Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جنوری 29, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 11, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 2, 2023

      کتاب کی بات

      دسمبر 28, 2022

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات…

      جنوری 1, 2023

      اسلامیات

      اقسام شھداء:کیا سیلاب میں مرنے والے شہید ہیں؟…

      ستمبر 6, 2022

      اسلامیات

      عورتوں سے متعلق بعض مسائل میں اسلام کا…

      ستمبر 5, 2022

      اسلامیات

      رسولِ اکرم ﷺ کی دعاؤں کے نفسیاتی پہلو…

      ستمبر 5, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادب کا مستقبل

      جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تحفظ مادری زبان

      مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج…

      فروری 20, 2022

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      گیتا کا اردو ترجمہ: انور جلالپوری کے حوالے…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      دوران تدریس بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان…

      جولائی 12, 2022

      خبر نامہ

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      خبر نامہ

      مثنویوں میں ملنے والے تاریخی قصوں سے انسان…

      جنوری 28, 2023

      خصوصی مضامین

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

      خصوصی مضامین

      اناؤ کا تخلیقی الاؤ – حقانی القاسمی

      جنوری 22, 2023

      خصوصی مضامین

      شہر عظیم آباد کا ایک یادگار سفر –…

      جنوری 6, 2023

      خصوصی مضامین

      شریف النفس صحافی عامر سلیم خان – سید…

      دسمبر 15, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

      اکتوبر 9, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      متفرقات

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      جنوری 29, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 11, 2023

      کتاب کی بات

      جنوری 2, 2023

      کتاب کی بات

      دسمبر 28, 2022

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

      تحقیق و تنقید

      املا، ہجا، ہکاری، مصمتے اور تشدید کا عمل…

      جون 9, 2022

      تحقیق و تنقید

      بیدل ،جدیدیت اور خاموشی کی جمالیات – پروفیسر…

      جون 7, 2022

      تحقیق و تنقید

      "تدوین تحقیق سے آگے کی منزل ہے” ایک…

      مئی 11, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات…

      جنوری 1, 2023

      اسلامیات

      اقسام شھداء:کیا سیلاب میں مرنے والے شہید ہیں؟…

      ستمبر 6, 2022

      اسلامیات

      عورتوں سے متعلق بعض مسائل میں اسلام کا…

      ستمبر 5, 2022

      اسلامیات

      رسولِ اکرم ﷺ کی دعاؤں کے نفسیاتی پہلو…

      ستمبر 5, 2022

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادب کا مستقبل

      جنگ آزادی میں اردو ادب کا کردار –…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تحفظ مادری زبان

      مادری زبان’ اردو‘ کی اہمیت – حافظ معراج…

      فروری 20, 2022

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      گیتا کا اردو ترجمہ: انور جلالپوری کے حوالے…

      جولائی 25, 2022

      تراجم

      نظم  "باپ” / پروفیسر سنتوش بھدوريہ – مترجم…

      جون 22, 2022

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      تعلیم

      دوران تدریس بچوں کے نفسیاتی مسائل اور ان…

      جولائی 12, 2022

      خبر نامہ

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      خبر نامہ

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      خبر نامہ

      مثنویوں میں ملنے والے تاریخی قصوں سے انسان…

      جنوری 28, 2023

      خصوصی مضامین

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

      خصوصی مضامین

      اناؤ کا تخلیقی الاؤ – حقانی القاسمی

      جنوری 22, 2023

      خصوصی مضامین

      شہر عظیم آباد کا ایک یادگار سفر –…

      جنوری 6, 2023

      خصوصی مضامین

      شریف النفس صحافی عامر سلیم خان – سید…

      دسمبر 15, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جشنِ میلاد النبیﷺ: ایک تجزیاتی مطالعہ – عبدالرحمٰن

      اکتوبر 9, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن، مکاتب کا قیام…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اردو ریفریشرکورس کی اختتامی…

      جنوری 30, 2023

      متفرقات

      شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ…

      جنوری 29, 2023

      متفرقات

      بنارس کی تخلیقی صبح – حقانی القاسمی

      جنوری 29, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
کتاب کی بات

by adbimiras دسمبر 28, 2022
by adbimiras دسمبر 28, 2022 0 comment

سہ ماہی ادبی نشیمن کا تازہ شمارہ ( دسمبر تا فروری 2023): ایک جائزہ – ایس معشوق احمد

 

لکھنؤ ابتداء سے ہی علم و ادب کا مرکز رہا ہے۔اس علمی گہوارے سے متعدد رسائل وجرائد شائع ہوتے رہے ہیں جن کی چمک سے ادبی دنیا ایک عرصہ تک روشن رہی۔آج بھی اس ادب نگری سے ایک علمی رسالہ ادبی نشیمن کے نام سے ڈاکٹر سلیم احمد کی ادارت میں شائع ہورہا ہے۔یہ سہ ماہی رسالہ لکھنؤ کے ساتھ ساتھ پوری ادبی دنیا سے وابستہ قارئین کی ذہنی آبیاری کررہا ہے۔ اس کا تازہ شمارہ (دسمبر تا فروری ۲۰۲۳ ) چند روز قبل موصول ہوا، اس خوبصورت تحفےکے لیے میں رسالے کے ایڈیٹر اور  منتظمین کا ممنون ہوں۔ سرورق پر حجاب اوڑھے ایک نو عمر لڑکی کی الوسٹریٹدتصویر ہے۔یہ لڑکی کون ہے ؟ رواں سال کے فروری ماہ میں کرناٹک کے کئی کالجوں میں حجاب کو لے کر طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان پیدا ہوئے اختلافات نے شدت اختیار کرلی اور ایک منصوبہ بند سازش کے تحت حجاب کا مقابلہ زعفرانی شالوں سے کیا جانے لگا۔ ۸/ فروری کو کرناٹک کے قصبہ "منڈیا” میں واقع پی ای ایس کالج آف آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کی طالبہ” مسکان خان بنت محمد حسین خان” کالج کے احاطے میں برقع پہنے داخل ہوئی تو اسے سینکڑوں ہندوتواوادی کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی اور زعفرانی شالیں لہراتے ہوئے جے شری رام کے نعرے لگائے جس کے جواب میں مسکان خان نے ہمت جرات اور دینی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنانِ اسلام کے نرغے میں "اللہ اکبر” کا جوابی نعرہ بلند کیا۔ اس کارنامے پر اس بہادر طالبہ کو "شیرنی”کا خطاب دیا گیا۔ادبی نشیمن نے اس کی ہمت و جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےمشہور خطاط اور مصور عبدالکریم(کالی کٹ) کے ذریعے بنائی گئی اس کی الوسٹریٹد تصویر شمارے کے سرورق پر شائع کی اور ساتھ ہی ” جلال حسن "کے عنوان سے "سفر نقوی” کی لکھی نظم کو بھی سرورق کا حصہ بنایا۔ ہمت و بے باکی کی نمائندگی کرتا یہ سرورق دیدہ زیب بھی ہے اور بہادر بیٹی مسکان کے لیے ادبی برادری کی طرف سے خوبصورت سا خراج تحسین بھی ۔

چونکہ ادبی نشیمن نے اپنے سفر کے پانچ سال مکمل کر لیے ہیں ، اس مناسبت سے رسالے کو موصول مشاہیر ادب کے تہنیتی پیغامات میں سے چند (پروفیسر شارب ردولوی، پروفیسر شمس الہدیٰ، پروفیسر اسلم جمشیدپوری اور ڈاکٹر مشتاق صدف) کےتاثرات اس شمارے کی زینت ہیں جس سے اس رسالے کی مقبولیت و افادیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ رسالے کے بیک کور میں دستاویز کے طور پر ڈاکٹر رضیہ حامد کی کتاب” نواب سلطان جہاں بیگم” کی تصویر اور اس حوالے سے نواب صاحبہ کی علمی ، ادبی و رفاہی خدمات کے تعلق سے مفید معلومات درج ہیں۔اس کے علاوہ ادبی نشیمن کے دفتر میں موصول کتابوں میں سے بارہ کے سرورق کو بھی رسالے بیک کور کے اندر والے صفحے پر شائع کیا گیا ہے۔ اس سے اس کی افادیت بڑھ گئی ہے اورمتعلقہ کتب کے مصنفین کی حوصلہ افزائی کا سامان بھی ہوگیا ہے۔

تازہ شمارے کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں ایک حمد(فرحانہ نازنین) اور ایک نعت شریف (محمد عثمان عازم)درج ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اداریہ میں ایڈیٹر صاحب نے علامہ اقبال کی یومِ ولادت سے بات شروع کرتے ہوئے ادبی نشیمن کے تازہ شمارے کے مشتملات پرگفتگو کی ہے اور  ہماری ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عالمی یوم اردو کے ساتھ ساتھ ۲۰ / مارچ کو” یوم تحفظ اردو” بھی منانا چاہیے کہ اسی دن کانپور میں دو محبان اردو نے اردو کی بقاء کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی تھی اور بعد میں ان  دونوں مجاہدین نے اردو کے لیے جانی قربانی بھی دے دی تھی۔دوسرے حصے میں نو تنقیدی و تحقیقی مضامین  شامل ہیں۔ پہلا مضمون "اردوکی نشو و نما میں فارسی اور تاجکی زبان کا رول "پدم شری پروفیسر رجبوف حبیب اللہ کا ہے جس کو انگریزی سے اردو کا جامہ ڈاکٹر مشتاق صدف نے پہنایا ہے۔مضمون میں فارسی اور تاجکی زبان نے اردو کی بالیدگی میں کیا رول نبھایا ہے کو موضوع بنایا گیا ہے۔فارسی حکمرانوں نےجو کردار اردو ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کے لیے نبھایا، اس کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔تاجکی زبان کےجو الفاظ اور کہاوتیں اردو میں مستعمل ہیں ، ان کی نشاندہی مثالوں کے ساتھ کی گئی ہے اور یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ارود کے تقریبا ساٹھ فیصد الفاظ فارسی اور تاجکی زبان سے مستعار ہیں۔دوسرا مضمون "خطیب گلشن آبادی کی غزل گوئی ” ڈاکٹر نارائن پاٹیدار کے قلم سے ہے۔اس مضمون میں خطیب کی حالات زندگی ، چار شعری مجموعوں قطرہ قطرہ خون ( 1992) ، مشاہدہ (2001) ، نذرانہ (2002، حمد، نعت، منقبت اور سلام کا انتخاب ) اور محامد باری تعالی (2003) کے ذکر کے علاوہ خطیب کی عمومی شاعری کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔خطیب کی غزل گوئی کے حوالے سے یہ ایک موثر مضمون ہے۔اس حصے کا تیسرا مضمون شبیر احمد کے ناول ہجورآما کے حوالے سے ہے۔مضمون "ہجورآما : ایک تنقیدی جائزہ” میں ڈاکٹر سفینہ بیگم نے اس ناول کے اختصاصات کا جائزہ لیا ہے ۔مضمون کی خوبی یہ ہے کہ اس میں اس سماج کا بھی ذکر کیا گیا ہے جو اس ناول کا محرک بنا۔ ناول کا موضوع ، کردار نگاری ، زبان و بیان اور پلاٹ پر بھی بات ہوئی ہے۔اس حصے کے بہترین مضامین میں سے ایک” رئیس المتغزلین حسرت موہانی کی غزل گوئی ” پر ہے۔ ڈاکٹر شبانہ نکہت انصاری نےاپنے اس مضمون میں حسرت کی غزل گوئی کا علمی انداز میں محاکمہ کیا ہے اور اپنی بات کو موثر بناتے ہوئے آل احمد سرور اور ڈاکٹر سید عبداللہ کے اقوال پیش کئے ہیں۔حسرت موہانی نے جس انداز میں غزل کی نوک پلک سنواری ہے، اس کے حوالے سے لکھتی ہیں کہ :

”حسرت نے جن ناموافق اور نازک حالات میں اردو غزل کو سنبھال کر رکھا ،وہ لائق ذکر کارنامہ ہے۔موصوف کے اس فنکارانہ سہارے سے کسی طور چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔غزل میں دہلی اور لکھنؤدبستانوں کی رنگارنگی ، حق گوئی ، صداقت پسندی ، چلتے پھرتے محبوب سے غزل کی روشناسی وغیرہ جیسی ان کی خدمات کے تحت یہ کہنا مناسب ہوگا کہ وہ اردو غزل کے نئے دور کے محافظ ہیں۔“ (جدید اردو غزل کی آبرو : حسرت موہانی ، صفحہ: ۱۸ )۔

اس حصے کا ایک اہم مضمون”وفیات برہان : ایک قیمتی دستاویز "ہے۔ محمد اویس سنبھلی نے اس مضمون میں وفیات نگاری اور تعزیتی تحریروں کی مختصر تاریخ اور مولانا سعید احمد اکبر جو ماہنامہ برہان کا اداریہ لکھتے تھے کی "وفیات برہان "کا جائزہ لیا ہے۔اس حصے کا چھٹا تحقیقی و تنقیدی مضمون”بہار میں اردو غزل : سمت و رفتار” ڈاکٹر محمد شرف عالم کا ہے۔اس مضمون میں بہار سے تعلق رکھنے والے شعراء کی غزل گوئی کا جائزہ لیا گیا ہے۔اکبر الہ آبادی کی مزاحیہ شاعری سے کون واقف نہیں ۔ڈاکٹر ناظم حسین خان نے ” اکبر الہ آبادی کا نظریہ فکر اور شاعری "نامی مضمون میں  اکبر کی فکر ، حساسیت ، زبان و بیان ، قومی شاعری کا تذکرہ ، ان کے کلام میں معاملہ بندی ، برجستگی ، کیف و سرور ، شائستگی اور ان کے نظریات کو موضوع بنایا ہے۔اس حصے کا ساتواں مضمون ”  1960 ء کے بعد خواتین افسانہ نگاروں کے افسانوں کا جائزہ ” ڈاکٹر شاہینہ عبید خان کے جنبش قلم کا نتیجہ ہے۔اس تحقیقی و تنقیدی مضمون میں عصمت چغتائی، جیلانی بانو ، ممتاز شیریں ، قرۃ العین حیدر ، نگار عظیم ، ذکیہ مشہدی ، ترنم ریاض ، ثروت خان وغیرہ کی افسانہ نگاری، ان کے افسانوں کے موضوعات ، ان کے یہاں نفسیاتی ، جنسیاتی، سیاسی اور معاشی مسائل کی عکاسی ، ان کے مخصوص اسالیب اور زبان و بیان کو موضوع بنایا گیا ہے۔اس حصے کا آٹھواں مضمون”ڈاکٹر محمد اسد اللہ کی انشائیہ نگاری ” تبسم آرا کے قلم سے نکلا ہے۔یہ مختصر مضمون محمد اسد اللہ کی انشائیہ نگاری کے حوالے سے اہم ہے کہ اس میں ان کے انشائیوں کے مجموعوں کے علاوہ ان کے انشائیوں کی زبان اور عنوانات پر بھی بات ہوئی ہے۔اس حصے کا آخری مضمون سفیان احمد انصاری کا”غالب کاسفرِ کلکتہ اور اس کے محرکات : ایک جائزہ "ہے۔عنوان سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں مرزا غالب کے سفر کلکتہ کے حوالے سے کچھ چھپی معلومات بہم پہنچائی گئی ہیں۔

تیسرے حصے کا عنوان”خراج عقیدت "رکھا گیا ہے اور اس میں مزید چار مضامین شامل ہیں۔اس حصے میں تین مرحوم فنکاروں کو یاد کرکے ان کے قدموں میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے ہیں جن میں رباب رشیدی پر دو مضمون (بقلم احمد ابراہیم علوی اور رضوان احمد فاروقی) کے ساتھ ساتھ پروفیسر اصغر عباس(بقلم ڈاکٹر غلام حسین) اور رفعت عزمی( بقلم فرید بلگرامی) پر ایک ایک مضمون شامل ہیں۔مضمون نگاروں نے اپنے اپنے ممدوحین کی خوبیوں کو یاد کر تے ہوئے ان کے فکر و فن کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ چوتھے حصے میں پانچ افسانے "ضرورت” از رئیس صدیقی ، "تجارت ” از اشفاق برادر ،” بھگوان کی دیوالی ” از تنویر اختر رومانی ، "امید نو” از فاکہہ قمر ( پاکستان ) اور” ایک جادو گر” از عقبی حمید شامل ہیں۔ پانچویں حصے میں غزلیات  شامل ہیں۔ دیپک روحانی کی مناجات اور صدام حسین نازاں کی نعت پاک کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اختر ریاض ، ڈاکٹر عرفان بالغ ، نوشاد اشہر ، شمیم احمد شمیم ،کوثر تسنیم کی غزلیات کے علاوہ جمیل اختر شفیق کی خوبصورت نظم” سجدے میں”، مشیر احمد مشیر کی نظم” سیلفی "اور شاد اعظمی ندوی کی مہجری نظم ” گمشد شناخت ” شامل ہیں۔رسالہ کا آخری حصہ تبصروں پر مشتمل ہے اور قارئین کے تاثرات کو بھی اس حصے میں جگہ دی گئی ہے۔اس حصے میں دو تبصروں "کلیات آزور لکھنوی” از ڈاکٹر اسرار الحق قریشی  پر محسن عظیم انصاری کا تبصرہ اور "رشید حسن خان کی ادبی جہات” از ڈاکٹر ابراہیم افسرپرمحمد سعید اختر کا تبصرہ متعلقہ کتب کا بھرپور تعارف پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مراسلات کے کالم کے تحت ڈاکٹر عبدالحق امام، پروفیسر مقبول احمد مقبول ، جمال اظہر صدیقی اور اقراء قاضی کے چار تاثراتی خطوط بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر رسالے کا مزاج تنقیدی ہے کہ اس میں تیرہ تنقیدی و تحقیقی مضامین اور دو تبصرے شائع ہوئے ہیں جبکہ تخلیقی ادب کو کم جگہ دی گئی ہے ۔ رسالے میں کل ایک حمد ، دو نعت پاک ، ایک مناجات ، پانچ افسانے ،پانچ غزلیں اور تین نظمیں  شائع ہوئی ہیں۔ رسالہ مختصر سا ہے کل چونسٹھ صفحات پر مشتمل ۔ اگر چند صفحوں کا مزید اضافہ کیا جائے تو انشائیہ  اور خاکہ جیسی  اصناف کی بھی شمولیت ہو سکتی ہے۔ ان اصناف کا مطالعہ یقینا قارئین کی دلچسپی سے مبرا نہ ہوگا ۔ یہ ادبی نشیمن جیسے مقبول اور جدید ادب کے ترجمان رسالے کے لیے ضروری بھی ہے کہ ان اصناف کو کم وبیش تمام ہی رسالے نظر انداز کرتے آ رہے ہیں۔امید ہے رسالے کے وابستگان اس امر کی طرف خصوصی توجہ دیں گے۔

 

ایس معشوق احمد

کولگام ، جموں و کشمیر

رابطہ : 8493981240

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

adabi meerasadabi miraasadabi mirasadbi nashemanادبی میراثادبی نشیمنمعشوق احمد
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
موت پری – عافیہ حمید
اگلی پوسٹ
صاحبِ طرز، طنز نگار شاعر: شادؔ عارفی – ڈاکٹر محمد نعمان خاں

یہ بھی پڑھیں

جنوری 29, 2023

جنوری 18, 2023

جنوری 11, 2023

جنوری 2, 2023

دسمبر 19, 2022

دسمبر 19, 2022

دسمبر 15, 2022

دسمبر 15, 2022

دسمبر 13, 2022

نومبر 19, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (170)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (97)
  • تخلیقی ادب (531)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (173)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (30)
    • رباعی (1)
    • غزل (130)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (23)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (117)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (914)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (455)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (192)
      • غزل شناسی (165)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (76)
    • صحافت (41)
    • طب (12)
    • فکشن (369)
      • افسانچے (2)
      • افسانہ کی تفہیم (202)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (130)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (23)
  • کتاب کی بات (398)
  • گوشہ خواتین و اطفال (91)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,626)
    • ادب کا مستقبل (108)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (22)
    • تراجم (25)
    • تعلیم (26)
    • خبر نامہ (582)
    • خصوصی مضامین (68)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (201)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں