Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

قائم چاند پوری: غالب کا پیش رو – مہر فاطمہ

by adbimiras مارچ 14, 2022
by adbimiras مارچ 14, 2022 0 comment

ہند اسلامی تہذیب کے ارتقا کاجو سلسلہ حضرت امیر خسرو کے ساتھ شروع ہوا تھا۔اٹھارہویں صدی اس سلسلے کی آخری مضبوط کڑی ہے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ اٹھارویں صدی کی غزلیہ شاعری اپنی روایت کے تمام ادوار کی بہ نسبت زیادہ ثروت مند اور وقیع ہے۔ انیسویں صدی تخلیق اور تہذیبی سطح پر اپنی تمام کامرانیوں کے باوجود انسانی احساسات سے اٹھارویں صدی جیسا ہمہ گیراور بے میل رابطہ استوار نہیں کرسکی۔ جبکہ اٹھارویں صدی نے جو جگہ بنائی وہ بہت فطری، بے ساختہ اور خود کار ہے۔ جس کے لیے ہمیں کسی طرح کی شعوری کوشش نہیں کرنی پڑتی۔ اٹھارویں صدی میں میر، سودا، درد، قائم، میر حسن ،اورمصحفی یہاں تک کہ نظیر اکبرآبادی بھی اپنی اپنی منفرد خصوصیات کے باوجود یعنی مذاق شعر کے فرق اور رنگوں کے اختلاف کے باجود بھی ایک ہی صف میں رکھے جانے کے قابل ہیں۔ ان میں سے اگر ایک کو بھی حذف کردیا جائے تو ان کے دور کی تصویر کا ایک رخ چھپ جائے۔ یہ سب کے سب اپنے دور کی رہنمائی اور قیادت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ سب نے اپنے اپنے طور پر کچھ نہ کچھ اثر چھوڑا اور بعد کے ادوار میں کسی نہ کسی سطح پر ان سے استفادہ لازمی کیا گیا۔

پروفیسر شمیم حنفی لکھتے ہیں:

’’میر اور سودا بے شک اٹھارہویں صدی کے نمایاں شناختی نشان (Visible Identification mark) کے طور پر دیکھے جاتے ہیں لیکن ان کے زمانے کی پوری تصویر ان کے جن معاصرین کے واسطے سے سے مکمل ہوتی ہے ان میں سودا، درد، مصحفی، میر حسن، نظیر، قائم یہ سب کے سب ہماری زندہ اور سرگرم یادداشت یا (Active Memory) کا حصہ ہیں۔ غزلیہ شاعری کے سیاق میں انیسویں صدی کے ساتھ غالباً معاملہ کچھ مختلف ہے۔ اس عہد نے اپنی پہچان متعین کرنے کے ساری صلاحتیں بس ایک فردِ بے مثال کی ہستی کے مرکز پر یکجا کی تھیں۔ یہ ہستی غالب کی تھی، ان کے دوسرے معاصرین ۔۔۔۔شاہ ظفر، ذوق، مومن اپنا اپنا شعر کسی اور طولِ موج یعنی (Wave Lenth) کے مطابق کہہ رہے تھے اور غالب سے یکسر الگ کسی اور دنیائے خیال کے باشندے تھے۔ اسی لیے غالب کا نام ہم یا تو ان سے پہلے کے شاعروں میں میرؔ کے ساتھ لیتے ہیں یا پھر اقبال کے ساتھ جو ان کے صف میں ہیں لیکن ان کے بعد کے ہیں۔میر ،سودا ،درد اور قائم اور ان کے ہم عصروں کی غزل غالب، مومن اور ذوق و ظفر کے عہد کی غزلوں سے زیادہ کثیر الجہات ،رنگا رنگ اور زندگی کے اچھے برے، سنجیدہ اور مضحک آثار سے چھلکتی ہوئی جو نظر آتی ہے تو صرف اسی لیے کہ اس کے سامنے مغربی تہذیت کے آوردہ پروردہ حجابات اور امتناعات نہیں تھے۔ اپنے تخلیقی مقاصد میں اٹھارویں صدی تک کی ہماری شعری اور ادبی روایت پوری طرح آزاد اور خود مختار تھی۔ اس لئے جو کھلا پن ہمیں میر اور نظیر کے یہاں ملتا ہے اس کے بعد کی روایت محروم نظر آتی ہے۔‘‘

قائم چاند پوری حیات وخدمات،ص۳۴

ظاہر ہے کہ یہی وہ صدی ہے جب غزل کی شعریات وضع ہوئیں اور اس رسومیاتی تعین میں اس دور کے شاعروں کا بڑا عمل دخل ہے۔ فکری اساس طے کرنی والی صدی بھی یہی ہے۔ حسن کا تصور ہو، تصوف ہو، یا تصور حیات و کائنات یا پھر ایہام کی تحریک یا اصلاح زبان کا رجحان۔ اس صدی نے نقشۂ کار واضح کردیا اوراس سے انکار ممکن نہیں کہ اس شعریاتی تعین میں قائم کا بڑا عمل دخل رہا۔

شمس الرحمن فاروقی خدائے سخن میر کہ غالب جیسے سوال کا جواب دریافت کرتے ہوئے اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ بڑا شاعر تو بلاشبہ غالب ہے۔ لیکن اقلیم سخن وری میں شعرکی  تمام اصناف کو کمال اور قدرت کلام کے ساتھ برتنے کا ہنر تو میر ہی کے پاس تھا۔ جب کہ غالب کا طرۂ امتیاز ان کی غزل ہی ہے گویا اس طرح شمس الرحمن فاروقی نے خدائے سخن کی ترکیب کے واضح اور غیر متنازع معنی متعین کردیے۔اس اعتبار سے سخنوری کی کسوٹی پر جن شاعروں کو پرکھا جاسکتا ہے ان میں بلا شبہ قائم چاند پوری کا بھی شمار ہوگا۔ غزل، قصیدہ، مثنوی، مرثیہ ،سلام ، شہر آشوب اور دیگر اصناف سخن میں بھی قائم نے طبع آزمائی کی ہے اور بالخصوص قطعات اور رباعیات کے میدان میں تو قائم نے اپنے معاصرین میں ایک نمایاں نقش چھوڑا ہے۔

قائم نے اپنی کم گوئی کے باوجود بعد کی روایت پر جو اثرات مرتب کئے اس کا سلسلہ کافی وسیع ہے۔جیساکہ کہا جاتاہے کہ بیسویں صدی کی غزلیہ شاعری اٹھارہویں اور انیسویں صدی کے مقابلے اپنے بدلے ہوئے رنگ سے پہچانی جاتی ہے۔بالخصوص فراق، ناصر کاظمی اور جون ایلیا وغیرہ کی غزل کے مزاج اور آہنگ کی سطح پر اس عہد میں قائم کی شاعری نئے سرے سے توجہ کا مرکز بنی ہے ۔اسی کو دیکھتے ہوئے قائم کوشاعروں کا شاعر poet of poetsکہا گیا۔اس تعلق سے شمیم حنفی صاحب لکھتے ہیں:

قائم کی غزل میں سب سے زیادہ کشش جدید دور کے ان شاعروں کے یہا ں دیکھی جاسکتی ہے جو معینہ مضامین یا تجربوں کے بجائے دراصل moodsکیفیات کے شاعر ہیں۔اس سلسلے میں سب سے زیادہ نمایاں حیثیت قائم کی ان چھوٹی بحروں کے اشعار نے دی ہے ۔ان کے دیوان میں چھوٹی بحروں والی غزلوں کا تناسب بھی اپنے ہم عصروں کی بہ نسبت شاید زیادہ ہے۔ ان غزلوں میں تجربے کے ایجازاور ارتکاز کا ،تجربے کی تکمیل کا،جذبے اوراحساس کی شدت اوراسلوب پر حاکمانہ قدرت کا تاثر بہت گہرا ،بہت پراثر اور بے ساختہ ہے۔ چھوٹی بحر کی غزل اپنے کہنے والے کی شخصیت کا کوئی حجاب قائم نہیں رہنے دیتی۔ زبان وبیان پر عبور کے بغیر اور بے تکلف اظہار کی صلاحیت کے بغیر چھوٹی بحر شاعر کو راس نہیں آتی۔قائم کا دعویٰ ہے کہ:

قائم میں غزل طورکیا ریختہ ورنہ

اک بات لچر سی بہ زبان دکنی تھی

یا

آج قائم کے شعر ہم نے سنے

ہا ںاک انداز تو نکلتا ہے

یہ محض  برائے بیت نہیں ہے ،نہ ہی صرف شاعرانہ تعلی کا اظہار ہے۔بیسویں صدی کے ممتاز غزل گو یوں خاص کر  فراق ،ناصر کاظمی اوران کی چھوٹی بحروں نے جو جادو جگائے ہیں  اسے قائم کا ہی فیضان سمجھنا چاہئے۔اورنہ صرف یہ بلکہ قائم کے سلسلے میں سب سے اہم اور تابناک پہلو تو یہ ہے کہ غالب جیسے انا پرست شاعر نے ان سے بھرپور استفادہ کیاہے۔ غالب کے کلام میں کم از کم سو سے زائد اشعار ایسے ہیں جن کا مرکزی خیال قائم کے اشعار سے اخذکیاگیاہے یا غالب نے ان پر تصرف کیاہے۔کہیں کہیں تولفظیات تک مستعار ہیں،لیکن دلچسپ پہلو یہ ہے کہ غالب نے اعتراف صرف ایک مقام پر کیاہے ، وہ بھی قائم کا نام لیے بغیر۔غالب کے دو خطوط جس میں سے ایک خط غلام غوث بے خبر کے نام ہے جس میں قائم کو’’استاد‘‘ لکھا ہے۔ دوسرا خط بنام چودھری عبدالغفور ہے۔یہ دونوں خطوط مختلف موضوعات پر ہیں۔پہلے خط میں ضمناً قائم کا ذکر آگیاہے،دوسرے خط میں اہل ہند شعراء کی ستائش مقصود ہے اور قائم کا ذکر میر و میرزا کے ساتھ کرتے ہیں اورقائم کے ایک شعر کا حوالہ بھی میر وسودا کے اشعار کے ساتھ دیتے ہیں۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ غالب نے قائئم کا شمار میر و سودا جیسے ہم مرتبہ اساتذہ میں کیاہے،لیکن دلچسپ پہلوتو یہ ہے کہ غالب نے قائم کے جتنے اشعار پر تصرف کیاہے اتنے اشعار تو غنی کاشمیری بیدل کے بھی غالب کے تصرف میں نہیں رہے جن کے بارے میں غالب کا خیال تھا :

طرز بیدل میں ریختہ کہنا

اسداللہ خاں قیامت ہے

غالب کے قائم سے متاثر ہونے یااستفادہ کرنے کی طرف سب سے پہلی نشاندہی اثر رامپوری نے اپنے مضمون’’ قائم چاندپوری اوران کا کلام‘‘ میں کیاتھا جو ماہنامہ معارف اپریل 1952میں شائع ہواتھا۔انہو ںنے چند دیگر شعرا کے اشعار کی نشاندہی کی تھی جن کے مضمون قائم سے ماخوذتھے اس کے بعد لکھا تھا کہ اصل حیرت اس وقت ہوتی ہے کہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ غالب کے بیشتر اشعار ایسے ہیں جن کا مضمون قائم کے یہاں سے اخذ کیاگیاہے۔

ظاہر ہے کہ اثر رامپوری 1952میں یہ مضمون لکھ رہے تھے اس لئے اس کو پہلی نشاندہی کہنا چاہئے۔اس کے بعد اس میں اضافہ ہوتاگیا۔ خالد علوی صاحب نے اپنے مضمون ’’قائم اورغالب ‘‘ میں سو سے زیادہ ایسے اشعار کی تعداد بتائی ہے جن کا مرکزی خیال قائم کے اشعار سے ماخوذ ہے۔ان اشعار کے علاوہ میں نے تقریباً پچیس اشعار کا اضافہ کیاہے۔ ظاہر ہے کہ ان اشعار کی ایک طویل فہرست ہے جس میں سے میں بطور مثال صرف چند اشعار پیش کرتی ہوں:

قائم کا شعر ہے:

قائم ہو کس طرح سے بہم شکل اختلاط

وہ اس غرور ناز میں ہم ا س حجاب میں

غالب نے کہا:

واں وہ غرورعز وناز،یاں یہ حجاب پاس وضع

راہ میں ہم ملیں کہاں ،گھر وہ ہمیں بلائے کیوں

یہاں پر نہ صرف مضمون بلکہ ’’غرور ناز‘‘ اور ’’حجاب‘‘ بھی مستعار ہے۔

قائم کا شعر ہے:

خاک ہے اس مہرگردوں پر یو ںماٹی کے بیچ

صورتیں کیاکیا دیں اتنی خرم وشاداب داب

غالب کے سامنے کے دو اشعار بالکل اسی مضمون کے ہیں:

مقدور ہوتو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم

تونے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیے

یا

سب کہاں کچھ لالہ وگل میں نمایاں ہوگئیں

خاک میں کیا صورتیں ہوںگی کہ پنہاں ہوگئیں

صرف یہی نہیں بلکہ غالب کے یہاں جس بے دماغی اور نازک مزاجی کا باربار ذکر کیاجاتاہے وہ بھی قائم کے یہاں  پہلے سے موجود ہے:

قائم کا شعر ہے:

اس چمن میں دیکھیے کیوں کر بسر ہواے نسیم

ہے مزاج نکہت گل شوخ اور ہم بے دماغ

یا

وہ دن گئے کہ اٹھاتا تھا نازِ نکہت گل

ہے بے دماغیِ دل ان دنوں گراں مجھ کو

غالب نے کہا:

محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے

کہ موج بوئے گل سے ناک میں آتاہے دم میرا

اس طرح کی بہت سی مثالیں جابجا بکھری پڑی ہیں۔جس کے مطالعہ سے اندازہ ہوتاہے کہ کہیں غالب نے پورا کا  مضمون بغیر کسی تبدیلی کے اخذ کرلیاہے ،کہیں کوئی شعر ردیف وقافیہ اوربحر کی تبدیلی کے ساتھ موجود ہے،کہیں انہوں نے صرف ایک لفظ کے الٹ پھیر سے شعر کو پر لطف کردیاہے،کہیں ایک مصرعے کی تبدیلی کرکے شعر کو مزیدپراثر بنادیاگیاہے۔کہیں کہیںغالب نے اسی مضمون میں ڈرامائیت پیدا کرکے شعر کو بام عروج پر پہنچا دیاہے۔

’’عنقا‘‘ کا لفظ اور وہی مضمون دونوں ہی قائم کے یہاں موجود ہیں ۔قائم نے ایک شعر میں ’’تبرید‘‘ استعمال کیاہے جس کو خالد علوی صاحب نے غیر شاعرانہ لکھا ہے ۔غالب نے اس کو تبریدیں استعمال کیاہے وغیرہ۔ اس کے علاوہ وہ  ا نفرادی خصوصیات جو قائم کا طرۂ امتیاز ہیں غالب کی تخلیقی حسیت اس حوالہ سے بھی قائم سے ہم رشتہ ہوجاتی ہے۔مثلاً خیال بندی اورسہل ممتنع وغیرہ بلکہ ناقدین کا خیال ہے کہ سہل ممتنع کے میدان میں قائم غالب سے آگے نظر آتے ہیں۔

ظاہر ہے کہ یہ ایک الگ بحث ہے ۔میرامقصد یہاں صرف یہ ہے کہ غالب نے کہاں تک قائم کے چراغ سے اپنا چراغ روشن کیا ۔حالانکہ یہ  بات روز روشن کی عیاں ہے کہ غالب نے قائم کی خوشہ چینی ،عجز بیانی یا مضامین کے فقدان کی وجہ سے نہیں کی۔ بلکہ غالب جومعنیٰ آفرینی کو شاعری سمجھتے تھے اس لحاظ سے قائم کو اپنے میزان پر کھرا پاتے تھے اور یہ بھی قابل ذکر ہے کہ غالب جو خود اپنی مشکل پسندی بیدلیت کے خلاف ردعمل ظاہر کررہے تھے جب وہ قائم کی شاعری میں معنیٰ آفرینی ،تسلسل، سہل ممتنع، اور سادگی وغیرہ دیکھتے ہیں تو چار وناچار انہیں سرجھکانا پڑتاہے۔مختصر یہ کہ اس مطالعہ کے پیش نظر یہ نتیجہ اخذ کیاجاسکتاہے کہ جا بجا غالب کی تخلیقی حسیت قائم سے ہم رشتہ ہوجاتی ہے ۔لہذا یہ کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ قائم چاندپوری غالب کے تخلیقی پیش رو ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ

 

Mehar Fatima

Research Scholar, Delhi University

C-206,Saranya Sarovar Apartment

Hugdur Main Road

White Field

Bangalore-560066 (Karnataka)

Mob: 9555949032

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
فضا ابن فیضی کی نظم ’’خاتون اسلام کے نام‘‘ کا تجزیاتی مطالعہ – مصطفیٰ علی

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں