یہ لال رنگ بھی نصیب ہے
یہ لال رنگ بھی عجیب ہے
جب رگوں میں دوڑے_ زندگی!
جب سڑکوں پہ بہے_ درندگی!
جب دریچے پہ کھلے_ تازگی!
جب قبروں پہ پڑے_ عاجزی!
جب بازاروں پہ بکے_ نمائشی!
جب محفلوں پہ سجے_ آرائشی!
جب زلفوں پہ ٹکے_ نازکی!
جب ہتھیلی پہ رچے_ آتشی!
جب عرس پہ چھائے_ رخشندگی!
جب کتابوں پہ مرجھائے_ تابندگی!
یہ لال رنگ بھی عجیب ہے
یہ لال رنگ بھی نصیب ہے
نصرت شکیل
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

