Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      متفرقات

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
افسانہ کی تفہیم

عظیم اللہ ہاشمی کا افسانہ ’’دیدۂ نم ‘‘ – نصراللہ نصر

by adbimiras جنوری 6, 2022
by adbimiras جنوری 6, 2022 0 comment

بنگال کے ادب نگاروں خصوصی طور پر افسانہ نگاروں کی لمبی فہرست پر جب نظر پڑتی ہے تو ان میں ایک نام عظیم اللہ ہاشمی کا بھی بشرف نگاہ ہو تا ہے جس کی عظمت ان کے نام سے ہی ظاہر ہے۔ میں ان کا قصیدہ تو نہیں پڑھوں گا مگر حق بیانی سے ایک سوت بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔عظیم اللہ ہاشمی بنگال کی نئی نسل کی ایک اہم پہچان ہیں، خصوصی طور پر اردو افسانہ نگاری کے حوالے سے وہ جانے پہچانے جاتے ہیں ۔ ویسے مبصر،مقالہ نگار ، مضمون نگار اور تجزیہ نگار بھی قا بلِ اعتنا ہیں ۔ لیکن میں ان کی افسانہ نویسی کے حوالے سے گفتگو کرنا چاہوں گا اور اس حیثیت سے ان کا کہاں مقام ٹھہرتا ہے اس کا تعین کرنے کی کوشش کروں گا ۔ وہ بھی ان کا افسانہ’ ’دیدۂ نم ‘ ‘کی روشنی میں ۔ اس کے پہلے کہ میں کچھ کہوں ان کے دو اقتباس ملاحظہ فرمائیں:

(۱)   ’’کسی بھی فن پارے پر تنقیدی نظر ڈالتے وقت جب ضمیر کی آواز اظہار کا وسیلہ بن جاتی ہے تب اس میں پائداری آتی ہے کہ ضمیر سیاہ و سفید کے درمیان خط تنسیخ کھینچنے میں ملال نہیں کرتا بلکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کردیتا ہے ‘‘

(۲)   ’’ادبی تنقید کے حرم میں ادبی شخصیت کا سومنات بنا کراس کی پرستش نہیں کی جاتی بلکہ اس کے فن پاروں کے اوصاف متن کی سیاہ لکیروں کے درمیان تلاش کیے جاتے ہیں ۔اس عمل کے دوران بے جا تنقیص اور تعریف سے ناقد کا قد چھوٹا ہوتا ہے اور اعتبار کی کڑیاں ٹوٹ جاتی ہیں ۔‘‘(تفہیم و تعبیر ۔عظیم اللہ ہاشمی ۔ص۔۷)

مذکورہ اقتباسات کے پیش ِ نظر اگر ہم کہیں کہ عظیم اللہ ہاشمی کو ادب نگاری کا شعور اور فہم و فراست ہے تو شاید غلط نہ ہوگا ۔ اس لئے کہ جب انہوں نے ادب اور تنقید کی راہوں سے صحیح سلامت گزرے ہیں تو تنقید اور تحقیق کی اہمیت و افادیت سے فیضیاب بھی ہوئے ہیں ۔ یہ اور بات ہے کہ اس میں ایک دو آنچ کی کمی ہوسکتی ہے لیکن اتنی بڑی بات اگر وہ کہتے ہیں تو یہ طے ہے کہ ان کو ادب کا اچھا خاصا شعور ہے ۔جب کوئی قلمکار ادب پڑھتا ہے تو اس کے اندرادب لکھنے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے سو ہاشمی صاحب نے افسانہ نگاری کو اپنے لئے تخلیقی ادب کے طور پر قبول کیا ہے اور افسانے لکھ رہے ہیں ۔ ان کی تازہ کتاب ’’دیدۂ نم ‘‘ ( افسانوں کا مجموعہ ) ۲۰۱۷ میں منظر عام پر آئی اور دوسری کتاب (مضامین کا مجموعہ) ۲۰۱۹ میں۔ ’دیدۂ نم‘ میں ان کے بیس افسانے سفیر امن ،نینوں کے پگ بھیگ گئے ،گلابو، جائیداد کی منتقلی ، جوگی تھا سو اٹھ گیا آسن رہی بھبھوت ،خوابوں کے دریچے بند ہوئے ،مہکتے لمحے ،مٹی کا مجسمہ ، نوح کی کشتی کے لوگ ،دیدۂ نم ،نصف رات کی تلسی ،نصف شب کے اندھیرے ، ہجر کے فیصلے ستارے ڈوب گئے سیاہ رات کے اجالے ، سرخ آنکھوں والا پرندہ، وصیت نامہ ، نیل گگن کے تارے ، سرخ گلاب اور اشجار ببولوں کے شامل ہیں۔ اس کتاب کا کیسا اور کیا رد عمل ہوا اس کا مجھے علم نہیں لیکن میں نے جو محسوس کیا ہے پیش کرنا چاہوں گااسلئے کہ اردو ادب کی کتابوں کی اشاعت جس تیز رفتاری سے ہو رہی ہے اس کے قاری اس سے دوگنی رفتار سے اب عنقا ہوتے جارہے ہیں۔موصوف کی افسانہ نویسی کے معیار و منہاج پر رائے زنی  سے پیشتر ان کا ایک اور بیان ملاحظہ فرمالیںتاکہ ان کی ذہنی صلاحیت کااندازہ ہو سکے :

’’کوئی بھی فن پارہ پائیداری کی منزل پر تب پہنچتا ہے جب وہ اپنے وسیع دامن میں اپنے عصر کی شورش و بے کلی کے ساتھ اس میں سانس لینے والے عام آدمی کے جذبوں ،ان کی خواہشوں اور ان پر گزرنے والے علائم سے متاثر ان کی ذہنی کیفیات کا نقیب بن کر سامنے آئے ۔ ‘‘(   تفہیم و تعبیر ۔عظیم اللہ ہاشمی ۔ ص۔۸)

مذکورہ بیان کا انہوں نے کتنا پاس رکھا ہے ،تلاش کرتے ہیں ۔افسانہ’’ دیدۂ نم ‘‘اس عورت کی کہانی ہے جس کے آبا و اجداد بڑے خوشحال افراد تھے ۔ان کی اپنی بڑی بڑی حویلیاں تھیں۔ جن کے پُروج کی ایک الگ شان تھی ۔ لیکن انگریزوں کی آمد اور حالات کی مار نے انہیں غریبی اور مفلسی کی دہلیز سے بھی در بدر کر دیا تھا ۔اس میں ان کی اپنی بھی کمیاں شامل حال رہی ہوں گی ۔جائیدادیں بکتی گئیں ،شہزادے سڑکوں پر آگئے شہزادیاں عصمت کے دوپٹے کے لئے ماری ماری پھریں ۔محل سرائے سے خانۂ مفلس کی مکین ہو گئیں۔ معاملہ پیتل کا گھنٹہ جیسا ہو گیا ۔ حالت یہ ہوئی کہ حویلیاں کھنڈر ہو گئیں ، خاندان اجڑ گیا اور خاندان کے افراددر بدر ہوگئے ۔محل سرائے کی رونق فضیلت النسا اپنے دو بچوں کے ساتھ دانے ادنے ک محتاج گئیں ۔ زندگی مفلسی کی رہگزار پرچلتی رہی خانہ بدوشی کا دوپٹہ سر پر چڑھتا رہا اترتا رہا ،روزے جیسے تیسے کٹتے رہے ۔لیکن آج اس کے بچے روزہ کے باوجود افطارکے انتظار میں ماں کو ایک ٹک دیکھے جارہے ہیں جب کہ پڑوس کے صاحب حیثیت ،دیوان صاحب کے یہاں افطار پارٹی کا اہتمام ہے ۔ مغرب کی نماز کے بعد بھی کہیں سے کوئی غیر متوقع سبیل نہیں آئی تو اس کی نو سالہ بیٹی باہر نکلتی ہے وہ کیا دیکھتی ہے کہ کوڑے دان پر کھائے ہوئے افطار کے پلیٹ پھینکے جارہے ہیں جن میں کچھ کچھ کھانے کے سامان بھی ہیں ۔ بچی گھر سے تمچین کاٹوٹا پھوٹا پلیٹ لے کریہ کہتے ہوئے کوڑے دان کی طرف دوڑ پڑتی ہے۔’’امی جان رمضان برکتوں والا مہینہ ہے ،پروردگار نے سبیل پیدا کردی ۔‘ ‘

اردو افسانے کی تعریف کرتے ہوئے وقار عظیم لکھتے ہیں:

’’مختصر افسانہ ایک نثری داستان ہے جسے ہم بہ آسانی آدھ گھنٹہ سے لے کر دو گھنٹہ تک پڑھ سکیں اور جس میں اختصار یا سادگی کے علاوہ اتحاد اثر ،اتحاد زمان و مکان ، اور اتحاد کردار بدرجہ اتم موجود ہو ‘‘          (موج ادب‘ کوثر مظہری ۔ص ۴۸)

ایک جگہ اور لکھتے ہیں:

’’افسانہ نثر کی ایک مختصر بیانیہ تحریر ہے جو ایک واحد ڈرامائی واقعے کو ابھارتی ہے جس میں کسی ایک کردار کے نقوش نمایاں کیے جاتے ہیں اور واقعات کی تفصیل اتنے اختصار اور ایجاز کے ساتھ کی جاتی ہے کہ پڑھنے والے کا ذہن ایک تاثر قبول کرے ۔‘‘(فن افسانہ نگاری ۔وقار عظیم ۔ص ۱۶)بحوالہ ’نثری اصناف ‘ ڈاکٹر محمد شارق ۔ص ۴۴:

ان اقتباسات کی روشنی میں جب ہم عظیم اللہ ہاشمی کا افسانہ ’دیدۂ نم ‘کا جائزہ لیتے ہیں تواس حقیقت کا انکشاف ہوتا ہے کہ ان کے اس افسانے میں اختصار بھی ہے ،قصہ بھی ،اتحاد اثر اور اتحاد زمان و مکان بھی نیز اس کا طرز اظہار بیانیہ بھی ہے ۔ ساتھ ہی فضیلت النسائ کے کر دار کے نقوش بھی خوبصورتی کے ساتھ ابھارے گئے ہیں کہ سب کچھ لٹ جانے کے باوجود وہ خدا پر توکل رکھتی ہے،صابر و شاکر بھی ہے اور خدا  ہی کو مسبب الاسباب بھی گر دانتی ہے ۔ نہایت ہی خوددار طبیعت کی مالک ہے ۔بیشک اس کہانی کو پڑھ کر قاری کے ذہن میں تاثر کا ایک وسیع عکس ابھرتا ہے اور سماج کا وہ قبیح چہرہ بھی عکس ریز ہوتا ہے جو فقط نام و نمود کے لئے پڑوسی کا حق اور حقوق العباد کا فرض بھول جاتے ہیں ۔ اس افسانے میں افسانے کے اجزائے ترکیبی کے بیشتر اجزا کا احترام کیا گیا ہے ۔ اس کا پلاٹ بھی تاریخی اور واقعاتی ہے ۔ فنی بصیرت اور بصارت کی موجودگی کا بھی احساس ہوتا ہے ۔ چونکہ واقعات کی ترتیب کو ہی پلاٹ کہتے ہیں تواس افسانے کے پلاٹ کو بھی فلش بیک کے انداز میں خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو متجسس اور اثر انگیز ہے۔ افسانے کو متحرک بنانے کے لئے کردار کاہونا لازمی ہے ۔بقول ڈاکٹر رفیعہ سلطانہ :

’’آج کل وہی افسانے پسند کیے جاتے ہیں جن کے کرداروں میں تحلیل اور ان کے نفسیاتی تجزیہ میں زور قلم صرف کیا جائے ۔یہ نئے افسانے کی خاص خصوصیات ہیں یعنی انسان کی ذہنی و باطنی کشمکش کا بیان ۔‘‘   (موج ادب ،کوثر مظہری۔ص ۴۹)

اس منظر نامے کے پیش نظر’ ’دیدۂ نم‘‘ کے کرداروں میں تحلیل ہونے کی بات دیکھنے کو ملتی ہے اس لئے کہ ایسے حالات و کردار اکثر افسانوں میں ملتے ہیں ۔ کشمکش کے نقوش بھی ملتے ہیں کہ کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی ہے تجسس کا احساس  بڑھتا جاتا ہے ۔ قاری بالکل گیس نہیں کر پاتا کہ اس کے بعد کیا ہونے والا ہے ۔کردار نگاری بیشک دشوار گزار کام ہے اس لئے کہ اسی میں افسانہ نگاری کا راز مضمر ہے۔ کردار جتنا مستحکم اور حقیقت آشنا ہوگا افسانہ اتنا ہی بلند اور قابلِ تحسین ہوگا ۔فضیلت النسائ کا کردار بیشک حقیقت کا اظہاریہ ہے ۔تصنع سے پاک ہے ۔ بیٹی کا کردار بھی اصلیت کا حامل ہے ۔یہ فطری عمل ہے کہ بچے یا انسان اگر بھوکے ہوں تو ایسا عمل کرنے سے گریز نہیں کرتے جیسا کہ نو سال کی بیٹی نے کیا ہے ۔ اسے کہتے ہیں کردار کا جیتا جاگتا نمونہ ۔

مکالمہ بھی افسانے کا ایک خاص جز ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے افسانے میں ڈرامے کا لطف آتا ہے اور کردار نگاری کے جوہر کھلتے ہیں ۔موصوف نے بھی مکالمے کا خیال رکھا ہے اور سلیقے سے اپنے بیانیہ افسانے میں اس کو جگہ دی ہے ۔ملاحظہ فرمائیں:

(۱)  ’’امی جان کب تک ہم لوگ روزہ پر روزہ رکھیں گے ۔ اب برداشت نہیں ہو رہا ہے ۔وقت کے دھارے یوں ہی چلتے رہیں گے،اس کو بدلا نہیں جاسکتا  ؟‘‘

’’بیٹی حوصلے بلند ہوں تو وقت کے دھارے کیا صدیوں کے رخ کو بھی موڑا جا سکتا ہے!!‘‘کیسے امی جان ؟

’’حوصلے اور صبر کے مستول کو نیچے مت جھکنے دو ۔کیا تم کو معلوم ہے تمہارے اجداد کون تھے ؟‘‘

(۲)  ’’اجداد کی ناموس کی پاسداری کے لئے یہ کنیز آپ کی خدمت میں حاضر ہے ۔‘‘

(۳)  ’’ابھی بھی ہمارے خون میں بڑے بزرگوں کا احترام باقی ہے !!‘‘

(۴)  ’’بیگم ! اب اس کھنڈر نما محل کی خاموشیاں مجھے دن رات ڈستی رہتی ہیں !‘‘

(۵)  ’’آج طوفان کے تھپیڑوں سے میرے پُرکھوں کی آخری نشانی بھی ہمیشہ کے لئے مٹ گئی!‘‘

(۶)  ’’طوطا شاہ! لو کبھی اس گلاس میں تمہارے اجداد فتح و کامرانی کے بعد فخر کا جام پیا کرتے تھے ،آج تم صبر کا جام پی لو !!‘‘

یہ انداز ہے جناب کا مکالمہ نویسی کا ۔ اس طرز مکالمہ نگاری پر کون نہ فدا ہوجائے ۔ہا ںکہیں کہیں رک کر قاری سوچ میں ضرور پڑجاتا ہے کہ نو سال کی بچے اتنی اچھی فکر کیسے رکھ سکتی ہے ،وقت کے دھارے کو کیا وہ سمجھتی ہے ۔لیکن اسکاجوا ب اس لئے مل جاتا ہے کہ ماں تو ایک مہذب ،باعزت ،با ثروت خاندان کی بہو رہی ہے اس لئے بچوں کی پرورش میں اس کا اثر ضرور شامل ہوا ہوگا ۔ دیگر کرداروں کا معاملہ بھی یہی ہے کہ پورا منظر نامہ ہی کسی رئیس خاندان کی حویلی کا پیش خیمہ ہے ۔ یہ مکالمے چست ،درست ،دلکش اور رواں بھی ہیں جو کامیاب افسانے کے تقاضے بھی ہیں ۔

ہر افسانے کا ایک مقصد اور ایک نقطہٗ نظر ہوتا ہے ۔ افسانہ نگار بھی یہی سوچ کر لکھتا ہے کہ مقصد تحریر یا تصنیف کیا ہے اورقاری بھی اس میں مقصد تحریراور فلسفہ ٗحیات تلاش کرتا ہے ۔ ہاشمی صاحب کے اس افسانے کی تخلیق کا مقصد بیشک سماج اور معاشرہ کے اس قبیح نظام کو ظاہر کرنا ہے جو باحیثیت ہونے کے  باوجوداپنے غریب ،مفلس ۔نادار اور بیوہ پڑوسیوں کا خیال نہیں رکھتے جب کہ جھوٹی شان کے لئے بے جا نمائش سے گریز نہیں کرتے ۔ ورنہ دیوان صاحب اسلامی شریعت کے پابند ہوتے تو ایک غریب بیوہ کی کفالت کے لئے وہ کافی تھے۔

کلائمکس افسانے کا ایک لازمی جز ہے ۔افسانے کا اختتام اگر قاری پہلے سے سوچ لے تو اسے کلائمکس کا نام نہیں دیا جاسکتا ۔ کلائمکس کا مطلب قاری کی سوچ سے پرے ہو ۔قاری دیدہٗ نم کا اختتام تک آتے آّتے یہ سوچتا ہے کہ یا تو فضیلت النسائ کے گھر بھی افطار کی کوئی سینی دیوان صاحب کے گھر آئے گی یا پھر بچی کھچی چیزیں ضرور آئیں گی ۔ مگر ایسا نہیں ہوتا ۔ساری پلیٹیں کوڑادان پر پھینک دی جاتی ہیں اور چھوٹی بچی اسے اللہ کی طرف سے سبیل سمجھ کر پلیٹ لے کے دوڑ پڑتی ہے ۔ یہ سین واقعی بہترین کلائمکس کی مثال ہے ۔ ہاں ایک سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ اللہ پر اتنا توکل رکھنے والی عورت کی دعاؤ ں کا اتنا بھیانک انجام کیوں ہوتا ہے ۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتا تھا کہ کسی اور کے گھر سے ہی سہی کچھ کھانے کی چیزیں آجاتیں ۔ جس سے اللہ کی قدرت کاملہ کا بھرم بھی رہ جاتا ۔ مگر افسانہ نگار کا یہ اپنا خیال ہے جو کلائمکس کو واقعی بہت اثر انگیز بنادیا ہے ۔ اور یہ ایک خوبصورت اختتام بھی ہے ۔اختتام بھی افسانہ نگاری میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے ۔سارے عناصر ترکیبی کے بعد اگر اختتام پُر اثرنہ ہو تو افسانے کی دلکشی ختم ہو جاتی ہے ، یہ بڑا ہی نازک مرحلہ ہوتا ہے ۔ انجام کو پُر اثر بنانے کے لئے ندرتِ بیان اور جدتِ بیان کا خیال رکھنا لازمی ہے ۔ جس کی پاسداری موصوف نے خوب کی ہے ۔

یہ تو ایک طرح سے قصیدہ خوانی ہو گئی لیکن ایسا نہیں ہے یہ حقیقت بیانی ہے ۔ میں نے عظیم اللہ ہاشمی کو بہت بڑھا چڑھا کر ،رائی کو پربت بنا کر یا تل کا تاڑ بنا کر نہیں پیش کیا ہے کہ دوسروں کے پاؤں پھولنے لگیں۔ عظیم اللہ صاحب کا ادبی مقام یہی ہے کہ وہ افسانے اچھا لکھتے ہیں اور ادب نگاری کا بھی ان دلکش سلیقہ موجود ہے ۔ ہاں ان کے یہاں ایک مسئلہ ضرور ہے کہ وہ زبان تو بہت اچھی استعمال کرتے ہیں خالص ادبی اورافسانوی زبان میں سب کچھ لکھتے ہیں لیکن کہیں کہیں وہ زبان کی ڈگر سے پھسل بھی جاتے ہیں اور بے خیالی کے شکار ہو جاتے ہیںلیکن ایسا نہیں کہ ان پر کوئی بٹہ لگے۔کبھی کبھی لفظوں کی مرصع سازی میں بھی شیشے اور ہیر ے کی پہچان میں فریب کھاجاتے ہیں۔ اس کی طرف انہیں دھیان دینے کے ضرورت ہے ۔ امید ہے وہ میری بات کا برا نہیں مانیں گے اور اپنی اصلاح فرما ئیں گے ۔ لیکن ان کی جملہ تراشی کا میں قائل ہوں اتنے اچھے اور لچھے دار جملے تراشتے ہیں کہ قاری کا دل وہیں جا کر اٹک جاتا ہے ۔خالص ادبی جملے جو دیر تک کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔ چند مثالیں دیکھیں :

(۱)  ’’فضیلت النسا ئ یہ طلوع نہیں بلکہ غروب آفتاب کی کرنیں ہیں جنہوں نے ہمارے اجداد ی افق کو ابھی بھی اپنی سرخی سے منور رکھا ہے ۔‘‘

(۲)  ’’اس وقت میں نئی نویلی دلہن بن کر اس محل میں اتری تھی جب سرمئی اجالے میں اسی جمنا کے کنارے ہمارے پُرکھوں نے اپنے تاج کو فاتح کے قدموں میں رکھ دیئے تو پھر سورج کا غروب                            ہونا لازمی تھا ۔ ‘‘

(۳)  ’’اس کے اندر اجدادی خون نے جوش مارا ۔بدن پسینے پسینے ہوگیا ۔ چہرہ ایسے دمک اٹھا جیسے اس پر کوئی گاڑھے دودھ میں سیندور ملا کر مل دیا ہو ۔‘ ‘

(۴) ’’مالک کائنات میرا کیا قصور تھا کہ تو نے میرے اجداد کو محلوں کا مالک بنایا اور مجھے اس گھر کی نوکرانی بنا دیا ۔ نوبت یہاں تک آگئی کہ جو میرے پُرکھوں پر حرام تھا وہ مجھ پر حلال ہو گیا ۔‘ ‘

ایسی بے شمار مثالیں ہیں جن کے مطالعے کے بعد ہاشمی صاحب کی کہی ہوئی باتیں سچی لگتی ہیں اور یہ بھی راز کھلتا ہے کہ انہوں نے صرف افسانے نہیں لکھے بلکہ افسانے کے فن کو بھی سمجھنے کی اچھی کوشش کی ہے ۔ وہ فرماتے ہیں :

’’کسی فن پارے کی اہمیت تب بڑھ جاتی ہے جب وہ اپنے کینوس پر فرد اور سماج کے ٹوٹتے بکھرتے رشتوں کے درمیان خیر کی راہیں تلاش کرتا ہے نیز اس میں تاریخی شعور کا احساس جاگزیں ہو تا ہے کیوں کہ تخلیق کا مقصد اپنے معاشرے کو مثبت قدروں سے روشناس کرانا ہو تا ہے ۔‘‘       ( ص۔۸)

’’دیدۂ نم‘‘ میں بھی انہوں نے یہی کیا ہے بلکہ اپنے بیشتر افسانوں میں ایسے چبھتے ہوئے سوالوں کے درمیان رہ کر اپنی کہانیوں کی تشکیل کی ہے ۔اچھی کردار سازی کی ہے ،خوبصورت مکالموں سے چونکایا بھی ہے ۔کہانی کے پلاٹ کو سلیقے سے نباہا ہے اور تسلسل کو قائم رکھا ۔ قاری کو بھٹکا کر اس کا قیمتی وقت ضایع نہیں کیا ہے۔ فضول گوئی سے پرہیز کیا ہے اور قاری کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں رکھا ہے ۔افسانوں میں ان کی رنگ آمیزی قابلِ دید ہے ۔افسانہ نگاری کے اجزائے ترکیبی کی روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کا یہ افسانہ ’دیدۂ نم ‘ ایک کامیاب افسانہ ہے ۔ میں ان کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اوران سے بہتر سے بہترین تخلیق کی امید بھی رکھتا ہوں ۔۰۰

(ایم ۔ نصراللہ نصرؔ۔9339976034 )

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

 

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
سائنس اور ادب کے امتیازات – ڈاکٹر معیدالرحمن

یہ بھی پڑھیں

آج کی اردو کہانی: زبان اور ساخت –...

فروری 2, 2026

شموئل احمد کا افسانہ ’’سنگھار دان‘‘ – طارق...

فروری 1, 2026

منٹو اور نیا افسانہ – پروفیسر شمیم حنفی

اکتوبر 11, 2025

عزیز احمد کی افسانہ نگاری! وارث علوی

اپریل 12, 2025

اکیسویں صدی کی افسانہ نگارخواتین اور عصری مسائل...

مارچ 21, 2025

ہمہ جہت افسانہ نگار: نسیم اشک – یوسف...

جنوری 15, 2025

ڈاکٹر رُوحی قاضی : ایک فراموش کردہ افسانہ...

نومبر 25, 2024

اکیسویں صدی کے افسانے – ڈاکٹر عظیم اللہ...

ستمبر 15, 2024

افسانہ ‘ عید گاہ’ اور ‘عید گاہ سے...

اگست 7, 2024

اندھیری آنکھوں کے سامنے سورج اُگانے والا افسانہ...

اگست 4, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (118)
  • تخلیقی ادب (595)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (19)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,045)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (536)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (218)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (404)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (216)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,134)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں