Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

اردو کی ابتداکے نظریات: تحقیقی کوتاہیاں – ڈاکٹر صفدر امام قادری

by adbimiras نومبر 5, 2022
by adbimiras نومبر 5, 2022 0 comment

اردو زبان و ادب اور لسانیات بالخصوص تاریخی لسانیات کے طالبِ علم کے پیشِ نظر یہ مسئلہ ہمیشہ مشکل راستوں کی طرف  لے جانے کے لیے مجبور کرتا ہے کہ آخر ہماری زبان کب پیدا ہوئی؟ اردو کہاں پیدا ہوئی؟ کن قومیتوں اور آبادیوں یا بولیوں کے حلقے میں اِس زبان کی اوّلین بنیادیں پڑیں؟ ــ’اردو کی ابتدا سے متعلق جن بڑے اور نہایت محترم ناموں کی ہم گردان کرتے رہتے ہیں، عجب اتّفاق ہے کہ اُن کی تحقیق، موادکی تلاش اور تحلیل و تجزیے کی حدود پر ہماری نگاہ کم کم پہنچتی ہے۔ علمی اور ادبی اعتبار سے یہ نام اِس قدر با اعتبار ہیں کہ اُن کے تحقیقی طریقۂ کار پر بہت کم سوالیہ نشان لگائے گئے۔ اکثر افراد نے صرف نتائج سے اتّفاق و اختلاف کو مرکزی موضوع بنایا اور اِسی دائرے میں رہتے ہوئے طول طویل تبصرے کیے یا کتابیں لکھ ڈالی گئیں۔ نتائج کو قبول کرنے یا فرمانِ منسوخی جاری کرنے کے مراحل بہ عجلت سامنے آتے رہے جسے مشکل سے کسی علمی اور پیچیدہ کام کو سلجھانے کی حکمتِ علمی قرار دیا جا سکتا ہے۔

اردو کی ابتدا کے نظریات وضع کرنے میں اکثر محققین کے لیے ہندستان میں مسلم بادشاہوں، تاجروں اور صوفیہ کی آمد، محمد غوری کی فتحِ دہلی اور امیر خسرو کا ہندوی کلام جیسے وقوعات مرکزی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ تاریخی لسانیات اور ہندستانی معاشرے میں سرمایۂ الفاظ کی سطح پر جو تبدیلیاں ہورہی تھیں، ان کے مطابق یہ ایک ایسا خطِ مستقیم ہے جس سے نتائج اخذ کرنے میں ہزار سہولتیں پیدا ہوئیں۔ گذشتہ دو سو برسوں میں اگرچہ اولاً انگریزی راج اور ثانیاً ہندو پاک کی آزاد مملکتوں کی سیاسی اور سماجی بصیرتوں نے ماہرینِ لسانیات کی تربیت کی تھی مگر نفسیاتی اعتبار سے تمام معاملات کے داخل میں اُتر کر دیکھیں تو یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ حقیقی طور پر ان میں سے اکثر محققین اگرچہ انگریزی سامراجیت کے َدور کے تعلیم یافتہ تھے مگر اس سے زیادہ عہدِ سلطنت اور مغل حکمرانوں کے ذریعہ ان کی جو شاہی فوق بشری ذہن سازی ہوئی تھی، اسی نے ہمارے علما کی فکر و نظر کو کچھ اس طرح صیقل کیا تھا جس نے نئی مملکت اور جمہوری ادارہ سازی کے دور میں بھی تحقیقِ زبان کے نئے راستوں کی طرف دیکھنے کے بجاے فارسی، عربی اور ترکی روایت اور کہیں کہیں حسبِ ضرورت ایک اور اشراف زبان سنسکرت سے خوشہ چینی کرلینے کو منتہا سمجھ لینے میں کاربند رہے۔

ساتویں صدی عیسوی سے بارھویں تیرھویں صدی عیسوی کے پانچ چھے سو برسوں کے ان معاملات سے صرفِ نظر کرنا اس وجہ سے بھی مشکل ہے کیوںکہ ہندستانی سماج سازی کا نیا دور اس بیچ شروع ہوا چاہتا ہے۔ شہرکاری ، تعلیم کی توسیع کی غرض سے محدود پیمانے پر ہی سہی مگر اس کے عام ہونے کے وسائل پیدا ہورہے تھے اور مختلف مذاہب کے افراد اور ان کے پیشوائوں کے درمیان رابطے کی ایک شاہ راہ نکلتی ہوئی نظر آتی ہے۔ برہمنی نظام کے زوال کے ساتھ بودھ اور جین مذاہب کے ابھرنے، غیر سنسکرت زبانوں کے پھیلنے اور رشدوہدایت کے کام میں آزمانے کے امکانات اس عہد کے سب سے بڑے اور نئے رجحانات ہیں۔ اہلِ اسلام نے مذاہب کو زبانوں کی گانٹھ میں باندھ دینے کے ماقبل مزاج کو رد کرتے ہوئے کثیر لسانی، کثیر تہذیبی اور روادارانہ ماحول پیدا کرنے کی اسی دوران ایک کوشش کی تھی۔ ذات برادری میں منقسم ہندو سماج کے سامنے بودھ مذہب نے ایک مساویانہ زندگی کا سبق ضرور پیش کیا تھا مگر اسلام کی آمد سے ایک اہم اضافہ یہ ہوا کہ ایک ہم مشربانہ سماجی اور مذہبی ماحول پیدا ہونے لگا جس کا نقطۂ عروج صوفیۂ کرام کی زندگی، تعلیمات اور معاشرہ سازی کے نئے اصول و ضوابط میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

ہندآریائی کے ارتقائی مراحل میں اردو کے تمام ماہرینِ لسانیات پراکرتوں کی اہمیت اور بودھوں کے سرمایۂ علمی سے فیض اٹھانے میں کتراتے رہے ۔اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہوجاتی ہے کہ جس علاقے میں پراکرتوں کا اور بالخصوص پالی زبان کا فروغ ہوااوراس خطے میں جس طرح نئی بولیوں اور زبانوں کے نمونے بکھرے پڑے تھے، ان کا کسی نے علمی اعتبار سے جائزہ ہی نہیں لیا تھا۔ مسلمانوں کی آمد، مسلمان حکمراں اور ہمارے محترم درباری شاعر امیر خسرو کے غیر مستند کلام کی گردان نے کبھی ہمیں بودھوں کے لسانی اجتہاد اور اس کے ہندستانی سماج پرگوناگوں اثرات کو سمجھنے کے لیے غالبا موقع ہی نہیں دیا جس کے نتیجے میں ہم ایک بنی بنائی لکیر جو کہیں نہ کہیں سلاطین پرستی کی روایت سے پیدا ہوئی تھی، اسی پر چل کر تاہنوز بڑھتے رہے ہیں جسے میر امن سے لے کر محمود شیرانی اور مسعود حسین خاں تک محققین نے اپنی توجیہات اور تجزیوں سے مستحکم کیا۔

اردو کے آغاز کی اوّلین کڑیوں کو جوڑنے کے لیے پراکرتوں، بودھ اور جین ادب کے ساتھ ساتھ بھکتی کال کے مصنّفین جو تمل ناڈو سے لے کر پنجاب، گجرات اور کشمیر تک پھیلے نظر آتے ہیں۔ صوفیا اور بھانت بھانت کے مذہبی پیش واؤں اور مصلحین کے سرمایۂ ادب پر ہمارے ماہرینِ لسانیات کی بہت کم نگاہ گئی۔ کسی کسی نے اُچٹتی ہوئی نظر سے اِن حقائق کو ضرور دیکھا مگر نفسیاتی اعتبار سے وہ اسلامی حکومت اور عربی وفارسی یا ترکی روایت کی اشرافیت کے دائرے میں پلے بڑھے لوگ تھے جس کے سبب اُنھیں دوسرے مذاہب، اسلام سے الگ اعتقادات کے افراد کے سرمایۂ علم سے استفادہ اور سب سے بڑھ کر سماجی اعتبار سے کمزور اور عرفِ عام میں اَن پڑھ اور گنوار طبقے کو زیرِ بحث لاناکبھی پسند نہیں آیا۔ اِس لیے اردو لسانیات کے مباحث کی کون کہے، اردو ادب کے جغادری مورخین بھی اتنی تیزی سے اِن ادوار کے صفحات پلٹتے جاتے ہیں کہ آپ کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ گفتگو کی روانی میں کبھی تین اور کبھی پانچ سو برس ہمارے جائزے سے الگ تھلگ رکھ دیے جاتے ہیں۔ اُن محققین کو یہ فائدہ ضرورحاصل ہوا کہ نتائج کی مقبول ڈگر پر وہ چلتے رہے اور اُن کے پڑھنے والوں کو بھی معمول کی یہ باتیں پسندیدہ معلوم ہوئیں۔

ہندستانی مورخین نے ہڑپا اور موہن جودڑو سے لے کر اشوک کے کتبوں تک معدوم حقائق کی تلاش میں کاغذی دستاویزات کے پہلے کے دور کی تاریخ مرتَب کرنے میں بڑی کامیابی پائی تھی۔ ہر مذہبی کتاب کو مورخین نے تاریخ نویسی کے مآخذ کے طور پر استعمال کرکے طرح طرح کے نتائج اخذ کیے اور علم کی نئی روشنی سے ہمیں مالا مال کیا۔ حکومتوں کے فرمان، کاشت کاری کے دستاویزات اور مذہبی پیشواؤں کی تحریروں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مورخین نے تاریخ کے کتنے اندھیرے گوشوں کو روشن کر دیا۔ عہدِ جدید میں سب الٹرن مورخین نے تو ذاتی خط و کتابت، فکشن اور شاعری ، لوک گیت اور باغیانہ نعروں کی بنیاد پر تاریخی منظر نامہ مرتَب کر دیا۔ پرانے اور نئے مورخین میں روایتی اور نئے ذرایع کے استعمال کے معاملے میں گھماسان مچا رہتا ہے مگر سب نئے نئے ذرایع تحقیق کے استعمال کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں اوراسی لیے تھوڑے تھوڑے وقفے سے بالکل نئے مآخذ کی بنیاد پر تاریخ کے کسی دور کی نئی صورت گری سامنے آ جاتی ہے۔

اردو کے لسانیاتی محققین کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں تو آزادی کے بعد ایک بڑی تعداد اُن لوگوں کی سامنے آئی جنھوں نے خاص طور پر انگریزی وسائل کا استعمال کرکے لسانیات کے حوالے سے زیادہ کام کیا۔ ان میں مٹھی بھر ایسے لوگ ہیں جنھیں سنسکرت کی شد بد ہو اور اِسی کے ساتھ پالی اور پراکرتوں کے بارے میں بھی واضح اکتساب کی تیّاری نظر آئے۔ اِس کے علاوہ ہندستان کے مختلف علاقوں کی بولیوں سے براہِ راست واقفیت نہیں ہونے کی صورت میں بھی بہت سارے قدیم متون سے پورے طور پر استفادہ کرنے کی گنجائش نہیں رہتی۔ بولیوں کی اتنی بڑی دنیاہے کہ کوئی بھی اِس میں کھو جائے گا۔ سنسکرت اشرافیت کے زیرِ اثر مدھیہ دیش کی بولیوں تک اردو کے علما نے خوب خوب دادِ تحقیق دی مگر وہ الٰہ آباد سے پورب کی طرف دستیاب متون کی چھان بین کرنے میں اکثر ناکام رہے۔ کبیر داس کو کھڑی بولی، بَرج اور اودھی کے  بھنور میں الجھانے کی کوشش ہوئی جب کہ سب کو معلوم تھا کہ وہ بنارس کے علاقے میں آباد تھے اور اُس خطّے کا کم از کم کھڑی اور بَرج سے کوئی تعلق تو تھا ہی نہیں۔ مگر عجلت میں کبیرکے متن کو اُس کی اصل پوربی زبان سے علاحدہ کرنے کی ایک غیر علمی کوشش ہوئی۔ کبیر سے بھی پہلے اور امیر خسرو کے بعد کی ایک کڑی کے طور پر پورب میں ودّیاپتی جیسا کثیر التصانیف ادیب و شاعر ملتا ہے جس کے یہاں عربی فارسی کے الفاظ اُسی طرح سے موجود ہیں جس طرح کسی دوسرے متن پر اردو کی پہچان کے لیے ہمارے محققین نے منطبق کیا۔ ایک سے ایک لایعنی متن اور غیر مستند صحائف کے لسانی تجزیے کے بعد اُس پر اردو کے اثرات یا رشتے کو ثابت کرنے میں محققین کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی مگر ودّیاپتی کی تمام تصنیفات اور بالخصوص ’کیرتی لتا‘ اور ’کیرتی پتاکا‘ کے لسانیاتی تجزیے کے بعدقدیم اردو سے اُس کی قربت کی جانچ پڑتال کی جا سکتی تھی۔ ہندی ادب کی تاریخ میں اُس عہد کے ادب کو’ اوہٹ‘ کے نام سے پہچاننے کی کوشش ہوئی مگر اِس سرمایۂ علم کا اردو کے آغاز کے حوالے سے کوئی مصرف اِس لیے نہیں لیا جاسکا کہ لسانیاتی محققین کو الٰہ آباد سے پورب کی زبانوں اور بولیوں کی اردو کے حوالے سے تحقیق کی کبھی ضروت ہی نہ پڑی۔ یہ اردو کی لسانیاتی تحقیق میں جمود کی ایک واضح مثال ہے کیوں کہ ستّر پچھتّر برس میں کسی محقق نے پورب کی زبانوں اور وہاں کے مستند علمی نمونوں کا ایک ذرا جائزہ لینے کی کوشش ہی نہیں کی۔

[مضمون نگار کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس، پٹنہ میں اردو کے استاد ہیں۔]

 

Safdar Imam Quadri

Department of Urdu, College of Commerce, Arts & Science, Patna

Patliputra University, Patna

Email: safdarimamquadri@gmail.com

Mob: 09430466321, 7903688448

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
تعلیم ہی ہماری اصل پہچان ہے ۔ڈاکٹر ہما یعقوب
اگلی پوسٹ
مینیجر پانڈے : ایک شعلے کاخاموش ہوجانا – پروفیسر سرور الہدی

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں