Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
اسلامیات

آداب معاشرت: اسلام کا ایک فراموش کردہ باب – حفظ الرحمن قاسمی

by adbimiras جنوری 11, 2021
by adbimiras جنوری 11, 2021 0 comment

اسلام کے پانچ شعبے ہیں: عقائد(Belief)، عبادات(Worship)، معاملات(Dealings)، اصلاح باطن(Spirituality or Inner Reformation) اور آداب معاشرت(Civic Sense)۔ اسلام کی تکمیل اور اس کے ایک مکمل ضابطہ حیات ہونے کا دعوی اسی وقت مسلم الثبوت ہو پائے گا جب کہ ان تمام شعبوں کوعین دین سمجھ کر انھیں عملی زندگی کا حصہ بنالیا جائے۔ لیکن افسوس کی با ت یہ ہے کہ مسلمانوں میں عوام الناس نے تو صرف عقائد و عبادات کے باب کو ہی مکمل دین سمجھا ، جب کہ علماء ظاہر نے اپنے خیال اور دائرہ عمل کو مزید وسعت دیتے ہوئے معاملات کے حصہ کو بھی د امن مذہب میں پناہ دی۔ اس کے بعد ایک طبقہ ہے اہل تصوف کا جنھوں نے مزید کرم فرمایا اور اصلاح باطن کو بھی دین کا حصہ خیال کیا۔ لیکن پانچواں حصہ آداب معاشرت وہ ہے جس کو نظریاتی (Theoretically)اعتبار سے گرچہ کچھ لوگ ضروری اور دین کا حصہ شمار کرتے ہوں؛ لیکن عملی طور پر (Practically) تقریبا تمام مسلمانوں نے اسے نظر انداز کر دیا ہے ، حالانکہ بعض اعتبار سے یہ عبادات سے بھی اہم ہو جاتا ہے۔

آداب معاشرت کا مطلب وہ رہنما اصول اور طریقہائے کارہیں جنھیں معاشرہ میں زندگی گذارتے وقت ہر فرد کو مد نظر رکھنا چاہیے تاکہ وہ معاشرہ صالح ،صحتمند اور خوشگوار ہو سکے۔  جب بھی کسی معاشرہ میں ان اصول کو نظر انداز کیا جاتا ہے وہاں بد عنوانی ، اضطراب، آپسی تنازع اور انفرادی اور اجتماعی کش مکش جیسے تباہ کن حالات جنم لیتے ہیں اور اس سماج میں جینے والے ہر فرد کو اپنے منفی اثرات کے حصار میں لیتے ہوئے زندگی کو موت سے زیادہ خطرناک بنا دیتے ہیں۔دوسری طرف اگر آداب معاشرت اور سماج کو خوشگوار بنانے والے ان سنہرے اصول کو مد نظر رکھ کر زندگی گذاری جائے تو اس سماج میں کسی کو کسی سے کوئی گلہ نہ ہوگا، چنانچہ وہاں آپسی تنازع اور جھگڑے لڑائی کے امکانات نہ کے برابر ہونگے۔وہاں محبت و الفت ہوگی،ہمدردی و غمخواری ہوگی، اخوت و برادرخوانگی ہوگی، مساوات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہوگی؛ خلاصہ کلام یہ کہ وہ سماج جنت نظیر ہو جائے گا۔ (یہ بھی پڑھیں تخلیق کائنات کی حقیقت سائنس اور مذہب کے تناظر میں – ڈاکٹر انیس الرحمن )

بہشت آں جا کہ آزارے نہ باشد

کسے را با کسے کارے نہ باشد

کسی بھی سماج کو خوشگوار بنانے کے لئے اس میں بسنے والے انسانوں کا آداب معاشرت کے تئیں بیدار ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی وجہ سے اسلام میں اس کو ایک مستقل شعبہ قرار دیاگیا اور اس کے ہرہر پہلو کو نہایت بسط و تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ۔ اصولی طور پر حدیث پاک میں ارشاد فرمایا گیا ’المسلم من سلم المسلمون من لسانہ و یدہ‘(سچا پکا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔) (صحیح بخاری حدیث نمبر6484 ) یہ حدیث اسلامی آداب معاشرت کی بنیاد ہے ۔ گو کہ اس میںکمال اسلام کی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ اس کے قولی اور فعلی شرور سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں، لیکن دیگر احادیث ایسی بھی ہیں جن میں مطلقا پڑوسیوں کی ایذا رسانی سے منع کیا گیا ہے۔ جیسے ایک مرتبہ آپ  ﷺ نے تین بار ارشاد فرمایا’ خدا کی قسم وہ مومن کامل نہیں ہو سکتا۔‘ تو صحابہ نے دریافت کیا ’کون مومن نہیں ہو سکتا،اے اللہ کے رسول؟‘ تو نبی کریم  ﷺ نے جواب دیا’ وہ شخص جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔‘(صحیح بخاری حدیث نمبر 6016)اس حدیث میں مطلقا پڑوسی کو محفوظ رہنے کی بات کی گئی ہے اس میں مسلم اور غیر مسلم کی شرط نہیں ۔ اسی بنا پر محدثین اول الذکر حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس میں مسلمون کا لفظ محض مسلمانوں کی اشرفیت کی بنا پر استعمال کیا گیا ہے ، ورنہ کسی غیر مسلم کو بھی بلا وجہ ایذا دینا شرعا جائز نہیں۔ چنانچہ ایمان اور اسلام کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ بندہ کے کسی بھی عمل سے اس کے کسی ساتھ کو کوئی تکلیف نہ پہونچے۔تو اسلامی آداب معاشرت کا بنیادی اصول یہ قرار پاتا ہے کہ انسان کو اپنی ذاتی زندگی میں بھی کوئی ایسا عمل انجام نہ دینا چاہیے جو دوسروں کے لئے کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا باعث بن جائے۔

آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کے پورے ذخیرہ میں آداب معاشرت کے تعلق سے جو بھی تعلیم دی گئی ہے وہ اسی اصول کی فرع اور اجمال کی تفصیل ہے۔ ذیل میں اس کی کچھ مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔

انسان فطری طور پر سماجی زندگی گذارنے کا خوگر ہے۔ سماج میں زندگی گذارتے وقت اسے ایک دوسرے سے مختلف قسم کی ضروریات پیش آتی ہے جن کی تکمیل لئے وہ دوسروں سے ملنے پر مجبور ہوتا ہے؛ لیکن کسی سے ملتے وقت بھی انسان کو اس کی راحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ کوئی ایسا طریقہ ہر گز اختیا نہ کیا جائے جس سے سامنے والے فرد کو ایذا پہونچے۔ اس لئے قرآن کریم نے اس کا طریقہ یہ بتا یا کہ اگر کسی کے یہاں جائو تو سیدھے اس کے گھر میں بے دھڑک داخل مت ہو جائو بلکہ باہر سے سلام کرو پھر داخلے کی اجازت طلب کرو۔ اگر اجازت مل جائے تو جائو ،ورنہ واپس لوٹ جائو۔(سورہ النور: 27-28 ) اگر اہل خانہ کسی وجہ سے اجازت نہ دیں تو اس سے بد دل نہ ہونا چایئے۔

ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ معاشرہ میں زندگی گذارتے وقت ایک انسان کو اپنے دوسرے ساتھیوں کی راحت کا کس قدر خیال رکھنا چاہیے۔ یہ تعلیم اس لئے دی گئی ہے کہ ہم بغیر اجازت کسی کے گھر میں داخل ہوجائیں اورمبادااس کی وجہ سے انھیں کوئی تکلیف لاحق ہوجائے، اس لئے کہ اس سے اس کی ذاتیات (Privacy ) میں وقوع خلل کا اندیشہ ہے۔ لیکن اس تعلیم کے بر خلاف ہمارا عمل یہ ہے کہ اولا تو ہمیں اجازت لینا گوارہ نہیں، اگر لے بھی لی توہم اہل خانہ کی طرف سے مثبت جواب کے اس قدر شدیدخواہاں ہوتے ہیں کہ اگر خدا نخواستہ انھوں نے نفی میں جواب دیا تو پھر ہم ان پر ہمیشہ کے لئے بد اخلاقی و ملعونیت کالیبل چسپاں کر دیتے ہیں۔

مذہب اسلام کی شان یہ ہے کہ اس میں چھوٹی چھوٹی باتوں کے تعلق سے بھی اطمینان بخش ہدایات ملتی ہیں۔چنانچہ ایک حدیث میں ملاقات کے تعلق سے ہمیں ایسی تعلیم ملت ہے جس کی نظیر دوسری جگہوں پر شاید مشکل سے مل سکتی ہے۔ ایک مرتبہ حضرت جابر ؓ نبی کریم  ﷺ کے در دولت پر حاضر ہوئے اور دستک دی۔ اندر آواز آئی’ کون؟‘ حضرت جابر نے جواب دیا’ میںہوں‘ آپ  ﷺ نے نا گواری کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ’میں ہوں! میںہوں!‘ (صحیح بخاری حدیث نمبر 6250 )مقصد یہ تھا کی انسان جب بھی کہیں جائے تو اپنا تعارف مہمل الفاظ میں نہ کرائے۔ اس سے اس کی شخصیت سامنے والے پر بالکل واضح نہیںہوپاتی اور اس کے نتیجہ میں سامنے والے کے ساتھ ساتھ خود اس شخص کو بھی پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کتنی چھوٹی چھوٹی باتوں میں اسلام نے اپنے ماننے والوں میں راہنمائی کی ہے۔

سماج میں زندگی گذارتے ہوئے انسان کو دوسروں کے لئے آسانی یا پریشانی پیدا کرنے کے سلسلے میں کس قدر محتاط رہنا چاہیے اس کا اندازہ اسلام کی اس تعلیم سے لگتا ہے کہ اللہ کے رسول  ﷺ نے صریح حدیث میں لوگوں کو خام پیاز اور لہسن کھاکر مسجد میں جانے سے منع فرمایا۔(صحیح مسلم حدیث نمبر564) اس کی وجہ یہی ہے کہ اس کی بدبو سے فرشتوں اور دوسرے انسانوں کو تکلیف پہونچتی ہے۔ اس حدیث کی رو سے یہ بھی معلوم ہوتا کہ انسان کو اپنی ذاتی زندگی میں بھی صفائی، پاکیزگی اور نفاست کا خیال رکھنا چاہیے۔ اسلام کی تعلیم ہے ’صفائی ایمان کا حصہ ہے۔‘ (صحیح مسلم حدیث نمبر 223 )لیکن خاص طور سے ہمارے مسلم سماج میں صفائی کا جو حال ہے وہ ہر شخص پر ظاہرو باہر ہے۔ ہم عام طور پر اس گندگی کے لئے حکام اور اعیان حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی نہ کسی حد تک اعیان حکومت مسلم مسائل سے چشم پوشی کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ صفائی بحال کرنے کے لئے ہماری جانب سے جس قدر کوشش ہونی چاہئے اتنی ہم کرتے نہیں۔ نتیجتا نہ صرف یہ کہ ہمارے سماج میں طرح طرح کے امراض پیدا ہوتے ہیں اور ہماری اور ہمارے بچوں کی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے، بلکہ جب ہمارے علاقہ میں کوئی غیر مسلم آتا ہے تو وہ صرف ہمارے تعلق سے ہی نہیں بلکہ اس پاک مذہب کے تعلق سے بھی غلط اثر لے کر جاتا ہے جس کی تعلیمات کا ایک ایک حصہ صفائی و پاکیزگی کا مظہر ہے۔

ایک دوسرا مقام جہاں ہم عام طور پر دوسروں کے لئے پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں یہ ہے کہ ہم اپنی محنت سے کمائی ہوئی دولت کے خرچ کرنے میں حد درجہ اسراف اور تبذیر (Extravagance)سے کام لیتے ہیں۔ ایسے موقع سے ہمارے ذہن میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہماری حلال کی کمائی ہوئی دولت کو ہم جائز مقامات پر خرچ کرتے ہیں تو اس سے بھلا کس کا کیا نقصان؟ لیکن غور کیا جائے تو معلوم ہوتا کہ اگر ہم بلاضرورت اپنی دولت کو بڑی گاڑیوں کے خریدنے پر خرچ کریں تو اس سے ٹریفک کا نظام معطل ہوتا ہے جو کہیں نہ کہیں ہمارے سماج میں زندگی گذارنے والے دوسرے افراد کے لئے پریشانیوں کا باعث ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ہمارے اسراف سے اگر ہماری معاشی صورتحال (Economic Condition)بگڑتی ہے تو اس کا اثر کسی نہ کسی حد تک پوری جماعت اور سوسائٹی کے معاشیات (Economy)پر پڑتا ہے، کیوں کہ ہم ایک ایسے سماج میں جیتے ہیں جس کے ہر فرد کا عمل پوری جماعت پر نتیجہ مرتب کرتا ہے۔ اور رہاسرمایہ (Capital ) اوروسائل (Resources ) کا سوال تو فطری قانون کے مطابق دنیا میں بسنے والے ہر انسان کا اس پر مساوی حق ہے۔ اگر کوئی انسان جائز طریقے سے ان چیزوں میں تصرف کا متولی ہو گیا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ان وسائل میں اسی طرح تصرف کرے جس سے دوسرے انسان کے لئے خسارہ کا امکان پیدا نہ ہو۔اسی لئے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا’کھائو پیو اور فضول خرچی مت کرو۔ اللہ فضول خرچی کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔ (سورہ اعراف: 31 ) دوسری جگہ ارشاد ہے۔ فضول خرچی کرنے والے لوگ شیطان کے بھائی ہیں۔ (سورہ اسراء: 62 (

خلاصہ کلام یہ کہ اسلام ایک مذہب ہی نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ہر فرد کے لئے چاہے وہ اسلام کا ماننے والا ہو یا نہ ہو خوشحالی، آرام، آسائش، راحت اور سکون کو یقینی بنایا گیا ہے اوراس کے لئے مستقل ایک شعبہ تشکیل دیا جس کو ہم آداب معاشرت کے نام سے جانتے ہیں۔ اس دین کی مکملیت اسی وقت دنیا کے سامنے آشکارا ہوگی جب اس کے تمام شعبوں کے ساتھ باب معاشرت کو بھی عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasآدادب زندگیادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
کچھ تخلیقی عمل کے بارے میں -محمد عامر سہیل 
اگلی پوسٹ
رسول اللہ ﷺ اپنے گھر میں – ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی

یہ بھی پڑھیں

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!...

اپریل 11, 2026

قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف...

جون 16, 2024

احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل...

اپریل 7, 2024

رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و...

مارچ 31, 2024

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد...

ستمبر 23, 2023

حجاب: ایک امر شرعی : فرحان بارہ بنکوی

جون 27, 2023

پیغام عید قرباں : عصر حاضر کے تناظر...

جون 27, 2023

روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد...

اپریل 15, 2023

تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

اپریل 11, 2023

زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

اپریل 11, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں