چائے کی خالی پیالی میں
شبِ ہجر کی داستاں بھر کر
میں اکثر گم سم بیٹھا رہتا ہوں
پھر یوں ہوتا ہے کہ
خشک ہونٹوں کے نرم گوشوں پر
ایک مسکراہٹ جنم لیتی ہے اور
پیڑ کی ٹہنیوں سے ٹوٹ کر
گرتا ہوا حسن، زمیں پر
پھیلتی خزاں کی اداسی
خشک پتوں کی صورت میں
مجھے بے چین کرتی ہے
جیسے سگریٹ کا ہو آخری کش!
اور یہ اداسی اداسی نہیں
تمہارے ہاتھوں سے بنی
ایک آخری پینٹنگ ہو!
ایس ایم حسینی
فون نمبر 8960512979
ندوہ کیمپس، ڈالی گنج، لکھنؤ۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

