جموئی
محمد سلطان اختر
جموئی ضلع کے تحت اسلام نگر بلاک کے آڑها پنچایت کے نوجوانوں نے افطار پارٹی میں سماجی کارکناں اور سیاسی جماعتوں کی میزبانی کی۔ افطار پارٹی کرکے آڑھا پنچایت کے نوجوانوں نے آپسی بھائی چارے کا پیغام دیا۔ رمضان باہمی اخوت اور محبت کا مہینہ ہے۔ یہ اللہ کے قریب ہونے کا مہینہ ہے۔ یہ برکت کا مہینہ ہے، یہ قرآن کا مہینہ ہے۔ اس پیغام کے ساتھ آڑھا کے سماجی کارکنوں نے افطار پارٹی کا ایک کامیاب پروگرام رکھا، خاص طور پر اس افطار پارٹی میں جموئی کے کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے ضلع صدر کوثر سلطان اور جے ڈی یو اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر محمد شہنواز ملک، آڑھا پنچایت کے مکھیا شمشاد عالم، اور دیگر نے شرکت کی۔ افطار پارٹی مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش کے مد نظر اُنکی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا پوری دنیا میں ایسا کوئی آئین نہیں ہے۔ جو آئین ہمارے ملک کا ہے۔ اس آئین نے ہم ہندوستانیوں کو سینہ تان کر جینے کا بنیادی حق دیا ہے۔ ایسے موقع پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدہ بھی پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے کئی مشہور سماجی کارکنان اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ آج کے افطار پارٹی سے پورے علاقے میں یہ پیغام گیا ہے کہ ہم متحد ہیں اور باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی راہ کو ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
ان مشہور لوگوں میں راشٹریہ جنتا دل پنچایتی راج سیل کے ریاستی سکریٹری محمد شمیم ملک، محمد سکندر، محمد گڈو، عبدالرحمان، محمد منور مرکامہ، چندردیپ تھانے کے تمام پولیس والے کے ساتھ ساتھ تھانہ انچارج اور شرف الدین آئی ایس شامل ہوئے۔ اِن سب کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے
دیکھیں تصاویر میں آدھے گاؤں والے کیسے رمضان میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |
Home Page

