 8, 2021

مادری زبان میں تعلیم : ضرورت اور اہمیت...

اکتوبر 23, 2021

1 comment

مفتی محمد ثناء الہدیٰ - Adbi Miras اگست 2, 2021 - 10:25 صبح

[…] تحفظ مادری زبان […]

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (176)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (100)
  • تخلیقی ادب (541)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (176)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (33)
    • رباعی (1)
    • غزل (131)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (24)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (119)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (939)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (470)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (202)
      • غزل شناسی (168)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (78)
    • صحافت (42)
    • طب (12)
    • فکشن (378)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (205)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (135)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (34)
  • کتاب کی بات (406)
  • گوشہ خواتین و اطفال (92)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,741)
    • ادب کا مستقبل (109)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (23)
    • تراجم (27)
    • تعلیم (27)
    • خبر نامہ (675)
    • خصوصی مضامین (81)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (202)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں