Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
صحافت

اردو صحافت کی دو صدی اور بزم صدف انٹرنیشنل – سہیل انجم

by adbimiras اپریل 1, 2022
by adbimiras اپریل 1, 2022 0 comment

اس وقت پورے ملک میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ قارئین جانتے ہیں کہ 27 مارچ 1822 کو اردو کا پہلا اخبار جام جہاں نما کلکتہ سے نکلا تھا اور اب ہم مارچ 2022 کے مہینے سے آگے جا چکے ہیں۔ اسی درمیان رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمارے سروں پر سایہ فگن ہونے والا ہے جس کی وجہ سے تقریبات کے انعقاد کا یہ سلسلہ رک جائے گا۔ البتہ ایسی اطلاعات ہیں کہ مئی کے مہینے میں اور اس کے بعد بھی اردو صحافت کی دو صدی تقریبات کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد ہوگا اور صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی اپنا احتساب بھی کیا جائے گا۔ اس وقت دو صدی تقریبات کے حوالے سے کچھ مثبت باتیں ہو رہی ہیں تو کچھ منفی۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر تقریبات کے انعقاد کی درپردہ مخالفت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم اردو صحافت کی دو صدی نہیں بلکہ دو سو سال میں صحافت کی موت کا سوگ منا رہے ہیں۔ مجھے ذاتی طور پر اس سے شدید اختلاف ہے۔ ایسا کہنے والے بباطن یہ اعلان کر رہے ہیں کہ اردو صحافت مر گئی ہے، ختم ہو گئی ہے، فنا ہو گئی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے۔ اردو صحافت آج بھی زندہ ہے اور اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ آج بھی ملک بھر سے بلکہ دنیا کے مختلف ملکوں سے اردو اخبارات نکل رہے ہیں۔ ہزاروں اخبارات روزانہ صبح صبح لوگوں کے گھروں میں اور اسٹالوں پر پہنچتے ہیں۔ آج بھی ہزاروں افراد اردو صحافت کو اپنا ذریعۂ معاش بنائے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آزادی کے بعد سے لے کر اب تک اردو صحافت زوال ہی کی طرف گامزن رہی ہے۔ لیکن ایسا کہنے والے یہ نہیں سوچتے کہ جب اردو زبان ہی زوال آمادہ ہے تو اس کی صحافت کیوں نہیں ہوگی۔ لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ صحافت کی دو سو سال کی تاریخ میں اس خطے کا بھی حصہ ہے جسے اب پاکستان اور بنگلہ دیش کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں حکومت کی جانب سے مراعات کی فراہمی کی وجہ سے صحافت اپنی بلندیوں پر ہے۔ ہندوستان میں آزادی کے پہلے بھی اردو کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں اور آزادی کے بعد بھی ہوتی آئی ہیں۔ اس کے باوجود اردو صحافت نہ صرف زندہ ہے بلکہ ہزاروں افراد کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی بنی ہوئی ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ ایسے نامساعد، صبر آزما اور حوصلہ شکن ماحول میں بھی اردو صحافت باقی ہے، یہ بڑی بات ہے۔ اگر یہ بات تسلیم کر لی جائے کہ صحافت میں بہت خامیاں اور خرابیاں در آئی ہیں لہٰذا اس کا دو سو سالہ جشن منانے کا کوئی جواز نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم نے اپنی مادری زبان کے احسانات کو فراموش کر دیا ہے۔ مانا کہ اردو صحافت میں خامیاں درآئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں دو سو سالہ جشن دھوم دھام سے منانا چاہیے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ’’اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے‘‘۔ گویا وہ اپنی مادری زبان کو زندہ درگور کر دینا چاہتے ہیں۔

قارئین کو معلوم ہوگا کہ مختلف تنظیموں کی جانب سے صحافت کی دو صدی منائی جا رہی ہے۔ اگر ہم یہ کہیں کہ ’’بزم صدف انٹرنیشنل‘‘ نامی ایک بین الاقوامی تنظیم نے اس سلسلے میں بازی مار لی ہے تو بیجا نہ ہوگا۔ بزم صدف کا ہیڈ کوارٹر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہے۔ لیکن وہ چودہ ملکوں میں اپنا کام کر رہی ہے۔ ان ملکوں میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ یوں تو اس کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت ہے لیکن ا س نے صحافت کی دو سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں بھی انتہائی اہم اور قابل مبارکباد قدم اٹھایا ہے۔ اس کے چیئرمین شہاب الدین احمد کے ایما پر اس کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے گزشتہ سال نومبر ہی میں اردو صحافت کے دو سو سال کے حوالے سے پٹنہ میں دو روزہ صحافت کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ اس نے یہ سلسلہ وہیں ترک نہیں کیا بلکہ رواں سال کے پچیس، چھبیس اور ستائیس مارچ کو اس نے دو شہروں میں بین الاقوامی کانفرنس و سمینار کا انعقاد کیا۔ پچیس مارچ کو کلکتہ میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جہاں سے اردو کا پہلا اخبار ’’جام جہاں نما‘‘ جاری ہوا تھا۔ یہ اس شہر کا حق تھا کہ اسے اولیت دی جائے۔ اس کے بعد چھبیس اور ستائیس مارچ کو اردو کے پہلے گھر قلی قطب شاہ کے مرکز حیدرآباد میں دو روزہ عالمی سمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سمینار حیدرآباد کی تاریخی عثمانیہ یونیورسٹی کے ویمنس کالج میں ہوا۔ مذکورہ دونوں پروگراموں میں دہلی سمیت ہندوستان کے مختلف شہروں کے علاوہ قطر، کویت، برطانیہ اور بنگلہ دیش کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ ان کانفرنسوں میں بزم کے چیئرمین شہاب الدین احمد کے علاوہ بزم صدف دوحہ کے صدر ڈاکٹر ندیم جیلانی دانش نے بھی شرکت کی۔ وہ برطانیہ میں برسرکار ہیں، وہ وہیں سے تشریف لائے تھے۔ بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ بزم صدف کے تقریباً تمام عہدے دار ان پروگراموں میں موجود رہے۔ اس موقع پر ایک عالمی مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کویت سے منفرد لب و لہجے کے شاعر و ادیب مسعود حساس، قطر سے خوش گلو اور نوجوان شاعر راقم اعظمی، دہلی سے پروفیسر ابوبکر عباد، علیگڑھ سے پروفیسر غضنفر، بتیا بہار سے پروفیسر ظفر امام قادری، کلکتہ سے طیب نعمانی اور بنگلور سے بزرگ شاعر و ادیب راہی فدائی وغیرہ نے شرکت کی۔ ان میں سے متعدد نے مقالے بھی پیش کیے۔ جبکہ معروف ادیب و نقاد حقانی القاسمی، تیرہ شہروں سے شائع ہونے والے روزنامہ تاثیر کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد گوہر، راقم السطور اور عابد انور نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد کے متعدد ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بزم صدف نے متعدد ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں کو اعلیٰ ایوارڈز پیش کیے۔

حیدرآباد میں بزم صدف کے ایوارڈ فنکشن میں تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے شرکت کی۔ جبکہ تلنگانہ اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین محمد نعمان نے بطور خاص حصہ لیا۔ اس موقع پر بزم صدف کے چیئرمین شہاب الدین احمد نے اپنی افتتاحی تقریر میں جہاں بزم صدف کی کارکردگی اور اردو زبان و ادب و صحافت کے تعلق سے اس کی خدمات پر اختصار سے روشنی ڈالی وہیں انھوں نے تلنگانہ کے وزیر داخلہ کی موجودگی میں اس ریاست میں اردو زبان کے حوالے سے درپیش مسائل پر کھل کر گفتگو کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ ان مسائل کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ محمد محمود علی نے اپنی تقریر میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے اردو کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ دے دیا ہے اور تمام سرکاری محکموں کو یہ ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ اردو میں تحریر کردہ درخواستوں پر بھی اسی طرح کارروائی کریں جس طرح تیلگو اور انگریزی زبان میں آنے والی درخواستوں پر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں اردو زبان کی تدریس کے سلسلے میں حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ جبکہ بزم کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ پر بھرپور گفتگو کی۔ بڑے اور جید صحافیوں اور اخباروں کی خدمات کا جائزہ لیا اور اردو صحافت کا احتساب بھی کیا۔ انھو ںنے عہد حاضر کی اردو صحافت کے مسائل پر بھی گفتگو کی اور صحافیوں کی خدمات کا بھی احاطہ کیا۔ اس سمینار میں ڈھاکہ سے آئے پروفیسر محمود الاسلام نے بنگلہ دیش میں صحافت کی ابتدا، ارتقا اور موجودہ صورت حال پر قابل ذکر گفتگو کی۔ وہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں شعبۂ اردو کے سابق صدر ہیں۔ وہ ایک اچھے شاعر اور مقرر بھی ہیں۔ انھوں نے بنگلہ دیش میں اردو زبان کی ترویج کے لیے جو کام کیا ہے اور جو کر رہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ سمینار میں اس بات کو محسوس کیا گیا اور پروفیسر صفدر امام قادری اور دیگر مقررین نے اس کی نشاندہی بھی کی کہ بنگلہ دیش کا قیام مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ بنگلہ زبان اور بنگلہ ثقافت کی بنیاد پر ہوا تھا۔ یعنی اس معاملے میں اردو دشمنی یا اردو کی مخالفت کا بھی عنصر شامل رہا۔ اس کے باوجود انھوں نے اردو سیکھی، اس کی تعلیم حاصل کی اور اردو شعبے میں ملازمت اختیار کی اور بالآخر صدر شعبہ کے منصب پر فائز ہوئے۔ جبکہ ان کے تمام دوست اردو پڑھنے پر ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے۔ لیکن انھوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور اردو کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا۔ یہ اردو کے تئیں ان کی محبت کا زندہ ثبوت ہے۔

اس بین الاقوامی سمینار کے انعقاد میں رفعت جہاں صاحبہ اور ان کے اہل خانہ اور خواتین کے ان کے گروپ نے جو خدمات انجام دیں وہ قابل قدر و قابل ستائش ہیں۔ وہ بزم صدف کی بین الاقوامی امور کی انچارج ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے دوحہ میں مقیم ہیں۔ لیکن اردو کے تئیں ان کا جذبہ ان سے بہت سے کام کرا لیتا ہے۔ وہ بھی اس سمینار میں شرکت کرنے کے لیے دوحہ سے آئی تھیں اور انتظامات سے ان کا سلیقہ جھلک رہا تھا۔ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دونوں روز پورے وقت تک موجود رہ کر ادب و صحافت کے تئیں اپنی دلچسپی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہیں۔

اب چند باتیں مکتبہ صدف کی جانب سے شائع ہونے والی دو کتابوں کے سلسلے میں۔ دونوں صحافت سے متعلق ہیں۔ پہلی کا نام ہے ’’صحافت: دو صدی کا احتساب‘‘ اور دوسری کا نام ہے ’’صحافت (کتابیات)‘‘۔ اول الذکر کے مرتبین ہیں پروفیسر صفدر امام قادری، راج دیو کمار اور محمد مرشد۔ جبکہ ثانی الذکر کے مرتب ہیں ڈاکٹر محمد ذاکر حسین۔ اول الذکر کی ضخامت 753 اور ثانی الذکر کی ضخامت 624 صفحات ہے۔ پہلی کتاب میں 70 مضامین ہیں جن میں 1822 سے لے کر 2022 تک کی صحافت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری کتاب میں صحافت کے موضوع پر شائع ہونے والی اب تک کی تقریباً تمام کتابوں کی فہرست دے دی گئی ہے۔ ان کتابوں کو موضوعات کے اعتبار سے تقسیم کیا گیا ہے۔ کتاب کو متعدد ابواب میں سمیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتابوں کے علاوہ اخبارات و رسائل میں صحافت سے متعلق مضامین کی اشاعت کا بھی زمرہ بنایا گیا ہے۔ یہ دونوں کتابیں انتہائی اہم اور گراں قدر ہیں۔ اول الذکر میں جہاں صحافت کی پوری تاریخ موجود ہے وہیں ثانی الذکر میں بھی تاریخ ہے مگر بہ انداز دگر۔ یہ دونوں کتابیں صحافت کے موضوع پر تحقیق کرنے والے اسکالرس کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہیں۔ میں ایک صحافی اور صحافت پر کتابوں کے مصنف کی حیثیت سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ یہ دونوں کتابیں اپنے موضوع اور پیشکش کے اعتبار سے انوکھی اور منفرد ہیں۔ اس انداز میں ابھی تک کسی نے کام نہیں کیا تھا۔ ان دونوں ضخیم کتابوں کی اشاعت پر مکتبہ صدف کو بے اختیار داد دینے کی جی چاہتا ہے۔ (ان کتابوں کے مشمولات پر تفصیل سے پھر کبھی گفتگو ہوگی)۔

موبائل: 9818195929

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
آج کی خوا تین ہر موضوع پر بے باک قلم اٹھا رہی ہیں:ڈاکٹر ثروت خان
اگلی پوسٹ
طبیہ کالج قرولباغ میں حکیم اجمل خاں کے پر پوتے۔ مسرور احمد خاں کا یاد گار  خطبہ

یہ بھی پڑھیں

اردو رسائل و جرائد میں خطوط کی اہمیت...

اگست 1, 2024

اُردو رسائل و جرائد:اہمیت وروایت – وجیہ بتول

جولائی 28, 2024

1857کی جنگ آزادی اور دہلی اردو اخبار –...

جولائی 28, 2024

اردو صحافت کے پٹھان : احمد سعید ملیح...

جون 30, 2023

ظریفانہ صحافت اور پنچ اخبارات – ڈاکٹر محمد ذاکر...

فروری 23, 2023

ادبی صحافت کے دو سو سال – حقانی...

جنوری 7, 2023

ادب اور صحافت کا معاملہ (مولانا ابوالکلام آزاد...

اکتوبر 11, 2022

احمد سعید ملیح آبادی: اردو صحافت کا نیر...

اکتوبر 3, 2022

تحریک آزادی اور اردو صحافت – علیزے نجف

اگست 16, 2022

اخبار ’سحرسامری‘ لکھنؤ – ڈاکٹر مخمور صدری

جولائی 14, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (119)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں