الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل اورقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند کے اشتراک سے سمینار بعنوان ہندوستان میں اُردو زبان کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریاں 26فروری بمقام گورنمنٹ جونئیر کالج گرلز شانتی نگر نرمل میں انعقاد
نرمل۔21 فروری -(سرفراز نیوزایجنسی)۔ محمد افتخار الدین انصاری نظامی و حسامی معتمد الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی حکومت ہند کے مالی تعاون و الانصار ایجوکیشنل سوسائٹی نرمل کے زیراہتمام سوسائٹی کے قیام کے25 سالہ تکمیل کی مسرت میں ایک عظیم الشان و فقید المثال سمینار بعنوان ہندوستان میں اُردو زبان کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریاں بتاریخ26فروری بروز ہفتہ بوقت صبح10 بجے بمقام گورنمنٹ جونئیر کالج گرلز شانتی نگر نرمل منعقد ہوگا۔جسکی صدارت جناب سید شاہ نورالحق قادری ایڈوکیٹ و سابقہ صدرنشین اردو اکیڈمی آندھراپردیش کریں گے۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب جی ایشور صدرنشین بلدیہ نرمل، پروفیسر جناب سید اسلام الدین مجاہد حیدرآباد،پروفیسر حبیب الرحمن حیدرآباد، مفتی ریاض الدین انصاری قاسمی انچارج دارلقضاء امارات ملت اسلامیہ نرمل،سی ایچ گنگادھر پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج گرلز نرمل،مولانا عبدالعلیم قاسمی صدر دینی بورڈ ضلع نرمل،محمد تنویر احمد ٹی آر یس قائد و فرزند محمد فرید الدین سابقہ ریاستی وزیر، خواجہ یوسف احمد کہنہ مشق شاعر و ممتاز ناظم مشاعرہ،عظیم بن یحیی صدر مجلس اتحادالمسلمین شاخ نرمل شرکت کریں گے۔جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے حبیب احمد الجیلانی سابقہ پرنسپل انورالعلوم جونئیر کالج نرمل،وسیم شکیل صدر اردو جرنلسٹس فورم ضلع نرمل،سید مظہر احمد معاون رکن بلدیہ و معتمد مجلس نرمل، رفیع احمد قریشی سابقہ مجلسی کونسلر نرمل،خواجہ عارف احمد صدر ضلع حج سوسائٹی نرمل، ایم اے صبور طارق بنارسی مالک عظمت جویلرس نرمل،محمد ارشد علی متولی بودے علی شاہ نرمل‘ منہاج الحق لکچرار گورنمنٹ جونئیر کالج گرلز نرمل، شیخ پرویز لیکچرار گورنمنٹ جونئیر کالج گرلز نرمل شرکت کریں گے۔حافظ ابراہیم انصاری قرآت کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے۔عبدلفہیم ماجداور فہیم الدین نیر بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔انصار احمد ساحل کیرئیر کونسلر و موٹیویشنل اسپیکر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔اس سمینار میں فرید الدین صاحب سابقہ ریاستی وزیر کے سانحہ انتقال پر سوسائٹی کی جانب سے اظہار تعزیت پیش کی جائیگی۔ محبان اردو سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ | 
Home Page

