Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
شاعری کے مختلف رنگ

کیفی اعظمی کی فلمی شاعری – ڈاکٹر وسیم انور

by adbimiras نومبر 30, 2021
by adbimiras نومبر 30, 2021 0 comment

فلمی دنیا کی چمک دمک کو دیکھ کر مختلف ادیب و شاعر بمبئی کی طرف کھنچے چلے آئے،لیکن پریم چند اور جوش ملیح آبادی جیسے عظیم ادیب و شاعر بھی یہاں کامیاب نہ ہوسکے۔ کیوں کہ فلمی آرٹ تجارتی ذہن کی زد سے محفوظ نہیں رہ سکا۔اس لئے فلمی شاعری کو شعرا صرف روزی روٹی کا حیلہ تصور کرتے تھے۔ابتدئی دور میں آرزو لکھنوی ہی ایسے شاعر گزرے جنھوں نے سب سے پہلے فلمی شاعری میںادبی معیار کا بھی خیال رکھا۔ اس ماحول میں آرزو لکھنوی اور آغا حشرکاشمیری خاصے مقبول رہے۔ ۱۹۴۵ سے ۱۹۶۵ تک کے عرصے میںاردو کے کئی ترقی پسند ادیب و شاعر بمبئی جاکر بس گئے۔ فلم نشر و اشاعت کا موثر وسیلہ ہے اس لئے اکثر ترقی پسندوں نے اس طرف بھی توجہ کی، جو آگے چل کر ادیبوں اور فنکاروں کی روزی روٹی کا سہارا بھی بن گیا۔ فلموں سے گیت کار کے طور پر وابستہ ترقی پسندوں میں مجروح سلطان پوری، ساحر لدھیانوی، کیفی اعظمی اور جاں نثار اختر وغیرہ خاصی اہمیت کے حامل ہیں جنھوں نے اپنی شناخت ا س دنیا میں بھی قائم کی۔

فلمی گیتوں میں ادبی معیار کی کمی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن ترقی پسندوں کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور فلمی شاعری میں بھی شعریت اور ادبی نکھار نظر آنے لگا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر محمد ذاکرلکھتے ہیں:

’’… (ترقی پسندوں) نے فلمی گیتوں میںبھی شعریت اور ادبی نکھار کا خیال رکھا ہے۔ ان ہی کی تخلیقات کے پیش نظر اب فلمی گیت کو محض رکیک تُک بندی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ انھوں نے فلمی گیت کو حسن بیان بھی بخشا ہے اور تخیل کی لطافت اور جذبات کی پاکیزگی بھی، ان کے اکثرگیت اس دور کی اردو شاعری میں ایک نمایاں اضافہ ہیں۔ (ان میں سے کچھ گیت کتابی صورت میں بھی شائع ہوگئے ہیں۔)‘‘۱؎

اس اقتباس سے ظاہرہوتا ہے کہ ترقی پسندوں نے اپنے فلمی گیتوں سے فلمی شاعری کے ادنیٰ اور پست ہوچکے معیار کو پھر سے اوپر اٹھانے کی بھرپور کوشش کی۔

فلمی شاعر اکثر اس بات پر مجبور ہوتا ہے کہ کہانی کے موقع محل،فلم سازوں اور میوزک ڈائرکٹروں کی ہدایت کے مطابق گیت لکھے۔ شاعر فطرتاً حساس اور خوددار ہوتا ہے، وہ شاعری پر پابندیوں اور بندشوں کو برداشت نہیں کرتا، لیکن فلمی دنیا میں داخل ہوکر تخلیق کے معیار کا احترام و لحاظ اور معاش کی کشمکش میں مبتلا ہوجاتا ہے۔لیکن اکثر ترقی پسند شاعروں نے اِن بندشوں کے باوجود بھی ادبی معیار قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی اجتہادی کوششوں سے فلم سازوں اور فلم بینوں کے مذاق میں تبدیلی بھی آنے لگی۔ تخیل کی لطافت، بیان کی خوبی، جذبات کی پاکیزگی کا اظہار ان فلمی گیتوں میں عام طور پر ہونے لگا۔پھر ہیئت اور موضوع میں تبدیلی پیداہوئی، ہجر کی شکایت اور غم آگینی، وصل کی شادکامی اور لطف اندوزی کے ساتھ ساتھ حب وطن، سماجی سیاسی اور معاشرتی مسائل کی عکاسی بھی فلمی گیتوں میں ہونے لگی۔

ترقی پسند شاعروں نے فلمی گیتوں میں فنکارانہ چابکدستی سے زندگی اور زندگی کے تقاضوں کی ترجمانی کی ہے۔ بقول ڈاکٹر اجمل اجملی:

’’فلمی گیتوں نے ترقی پسندخیالات کو عام کرنے اور محنت کش عوام کو جدوجہد پر ابھارنے کے سلسلے میں زبردست رول ادا کیا ہے۔ یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ ترقی پسند شاعروں نے اپنے مقاصد کی تبلیغ کے لئے فلم کے امکانات سے پوری طرح استفادہ کیا۔ اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ اہم ترقی پسند شعرائ نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی اس طرف توجہ دی۔پاکستان میں حمایت علی شاعر،حبیب جالب اور خود فیض احمد فیض نے ایسے گیت لکھے ہیں جن میں ترقی پسندگیتوں کی ساری روایات موجود ہیں۔‘‘۲؎

کیفی اعظمی غالباً ۱۹۴۸ میں فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے اور کچھ ہی برسوں میں یہاں بھی اپنی شناخت قائم کرلی، کیفی ایک نمائندہ ترقی پسند شاعر ہیں۔ انھوں نے فلمی شاعری کو نہ صرف ذریعہ معاش بنایا بلکہ اسے شعوری طور پر زیادہ دلکش اور سماجی نقطہ نظر سے مفیدو بامقصد بنانے کی طرف توجہ کی۔

کیفی نے فلموں کے لئے جو گیت لکھے ان میں سے اکثر فلمی عام روش سے ہٹ کر ہیں۔ انھیں سن کر یا پڑھ کر یہ محسوس نہیں ہوتا کہ یہ فرمائشی گیت ہیں اور بغیر کسی داخلی تحریک کے دی ہوئی دھنوں اور بتائے گئے منظر ناموں پر لکھے گئے ہیں۔ ان میں شعریت کے ساتھ جذبہ و احساس کی شدت موجود ہے۔ بعض گیت اسلوب اور ہیئت کے اعتبار سے ہندی گیتوں سے قریب ہیں۔ جبکہ زیادہ تر گیتوں میںاردو زبان اور اردو بحروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ دھنوں کی پابندی کی وجہ سے اوزان میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ کیفی کے فلمی نغموں میں گیت، غزلیں اور نظمیں وغیرہ سبھی شامل ہیں۔ تمام غزلیں مسلسل ہیںجو گیت کا مزاج اور آہنگ رکھتی ہیں۔ بعض نظمیہ انداز میں لکھے گئے گیت ایسے ہیں جن پر عنوان لگادیا جائے تو نظم بن جاتے ہیں، ان کی کئی نظمیں بھی فلموں میں استعمال ہوئی ہیں۔ پشیمانی، عورت وغیرہ۔ بعض نظموں کو جزوی تبدیلیوں کے ساتھ مختلف فلموں میں پیش کیا گیا جیسے اندیشے وغیرہ۔

کیفی نے فلموں کے لئے سیکڑوں گیت لکھے جن کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عشق و محبت کے موضوعات کے علاوہ جن موضوعات پر ان سے گیت لکھوائے گئے، ان میں سب سے اہم حب وطن ہے۔ بقول سبودھ لال:

’’کیفی کو اکثر ایسی فلموں کے گیت لکھنے کو کہا گیا جہاںدیش بھگتی کا جذبہ کہانی کا اہم حصّہ ہو۔ مثلاً حقیقت، ہندوستان کی قسم، نونہال۔ ان اور دیگر فلموں میں کیفی نے جو دیش بھگتی کے گیت لکھے ہیں، وہ کل شاعری میں اس قسم کے بہترین گیتوں میں شامل ہیں۔‘‘۳؎

مثلاً فلم حقیقت کا گیت، ’’کرچلے ہم فدا جان و تن ساتھیو،!اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو!‘‘ میں وطن سے محبت کی سرشاری، احساس کی شدت، بیان کی تازگی و سادگی سبھی عناصر سے مزین ہے، جو اس کی کامیابی اور مقبولیت کا بین ثبوت ہے :

کر چلے ہم فدا جان وتن ساتھیو

اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو

زندہ رہنے کے موسم بہت ہیں مگر

جان دینے کی رت روز آتی نہیں

حسن اور عشق دونوں کو رسوا کرے

وہ جوانی جو خوں میں نہاتی نہیں

آج دھرتی بنی ہے دلہن ساتھیو!

اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو!

کھینچ دو اپنے خوں سے زمیں پر لکیر

اس طرف آنے پائے نہ راون کوئی

توڑ دو ہاتھ اگر ہاتھ اٹھنے لگے

چھونے پائے نہ سیتا کا دامن کوئی

رام تم ہی، تم ہی لکشمن ساتھیو!

اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو!

آگے لکھتے ہیں :

آندھی آئے کہ طوفاں کوئی غم نہیں

ہے یہی آخری امتحاں ساتھیو!

اک طرف موت ہے اک طرف زندگی

بیچ سے لے چلو کارواں ساتھیو!

پھوٹ کا دشمنی کا اندھیرا بھی ہے

ہر قدم پر غریبی کا ڈیرا بھی ہے

صرف راتیں ہماری نہیں ہیں سیاہ

دھندلا دھندلا سا اپنا سویرا بھی ہے

جیسے شعلہ بھڑکتا ہے بھڑکو کبھی

ہوتا جاتا ہے گہرہ دھواں ساتھیو!

وطن کی محبت کا جذبہ ان کے کئی اور گیتوں میں اسی طرح نہ مٹنے والی چھاپ چھوڑتا ہے۔ جواہر لال نہرو سے کیفی کو خاص لگائو تھا۔ نہرو کی وفات پر مختلف ترقی پسند شاعروں کے ساتھ کیفی بھی خراجِ عقیدت پیش کر چکے تھے۔ لیکن جب انھیں جذبات کو فلم ’’نونہال‘‘ میں قلم بند کرنے کا موقع ملا تو یہ گیت وجود میں آیا :

میری آواز سنو پیار کا راز سنو

میری آواز سنو ………..

میںنے ایک پھول جو سینے پہ سجا رکھا تھا

اس کے پردے میں تمھیں دل سے لگا رکھا تھا

تھا جدا سب سے مرے عشق کا انداز سنو

میری آواز سنو………..

ایک اور مثال ملاحظہ ہو جہاں شاعر موجودہ صورتِ حال پر طنز کرتے ہوئے لکھتا ہے:

ہاتھوں میں کچھ نوٹ لو، پھر چاہے جتنے ووٹ لو

کھوٹے سے کھوٹا کام کرو، باپو کو نیلام کرو

باپو باپو کرتے رہو، زہر دلوں میں بھرتے رہو

پرانت پرانت کو تنگ کرے، بھاشا سے بھاشا جنگ کرے

سب کو چاہیے اپنی زمیں، ہندوستانی کوئی نہیں

شاعر یہاں وطن کی بدحالی پر نالاں ہے، کیونکہ ترقی کی دشمن طاقتیں انتشار، غریبی، بھوک، بے کاری آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہیں۔ اگر انھیں روکنے کی کوششیں نہیں کی گئیں اور ان کے خلاف انقلاب کا نعرا بلند نہ کیا گیا تو ملک کی حالت بد سے بدتر ہوتی چلی جائے گی۔

کیفی کی شاعری میں جس طرح کے جذبات و احساسات پیش ہوئے ہیں، زندگی اور مسائلِ زندگی کے بارے میں ان کا جو نقطۂ نظر رہا ہے، وہی ان کی فلمی شاعری میں بھی جھلکتا ہے۔ سماجی اور سیاسی مسائل کے بارے میںان کا نقطہئ نظر مارکسی ہے، کیفی نے جہاں ہندو ستان کی موجودہ صورت حال پر طنز آمیز تنقید کی وہیں مستبقل کے ترقی یافتہ اور خوش حال ہندوستان کا خواب دیکھا اور دکھایا ہے۔

ہم کو انسان میں ہے خدا کی تلاش

تم تجوری میں اس کو ڈھونڈتے ہو

یہ تمہارے گھڑی گھڑی سجدے

یہ تمہاری گھڑی گھڑی پوجا

ایک رشوت ہے بندگی کیا ہے

کون سوچے کہ زندگی کیا ہے

کیفی وطن پرست ہی نہیں انسانیت پسند بھی ہیں۔ عالمی برادری اور بھائی چارگی کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ، ساری دنیا کی مشکلوں اور پریشانیوں سے دکھی ہوتے ہیں۔ حب وطن، سماجی، سیاسی اور عمرانی مسائل کے ساتھ ساتھ زندگی اور زندگی کے تقاضوں کو بھی کیفی نے اپنے گیتوں میں پرویاہے۔

دیکھی زمانے کی یاری

بچھڑے سبھی باری باری

اڑ اڑ جا پیاسے بھنورے

رس نہ ملے گا خاروں میں

بیٹھ نہ ان گلزاروں میں

نادان تمنا رہتی ہے

امید کی کشتی کھیتی ہے

اک ہاتھ سے دیتی ہے دنیا

سو ہاتھوں سے لے لیتی ہے

یہ کھیل  ہے کب سے جاری

بچھڑے سبھی باری باری

ان کے یہاں انسانی رشتوں کی کشمکش کا تذکرہ ایک خاص کرب، سوز اور تڑپ لئے ہوئے ابھرتا ہے۔ ٹوٹے ہوئے رشتے ناطوں سے حساس اور زخمی دل پر اکیلے پن کا احساس انھیں ناامید نہیں کرپاتا۔ وہ زندگی اور اس کی قدروں سے امید رکھتے ہیں۔ درج ذیل گیت اس کی اچھی مثال ہے:

وقت نے کیا، کیا حسیں ستم

تم رہے نہ تم، ہم رہے نہ ہم

جائیں گے کہاں، سوجھتا نہیں

چل پڑے مگر، راستہ نہیں

کیا تلاش ہے، کچھ پتا نہیں

بن رہے ہیں دل خواب دم بہ دم

فلمی شاعر اس بات پر مجبور ہوتا ہے کہ کہانی اور فلم کے منظر ناموں کی پابندیوں اور بندشوں کو دھیان میں رکھ کر گیت لکھے۔ اس طرح ہر کردار کے حسین اور نازک ترین جذبات کی تصویر کشی کرکے وہ اپنی صلاحیتوں سے اس میں جان ڈال دیتا ہے۔ مثلاًیہ گیت:

ملونہ تم تو ہم گھبرائیں

ملو تو آنکھ چرائیں

ہمیں کیا ہوگیا ہے

ہمیں کیا ہوگیا ہے

تم ہی سے دل کا راز بتائیں

تم ہی سے راز چھپائیں

ہمیں کیا ہو گیا ہے

ہمیں کیا ہو گیا ہے

دھیرے دھیرے مچل اے دلِ بے قرار کوئی آتا ہے

یوں تڑپ کے نہ تڑپا مجھے بار بار کوئی آتا ہے

روٹھ کر پہلے جی بھر ستائوں گی میں

جب منائیںگے وہ مان جائوںگی میں

دل پہ رہتا ہے ایسے میں کب اختیار کوئی آتا ہے

دھیرے دھیرے ……….

ان نغموں میں نسوانی جذبات کی خوبصورت ترجمانی کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ بے حد مقبول ہوئے۔ کیفی کے کئی گیت اور نغمے حساس دلوں کو بہت متاثر کرتے ہیں:

یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں ، میرے کام کی نہیں

صحرا میں آکے بھی مجھ کو ٹھکانہ نہ ملا

غم کو بھولانے کا کوئی بہانہ نہ ملا

کیا دیکھوں اس سنسار کو

دل تڑپے جس میں پیار کو

اک جیتی بازی ہار کے

میں ڈھونڈوں بچھڑے یار کو

یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں، مرے کام کی نہیں

٭ ٭ ٭ ٭

ملے نہ پھول تو کانٹوں سے دوستی کرلی

اسی طرح سے بسر ہم نے زندگی کرلی

وہ جن کو پیار ہے چاندی سے عشق سونے سے

وہی کہیںگے کبھی ہم نے خودکشی کرلی

٭ ٭ ٭ ٭

تم اتنا جو مسکرا رہے ہو

کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو

آنکھوں میں نمی، ہنسی لبوں پہ

کیا حال ہے کیا دکھارہے ہو

ہندوستانی فلموں میں گیتوں کی شمولیت ضروری سمجھی جاتی ہے۔کیونکہ شاعری اور گیت جذباتی اظہار کی ادائیگی و اداکاری میںمعاون ہوتے ہیں:

آج سوچا تو آنسو بھر آئے

مدتیں ہوگئیں مسکرائے

ہر قدم پر ادھر مڑ کے دیکھا

ان کی محفل سے ہم اٹھ تو آئے

دل کی نازک رگیں ٹوٹتی ہیں

یاد اتنا بھی کوئی نہ آئے

کیفی اعظمی نے اپنی فلمی شاعری میں ادبی معیار کا خاص خیال رکھا ہے۔ انھوں نے زبان و بیان کی دلکشی کو برقرار رکھتے ہوئے فلمی نغموں کے مواد کو سماجی نقطہئ نظر سے مفید بنانے کی طرف توجہ دی ہے۔تغزل میں بھیگا ہوا ان کا مخصوص رنگ فلمی مناظر کے مجموعی تاثر میں اضافہ کرتا ہے۔کچھ مثالیں ملاحظہ ہوں:

جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیں

دبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں

وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہے

اس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں

٭٭٭٭

شکل پھرتی ہے نگاہوں میں وہی پیاری سی

مری نس نس میں مچلنے لگی چنگاری سی

چھوگئی جسم مرا کس کے دامن کی ہوا

کہیں یہ وہ تو نہیں، کہیں یہ وہ تو نہیں

٭٭٭٭

جانے کیا ڈھونڈ ھتی رہتی ہیں یہ آنکھیں مجھ میں

راکھ کے ڈھیر میں شعلہ ہے نہ چنگاری ہے

زندگی ہنس کے گزرتی تو بہت اچھا تھا

خیر ہنس کے نہ سہی روکے گزرجائے گی

راکھ برباد محبت کی بچا رکھی ہے

باربار اس کو جو چھیڑا تو بکھر جائے گی

٭٭٭٭

یونہی کوئی مل گیا تھا سرِ راہ چلتے چلتے

وہیں تھم کے رہ گئی ہے مری رات ڈھلتے ڈھلتے

شب انتظار آخر کبھی ہوگی مختصر بھی

یہ چراغ بجھ رہے ہیں مرے ساتھ جلتے جلتے

٭٭٭٭

تمہاری زلف کے سائے میں شام کرلوں گا

سفر اس عمر کا پل میں تمام کرلوں گا

جہانِ دل پہ حکومت تمہیں مبارک ہو

رہی شکست تو وہ اپنے نام کرولوں گا

٭ ٭ ٭ ٭

دل نے ایسے بھی کچھ افسانے سنائے ہوںگے

اشک آنکھوں نے پئے اور نہ بہائے ہوںگے

بند کمرے میں جو خط میرے جلائے ہوںگے

ایک اک حرف جبیں پر ابھر آیا ہوگا

ان مثالوں کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیفی فلمی گیتوں میں بھی اپنا مخصوص انداز اور منفرد اسلوب رکھتے ہیں۔ ان گیتوں میں اردو شاعری کی روایات اور ترقی پسندانہ رجحانات کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔غزل اور تغزل کے ساتھ ساتھ ان کے نغموں میں نئے استعارات و کنایات کا حسین امتزاج بھی نمایاں ہے۔

دئیے کیوں جلا ئے چلا جارہا ہے

اجالوں کو تیرے سیاہی نے گھیرا

نگل جائے گا روشنی کو اندھیرا

چراغوں کی لو پر دھواں چھارہا ہے

دیئے کیوں جلائے چلا جارہا ہے

کیفی کے فلمی نغموں کا انتخاب ۱۹۷۴ئ میں ’’میری آواز سنو‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔جس کی ابتدائی میں کیفی نے لکھا ہے کہ

’’شاید ان فلمی نغموں کو شائع کرنے والے دوست یہ دیکھنا چاہتے ہوں کہ سنگیت اور گانے والوں کی آوازوں سے الگ کرکے ان گیتوں میں کچھ بچتا بھی ہے یا نہیں۔‘‘۴؎

اس تجزیے سے ثابت ہوتا ہے کہ کیفی کے متعدد گیت اپنے خارجی لوازمات کے بغیر بھی تاریخی اہمیت کے حامل اور قابل مطالعہ ہیں۔

کیفی نے جب فلموں میں گیت لکھنے شروع کیے تو ان کے مخالفین کے ساتھ ساتھ حامیوںکا ایک بڑا طبقہ بھی اسے ناپسند کرتا تھا۔ لیکن معاشی پریشانیاں اپنی جگہ تھیں۔ اپنے گیتوں کی غیرمعمولی مقبولیت کے باوجود شاید انھوں نے اس کا خاطر خواہ تجارتی فائدہ نہیں اٹھایا، اور پارٹی سے اپنی وابستگی قائم رکھتے ہوئے ترقی پسند تحریک کے انتہائی سرگرم رکن رہے۔ ساحر لدھیانوی نے ایک بار کہا تھا:

’’موجودہ سیاسی اور انتظامی نظام کسی کو روزگار کی ضمانت نہیں دیتا۔ بے روزگاری کا الائونس یا بڑھاپے کی پینشن اور علاج معالجے کی سہولت نہیں مہیاکرتا ……  اگر ایسا سیاسی اور سماجی نظام قائم ہوجاتا تو کیفی کو کمرشیل فلموں میں لکھنے کی ضرورت نہ ہوتی۔وہ شاعری کرتے انسانوں کی، نیچر کی عشق و محبت کی اور مختلف کیفیات کی، اور وہ سوشلسٹ سماج کی تعمیر میں ہاتھ بٹاتے۔ کسان اور مزدور کے شانہ بشانہ  ……۔‘‘۵؎

سبود لال لکھتے ہیں:

’’کیفی نے اگر فلموں میں گیت نہ لکھے ہوتے تو بھی ان کی شخصیت مقبول ہی رہتی لیکن یقینا فلمی دنیا اس رس، اس حسن کو ترستی جو کیفی کی ہی دین ہے۔ اگر کیفی نے فلموں کے علاوہ شاعری نہ کی ہوتی تب بھی ان کو ادب عزت کی نظر سے دیکھتا اور زمانہ ان کی آواز دھیان سے سنتا۔‘‘۶؎

ٍ          فلمی دنیا میں کیفی اعظمی کی شخصیت کے مختلف پہلو کارفرما رہے ہیں۔فلموں کے لئے وہ محض گیت کار ہی نہیں ہیں بلکہ انھوں نے کہانی، منظرنامے اور مکالمے بھی لکھے ہیں۔ جن پر انھیں فلم فیئر، نیشنل اور پریسیڈنٹ ایوارڈ بھی ملے۔ کہانی اور مکالمے کے تعلق سے ’’ہیررانجھا‘‘ فلم ایک یادگار اور منفرد فلم ہے جس کے سارے مکالمے منظوم ہیں۔ اس فلم کے بارے میں شاہ نواز قریشی لکھتے ہیں:

’’یہاں ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے فلم ہیررانجھا میں ان کے منظوم مکالمے۔ اس کام کو یقینا انہوں نے ایک چیلنج کی طرح لیا ہوگا اور بلاشبہ اس چیلنج کاسامنا انہوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ کیا۔ ہیررانجھا ہندوستان کی پہلی ایسی فلم ہے جس کے سارے مکالمے منظوم ہیں۔ یعنی اس فلم کے سارے کردار جو گفتگو کرتے ہیں وہ شاعری میں کرتے ہیں۔ ان کا ہر جملہ ایک مصرعہ یا شعر ہوتا ہے اور انہیںجواب بھی مصرعوں میں ہی ملتا ہے۔ اس فلم میں کیفی صاحب نے زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر جگہ انھوں نے معیار اور شعریت کو بھی برقرار رکھنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔‘‘۷؎

فلموں میں لکھنا اور تمام بندشوں کے باوجود ادبی معیار قائم رکھنا بہت بڑی بات ہے۔ فلمی شاعری میں جب بھی ادبی معیار کی بات کی جائے گی تو کیفی کا نام مثال میں ضرور لیا جائے گا۔ان کے فلمی نغموں میں جابجا سماجی حقیقت نگاری اور جذبات و احساسات کی مختلف کیفیتوں کا حسین امتزاج ان کی

شخصیت اور اسلوب شاعری کی انفرادی خصوصیات ہیں، جو فلمی گیت کار کی حیثیت سے ان کی مخصوص شناخت قائم کرتی ہیں۔

 

حواشی:

۱؎        آزادی کے  بعد ہندوستان کا اردو ادب- ڈاکٹر محمدذاکر، بار اول ستمبر ۱۹۸۱ئ- مکتبہ جامعہ لمیٹڈ، جامعہ نگر ، نئی دہلی، ص۲۲۸

۲؎        ترقی پسند ادب : پچاس سالہ سفر- قمر رئیس، سید عاشور کاظمی،ص ۵۱۳

۳؎       کیفی اعظمی عکس اور جہتیں-شاہد ماہلی- کیفی کی فلمی شاعری – سبودھ لال، ص ۵۰۴

۴؎       بحوالہ: کیفی کی فلمی شاعری- سبودھ لال۔ ص ۵۰۲

۵؎       بحوالہ: کیفی اعظمی عکس اور جہتیں- شاہد ماہلی- اپنی کلاہ کج ہے اسی بانکپن کے ساتھ! کیفی اعظمی کچھ باتیں کچھ یادیں، خلش جعفری، ص ۲۵۴

۶؎        کیفی کی فلمی شاعری- سبودھ لال: ص ۵۱۱

۷؎       فکرو فن اور شخصیت – کیفی اعظمی- اطہر نبی، شاہ نواز قریشی، کیفی اعظمی : بحیثیت فلمی نغمہ نگار- شاہ نواز قریشی- ص۱۴۵-۱۴۴

٭٭٭

 

Dr. Waseem Anwar

Assistant Professor

Department of Urdu & Persian

Dr. H. S. Gour University, Sagar M. P. 470003

wsmnwr@gmail.com, 09301316075

 

٭٭

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
آج کے ریسرچ اسکالرز ہی کل کے عظیم محقق و نقاد ہوں گے: پروفیسر انور پاشا
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

مشاعرے کی افادیت – سید احتشام حسین

مئی 20, 2026

 اردو شاعری میں سہرا نگاری اور’’ضیائے حنا‘‘ کا...

دسمبر 7, 2025

کوثر مظہری کے شعری ابعاد – محمد اکرام

نومبر 24, 2024

سہسرام کی سلطنتِ شاعری کا پہلا شاعر (سولہویں...

ستمبر 22, 2024

جگر شناسی کا اہم نام :پروفیسر محمد اسلام...

ستمبر 13, 2024

شاعری اور شخصیت کے حسن کا سنگم  :...

اگست 22, 2024

شاعری اور عریانی – عبادت بریلوی

مارچ 21, 2024

سلیم انصاری کا شعری رویہ – ڈاکٹر وصیہ...

مارچ 12, 2024

آصف شاہ کی شاعری میں انسان کا شناختی...

دسمبر 2, 2023

علامہ اقبال کی حب الوطنی اور قومی یکجہتی –...

نومبر 8, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں