جنرل
جنرل … تمہارا ٹینک ایک طاقتور
مشین ہے
یہ جنگلوں کو نیست و نابود
کر سکتا ہے
اور کچل سکتا ہے
ایک سو آدمیوں کو
لیکن اس میں ایک خامی ہے
اسے چلانے کے لیے ایک آدمی کی
ضرورت ہے!
جنرل … تمہارا بمبار طیارہ
طاقتور ہے
اڑ سکتاہے تیز یہ آندھی سے بھی
زیادہ
ڈھو سکتا ہے بوجھ ایک ہاتھی سے بھی
زیادہ
لیکن اس میں ایک خامی ہے
یہ ایک میکانک کا محتاج ہے!
جنرل … آدمی بہت کار آمد
جاندار ہے
وہ اڑ سکتا ہے، وہ مار سکتا ہے
لیکن اس میں ایک خامی ہے
وہ سوچ بھی سکتا ہے!
نوٹ: پروفیسر نشاط قیصر ان دنوں Centre de Sciences Humaines (CSH)‘ نئی دہلی سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل ایک لمبے عرصے تک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ عمرانیات سے وابستہ تھے۔ برتولت بریخت کی اس نظم کا ترجمہ ستر کی دہائی میں عصری ادب میں شائع ہوا تھا۔