Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
اسلامیات

آزادیٔ نسواں اور اسلام- ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

by adbimiras اگست 15, 2020
by adbimiras اگست 15, 2020 2 comments

مغربی معاشروں کو اکیسویں صدی میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میں سے ایک عورتوں کی بے محابا آزادی اور اس کے نتیجے میں ازدواجی رشتوں کی شکست وریخت اور خاندان کا انتشار ہے۔

عورتوں کو یہ آزادی طویل جدّو جہد کے بعد حاصل ہوئی ہے اور یہاں تک پہنچنے کے لیے انھوں نے صدیوں کا سفر کیا ہے اور انھیں زبر دست معرکہ آرائی کرنی پڑی ہے ۔ آزادیٔ نسواں کی یہ نام نہاد تحریکیں مغربی پس منظر رکھتی ہیں۔ اس لیے انھیں سمجھنے کے لیے ان کی ابتدائی تاریخ پر ایک نظر ڈالنی ضروری ہے ۔

مغرب میں عورتیں صدیوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم تھیں۔ انھیں مردوں کے مقابلہ میں کم تر حیثیت حاصل تھی۔ وہ ہر طرح کے استحصال اور ظلم و ستم کا نشانہ بنتی تھیں۔ سماجی طور پر انھیں مردوں کا محکوم اور تابعِ فرمان خیال کیا جاتا تھا۔ کسی معاملے میں انھیں اختیار اور آزادی حاصل نہیں تھی۔ یورپ میں پندرھویں صدی عیسوی میں حقوقِ نسواں کی آواز دھیمے سروں میں بلند ہوئی ۔ اس کا آغاز فرانس سے ہوا۔ رفتہ رفتہ دیگر یورپی ملکوں کی خواتین میں بھی بیداری آئی اور انھوں نے اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کی۔ یہاں تک کہ ستر ہویں صدی تک آتے آتے بیش تر ملکوں میں مساوی حقوق کی تحریکیں (Equal Rights Movements) بر پا ہوگئی تھیں۔ ان تحریکوں کا بنیادی موقف یہ تھا کہ عورتیں خلقی طور پر مردوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔ ہر وہ کام جو مردکرسکتا ہے اسے عورت بھی انجام دے سکتی ہے ۔ عورتوں کی نااہلی در حقیقت مردوں کی پیداکردہ اور ان کے استحصال کا نتیجہ ہے ۔ اس لیے باوقار زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ زندگی کے تمام معاملات میں مردوں کے مساوی حقوق حاصل کیے جائیں اور ان کی بالادستی اور تسلّط سے نجات حاصل کی جائے۔ (یہ بھی پڑھیں مسئلہ عقیقہ – ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی )

ابتدا میں عورتوں کے لیے حق تعلیم کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریکِ نسواں کے علم برداروں کا کہنا تھا کہ اگر لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع حاصل ہوں تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں لڑکوں کے مساوی کار کردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔ ان کی جدو جہد کے نتیجے میں انیسویں صدی کے اوائل سے لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع حاصل ہوئے ۔ پہلے ابتدائی پھر ثانوی سطح کے اسکولوں میں انھیں داخلہ دیا گیا۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے حق سے وہ انیسویں صدی کے ربع اخیر تک بہرہ ور ہوسکیں۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد عورتوں کو روز گار اور ملازمت حاصل کرنے میں آسانی ہوئی ۔ اس وقت یہ مطالبہ کیا گیاکہ گھر کی چہار دیواری میں قید رکھنا ان کی انسانیت کی توہین اور ان کی سرگرمیوں کو محض شوہروں کی خدمت اور بچوں کی پرورش تک محدود رکھنا ان پر ظلمِ عظیم ہے ۔ انھیں گھر سے باہر کی کھلی فضا میں سانس لینے، ملازمت کے ذریعے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور سماج کی خدمت کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع ملنے چاہیں۔ اس وقت تک عورتوں کو اپنے مال و اسباب پر ملکیت کا حق حاصل نہیں تھا۔ یہ حق قانونی طور پر اسے انیسویں صدی کے اواخر میں مل سکا۔ عورتیں اپنے سیاسی حقوق سے بھی محروم تھیں۔ اس کے لیے انھوں نے تحریکیں چلائیں، بالآخر بیسویں صدی کے اوائل میں وہ حق رائے دہی اور دیگر سیاسی حقوق سے بہرہ ور ہوسکیں۔

حقوق نسواں کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی خواتین حقوق کمیشن قائم کیا گیا۔ وقفہ وقفہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین عالمی کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔ ایک عالمی معاہدہ تشکیل دیا گیا جسے ’عورتوں کے ساتھ امتیاز کے خاتمہ کا معاہدہ‘ (Convention for Elimination of Discrimination against Women) نام دیا گیا اور تمام ممالک کو اس کا پابند بنانے کی کوشش کی گئی۔ حقوق نسواں کی اس عالمی تحریک کی دو بنیادیں ہیں: مساوات اور آزادی۔ ہر سطح پر مساوات اور ہر طرح کی آزادی ۔ عورت کی آزادی کی اب اس حق تک وکالت کی جانے لگی ہے کہ آزادیٔ رحم (Freedom of Womb) کو بھی اس کا بنیادی حق تسلیم کیا جانے لگاہے۔ یعنی بچہ پیدا کرنے یا نہ کرنے کا اسے پوری طرح اختیار ہے ۔ اگر وہ بچہ پیدا نہ کرنا چاہے تو کوئی اسے مجبور نہیں کرسکتا۔ اوراگر وہ بچہ پیدا کرنا چاہے تو اسے کسی ضابطے کا پابند نہیں بنایا جاسکتا۔ وہ چاہے تو شادی کے بندھن میں بندھے بغیر اپنے کسی ’دوست‘ کو ایک ’ذریعہ‘ کے طور پر استعمال کرسکتی ہے ۔ اور اب تو اس کی بھی ضرورت نہیں رہی۔ جدید تکنالوجی نے اسپرم بینک (Sperm Bank) کی سہولیات پیدا کردی ہیں۔ ماں بننے کی خواہش ہو تو کسی مرد کے واسطے کے بغیر مصنوعی طور پر بار آور ہوا جاسکتا ہے ۔ (یہ بھی پڑھیں رسول اللہ ﷺ اپنے گھر میں – ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی )

تحریک آزادیٔ نسواں کے اثرات اب مغربی معاشروں میں کھلے عام ظاہر ہونے لگے ہیں۔ مطالعات بتاتے ہیں گہ ان کے نتیجے میں خاندان کا شیرازہ بری طرح منتشر ہوگیا ہے ۔بن بیاہی ماؤں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ اور یہ رجحان اب نو عمر لڑکیوں میں بھی فروغ پارہا ہے۔ پہلے بغیر شادی کے ماں بننے کو معیوب سمجھا اور بنظرِ حقارت دیکھا جاتا تھا۔ اب نہ صرف یہ کہ اسے معیوب نہیں خیال کیا جاتا، بلکہ ایسی عورتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے لیے مختلف سطحوں پر خصوصی مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ ازداجی رشتہ شکست و ریخت سے دو چار ہے ۔ عورتوں کے خود کفیل ہوجانے اور مردوں پر ان کا انحصار کم سے کم ہوجانے کی بنا پر بہت معمولی باتوں پر طلاق کی نوبت آجاتی ہے۔بلکہ اس سے آگے بڑھ کر اب رشتۂ ازدواج ہی کی ضرورت کا انکار کیا جانے لگاہے۔ جب شادی کے بغیر بھی ہر کام ہوسکتا اور ہر خواہش پوری کی جاسکتی ہے تو اس کے بکھیڑوں میں پڑنے کی ضرورت کیا ہے ۔ چناںچہ اب ایسے جوڑوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو بغیر شادی کے میاں بیوی کی طرح ایک فلیٹ میں رہتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ایک دوسرے سے قطع تعلق کرلیتے ہیں۔

ایسا بھی نہیں ہے کہ آزادی کی اس صورت حال سے عورت کو کچھ فائدہ پہنچاہو، بلکہ دیکھا جائے تو وہ سراسر خسارہ میں رہی ہے ۔ خاندان کا ادارہ (Institution) متزلزل ہوجانے اور شادی کا بندھن ڈھیلا پڑجانے ، بلکہ شادی کے بغیر جنسی تعلقات عام ہوجانے کا راست اثر عورت پر پڑاہے۔ مردوں کو ان ذمہ داریوں سے نجات مل گئی جو شادی کے نتیجے میں ان پر عائد ہوتی تھیں اور عورتوں کے سر دوہری ذمہ داریاں آگئیں۔ انھیں وہ بوجھ تو اٹھانا ہی تھا جو فطرت نے ان کے ذمے کیا ہے اور جس میں کوئی دوسرا شریک و سہیم نہیں ہوسکتا، بچوں کی پیدائش کے بعد ان کی پرورش و پرداخت کی ذمہ داری بھی تنِ تنہا ان پر آگئی اور وہ کسی دوسرے کے تعاون سے محروم ہوگئیں۔ ان گھریلو   ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انھیں اپنی اور اپنے بچوں کی کفالت کے لیے گھر سے نکلنا اور معاشی جدّو جہد کرنا لازم ٹھہرا۔ متعدد سروے رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ اس صورت حال نے عورتوں کے جسموں ، ذہنوں اور نفسیات پر گہرا اثر ڈالا ہے اور ان میں امراض اور اموات کا تناسب بڑھاہے ۔ بن بیاہی ماؤں سے پیدا ہونے والی نسل کی مناسب پرورش اور تربیت کا مسئلہ اس پر مستزاد ہے ۔ شفقتِ پدری سے محروم ہونے کی وجہ سے اس کی متوازن ذہنی اور نفسیاتی اٹھان نہیں ہوپارہی ہے جس کی بنا پر یہ نسل مغربی معاشروں کے لیے طرح طرح کے مسائل پیدا کررہی ہے ۔

بے قید آزادیٔ نسواں کی اس تحریک کے سلسلے میں اسلام کچھ تحفّظات رکھتا ہے ۔ اس نے مردوں اور عورتوں دونوں کے حقوق متعین کیے ہیں اور دونوں پر ذمہ داریاں عائد کی ہیں:

وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْہِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ  (البقرۃ-۲۲۸)

’’عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے (مردوں کے حقوق)ان پر ہیں‘‘

اس نے مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات کا اعلان کیا اور زندگی کے مختلف میدانوں میں عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق عطاکیے۔ اس نے عورت کو تعلیم کا حق دیا۔ یہاں تک کہ لونڈیوں کو بھی زیور علم سے آراستہ کرنے کی تلقین کی۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

رجل کانت عندہٗ امۃ، فادّ بہا فاحسن تادیبہا، وعلّمہا فاحسن تعلیمہا، ثم اعتقہا فتزوّجہا فلہٗ اجران

(صحیح بخاری، کتاب العلم، باب تعلیم الرجل امتہ وأہلہ ، حدیث نمبر ۹۷)

’’جس شخص کے پاس کوئی لونڈی ہو ، وہ اس کی خوب اچھی تربیت کرے ۔ بہترین تعلیم دے ، پھر اسے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے اس کے لیے دوہرا اجر ہے ‘‘

اس نے عورت کو معاشی جدّو جہد اورملکیت کا حق دیا۔ قرآن میں ہے :

لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اکْتَسَبُوا وَلِلنِّسَائِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اکْتَسَبْنَ  (النساء-۳۲)

’’جو کچھ مردوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ ہے اور جو کچھ عورتوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ ‘‘

اس نے شوہر کے انتخاب میں اس کی پسند و ناپسند کو اہمیت دی اور اس کا اعتبار کیا ۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

لاتُنکح الایّم حتی تُستأمر، ولا تُنکح البکر حتی تُستأذن

(صحیح بخاری، کتاب النکاح ، باب لا ینکح الاب وغیرہ البکر والثیّب الا برضاہا ، حدیث نمبر ۵۱۳۶۔ صحیح مسلم، کتاب النکاح، باب استئذان الثیب فی النکاح والبکر بالسکوت۔ حدیث نمبر ۱۴۱۹)

’’شوہر دیدہ (بیوہ یا مطلقہ) کا نکاح نہیں کیا جاسکتا ، جب تک (بصراحت) اس سے معلوم نہ کرلیا جائے اور دوشیزہ کا نکاح نہیں ہوسکتا جب تک اس سے اجازت حاصل نہ کرلی جائے‘‘

ایک خاتون نے اللہ کے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آکر شکایت کی کہ اس کے باپ نے ایک جگہ اس کا رشتہ کردیا ہے جسے وہ نا پسند کرتی ہے ۔ آپؐ نے اس نکاح کو فسخ کردیا۔

(صحیح بخاری، کتاب النکاح، باب اذا زوّج ابنتہ وہی کارہۃ فنکاحہ مردود۔ حدیث نمبر ۵۱۳۸)

اسلام نے اسے مہر و نفقہ کا حق دیا ۔ قرآن میں ہے :

وَآتُوا النِّسَائَ صَدُقٰتِہِنَّ نِحْلَۃً  (النساء۔ ۴)

’’اور عورتوں کے مہر خوش دلی کے ساتھ (فرض جانتے ہوئے ) ادا کرو‘‘

اس نے میراث میں عورتوں کے حقوق متعین کیے:

لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَالْاَقْرَبُوْنَ وَلِلنِّسَائِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَکَ الْوَالِدَانِ وَالْاَ قْرَبُوْنَ مِمَّا قَلَّ مِنْہٗ اَوْ کَثُرَ نَصِیْباً مَّفْرُوْضاً  (النساء۔ ۷)

’’مردوں کے لیے اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہے اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور قریبی رشتہ داروں نے چھوڑا ہو۔ خواہ تھوڑا ہو یا بہت ۔ اور یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے ‘‘

الغرض مغرب میں عورتوں کو جو حقوق لمبے چوڑے مطالبات، زبردست احتجاجات اور مظاہروں اور طویل عرصے تک تحریکیں چلانے کے بعد انیسویں اور بیسویں صدی میں حاصل ہوسکے ہیں اسلام نے صدیوں پہلے سے عورتوں کو ان سے بہرہ ور کررکھا ہے ۔

لیکن مردوں اور عورتوں کے حقوق میں مساوات کا مطلب ان کی یکسانیت نہیں ہے۔ اسلام نے دونوں کا دائرۂ کار الگ الگ متعین کیا ہے ۔ کاموں کی یہ تقسیم ان کی فطرت کے عین مطابق ہے ۔ عورتوں کو مساوی طور پر بچوں کی پیدائش ، پرورش اور گھر کی دیکھ بھال کا کام سونپا گیا ہے ۔ مردوں پر خاندان کی کفالت کا بار ڈالاگیا ہے ۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:

الرجل راع علی اہل بیتہ وہو مسئول عن رعیتہ، والمرأۃ راعیۃ علی اہل بیت زوجہا وولدہ وہی مسئولۃ عنہم

(صحیح بخاری ، کتاب الاحکام ، باب قول اللہ تعالیٰ اطیعوا للہ… ۔ حدیث نمبر ۷۱۳۸۔

صحیح مسلم ، کتاب الامارۃ ، باب فضیلۃ الامام العادل، حدیث نمبر ۱۸۲۹)

’’مرد اپنے گھر والوں کا نگراں ہے ، اس سے اس کی زیر نگرانی لوگوں سے متعلق سوال ہوگا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر والوں اور اس کے بچوں کی نگراں ہے ۔ اس سے ان کے بارے میں سوال ہوگا‘‘

اسی اہم ذمہ داری کی بحسن و خوبی انجام دہی کے لیے اسے گھر سے باہر کے کاموں اور خاص طور پر معاشی دوڑ دھوپ سے مستثنٰی رکھا گیا ہے اور اس کی کفالت کرنے اور اس کا نان و نفقہ فراہم کرنے کی ذمہ داری مرد پر ڈالی گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسلام نے عورت کو مرد کا  دست نگر اور محکوم بنادیا ہے اور مرد کو اس پر حاکمانہ اور جابرانہ اختیارات دے دیے ہیں۔ عورت کو معاشی تگ و دو سے آزاد رکھنا اس کا اعزاز ہے، نہ کہ اس کی حیثیت کے کم ہونے کا مظہر ۔ اسلام میں مرد اور عورت فریق نہیں، بلکہ رفیق ہیں۔ وہ ایک دوسرے کے حریف نہیں، بلکہ حبیب ہیں۔ ہر ایک کے حقوق متعین کردیے گئے ہیںاور ہر ایک کے فرائض اور ذمہ داریاں بھی بتادی گئی ہیں۔ ارشاد ہے :

اَلْمُوْمِنُوْنَ وَالْمُوْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَائُ بَعْضٍ  (التوبہ۔ ۷۱)

’’مومن مرد اور مومن عورتیں ، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں‘‘

اسلام عورتوں کو ایسی بے مہار آزادی نہیں دیتا جو انھیں مغرب میں تحریک آزادیٔ نسواں کے نتیجے میں حاصل ہوگئی ہے ۔ اس لیے کہ ایسی آزادی سے تقسیمِ کار کا وہ توازن بگڑ جاتا ہے جو اس نے مردوں اور عورتوں کے درمیان قائم کررکھا ہے ، ایک صالح تمدن میں فساد در آتا ہے اور خاندان کا شیرازہ منتشر ہونے لگتا ہے جو صالح تمدن کی تشکیل کے لیے بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے ۔

افسوس کہ کچھ نام نہاد مصلحین مسلم خواتین کو آزادی کی اسی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ مسلم سماج میں عورتیں مظلوم اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔ انھیں گھر کی چہار دیواری میں قید کرکے رکھا گیا ہے ۔ ان کے گھر سے باہر نکلنے اور کہیں آنے جانے پر بے جا پابندی عائد کردی ہے ۔ انھیں ملازمت کرکے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے سے روکا جاتا ہے ۔ ان کی آزادی کو بیڑیاں پہنائی جارہی ہیں۔ ان مصلحین کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ اسلام میں آزادی کا تصوّر مغرب کے تصوّرِ آزادی سے قطعی مختلف ہے ۔ مغربی معاشروں میں اس آزادی کے جو کڑوے کسیلے پھل ظاہر ہورہے ہیں، جس طرح خاندن کے تارو پود بکھر رہے ہیں، اخلاقی گراوٹ ، بے حیائی ، آوارگی ، فحاشی اور عریانیت کو فروغ مل رہا ہے اور محترم رشتوں کا تقدس بری طرح پامال ہورہا ہے ، کیا آزادیٔ نسواں کی مہم چلاکر وہ مسلم معاشرے میں بھی اسی طرح انتشار و پراگندگی پیدا کرنا چاہتے ہیں؟!!

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

اسلامتحریک نسواںحدیثڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندویعورتقرآن
2 comments
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اردو شاعری کی ماہِ تمام: پروین شاکر-نایاب حسن
اگلی پوسٹ

یہ بھی پڑھیں

قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!...

اپریل 11, 2026

قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف...

جون 16, 2024

احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل...

اپریل 7, 2024

رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و...

مارچ 31, 2024

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد...

ستمبر 23, 2023

حجاب: ایک امر شرعی : فرحان بارہ بنکوی

جون 27, 2023

پیغام عید قرباں : عصر حاضر کے تناظر...

جون 27, 2023

روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد...

اپریل 15, 2023

تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

اپریل 11, 2023

زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

اپریل 11, 2023

2 comments

عبدالجبار اکتوبر 11, 2023 - 7:06 شام

السلام علیکم ورحمة اللہ
اللہ کریم سے امید کرتا ہوں آپ بخیر و عافیت ہونگے
میں ایم فل اسلامیات کا طالبعلم ہوں ،آزادی نسواں کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھنا ہے، کچھ کتب کی طرف رہنمائ فرمائیں ،اگر ممکن ہو تو پی ڈی ایف یا ڈاءون لوڈ لنک شیئر کردیں۔ جزاکم اللہ خیرا

Reply
اسامہ جنوری 1, 2024 - 6:49 صبح

السلام علیکم ورحمة اللہ
اللہ کریم سے امید کرتا ہوں آپ بخیر و عافیت ہونگے
میں ایم فل اسلامیات کا طالبعلم ہوں ،آزادی نسواں کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھنا ہے، کچھ کتب کی طرف رہنمائ فرمائیں ،اگر ممکن ہو تو پی ڈی ایف یا ڈاءون لوڈ لنک شیئر کردیں۔ جزاکم اللہ خیرا

Reply

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,048)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (406)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (217)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں