Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خصوصی مضامین

مینیجر پانڈے : ایک شعلے کاخاموش ہوجانا – پروفیسر سرور الہدی

by adbimiras نومبر 6, 2022
by adbimiras نومبر 6, 2022 0 comment

آج صبح دس بج کر دس منٹ پرمیرے دوست ڈاکٹر احتشام احمد خاں کالکھنؤ سے فون آیا کہ سرورکچھ معلوم ہوا؟۔میں اس کی کال سے ہی سمجھ گیاتھاکہ ہو نہ ہوپانڈے جی کے انتقال کی خبر ہو۔ایک کھٹکاساکئی دنوں سے لگاہواتھا۔میں فوراًپانڈے جی کے گھر کے لیے روانہ ہوگیا۔پچھلی دوملاقاتوں کے بارے میں،میں پہلے ہی لکھ چکاہوں۔آج انہیں بالکل ساکت دیکھنامیرے لیے بہت مشکل تھا۔لیکن مجھے ان کی ایک بات یادآنے لگی کہ جیون میں یہ سمیے آہی جاتاہے۔بس یہ کہ آدمی زندگی پر شرمندہ نہ ہو۔اس کے باوجود پانڈے جی کارخصت ہوجاناایک بڑانقصان ہے۔انہوں نے فکری اور ذہنی سطح پر جیسی ثروت مند زندگی گزاری،وہ ہرشخص کو کہاں نصیب ہوتی ہے۔میں آج اسی دروازے پرہوں جس دروازے سے پچھلی ملاقات میں ان سے مل کر باہرآیاتھااور نکلتے ہوئے میرے پاؤں کئی بار دروازے پر رک گئے تھے۔شایدوقت بھی رک گیاتھااورکوئی شئے تھی جو تیز تیز آگے کی طرف نکلتی جاتی تھی۔ڈاکٹر نیل کنٹھ نے کہاکہ میں گھر کے باہر کھڑاہوں آجاؤ۔کئی لوگ پانڈرے جی کے گھر کے باہر کھڑے تھے اور یہ سب ان کے وہ شاگردتھے جو دہلی کی یونیورسیٹی اور کالج میں پڑھاتے ہیں۔وہی دروازہ نظر کے سامنے تھاجس میں جسد خاکی رکھاہواتھا۔آج کوئی شور نہیں تھا،کوئی آواز نہیں تھی۔بس رونے کی آوازاندر کی جانب سے آرہی تھی۔رونے کی آواز دنیاکی تمام آوازوں سے مختلف ہے۔وہ بھی اس بیٹی کے رونے کی آواز جس کانام ریکھاہے۔وہ جب ریکھاکہہ کر بیٹی کو بلاتے تو محسوس ہوتاتھاکہ جیسے کوئی ریکھاسی کھچ گئی ہو۔خود پانڈے جی کی پیشانی پر فکر کی جوریکھا رہاکرتی تھی وہ میں نے بہت کم شخصیات کی پیشانی پر دیکھی ہے۔یہ ریکھااس فکر کی تھی جو مطالعہ سے آئی اور جس کاایک اپناانداز اسلوب تھا۔اس میں کوئی چالاکی نہیں تھی اور نہ ہی وقت کوخوش کرنے کاکوئی عمل تھا۔پانڈے جی کو دیکھ کر محسوس کیاجاسکتاتھاکہ زندگی میں ایک ادبی شخصیت کتناسوچ سکتی ہے۔میں نے جب انہیں پہلی باردیکھاتھاتوان کی پیشانی پر نگاہ ٹھہر سی گئی تھی۔میں اس وقت فکر کی ریکھاکوایک حد تک ہی دیکھ سکتاتھااور سمجھ سکتاتھا۔دھیرے دھیرے انہیں سنتے پڑھتے اور دیکھتے ہوئے اس فکر کی لکیراور ریکھاسے شناسائی بڑھنے لگی۔وہ بیک وقت مختلف سمتوں میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے تھے مگرمرکزی خیال انہیں مرکز سے دور نہیں ہونے دیتاتھا۔فکرکی جس لکیراور ریکھا کی بات میں نے کی ہے وہ ایک عمر کی ریاضت کانتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالعے کی رفتار کو وقت کے ساتھ جتنابڑھایاوہ ایک واقعہ ہے۔مطالعہ نے ان کی شخصیت میں اس غصے کوبھی راہ دی ہے،جو کسی بھی زمانے کے صاحب فکر اور ایماندارادیب کامقدر ہواکرتاہے۔یہ غصہ بھی غصہ کہاں تھا،ایک طرح کی عنایت تھی کہ جناب پڑھ لیجیے،پڑھ کر دیکھیے۔آج وہ شعلہ خاموش ہوگیا۔ان کارخصت ہو جاناہندی آلوچنااور ہندی ساہتیہ کے لیے ایک دور کاخاتمہ ہے۔پانڈے جی کو اس دیش کے ایک وچارک کے روپ میں دیکھاجاتاتھا۔انہیں سننے کے لیے جتنی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوجاتے تھے وہ بھی ایک واقعہ ہے۔میں یہ کہہ سکتاہوں کہ انہوں نے خود کو نمایاں کرنے کے لیے کسی طرح کی کوئی کوشش نہیں کی۔انہیں لکھتے پڑھتے ہوئے جیسا میں نے دیکھاوہ میرے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔مجھے ان سے اتنی خاموش تعلیم ملی ہے کہ پھر کسی اخلاقی تقریر کو سننے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔کلاس روم کی اور تحقیق کی اخلاقیات کو سنتے ہوئے کتنے برس ہوگئے اوراخلاقیات مائک کی آواز سے نکل کر بہت کم تدریس اور تحقیق کی دنیامیں عملی طورپر آسکی۔ایک طرف پانڈے جی ادب کے موضوع پر گھنٹوں بول سکتے تھے اور یہ بولنابھی نظریاتی تھا۔اسی کے ساتھ وہ کلاس روم میں نوٹس بناکرطالب علموں کو پڑھاتے تھے۔جب میں سیمینار میں ان کی تقریر کو سنتاتھاتوپھر ان کی کلاس یاد آتی تھی اور دونوں میں ایک رشتہ سابننے لگتاتھا۔اور یہ رشتہ اس بات کاتھاکہ مطالعے کے بغیرنہ تو سیمینار میں جاناہے اور نہ ہی کلاس روم میں۔آج انہیں دیکھ کر نہ جانے کتنے خیالات نے مجھے آگھیراہے اور ان کے درمیان کوئی ربط بھی ہے یانہیں میں نہیں کہہ سکتا۔بڑی مشکلوں سے میں اس کمرے تک پہنچاتھاجہاں ان کاوجود مکمل طور پر ساکت اور خاموش تھا۔اسی کمرے میں وہ مطالعہ کرتے اور ملاقات بھی۔اس کمرے کے پنکھے کی رفتار کبھی تیز نہیں ہوئی۔میراخیال ہے کہ پنکھے کی تیز رفتاری انہیں ٹھیک نہیں لگتی تھی اور۔آج اس کمرے کے پنکھے کی رفتار تیز تھی۔شمیم حنفی صاحب کو بھی پنکھے کی تیز رفتاری خوش نہیں آتی تھی اور وہ اکثر اشارہ کرتے کہ پنکھے کوکم کردو۔

پانڈے جی نے تمام عمر باہر کی جن ہواؤں کاسامناکیا،اس کااظہار ان کی تحریروں میں ہواہے۔یہ ہوائیں کب کدھر سے آئیں اس بارے میں کیاکہاجائے۔بس یہ کہاجاسکتاہے کہ پانڈے جی نے کبھی زمانے کے ساتھ مفاہمت کی کوشش نہیں کی۔ مفاہمت نہ کرنادنیاکے لیے پریشانی کاسبب بن جاتاہے۔کمال یہ ہے کہ جس نے مفاہمت نہیں کی اس کی تحسین کے بجائے شکوہ کیاجاتاہے کہ انہوں نے ہمارے مطابق نہ تو مضمون لکھااور نہ ہی اپنے خیال کااظہار کیا۔عصر حاضر میں شاید ہی کوئی ایساادیب ہو جس نے سرکار اور دربار سے اتنافاصلہ قائم کیاہو۔اینٹی اسٹیبلشمنٹ کادعوی تو سبھی کرتے ہیں مگر وقت کچھ او رثابت کردیتاہے۔پانڈے جی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کبھی نہیں رہے۔لوگ انہیں بلاتے تھے اور اس خوف کے ساتھ کہ پتہ نہیں کیارخ اختیار کریں گے۔پتہ بھی ہوتاتھا مگر کچھ لوگ ہمیشہ ایسے رہے ہیں جو پانڈے جی جیسی شخصیت کو پسند کرتے ہیں۔انہیں اپنی شرطوں کے ساتھ سوچنے اور جینے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔پانڈے جی کی ایک کتاب ’سنکٹ کے باوجود‘ہے۔اس میں پانڈے جی نے اپنے زمانے کے حالات کاذکر کرتے ہوئے ادب کی دنیاکا جائزہ لیاہے۔جو دنیاوقت کے ساتھ بہت بے رتبہ ہوتی جارہی تھی۔ ادیب کے لیے ادیب بن کر اپنی شرطوں کے ساتھ لکھنااور پڑھناپہلے بھی آسان نہیں تھا۔پانڈے جی نے ’سنکٹ کے باوجود‘ لکھ کر اپنے زمانے کو اپنی نظرسے ایک حوصلہ بھی دیاہے۔ان کاایک مختصر سامضمون ’اس اکال بیلامیں‘ ہے۔اس میں بھی وہ اپنے زمانے کی ادبی اورتنقیدی صورت حال کادکھ کے ساتھ اظہار کرتے ہیں لیکن امید کادامن ہاتھ سے نہیں چھوٹتا۔نامور سنگھ اور کیدار ناتھ سنگھ کے رخصت ہوجانے کے بعد پانڈے جی کے یہاں میں نے ایک ایسا دکھ دیکھا جو عموماًہوتانہیں ہے۔ادیب عام طور پر ایک دوسرے کے رخصت ہونے کے بعد ان کے عزیزوں سے تعزیت کرلیتے ہیں اور پھر اپنی ادبی سرگرمیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں۔شاید ہی کوئی ایسی ملاقات ہو جس میں انہوں نے اپنے دو رفیقوں نامور سنگھ اور کیدارناتھ سنگھ کو نہ یاد کیاہو۔ایک مرتبہ کہنے لگے کہ اب یہ دونوں چلے گئے۔اب کیاکرناہے اور کیارکھاہے۔وہ کبھی جذباتی نہیں ہوتے تھے اور ان کی آوا ز میں رقت نہیں آتی تھی۔یہ سب کچھ ظاہر نہیں ہوتاتھامگر ان کے وجود میں سمندر کاساابال تھا اور خاموشی بھی۔جوان بیٹے آنندکے مرنے پر انہیں میں نے گلوگیر دیکھااور یہ موقع تھاجب جے این یو کے سینٹر آف انڈین لینگویجز میں شوک سبھاہورہی تھی۔میں اس وقت ایم اے میں تھا۔جوان بیٹے کارخصت ہوجاناپانڈے جی کی ذاتی زندگی میں یہ ایک بڑادکھ تھا۔اس کے بعد ان کی ایک کتاب ’ان بھیے سانچا‘آئی جس کے پیش لفظ میں پانڈے جی نے کیدار ناتھ سنگھ کاذکر کیاہے کہ وہ میرے گھر آئے اور کہاکہ پانڈے جی اس دکھ سے آپ زندگی بھر نکل نہیں پائیں گے مگر پھر بھی ایک کتاب لکھیے جو آنند کوسمرپت ہو۔

انگریزی کے پروفیسر ہریش تریویدی کومیں نے جب پانڈے جی کے انتقال کی اطلاع دی تو انہوں نے دکھ کااظہار کیاکہ ایک بڑے آدمی چلے گئے۔مگران کی کتابیں موجود ہیں جو دنیاکے لیے سرمایہ ہیں۔اور انہوں نے ادب میں بہت اچھاوقت گزارا۔ان کایہ بھی خیال تھاکہ نامور سنگھ کی تنقید ہندی جگت میں حاوی رہی مگر پانڈے جی کی تنقید نے دھیرے دھیرے اپنے لیے جگہ بنالی۔اور اب یہ دونوں تنقید اپنے اپنے استھان پر اہمیت رکھتی ہے۔پروفیسر ہریش تریویدی نے یہ بھی کہاکہ ادب اور تاریخ کے رشتے پر انہوں نے بہت سوچا اور لکھاہے۔

پانڈے جی کی پیشانی پر فکر کی وہ لکیرجوزندگی اور ادب کے رشتوں کے گہرے مطالعے سے بنی اور قائم ہوئی تھی اسے بھی آج چین سے سونے کاموقع مل گیاتھا۔لیکن وجود کے ساتھ فکر کی شعائیں اور فکر کی ریکھائیں رخصت تو نہیں ہوجاتیں۔آج رمز عظیم آبادی کاشعر یاد آگیا۔

مدت سے رمز آنکھ بھی جھپکی نہیں ذرا

اب تھک گئے ہیں چین سے سونے کاوقت ہے

پانڈے جی کی گفتگو سے کبھی یہ محسوس نہیں ہواکہ وہ تھک گئے ہیں۔فکری اور نظریاتی طورپر وہ ہمیشہ تازہ دم رہے۔میں نے کبھی انہیں جھپکی لیتے ہوئے نہیں دیکھا۔محفلوں میں ہر طرح سے بیدار اور چوکنارہتے۔پیپر پڑھتے ہوئے صدارت کرتے ہوئے ان کے یہاں جس ذمہ داری کااحساس تھااس کو تو ہم سب نے قریب سے دیکھاہے۔جس معنی میں،میں نے پیشانی کی فکری لکیرکا تذکرہ کیا ہے وہ اتنی پر پیچ اور تہہ دار تھی کہ اس کے بارے میں ایک حدتک ہی کچھ کہاجاسکتاہے۔کون سی لکیرکب کس لکیر پر غالب آگئی۔ اس کااظہاران کی گفتگو سے ہوجاتاتھا۔مجموعی طور پر فکر کی ان ریکھاؤں نے ان کی شخصیت کونظریاتی اور اخلاقی طور پر پیچیدہ نہیں بنایا۔ان کی تنقید میں جو شفافیت ہے وہی ا ن کی شخصیت کابھی حصہ ہے۔وہ ہزاری پرساد دویدی اور نامور سنگھ کے بعد تیسرے ایسے نقاد ہیں جنہوں نے ہندی تنقید کو نظریاتی طورپر مستحکم کرنے میں اہم کردار اداکیا۔اور ہمیشہ تنقید کی بھاشا کاخیال رکھا۔

اب سورج غروب ہورہاہے،شام سر اوپر آگئی ہے،کل چاربجے پانڈے جی کی آخری رسومات اداکی جائیں گی۔کل کی صبح آج کی صبح سے مختلف ہوگی اور کل کی شام آج کی شام جیسی تو نہیں ہوگی۔ان صبحوں اور شاموں میں کوئی رشتہ توہوگاجووقت کبھی روشن کرے گا۔پانڈے جی کے گھر سے آج شام لوٹے ہوئے جتنے خیالات نے مجھے گھیرا،ان سب کاٹھیک ٹھیک اظہارمیرے لیے شاید کبھی ممکن نہ ہوسکے۔آتی ہوئی شام میرے لیے کم سے کم آج تو ہرگز روشن نہیں تھی۔گوکہ باہر ٹریفک کا شور بہت تھا۔اس شور میں جو خود کلامی میرے اندر جاری تھی اس کی خبر تو صرف مجھے تھی اورکچھ میری آنکھوں کو۔

 

نوٹ: یہ تحریر پروفیسر سرور الہدیٰ صاحب کے فیس بُک پیج سے لی گئی ہے۔ ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔

 

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اردو کی ابتداکے نظریات: تحقیقی کوتاہیاں – ڈاکٹر صفدر امام قادری
اگلی پوسٹ
غالب انعامات برائے سال2022 کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

جولائی 26, 2025

نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا...

فروری 1, 2025

لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست...

جنوری 21, 2025

بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –...

جنوری 21, 2025

اردو کی زبوں حالی – ماریہ غزال

جنوری 18, 2025

مظفر فہمی “پر ایک طائرانہ نظر- ڈاکٹر منصور...

جنوری 6, 2025

دار المصنفین – ڈاکٹر ظفرالاسلام خان

اکتوبر 8, 2024

دارالمصنفین کی مالیات کا مسئلہ : کیا کوئی...

اکتوبر 7, 2024

سچ، عدم تشدد اور مہاتما گاندھی – سید...

اکتوبر 3, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں