شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ میں شعبۂ اردواوریونائٹیڈ پروگریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کی میٹنگ کا انعقاد
میرٹھ31؍ جنوری2023ء
آج شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ میں،شعبۂ اردو اور یونائٹیڈ پروگریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کی مشترکہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت کے فرا ئض صدر شعبۂ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے انجام دیے۔ نظامت ڈاکٹر آصف علی اور شکریے کی رسم ڈا کٹر شاداب علیم نے انجام دی۔
اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آفاق احمد خاں نے کہا کہ ہمیں ڈرا مے کے پروگراموں کو میرٹھ سے با ہر کے علاقوں میں بھی لے جانا چاہئے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔
معروف ڈراما اداکار،ڈائریکٹر اور اُپٹا کے صدربھارت بھوشن شر ما نے کہا کہ ہم پہلے بھی شعبۂ اردو کے ساتھ مل کر مختلف موضوعات پر ڈرا مے کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہماری یہ کاوش جاری رہے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہاسٹیج، ایکٹنگ اور ڈرا موں کی پیش کش کے ساتھ ساتھ یہ بھی لازمی ہے کہ ڈرا مے کے تعلق سے دوسرے تکنیکی پہلوؤں مثلاً ڈراما نویسی، ادا کاری، اسٹیج کی آ رائش، لائٹنگ سسٹم، میک اپ اور موسیقی وغیرہ کی طرف بھی نئی نسل متوجہ ہو۔ کیونکہ اس کے بغیرڈرا مے کا مستقبل تابناک نہیں ہو سکتا۔
ڈاکٹر کویتا تیاگی نے کہا کہ میں بھی ایکٹر ہوں اور اپنی اداکاری کے ذریعے ہم نے کافی ڈرا موں میں حصہ لیا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ میں بھی آپ سب کے ساتھ مل کر کچھ کر سکوں۔
ذیشان خان نے کہا کہ سوانگ شالا اور پروگریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کے ذریعے پیش کیے گئے ڈرا مے دل کو چھو لے والے ہو تے ہیں۔ان میں سماج کا سچا عکس نظر آ تا ہے۔
ڈاکٹر ارشاد سیانوی نے کہا کہ اس صنف کے ذریعے ہم عوام کو اپنے قریب کرسکتے ہیں اور عوا می مسائل کو عمدگی سے ڈرا موں میں پیش کرسکتے ہیں۔
اپنی صدارتی تقریر میں پرو فیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ سماج کے گوشے گوشے میں پھیلے مسائل کو نکڑ ناٹک کے ذریعے عوام کے سامنے لائیں اور چھوٹے سے چھوٹے مسئلے سے عوام کو رو برو کرا ئیں اور یہ کام ہم سوانگ شالا ایکٹنگ اکیڈمی اور پروگریسیو تھیٹر کے سا تھ مل کر خوش اسلوبی سے انجام دے سکتے ہیں۔
میٹنگ میں ڈاکٹر فرحت خاتون، ڈا کٹر ہما مسعود، بھا رت بھوشن شرما، انل شرما،فرح ناز، قمر الحق اور عمائدین شہر نے شر کت کی۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

