Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

      تحقیق و تنقید

      علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی

      مئی 27, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      تعلیم

      قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور ابتدائی بچپن کی…

      فروری 20, 2024

      تعلیم

      ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے…

      جون 6, 2023

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر…

      نومبر 24, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      متفرقات

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      متفرقات

      مارچ 15, 2025

      متفرقات

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

      کتاب کی بات

      ظ ایک شخص تھا – ڈاکٹر نسیم احمد…

      جنوری 23, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 18, 2025

      کتاب کی بات

      دسمبر 29, 2024

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کا زاویۂ تنقید – محمد اکرام

      نومبر 3, 2024

      تحقیق و تنقید

      علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی

      مئی 27, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تراجم

      مکتی/ منو بھنڈاری – ترجمہ: ڈاکٹرفیضان حسن ضیائی

      جنوری 21, 2024

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      تعلیم

      قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور ابتدائی بچپن کی…

      فروری 20, 2024

      تعلیم

      ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے…

      جون 6, 2023

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خبر نامہ

      مارچ 15, 2025

      خبر نامہ

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو –…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      باکو میں موسمیاتی ایجنڈے کا تماشا – مظہر…

      نومبر 24, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      اردو کا پہلا عوامی اور ترقی پسند شاعر…

      نومبر 2, 2022

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی: ایک فکشن –…

      اکتوبر 5, 2022

      متفرقات

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      متفرقات

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      متفرقات

      مارچ 15, 2025

      متفرقات

      جے این یو خواب کی تعبیر پیش کرتا…

      فروری 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ کی تفہیم

انیلہ افضال کا  افسانہ "الفیل”: تنقیدی جائزہ – ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی

by adbimiras مئی 28, 2024
by adbimiras مئی 28, 2024 0 comment

انیلہ افضال کا  افسانہ "الفیل”: تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی

(ورلڈ ریکارڈ ہولڈر)

 

 

انیلہ افضال کا افسانہ "الفیل” شناخت، قوم پرستی، اور تارکین وطن کی زندگیوں کے بارے میں ایک پُرجوش اور کثیر الجہتی تحقیق پر مبنی بہترین کہانی ہے، جو 28 مئی کو "یوم تکبیر” کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ 1998 میں جب پاکستان نے اپنا پہلا ایٹمی تجربہ کیا تو پاکستان میں مقیم عوام کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ نازک واقعہ ایک محور کا کام کرتا ہے اس ایٹیمی دھماکے  کے گرد  کہانی کا بیانیہ کھلتا ہے، افسانہ  نگار  انیلہ افضال نے  ایک زبردست کہانی تخلیق کی ہے  جس کے ذریعے کرداروں کے جذباتی اور نفسیاتی مناظر کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ انیلہ افضال کہانی کا آغاز یوں کرتی ہیں ”اس دن” الکاؤز“ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے میں سوچ رہا تھا کہ آج تو دیپک اور مشرا بول بول کر میرا دماغ ہی کھا جائیں گے۔ سنا تو وہ خیر مجھے  ہمیشہ سے رہے تھے کوئی ایک پل، کوئی ایک موقع وہ ہاتھ سے جانے نہ دیتے، جب وہ مجھے طعنے نہ دیتے اور میں ان کے طعنوں کے جواب میں کچھ بھی کہنے کی پوزیشن میں نہیں تھا؛ لہذا کبھی خاموشی سے سر جھکا لیتا اور کبھی ڈھیٹوں کی طرح مسکرا کر بات کو ان سنا کر دیتا ۔  کبھی کبھار کسی کمزور سی دلیل کے ساتھ ان کے سامنے کھڑا بھی ہو جاتا مگر وہ دونوں مجھے چٹکیوں میں اڑا دیتے۔ اس دن تو حد ہی ہو گئی تھی۔  مجھے یقین تھا کہ آج میری خیر نہیں، آج ان دونوں کے لیے جشن کا سماں تھا اور میرے لیے ڈوب مرنے کا مقام”۔

افسانہ "الفیل” کا آغاز مرکزی کردار کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ  ایک پاکستانی تارکین وطن ہے اور وہ  دبئی میں اپنی مشترکہ رہائش کی سیڑھیاں چڑھتا ہوا دکھائی دیتا  ہے۔ وہ اپنے ہندوستانی روم میٹ، دیپک اور مشرا کے ساتھ ایک خوفناک تصادم کی توقع رکھتا ہے، جو پاکستان کی سمجھی جانے والی کوتاہیوں پر اسے عادتاً طعنے دیتے رہتے ہیں۔ ماحول اضطراب اور گھبراہٹ سے بھرا ہوا ہے، جو مرکزی کردار کے اندرونی انتشار اور کرداروں کے درمیان واضح تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کہانی مرکزی کردار کے خوف کو سامنے لاتی ہے جب وہ ہندوستان کے حالیہ جوہری تجربات کے بعد ہندو  ساتھیوں کی طرف سے  طنز کے ایک اور دور کے لیے تیار ہوتا ہے۔ انیلہ لکھتی ہیں کہ ”میں سیڑھیوں سے اپنے کمرے تک پہنچنے کی تک و دو میں تھا ایسا نہیں کہ "الکاؤز“ کی لفٹ خراب تھی یا میں اس کو استعمال کرنا نہیں جانتا تھا بات صرف یہ تھی کہ میں زیادہ سے زیادہ وقت ان سے دور رہنا چاہتا تھا۔ ان سے کیا، اس دن تو میں خود سے بھی دور رہنا چاہتا تھا۔ مجھے دبئی آئے ہوئے دو ہی برس ہوئے تھے ۔ دیپک اور مشرا پرانے چاول تھے۔ میں "برج العرب“ کے پراجیکٹ میں بطور ایک ورکر کے کام کر رہا تھا اور وہ دونوں کسی الیکٹرانک کمپنی میں ملازم تھے۔ دو سالوں میں میں نے یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کہ کہ وہ دونوں کہاں کام کرتے ہیں؛ کیونکہ پہلے تو میں ان سے چڑتا تھا مگر اب میں ان سے خوفزدہ ہونے لگا تھا اور اس دن تو میں کمرے کی طرف جاتے ہوئے پسینے پسینے یو رہا تھا”۔

انیلہ افضال پوری مہارت کے ساتھ پورے افسانے میں علامت نگاری کا استعمال کیا ہے۔ "الفیل” کا عنوان ابرہہ کی فوج کے تاریخی بیان اور ابابیل پرندوں کی معجزانہ مداخلت کی طرف اشارہ کرتا ہے، جو اس کے جوہری تجربات کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کے غیر متوقع لیکن طاقتور دعوے کے متوازی ہے۔ یہ استعارہ الہٰی انصاف کے موضوعات اور ایک طاقتور مخالف کے خلاف بظاہر کمزور نظر آنے  والے ملک  کی فتح کو اجاگر کرتا ہے۔انیلہ رقمطراز ہیں کہ ”میرا تعلق کراچی سے ہے جبکہ دیپک اور مشرا کیرالہ بھارت کے رہنے والے ہیں۔ یہاں دبئی میں ستر فیصد لوگ دوسرے ملکوں کے باشندے ہیں۔ جن میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، فلپائن اور دیگر مشرقی  اور افریقی ممالک کے لوگ شامل ہیں۔ یہاں سب مل جل کر رہتے ہیں۔ بس پاکستانی اور انڈینز کے مابین کھینچا تانی ہوتی رہتی ہے۔ خاص طور پر کرکٹ کے باعث؛ لیکن میری اور ان دونوں کی کھینچا تانی کرکٹ کی وجہ سے نہیں تھی۔ یہ لوگ کئی پوائنٹس پر پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ کبھی سیاست، کبھی کرپشن، کبھی لوڈ شیڈنگ، کبھی بیروزگاری ، اور میں اکثر شرمندہ ہو جایا کرتا ۔ ایسا نہیں کہ میں ان کے ملک کی کمزوریوں کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ جہاں جہاں میرا بس چلتا ، میں بھی انہیں رگید دیتا تھا۔ خاص طور پر جب وہ واش روم استعمال کر کے نکلتے تو میں اکثر کہتا: دعائیں دو دبئی کو، اور دعائیں دو مسلمانوں کو، کہ واش روم استعمال کر رہے ہو۔ اپنے ملک میں ہوتے تو کسی ٹرین کی پٹڑی پر یا کسی جھاڑ کے پیچھے بیٹھے ہوتے۔ وہ شرمندہ سی ہنسی ہنس دیتے اور میری انا کی تسکین سی یو جاتی”۔

مصنفہ نے اپنے افسانہ "الفیل”میں تارکین وطن کی زندگی کی نفسیات کو بیان کیا ہے جہاں قومی فخر اور ذاتی شناخت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ مرکزی کردار کے تجربات ہندوستان اور پاکستان کے درمیان وسیع تر سماجی و سیاسی تناؤ کو سامنے لاتے ہیں، جو قوم پرستی اور جغرافیائی سیاسی دشمنی کے کراس فائر میں پھنسے افراد کی جدوجہد اور لچک کی عکاسی کرتے ہیں۔انیلہ لکھتی ہیں کہ ”اس دن کا مسلہ بڑا گمبھیر تھا۔ اس دن میرے چیتھڑے اڑنے والے تھے۔ دو دن پہلے نازل ہونے والا عتاب ابھی میں بھولا نہیں تھا کہ آج پھر سے۔۔میں کمرے کے بیرونی دروازے کے پاس پہنچا ہی تھا کہ میں نے دیپک اور مشرا کی سرشار  آوازیں سنیں۔ وہ بھارت کے ملی نغمے گا رہے تھے، ناچ رہے تھے، قہقہے لگا رہے تھے۔ میں آہستگی سے دروا،ہ کھول کر اندر داخل ہوا تو ان دونوں نے میرے ارد گرد ناچنا شروع کر دیا۔ وہ ناچتے جاتے اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے جاتے۔ میں ایسے ظاہر کر رہا تھا جیسے میں کچھ جانتا ہی نہیں”۔

مرکزی کردار اور اس کے روم میٹ، دیپک اور مشرا کے درمیان تعاملات داستان کے لیے اہم ہیں۔ یہ کردار اپنی قومی شناخت کے محض نقاشی ہی نہیں ہیں بلکہ ان میں گہرائی بھی شامل ہے، ہر ایک وسیع تر سماجی رویوں اور تعصبات کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیپک اور مشرا کا ہندوستان کی جوہری صلاحیت کا پرجوش جشن پاکستان کے جوابی تجربات کے بارے میں سن کر مرکزی کردار کی ابتدائی رسوائی اور بعد میں خوشی کے ساتھ تیزی سے سامنے آتا  ہے۔انیلہ افضال لکھتی ہیں کہ ”اگلے تیرہ چودہ دن میں نے جس ذہنی اذیت میں گزارے میں ہی جانتا ہوں۔ میں نے یہاں تک سوچ لیا تھا کہ نوکری چھوڑ کر پاکستان واپس چلا جاؤں ۔ صرف دیپک اور مشرا ہی نہیں پورے دبئی میں ہر انڈین پاکستانیوں کو اسی طرح ٹارچر کر رہا تھا۔ میں نمازوں میں رونے لگا تھا۔ یہی حال تقریباً ہر پاکستانی کا تھا۔ آج میں کام سے واپس لوٹا تو میرے اندر جیسے بجلی بھری ہوئی تھی۔ ” الکاؤز“ کی لفٹ مجھے خاصی سست لگ رہی تھی۔ میرا بس نہیں چل رہا تھا، میں روشنی کی رفتار پکڑ لوں اور پلک جھپکتے ہی کمرے میں پہنچ جاؤں۔ پاکستان زندہ باد!!! میں نے کمرے کا بیرونی دروازہ کھولتے ہی نعرہ لگایا۔دیپک اور مشرا خاصے افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔ یار ! ٹی وی تو لگاؤ ، میں نے ریموٹ کی تلاش میں نظریں دوڑائیں ۔یہ رہا!! میں نے ریموٹ پکڑ کر ٹی وی آن کیا ۔خبر چل رہی تھی!!”پاکستان نے تاریخ رقم کر دی ۔ چاغی کے پہاڑ، تاریخ میں امر ہو گئے۔ پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کرنے کے لئے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر دیئے۔ اس طرح پاکستان ایٹمی طاقت بننے والا دنیا کا چھٹا اور اسلامی دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے”۔

بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں کے جزبات کی بھرپور عکاسی انیلہ افضال کے افسانہ الفیل میں کی گئی ہے، جس میں غیر ملکی وجود کی پیچیدگی کو بھی سامنے لانے کی کوشش کی گئی  ہے جہاں دوستی اور تنازعات ایک ساتھ رہتے ہیں۔ مرکزی کردار کا مایوسی سے فتح تک کا اندرونی سفر پاکستان کے ایک ایٹمی طاقت کے طور پر ابھرنے کے بڑے بیانیے کا آئینہ دار  نظر آتا ہے، جس میں یوم تکبیر پر دنیا بھر میں پاکستانیوں کی طرف سے محسوس ہونے والے فخر اور سروخروئی  کو شامل کیا گیا ہے۔

افسانہ نگار اپنے افسانہ  الفیل کے کرداروں کی جذباتی اور نفسیاتی گہرائی تک پہنچانے میں کمال حاصل کیا ہے۔ مرکزی کردار کا ابتدائی خوف اور تنہائی واضح نظر آرہا ہے کیونکہ وہ اپنے کمرے کے ساتھیوں کی طرف سے طنز کی توقع کرتا ہے۔ پاکستان کے کامیاب ایٹمی تجربات پر اس کے بعد کی خوشی بھی اتنی ہی بہترین  ہے،  جو پاکستان کے قومی فخر کے ایک ایسے لمحے کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے جو انفرادی خوشی  سے بالاتر ہے۔

انیلہ افضال کا بیانیہ اسلوب خود شناسی پر مبنی ہے، جو قارئین کو مرکزی کردار کی اندرونی کشمکش اور اجتماعی یادداشت اور شناخت کے وزن کو جاننے کی اجازت دیتا ہے۔ کہانی کی جذباتی اسلوب  اس کے تاریخی سیاق و سباق میں مکمل طور پر دکھائی دیتا ہے ۔انیلہ افضال کہانی کا اختتام یوں کرتی ہیں کہ ”میری خوشی دیدنی تھی۔ پاکستان کے وزیر اعظم پاکستانی عوام سے خطاب کرنے والے تھے۔ میں ٹی وی کے سامنے جم کر بیٹھ گیا۔ دیپک نے سر درد کا بہانہ بنا کر ٹی وی بند کر دیا۔ مشرا بھی بجھا بجھا سا تھا ۔ یہ ملکوں کے معاملات ہیں دیپک، انہیں وہیں تک رہنے دیتے ہیں نا یار!! میں نے دیپک کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔اور مشرا!!! پاکستان نے ایٹمی دھماکے آج کئے ہیں، تم نے صرف آج کی بات سنی ہے، مگر میں جانتا ہوں کہ یہ تو ہونا ہی تھا۔ بس وقت تھوڑا زیادہ لگ گیا۔ چودہ سو سال پہلے ابراہہ کی فوج پر ابابیلوں نے جو کنکر برسائے تھے، وہ کسی ایٹم بم سے کم تھے کیا؟؟؟ سوچو میرے دوست!!! ایک کنکر ایک ہاتھی کو بھوسے میں کیسے بدل سکتا ہے!!! مشرا آنکھیں پھاڑے مجھے دیکھ رہا تھا۔ اور میں پرجوش تھا۔نعرہ تکبیر!!!! اللہ اکبر”۔

انیلہ افضال کا افسانہ "الفیل” صرف تارکین وطن کی زندگی کی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کے ایک اہم لمحے کی عکاسی پر مبنی بہترین معاشرتی کہانی ہے۔ یوم تکبیر، جس دن پاکستان ایک اعلانیہ جوہری طاقت بنا، اسے نہ صرف ایک سیاسی سنگ میل کے طور پر پیش کیا گیا ہے بلکہ مرکزی کردار کے لیے مزید خوشی کے طور پر بھی پیش کیا گیا ہے،  یوم تکبیر کو تمام  پاکستانیوں کے لیے ایک گہری جذباتی اہمیت کے لمحے کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ افسانہ قومی فخر کے جوہر اور دیرینہ علاقائی رقابتوں کا سامنا کرتے ہوئے احساس حق کی عکاسی کرتا ہے۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ انیلہ افضال کا افسانہ "الفیل” ایک طاقتور اور فکر انگیز افسانہ ہے جو تاریخی واقعات کے ساتھ ذاتی بیانیہ کو بڑی تدبیر سے سامنے لاتی ہے۔ اپنی بھرپور علامت نگاری، پیچیدہ کرداروں، اور گہرے جذباتی اسلوب کے ذریعے، کہانی شناخت، قوم پرستی، اور جغرافیائی سیاسی واقعات کے نفسیاتی اثرات کی زبردست تلاش پر مبنی حب الوطنی کی بہترین کہانی ہے۔ میں مصنفہ کو اتنی اچھی کہانی تخلیق کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

*ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی کا تعلق خیبرپختونخوا چترال سے ہے آپ اردو، انگریزی اور کھوار زبان میں لکھتے ہیں ان سے اس ای میل rachitrali@gmail.com اور واٹس ایپ نمبر 03365114595 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراثافسانہ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
علامت کی پہچان – شمس الرحمن فاروقی
اگلی پوسٹ
بزمِ ایوانِ غزل” کی عظیم الشان طرحی نشست منعقد

یہ بھی پڑھیں

عزیز احمد کی افسانہ نگاری! وارث علوی

اپریل 12, 2025

اکیسویں صدی کی افسانہ نگارخواتین اور عصری مسائل...

مارچ 21, 2025

ہمہ جہت افسانہ نگار: نسیم اشک – یوسف...

جنوری 15, 2025

ڈاکٹر رُوحی قاضی : ایک فراموش کردہ افسانہ...

نومبر 25, 2024

اکیسویں صدی کے افسانے – ڈاکٹر عظیم اللہ...

ستمبر 15, 2024

افسانہ ‘ عید گاہ’ اور ‘عید گاہ سے...

اگست 7, 2024

اندھیری آنکھوں کے سامنے سورج اُگانے والا افسانہ...

اگست 4, 2024

جوگندر پال کا افسانہ ‘پناہ گاہ’ ایک جائزہ...

جولائی 14, 2024

اکیسویں صدی کے ناولوں میں  دیہی اور شہری...

جولائی 9, 2024

اجتماعی تہذیب اور افسانہ – انتظار حسین

جون 12, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (115)
  • تخلیقی ادب (592)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (200)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,037)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (531)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (203)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (401)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (213)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (471)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,121)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (32)
    • تعلیم (31)
    • خبر نامہ (894)
    • خصوصی مضامین (125)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (227)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (66)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں