(1)
ابوالبشر کوبنایا نہیں ہے یونہی خدا!
ہر ایک خوبئ ہستی چھپی حیات میں ہے
مجھے یہ احسن تقویم سے ملا ہے سبق
جو حسن ہے وہ فقط آدمی کی ذات میں ہے
۞۞۞۞۞
(2)
آدمیت سے ہے کوسوں دور جو
وہ تواک کُتّے سے بدتر ہوگیا
دس صفت کُتّے کی جس میں آگئی
اِبنِ آدمؑ وہ قلندر ہوگیا
۞۞۞۞۞
(3)
استاد کا ادب ہے کیاگردانتے نہیں
کس بات سے ہو جائیں خفا جانتے نہیں
ہوتی ہے کیا غلامی، بتایا ایاز نے
سب جانتے ہوئے بھی اسے مانتے نہیں
۞۞۞۞۞

