Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

شاعری کا کوہِ آتش فشاں : راحت اندوری- ڈاکٹر خالد مبشر

by adbimiras ستمبر 6, 2020
by adbimiras ستمبر 6, 2020 0 comment

وبا نے ہم سے راحت اندوری کو بھی چھین لیا۔عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے بے تاج بادشاہ کی دھڑکنیں ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئیں:

ہم نے ملکوں کی طرح لوگوں کے جیتے ہیں

یہ حکومت کسی تلوار کی محتاج نہیں

آج مشاعروں کی کس آواز کو چپ لگ گئی؟ وہ تو ایک بجلی کا کڑکا، ایک شیر کی دہاڑ بلکہ اسرافیل کا صور تھا۔اس کی للکار سے ایوانِ اقتدار میں زلزلے بپا ہوجاتے تھے،اس کے تیور دیکھ کر بڑے بڑے شاہانِ وقت کا پتہ پانی ہوجاتا تھا۔وہ فرقہ پرستی کے زہریلے ناگوں کو پاؤں تلے کچل دیتا تھا،اس نے ظالم وجابر حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آوازہء حق بلند کیا۔وہ جب مشاعرے کے مائک پر آتا تو لاکھوں کے مجمعے میں صرف اسی کا وجود ہوتا تھا،اسی کی آواز ہوتی،اسی کا جادو سر چڑھ کر بولتا۔ترنم اور رومانی فضا کافور ہوجاتی۔پھر یوں ہوتا کہ بس ایک شعلہ وشرر، ایک رعد وبرق،ایک غضب ناک آندھی،ایک ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر،ایک عصائے موسیٰ کی ضرب کاری اور ایک قیامت خیز گرج ہوتی۔

ایسے زندہ وتوانا دیو پیکر لیجنڈ کے سامنے بھلا کس کی چلتی؟ سب بونے نظر آتے۔لہٰذا فطری ہے کہ راحت اندوری سے جلنے بھننے والوں کی بھی ایک ٹولی بن گئی۔میں نے کئی بڑے عالی وقار ناقدین و شعرائے کرام کو راحت اندوری کا مذاق اڑاتے سنا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف محرومی کی نفسیات ہے۔انھیں ڈرامے باز، ایکٹر اور پرفارمر کہہ کر ان کی تحقیر و تضحیک کی گئی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا ہماری اردو روایت جامد و ساکت اور بت کی طرح کھڑے ہوکر مردہ و بے جان انداز سے اشعار کی قرات سے ہی عبارت ہے؟

سچ تو یہ ہے کہ ہماری قدیم مشرقی روایت دراصل "زبانی روایت” رہی ہے اور زبانی بیانیہ ہمارے یہاں ایک نہایت ممتاز فن رہا ہے۔داستان گوئی، قصیدہ خوانی اور مرثیہ خوانی وغیرہ کا تعلق دراصل اسی فن سے ہے۔اس فن کا کمال یہ تھا کہ فن کار اپنی آواز کے زیر وبم، چہرے کے تاثرات اور جسمانی حرکات وسکنات سے رزم و بزم، حسن و عشق اور طلسم و سحر کی کیفیت اور مناظر کو آنکھوں کے سامنے زندہ ومتحرک کرنے پر قدرت رکھتا تھا۔میر انیس کو تحت اللفظ پر ایسا ملکہ حاصل تھا کہ جب ایک بار انھوں نے یہ مصرع پڑھا:

ضیغم ڈکارتا ہوا نکلا کچھار سے

تو پڑھنے کا انداز ایسا تھا کہ سامعین پیچھے مڑ مڑ کر دیکھنے لگے کہ کہیں واقعی شیر تو نہیں آگیا۔

میرا خیال ہے کہ راحت اندوری بلند خوانی کے احیا کار ہیں ۔انھوں نے تحت خوانی کے اس فن کی ازسرِ نو بازیافت کی ہے اور اس فن کو نئی بلندیاں عطا کی ہیں۔

عموماََ اکیڈمک دنیا میں راحت اندوری اور اس قبیل کے دیگر شعرا کو یہ کہہ کر نظر انداز کیا جاتا ہے بلکہ لوگ ناک بھوں چڑھاتے ہیں کہ وہ تو ایک عوامی شاعر ہیں۔ان کے کلام میں گہرائی،گیرائی،فن کاری اور فکر وفلسفہ نہیں ہے۔

یہاں یہ سوال پوری شدت کے ساتھ ابھرتا ہے کہ کیا عوامی شاعر ہونا عیب ہے؟کیا کسی شاعر کے معمولی اور ادنیٰ ہونے کے لیے یہ دلیل درست ہوسکتی ہے کہ وہ عوام الناس میں مقبول ہے؟ کیا ہر شاعر کا رنگ ایک سا ہونا چاہیے۔سب کے یہاں ایک سا تغزل، ترنم، دھیما پن اور لوچ ہونا چاہیے؟ کیا الگ الگ رنگ وآہنگ ہماری شاعری کا اصل حسن نہیں ؟

اگر ان سوالات کا جواب "ہاں” ہے تو پھر کبیر، میر اور نظیر کے عوامی دوہوں، غزلوں اور نظموں کو کس خانے میں رکھا جائے گا؟

سچ تو یہ ہے کہ کسی شاعر کے اشعار کا کثرت سے عوام کے ہونٹوں پر مچلنا اس فن کار کی عظمت اور تخلیقی توانائی کی دلیل ہے۔

راحت اندوری کو یاد کرتے ہوئے یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہر شاعر کا دقیق فلسفے بگھارنا، گاڑھے فکری مضامین باندھنا اور فن کاری کے نام پر دبیز ابہام، علامتیت اور پیچیدہ طرز اختیار کرنا لازمی نہیں ہے۔

راحت اندوری کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے فکر کو جذبہ بنادیا ہے۔وہ الفاظ لغت سے ڈھونڈ کر نہیں لاتے بلکہ عوام کے ہونٹوں سے چھین کر شعر میں ڈھال دیتے ہیں۔ان کا اسلوب نسوانی،مدھم اور شیریں نہیں بلکہ مردانہ، قلندرانہ اور رجز آمیز ہے۔وہ میدانِ جنگ میں دشمنوں کو للکارتے ہیں اور انھیں ان کی اصل اوقات بتاتے ہیں۔

ان کی آواز مظلوں،محروموں اور اقلیتوں کے دلوں کی سچی آواز ہے۔ان کی شاعری میں کچھ بھی مستعار نہیں۔ان کا سب کچھ اپنا ہے۔وہ لفظ، خیال،مواد اور اسلوب کسی سے ادھار نہیں لیتے۔جارحانہ طنز میں اس عہد کا کوئی شاعر ان کا ثانی نہیں ہے۔

گرچہ راحت اندوری کی شاعری پر ناقدین نے بہت کم توجہ دی ہے، لیکن پھر بھی "لمحے لمحے راحت اندوری شخص اور شاعر” کے نام سے طارق شاہین اور عزیز عرفان نے 2002 میں ایک کتاب الف پبلی کیشنز اندور سے شائع کی جس میں راحت اندوری کی شخصیت، فن اور سوانحی کوائف کے حوالے سے علی سردار جعفری، جگن ناتھ آزاد، قمر رئیس، عبدالقوی دسنوی، ندا فاضلی، وامق جونپوری، رفعت سروش، مظفر حنفی، عتیق اللہ، زبیر رضوی، توصیف تبسم، ظفر گورکھپوری، قیصر الجعفری، عنوان چشتی، بشیر بدر، نظام صدیقی، شہپر رسول اور اسعد بدایونی وغیرہ سمیت درجنوں ادبا اور شعرا کے تاثرات اور مضامین موجود ہیں ۔

انھیں دیکھنے سے مجھ پر بہت خوش گوار اثر مرتب ہوا۔یہاں صرف نمونتاَ کچھ تراشے پیش ہیں :

"اس نوجوان شاعر کا شعری رشتہ قرونِ وسطیٰ کی روایات سے ملتا ہے”

(علی سردار جعفری)

"راحت اندوری اپنے منفرد اسلوب تحت اللفظ میں شعر کی وہ تصویر کھینچتا ہے کہ اس کا کلام سامعین کے ذہن میں نشتر کی طرح اتر جاتا ہے۔”

(وامق جونپوری )

"…..ایسا لگا جیسے کسی تیز شراب کی بوتل کا کاگ اڑ گیا ہو اور شراب ابلنے لگی۔سامعین اس کے نشے میں نہاگئے۔پھر کچھ عرصے بعد ایسا محسوس ہوا کہ مشاعروں کی فضا پر راحت اندوری گھٹا کی طرح چھا گئے ہیں۔”

(رفعت سروش)

"…..مشاعرے کے رومانی ماحول اور لذتیت کے مارے ہوئے ذہنوں سے مرعوب نہیں ہوتا بلکہ اسٹیج پر اپنے مقام سے کلام کرتا ہے۔وہ اپنے غیر رومانی اشعار سے مشاعرہ کی رومانی فضا کو بدل دیتا ہے اور سننے والوں کو خواب آور ماحول سے نکال کر زندگی کے حقائق پیش کرتا ہے”

(عنوان چشتی)

"……ظالم نے پینترا بدل کر پڑھنا شروع کیا۔۔۔۔۔تو مشاعرہ بارود کے ڈھیر کی طرح اڑ گیا۔مائک پر ہوتے ہیں لگتا ہے پستول کا گھوڑا چڑھا ہوا ہے. ”

(مظفر حنفی)

"….. یہ زخموں کو کریدنے، احساس کی آنچ کو بڑھانے اور سوچ کو مضطرب بنانے والی شاعری ہے۔یہ ایک ایسی نئی کمان کا تیر ہے جو جدید میزائیلوں کی طرح اپنا نشانہ خود تلاش کرلیتا ہے۔”

(قمر رئیس)

"راحت کی غزل میں زندگی کی قوت، عصری حقیقتوں کا ادراک،اپنی تہذیبی یادداشت اور مذہبی روحانیت کا ایسا خوبصورت امتزاج ہے کہ موضوعات کے لحاظ سے بھی ان کی غزل وسیع کینوس کی غزل ہے۔”

(بشیر بدر)

"وہ چبھتے ہوئے، تیکھے اور طنز سے بھرپور شعر کہنے کی بڑی قدرت رکھتے ہیں۔ان کا شعر سیدھا اپنے سامع سے واسطہ رکھتا ہے۔”

(زبیر رضوی)

"راحت اندور سے نکلے اور بادل کی گرج اور بجلی کی کڑک بن کر ہمارے مشاعروں کے مطلع پر چھا گئے۔”

(ملک زادہ منظور احمد)

"غزل ان کے یہاں کئی تیور رکھتی ہے۔وہ شکوہ بھی ہے، احتجاج بھی، طعن بھی ہے، تشنیع بھی، کہیں خاموشیوں سے معمور ہے تو کہیں آواز کی بلندی کو اپنی پہچان بنالیتی ہے۔”

(عتیق اللہ)

"شاعری دراصل وہی ہے جو اپنی تخلیقی انفرادیت، تازگی اور معنی خیزی کی بنیاد پر الگ سے پہچانی جاتی ہے۔راحت اندوری کی غزل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اپنے مخصوص رنگ وآہنگ کی بنا پر اپنا جواز مہیا کرتی ہے۔”

(شہپر رسول)

وسیم بریلوی نے بجا چور پر انھیں "میزائیلی لہجے اور تیزابی تیور کا فن کار”کہا ہے۔

راحت اندوری کے شعری مجموعے "دھوپ دھوپ”،”میرے بعد”،”پانچواں درویش”،”رت بدل گئی”،”ناراض” اور "موجود” شائع ہوچکے ہیں۔

راحت اندوری کی قلندری، بیباکی، تیور،مردانہ صلابت، شدید طنز،فلک شگاف آہنگ اور معاصر سیاسی و سماجی حسیت سے لبریز شاعری زبانِ خلق پر نقارہء خداوندی بن کر ازبر ہے۔اسی قبیل کے یہ چند اشعار بھی ہیں :

ہمارے جسم کے داغوں پہ تبصرہ کرنے

قمیص لوگ ہماری پہن کے آتے ہیں

مصلحت کہیے اسے یا کہ سیاست کہیے

چیل کوؤں کو بھی شاہین کہا کرتے ہیں

نئے کردار آتے جارہے ہیں

مگر ناٹک پرانا چل رہا ہے

رہے خیال کہ مجذوبِ عشق ہیں ہم لوگ

اگر زمین سے پھونکیں تو آسماں اڑ جائیں

بہت غرور ہے دریا کو اپنے ہونے کا

جو میری پیاس سے الجھے تودھجیاں اڑ جائیں

رکھو یہ پیلے مفلر اور خاکی چڈیاں

ہم پرانے ہیں، ہمیں پگڑی پرانی چاہیے

ہماری سر کی پھٹی ٹوپیوں پہ طنز نہ کر

ہمارے تاج عجائب گھروں میں رکھے ہیں

لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

ہمارا خون بھی شامل ہے اس کی مٹی میں

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے

شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم

آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے

وہ چاہتا تھا کہ کاسہ خرید لے میرا

میں اس کے تاج کی قیمت لگا کے لوٹ آیا

اب کے جو فیصلہ ہوگا وہ یہیں پر ہوگا

ہم سے اب دوسری ہجرت نہیں ہونے والی

اس میں کیا شک ہے کہ راحت اندوری کے ساتھ اردو شاعری اور مشاعرے کی ایک زندہ وتوانا آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی:

جنازے پر مرے لکھ دینا یارو

محبت کرنے والا جارہا ہے

میں جب مرجاؤں تو میری الگ پہچان لکھ دینا

لہو سے میری پیشانی پہ ہندوستان لکھ دینا

_________

 

 

نوٹ: مضمون نگار شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں استاد ہیں۔

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
غزل-قتیل شفائی
اگلی پوسٹ
ہمہ جہت شاعر ۔۔۔اسمٰعیل ؔمیر ٹھی-ڈاکٹر صبیحہ ناہید

یہ بھی پڑھیں

برگِ سخن کی بات ہے دل تھام لیجیے...

جنوری 31, 2026

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں