Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
سماجی اور سیاسی مضامین

صوبۂ بہار میں حکم ِامتناعی : ظالم ! شراب ہے ، ارے ظالم شراب ہے!!! – ڈاکٹر صفدرا مام قادری

by adbimiras نومبر 29, 2021
by adbimiras نومبر 29, 2021 0 comment

حکومتِ بہار اورخاص طور پر وزیرِ اعلا نتیش کمارنے بہار میں شراب پینے والوں کے خلاف ایک مہم چھیڑ رکھی ہے، خدا کرے یہ سماجی انقلاب میں بدل جائے۔

 

گذشتہ ہفتے سے بہار کے وزیرِ اعلا نتیش کمار نے زور و شور سے شراب بندی کے لیے نئے سِرے سے اعلانات اور احکامِ امتناعی کے نفاذ میں خود کو جھونک دیا ہے۔ حکومت کی ساری مشنری کو شراب کے خلاف مہم میں لگا دیا گیا ہے۔سرکار کے اہل کاروں کو اقرار نامہ جمع کرناہے کہ وہ شراب نہیں پیتے ہیں ۔انتظامیہ اور پولس کو اس کے لیے سخت  ہدایات دی گئی ہیں۔امیّد یہ ہے کہ اس کے اثرات دیر پا ہوں گے اور بہار سے شراب پینے والوں کا قلع قمع ہو جائے گا۔اگر چہ یہ سیاسی مہم ہے مگر اس کا صد فیصد نفاذ ہو جائے تو واقعتا اس صوبے میں سماجی انقلاب کی دھمک محسوس کی جا سکے گی۔

ابھی حالیہ دنوں میں جس شدّت کے ساتھ یہ بات سامنے آئی ہے، اس کے اثرات بھی اچھے برے دونوں انداز سے نظر آنے لگے ہیں ۔پہلے ہی دن پولس کے لوگوں نے شادی کے گھر میں تلاشی لینے کے بہانے عورتوں کے کمروں میں اور خاص طور سے دلہن کے کمروں میں بھی بغیر کسی خاتون پولس کے تلاشی لینے کا اور خالی ہاتھ لوٹنے کا کار نامہ انجام دیا۔ابھی وزیرِ اعلا اور ان کے افسران زورِ بیان میں کچھ اس قدر منہمک ہیں کہ انھیں بھی شاید یہ یاد نہیں رہا کہ بہار میں شراب بندی کے نفاذ کی اب ایک دہائی مکمّل ہونے والی ہے۔نتیش کمار نے جب دوسری بار حکومت سنبھالی تھی، اس کے کچھ دنوں کے بعد شراب بندی کا اعلان ہوا تھا۔ اس پوری دہائی میں کہنے کو شراب بندی رہی مگر شہر اور گاؤں کے ہر چوک چوراہے پر دوا دکان سے لے کر سبزی کی دکانوں تک بلیک مارکیٹنگ کے ساتھ آسانی سے شراب ملتی رہی۔ایک پینے والا کم نہ ہوا اور شراب کے سبب جرایم میں جو کمی آنی چاہیے تھی،اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔سال میں ایک دو بار ضرور نتیش کمارکبھی پولس یا کبھی سول انتظامیہ کے ساتھ اعلا سطحی نشستوں میں یہ بات کہتے ہوئے پائے گئے کہ شراب بندی کو لوگوں نے دل سے نہیں مانا۔کئی بار پولس کی کسی نشست میں شراب پی کر آنے والے کسی اہل کار کی مذمت بھی ہوئی مگر اس بات پر نتیش کمار یا اُن کے افسران کبھی ایک لفظ نہیں بولتے کہ جب صوبۂ بہار میں مکمّل طور سے شراب بندی ہے تو گلی محلے میں لاکھوں ٹن شراب آخر کہا ںسے آ جاتی ہے؟ حقیقی سوال یہاں ہے مگر جوا ب سرکاری سطح پر دوسری جگہ ڈھونڈنے کی کوشش ہوتی ہے اور نا کامی ہاتھ لگتی ہے۔

۲۰۰۶ میں جب نتیش کمار وزیرِ اعلا بنے ، اس وقت اُن کی سرکار کے ذہن میں یہ بات تھی کہ شراب کی بے طرح کالا بازاری ہوتی ہے اور اِس کے نتیجے میں حکومت کے کروڑوں روپے ٹیکس کے ضایع ہو جاتے ہیں۔اِس کے علاج کے طور پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ شراب کی دکانوں کی لائسنس کی سخت شرطیں ہٹا دی جائیں گی اور آسانی سے اُسے قابلِ حصول بنایا جائے گا۔معلوم ہوکہ اُس وقت اس پر شدید اختلاف ہوا تھا اور لوگوں نے سماج کو پاتال تک پہنچانے کا اسے قانون قرار دیا تھا۔مگر نتیش کمار شراب کے لائسنس بڑھانے اور اُس سے حکومت کے محصولات میں اضافے کے نشے میں اتنے سرشار تھے کہ ایک قدم بھی پیچھے ہٹنا انھیں مناسب نہیںلگا۔اُس زمانے میں بہار کے لوگوں نے دیکھا کہ ہر ڈھابے میں اور ہر چھوٹے بڑے ہوٹل میں سرکاری شراب کھُلے عام ملنے لگی۔پٹنہ میڈیکل کالج کے سامنے کم سے کم آٹھ دس شراب کی نئی دکانیں کھُلیں۔پٹنہ یو نی ور سٹی کے سامنے بھی ایسی نئی دکانیں تیّار ہوگئیں۔ یہ صرف پٹنہ شہر میں نہیں ہوا۔بہار کہ گوشے گوشے میں ہم سب کے دروازے تک دستک دیتے ہوئے شراب ملنے لگی۔

پرانے قانون میں یہ لکھا ہوا تھا کہ تعلیمی ادارے، اسپتال اور مذہبی مقامات وغیرہ کے سو میٹر کے دائرے میں شراب کی دکان نہیں کھولی جا سکتی مگر اِن آنکھوں نے مسجد، مندر اور گرجا گھر سے پانچ میٹر سے کم دوری پر شراب کی دکانیں ملاحظہ کی ہیں۔اُس دور میں شراب کی دکانوں پر بیس پچیس برس کے نوجوانوں کی ایسی بھیڑ نظر آنے لگی تھی جس سے آنے والے وقت کے شکستِ خواب کے مناظر اپنے آپ روشن ہو جاسکتے تھے۔وہ دور اس لیے بھی یاد کیا جانا چاہیے کیوں کہ بہار میںشراب مافیا ،جرایم پیشہ افراد اور سیاست دانوں کی چاندی کٹ رہی تھی اور دیکھتے دیکھتے ہماری نئی نسل شراب کی لت میں اتنی بڑی مقدار میں مبتلا ہو گئی، جس کا کسی نے اندازہ ہی نہیں کیا تھا۔

دنیا میں سب جانتے ہیں کہ پاپ کا گھڑا پھوٹتا ہے۔شراب کے اس فیضانِ عام کے بعد جب پورے بہار میں انتشار اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، تب نتیش کمار نے صوبے کی عورتوں کی شکایت پر شراب بندی کا فیصلہ لیا۔یہ خبر آنے لگی کہ لوگ شراب پی کر اپنے گھروں میں جا کر بیوی بچوں سے نشے میں مار پیٹ کرتے ہیں ۔اِس بات کو سمجھنے اور شراب کے فیضانِ عام کے زہر کو تاڑنے میں نتیش کمار کو سات آٹھ برس لگ گئے۔شراب بندی کا اعلان ہوا ۔چار دس دن چھاپے مارے گئے۔روٹین ورک کی طرح مہینے دو مہینے میں کسی ہوٹل میں دو چار لوگوں کو شراب پیتے ہوئے پکڑا گیا اور کہانی ختم۔ سب جانتے ہیں کہ پولس اور ملیٹری کے افراد میں یہ شوق سب سے زیادہ ہے۔سڑکوں پر سے لے کر بڑی بڑی جگہوں پر اس کے نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اب ایسی پولس شراب پینے والوں کی پہچان کرے اور انھیں پہچان کر گرفتار کرے، یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔

ان برسوں میں کہتے ہیں کہ پولس کی اندرونی کمائی بڑھ گئی اور شراب کی سو دو سو اور ہزار دکانیں تو بند ہوئی مگر چھوٹے بڑے لاکھوں آوٹ لٹ غیر قانونی طور پر کھُل گئے۔ان برسوں میںشراب مافیا نے بھی کبھی حکومت کی شکایت نہیں کی۔حالاں کہ ظاہری طور پر شراب بندی سے وہی مالی اعتبار سے نقصان اُٹھانے والے تھے۔وجہ کھُلی ہوئی ہے کہ لائسنس کی دکانیں تو بند ہو گئیں مگر پورے صوبے میں شراب کا کالا کار وبار عروج پر رہا۔ پہلے جو شراب سو روپے میں ملتی ہو گی ،وہ تین گنی قیمت پر دستیاب تھی ۔ آخر یہ اضافی رقم شراب مافیا کو ہی ملی۔ اس کے علاوہ اس دوران نقلی شراب بنانے والوں کا میدان میں آ جانا بھی ایک دوسرے اندا ز کے خطرے کی گھنٹی تھی۔ لوگوں نے چھوٹے چھوٹے گھریلو پلانٹ بنائے اور صحت کے باضابطہ اُصولوں کی پاسداری نہ کرنے کے سبب ایسی شراب بازار میں چوری چھپے بییچنے میں اُنھیں کامیابی ملی ،جو عمومی صحت کے لیے انتہائی خطرناک تھے۔اِ س ایک دہائی میں اخبارات کے صفحات سیاہ ہوئے کہ گانو گانو میں زہریلی شراب پینے سے کہیں دس اوربیس لوگ موت کے منہ میں سما گئے۔اس شراب بندی میں ایسے لاکھوں لوگ اپنی جان لٹا دینے میں شراب کا شکار ہوئے مگر حکومت نے اس بات کی کبھی جانچ نہیں کی کہ یہ زہریلی شراب آخر کہاں سے آتی ہے ۔

شراب ہو یا صفائی ہو ،سیاسی ایجنڈا بنے گا تو ہمیں ناکامی ہاتھ آئے گی۔یہ سماجی برائیاں ہیں اور اِن سے لڑنے کی سماجی مہم شروع کرنی ہوگی۔ایک حکومت ایک بار شراب بند کرتی ہے اور دوسری حکومت اُسے جاری کرتی ہے۔ایک ریاست میں شراب کی ممانعت ہے تو دوسری ریاست میں اس کی عام اجازت ہے۔ہندستان جیسے بڑے ملک میں آسانی سے یہ لڑائی نہیں لڑی جا سکتی۔مسئلہ تب اور پیچیدہ ہو جاتا ہے جب ایک ہی حکومت چار دن کے لیے اجازتِ عام دیتی ہے اور پانچویں دن قانون بنا کر منع کرتی ہے۔حکومت مذہبی اُصولوں کی طرح اگر ایمان کے ساتھ شراب بندی کر رہی ہے تو اس قانون کے نفاذ کے لیے ایک ہفتہ بھی بہت ہوگا۔ایک ایک گھر، دکان اور سڑک چوراہے سے لے کر وزرا اور چیف منسٹرکے دفتر اور رہائش تک چھاپا مارا جائے تو کون ہے جو بچ سکے کا مگر مسئلہ تو یہ ہے کہ حکومت کو شراب بندی کو محض سیاسی ایجنڈا بنانا ہے،اُسے سماجی انقلاب کے دروازے تک لے جانے میں شایدان کی حقیقی دل چسپی نہیں۔

مرکزی حکومت نے صفائی کی مہم کا تام جھام کے ساتھ آغاز کیا تھا۔آخر اُس کا کیا ہوا ۔کیا ہر سال ۲؍اکتوبر کوہی ہمیں وہ کام یاد آنا چاہیے۔حکومت کو تو اب اُس تاریخ میں بھی وہ کام یاد نہیں آتا۔خدشہ یہ ہے کہ بہار کی شراب بندی کی یہ تازہ مہم جس شور شرابے کے ساتھ شروع ہوئی ہے، یہ ایک سیاسی ہنگامہ آرائی تک محدود نہ رہ جائے اور اس فیصلے کے پیچھے گہرے جوسماجی مقاصِد ہیں، وہ ہمارے ہاتھوں سے پھسل جائیں۔حکومت کو چور دروازوں کو بند کرنا ہوگا اور ہر قانون کا فایدہ جن غلط افراد کو حاصل ہوجاتا ہے، ان پر نظر رکھنی چاہیے۔ورنہ سچی بات تو یہ ہے کہ ہمارے سماج میں ہر مذہب کا آدمی شراب کو کم و بیش نقصان دہ اور غیر سماجی ہی مانتا ہے مگر پینے والے کم ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ہزاروں خرچ کرکے پینے والے تو ہیں ہی مگر سو پچاس کمانے والے بھی غربت اور نا سمجھی میں اِس برائی تک پہنچے ہوئے ہیں ۔اصل مسئلہ یہی ہے کہ سماج کے کمزور اور غریب طبقے میں ہم یہ بات پہنچا سکیں کہ یہ امّ الخبائث ہے اور اس سے نئی نئی برائیوں میںہم مبتلا ہوتے جاتے ہیں تو شاید شراب سے دور ہٹنے کا ایک راستہ نکل سکتا تھا۔خدا کرے کہ اب کی بار کی مہم ایمان داری کے ساتھ انجام تک پہنچائی جائے اور بہار ہی نہیں پورا ملک شراب کی لعنتوں سے پاک صاف ہو جائے۔

 

[مقالہ نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں]

safdarimamquadri@gmail.com

 

٭٭

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
سردار جعفری کی اقبال شناسی – ڈاکٹر عمیر منظر
اگلی پوسٹ
قومی اردو کونسل اور یوپی اردو اکیڈمی کے اشتراک سے فروغِ اردو کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے:شیخ عقیل احمد

یہ بھی پڑھیں

صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:...

جون 1, 2025

لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –...

دسمبر 4, 2024

معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد...

نومبر 30, 2024

دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –...

نومبر 30, 2024

باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر...

نومبر 24, 2024

سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اور مدارس اسلامیہ...

نومبر 8, 2024

مسلمانوں کے خلاف منفی رویہ: اسباب اور حل...

اکتوبر 3, 2024

وقف کی موجودہ صورت حال اور ہندوستانی حکومت...

اکتوبر 1, 2024

مدارس اسلامیہ کا خود کفیل ہونا مفید یا...

جولائی 31, 2024

نہ سنبھلوگے تو مٹ جاؤگے – مفتی محمد...

جون 2, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں