Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکشن کے رنگ

پریم چند اور منٹو- چند مماثلتیں -ایس معشوق احمد

by adbimiras مارچ 4, 2021
by adbimiras مارچ 4, 2021 0 comment

اردو ادب میں موازنے کی پختہ روایت رہی ہے۔میر انیس  کا دبیر سے موازنہ ہمارے سامنے کی مثال ہے۔ دو شاعروں کا ان کی شاعرانہ خصوصیات کی بنا پر موازنہ کرنا برا بھی نہیں اگر غیر جانب داری سے کام لیا جائے۔علامہ شبلی پر یہ الزام آیا کہ انہوں نے انیس کو دبیر پر فوقیت دی۔موازنہ کرنا  اور مماثلتیں ڈھونڈنا  بڑا ادق اور پچیدہ کام  ہے۔  ذرا  سا دھیان بھٹک جائے  تو ذہن  کسی اور وادی کی سیر کرنے کو نکل جاتا ہے۔ ہماری ادبی روایت میں  نہ صرف شاعروں کے درمیان موازنہ کیا گیا  بلکہ ناول نگاروں،افسانہ نگاروں ،  خاکہ نگاروں ،انشائیہ  نگاروں کا موازنہ بھی ان کی خاص تخلیقات  کی بنا پر  کیا گیا اور دو ادیبوں  کے درمیان جو بھی  مماثلتیں اب تک ملی  ہیں ان کو تحقیق و تدقیق کرنے  کے بعد بیان کیا  گیا۔ ضروری نہیں کہ معاصرین  ادیبوں کے درمیان  ہی مماثلتیں  دیکھنے کو ملیں، انیسوی صدی کے ادیب میں جو خصوصیات ملتی ہیں وہ بیسوی  صدی کے تخلیق کار  کی تخلیقات میں بھی  ہو سکتی ہیں۔پریم چند اور منٹو اردو افسانوی ادب  کے دو بڑے نام ہیں۔ دونوں نے اردو افسانے میں اپنے اسلوب ،فن  اور ہنر کے جلوے دکھائے۔دونوں کا اسلوب ، رنگ اور کہانی  بیان کرنے کا انداز مختلف ہے۔اس میں شبہ نہیں کہ دونوں کا قد بحیثبت افسانہ نگار بہت بلند ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جا سکتی حالانکہ پریم چند کو اولیت ضرور حاصل ہے۔دونوں میں تفاوت ہونے کے باوجود چند مماثلتیں ہیں۔

پریم چند نے اردو افسانے کو جو بلندی اور مقام عطا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔اردو ادب کا ادنیٰ سا طالب علم بھی   پریم چند کے  نمک کا داروغہ ، بڑے گھر کی بیٹی ،دو بیل ، سواسیر گہیوں اور  کفن سے واقف ہوگا۔انہوں نے  اردو افسانے میں  اپنے معاشرے کی کامل عکاسی کی ہے۔ گاؤں اور کسانوں کی حالت ، زمیندار کا سلوک ، چھوت چھات ، ذات پات وغیرہ کو فنکاری اور مہارت سے اپنی کہانیوں میں بیان کیا ہے۔وقار عظیم کے خیال میں :-
"پریم چند کا افسانہ ،افسانہ نگاری کی مکمل تاریخ ہے۔اس حد تک مکمل کہ افسانہ جہاں سے شروع ہوا اور فن کے مختلف مدارج اور مرحلے طے کرکے جہاں تک پہونچا اس کی ساری کڑیاں ہمیں پریم چند کے افسانوں میں مل جاتی ہے۔یہاں کہانی اپنی سیدھی سادی ،بے تکلف صورت میں بھی موجود ہے جیسے گاؤں کے چوپال کی بے لوث فضا میں الاؤ کی دل کی گرما دینے والی آگ کے چاروں طرف بیٹھ کر کہی اور سنی جاتی ہے۔”
(داستان سے افسانے تک از وقارعظیم )

دوسری طرف اردو افسانہ کا بڑا نام سعادت حسن منٹو ہے جہنوں نے مختلف موضوعات کو اپنے افسانے میں پیش کیا۔ منٹو نے مزدور ، طوائف ، بادہ کش ، شریف اور رذیل انسان، جوان ، مرد ، عورت  سب کی ذہینی الجھنوں اور جنس کے گوناگوں مظاہر کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے۔منٹو ایک بادہ خوار اور ملا کے دلوں کے سارے بھید جانتا ہے اور بے باکانہ انداز سے وہ راز ہمیں بتاتا ہے۔   ان کا محبوب موضوع تو طوائف کے ارد گرد کا ماحول اور معاشرہ  رہا لیکن دیگر موضوعات  میں انگریزی اقتدار  سے نفرت ،  فسادات کا دکھ  اور بٹوارے کے دوران ہونے والی خون ریزی کو بھی چابکدستی  سے اپنے افسانوں کا موضوع بنایا۔ ان کے  کھول دو ،  نیا قانون ، ٹوبہ ٹیک سنگھ  جیسے شاہکار افسانے اردو  افسانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔   منٹو کے متعلق وقار عظیم لکھتے ہیں:-
منٹو کو اس کی حقیقت نگاری ، اس کی نفسیاتی موشگافی،اس کی دوربین و دوررس نگاہ ، اس کی جرات آمیز اور بے باکانہ حق گوئی ، سیاست ،معاشرت اور مذہب کے اجارہ داری ہر اس تلخ لیکن مصلحانہ طنز اور اس کی مزے دار فقرہ بازیوں کی وجہ سے سراہا گیا۔”
( داستان سے افسانے تک از وقار وعظیم۔)

جیسا کہ میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ دونوں افسانہ نگاروں میں چند مماثلتیں ہیں۔دونوں  اپنے وطن کو عزیز رکھتے تھے اور انگریزوں اور انگریزی اقتدار   کے خلاف ان کے دلوں میں نفرت تھی۔ پریم چند نے وطن کی محبت کے گن دنیا کا سب سے انمول رتن اور عشق دنیا اور حب وطن میں گائے وہیں منٹو نے انگریزوں سے نفرت کا اظہار اپنے شاہکار افسانے ” نیا قانون” میں کیا۔پریم چند کا نقطہ نظر یہ تھا کہ ” وہ آخری قطرہ خون جو وطن کی حفاظت میں گرے ،دنیا کی سب سے بیش قیمتی شئے ہے” وہی منٹو انگریزوں سے  نفرت کا اظہار ان الفاظ میں کرتے ہیں:-

"استاد منگو کو انگریزوں سے بڑی نفرت تھی اور اس نفرت کا سبب وہ یہ بتلایا کرتا تھا کہ وہ اس کے ہندوستان پر اپنا سکہ چلاتے ہیں”
( افسانہ ، نیاقانون از سعادت حسن منٹو)

جہاں پریم چند کے مجموعہ کو ضبط کرکے نذر آتش کیا گیا وہیں منٹو کے خلاف بھی فحاشی پھیلانے کے مقدمات چلے۔  پریم چند کے زمانے میں عوام  بیدار ہو چکی تھی۔ لوگ غلامی کے طوق سے  آزاد ہونا چاہتے تھے جس کے لیے وہ ہر قیمت چکانے کے لیے تیار تھے۔ایک فنکار چونکہ حساس ہوتا ہے اور اپنے آس پاس کا ادراک رکھتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے وطن سے محبت رکھتا ہے بلکہ اس جذبے کو دوسروں میں بیدار کرنے کی سعی کرتا ہے۔ پریم چند نے اپنے اولین کہانیوں میں یہی  کیا۔ زمانہ پریس نے پریم چند کی  پانچ کہانیوں کا مجموعہ   سوز وطن کے نام سے 1909 ء میں چھاپا۔اس زمانے میں وہ کہانیاں اور مضامین” نواب رائے "کے نام سے لکھا کرتے تھے۔یہ مجموعہ بھی نواب رائے کے نام سے چھپا تھا۔جب یہ مجموعہ شائع ہوا تو پریم چند کو انگریز کلکٹر  نے کہا تھا کہ ” تمہاری کہانیوں میں سیڈیشن بھرا ہوا ہے۔اپنی تقدیر پر خوش ہوجاؤ کہ انگریز عملداری ہے مغلوں کا راج ہوتا تو تمہارے ہاتھ کاٹ ڈالے جاتے۔” سوز وطن کی ہزار کاپیوں میں سے تین سو کاپیاں بک گئی تھیں۔  باقی سات سو کاپیاں  پریم چند کو انگریز سرکار کے حوالے کرنی پڑی جو نذر آتش کر دی گئیں۔ منٹو کی  جن  کہانیوں پر فحاشی کے مقدمات چلائے گئے ان میں دھواں، کالی شلوار، بو ، ٹھنڈا گوشت  اور اوپر نیچے اور درمیان شامل ہیں۔ منٹو پر یہ بھی  الزام آیا کہ وہ وحشیا ، طوائف اور کوٹھے  کا ذکر بار بار کرتا ہے جس کے بارے میں منٹو نے اپنی صفائی میں ایک  مضمون میں  لکھا:-

” ہم مندروں ،مسجدوں کا ذکر کر سکتے ہیں تو قحبہ خانوں کا ذکر کیوں نہیں کر سکتے جہاں سے لوٹ کر کئی انسان مندروں اور مسجدوں کا رخ کرتے ہیں۔”

( مجھے بھی کچھ کہنا ہے از منٹو)

دونوں نے اپنے معاشرے ، ماحول اور اردگرد کو بڑی چابکدستی اور فن کاری سے اپنے افسانوں میں پیش کیا۔دونوں کا مشاہدہ  گہرا تھا اور دونوں  اپنے معاشرے اور سماج کو پڑھنے کا شعور رکھتے  تھے۔دونوں فلمی دنیا سے وابستہ ہوئے۔ پریم چند جلد ہی کنارہ کش ہوئے لیکن منٹو نے اچھا خاصا وقت فلمی دنیا کو دیا اور کسان کنیا، چل رے نوجوان ، شکاری ، مزرا غالب جیسی فلمی کہانیاں یاد گار چھوڑی۔دونوں ناول نگار تھے ۔ناول نگاری میں  پریم چند نے جہاں اچھا خاصا  نام کمایا اور اردو  ادب کو گئودان جیسا شاہکار ناول دیا وہیں منٹو نے صرف ایک ناول” بلا عنوان” لکھا اور اس میدان میں گم نام ہی رہے۔دونوں افسانہ نگاروں نے جنس اور طوائف کی زندگی  کو موضوع بنایا۔پریم چند نے ناولوں اور کہیں کہیں افسانوں میں بھی اس موضوع پر لکھا لیکن منٹو نے بے باکانہ انداز سے اپنے افسانوں میں اس کی  عمدہ تصویر کشی کی۔حالانکہ ان کے افسانوں پر مقدمے بھی  چلائے گئے اور ان کے افسانوں کو کراہت سے بھی دیکھا گیا اور برا سمجھا گیا ۔منٹو برا نہ تھا۔ وہ اپنے معاشرے کی وہ آنکھ تھا جو بند کمروں کے پار دیکھ لیتی تھی اور ہمیں وہ آنکھوں دیکھا  حال سناتی تھی۔وقار عظیم لکھتے ہیں کہ:-

” دنیا کی ہر دوسری چیز کی طرح منٹو نہ ” محض ” اچھا ہے اور نہ ” محض ” برا۔اس کے افسانے خالصتاً حسن و جمال کے مظاہر ہیں اور نہ محض برائیوں کے حامل”
( داستان سے افسانے تک – وقار عظیم )

دونوں افسانہ نگار ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔پریم چند نے تو پہلی کل ہند کانفرنس کی صدارت بھی کی اور وہاں اپنا خطبہ بھی پڑھا۔ خلیل الرحمن اعظمی کے خیال میں:-

” ترقی پسند تحریک کو سب سے زیادہ تقویت اس خطبے سے ملی جو اس کانفرنس میں پریم چند نے صدارت کرتے ہوئے پڑھا”
( اردو میں ترقی پسند ادبی تریک از خلیل الرحمن اعظمی)

منٹو بھی ترقی پسند تحریک کے ستونوں میں سے ایک اہم ستون تھے۔انہوں نے نہ صرف "کسان ،مزدور، سرمایہ زمیندار” جیسے  مضامین لکھے بلکہ اپنے افسانوں میں بھی ترقی پسند  نظریات  کو برتا۔خلیل الرحمن اعظمی کے بقول:-
” ابتدائی افسانوں میں ” نیا قانون ” ایک انقلابی افسانہ ہے اور اس دور کے  تمام ترقی پسند انتخابات میں اسے جگہ دی جاتی تھی”
(اردو میں ترقی پسند ادبی تحریک از خلیل الرحمن اعظمی)

دونوں نے  ڈراما نگاری میں بھی اپنے فن کے جلوئے دکھائے۔جہاں پریم چند نے سنگرام، کربلا ، پریم کی دیوی جیسے ڈرامے لکھے وہی منٹو نے آو ، جنازے ، تین عورتیں اور منٹو کے ڈرامے جیسے  یاد گار مجموعات  چھوڑے ہیں۔
مختصر یہ کہ دونوں افسانہ نگاروں کا نقط نگاہ ، سوچ ، فکر ،اسلوب،فن کو برتنے کا طریقہ اور سلیقہ  اگرچہ مختلف تھا اس کے  باوجود دونوں میں مماثلتیں  بھی نظر آتی ہیں۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

پریم چندمنٹو
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
رشید امجد – ڈاکٹر ناصر عباس نیّر
اگلی پوسٹ
حضرت فاطمہؓ کے جہیز کی حقیقت – مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی

یہ بھی پڑھیں

پریم چند کی فکری اور تخلیقی روایت –...

اپریل 12, 2025

داستان کی روایت : ایک مجمل جائزہ –...

اکتوبر 15, 2022

داستان کی اسطوری فضا اورتخلیقی عمل – ڈاکٹر...

اکتوبر 11, 2022

اردو داستانوں کی عصری معنویت – پروفیسر عبدُ...

جون 7, 2022

اردو میں افسانچہ نگاری کا تحقیقی و تنقیدی...

مارچ 25, 2022

قرۃ العین حیدر اور عبد اللہ حسین: ایک...

فروری 16, 2022

1960کے بعد مغربی بنگال میں اردو فکشن –...

جنوری 14, 2022

اردو داستانوں کی حمایت میں کلیم الدین احمد...

نومبر 10, 2021

باغ و بہار میں اساطیری اور دیومالائی عناصر...

اکتوبر 11, 2021

بلراج مین را : افسردگی کا راز –...

اکتوبر 8, 2021

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (119)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں