Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      متفرقات

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

      کتاب کی بات

      فروری 5, 2025

      کتاب کی بات

      جنوری 26, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

      تحقیق و تنقید

      شعریت کیا ہے؟ – کلیم الدین احمد

      دسمبر 5, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کی تنقیدی کتابوں کا اجمالی جائزہ –…

      نومبر 19, 2024

      تحقیق و تنقید

      کوثرمظہری کے نصف درجن مونوگراف پر ایک نظر…

      نومبر 17, 2024

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

      اسلامیات

      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعدد…

      ستمبر 23, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تراجم

      ماں پڑھتی ہے/ ایس آر ہرنوٹ – وقاراحمد

      اکتوبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر خالد جاوید کی حیثیت شعبے میں ایک…

      اپریل 16, 2025

      خبر نامہ

      پروفیسر نجمہ رحمانی کی شخصیت اورحیات انتہائی موثر:…

      مارچ 25, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      متفرقات

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      متفرقات

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      متفرقات

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
غزل شناسی

دبیرعباس (شاہ جی) بطورشاعر –  عمیرؔ یاسرشاہین

by adbimiras اپریل 10, 2022
by adbimiras اپریل 10, 2022 0 comment

دبیر عباس (شاہ جی)شاعر،افسانہ نگار،محقق ،نقاد،معلم اورمقررکے طورپراپنی ایک منفردپہچان رکھتے ہیں ۔مگران تمام خصوصیات میں سے بطورشاعراورمحقق اُردوحلقوں میں اپنی مخصوص پہچان کے حامل  ہیں ۔آپ کے  کئی تحقیقی وتنقیدی مضامین قومی اور بین الاقوامی مجلات میں شائع ہوچکے ہیں۔خوب صورت شاعری اورافسانہ ،آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کاعکاس ہے۔

دبیرعباس کاتعلق سرزمینِ سرگودھاسے ہے ۔آپ 7فروری 1981ء کوضلع سرگودھاکی تحصیل بھیرہ کے ایک نواحی گاؤں چھنی سیداں میں پیداہوئے۔آپ نے پانچ مضامین میں ایم۔اے کررکھاہے جن میں مطالعہ پاکستان،انگلش،اُردو،پنجابی اوراسلامیات شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سرگودھا یونی ورسٹی میں اُردومیں پی۔ایچ۔ڈی کامقالہ جمع کرواچکے ہیں۔آج کل شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں اورگورنمنٹ کالج میانی(سرگودھا) میں بطوراسسٹنٹ پروفیسر(اُردو) فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دبیرعباس نے شاعری کی کئی اصناف میں طبع آزمائی کی ہے جن میں غزل،نظم،کافی،قطعات اورنثری نظم شامل ہیں ۔مگراُن کازیادہ تررجحان غزل کی طرف ہے ۔غزل کے میدان میں آپ نے کھل کرطبع آزمائی کی ہے اوراپنے ہنرکے جوہر دکھلائے ہیں ۔آپ کی شاعری بالخصوص غزل کلاسیک اور جدیدلہجے کاحسین امتزاج ہے ۔اُن کے ہاں دونوں رنگ ،دونوں لہجے اوردونوں طرح کے رویے باہم یک جااورمربوط نظرآتے ہیں ۔جس سے کلاسیک وجدیدکاحسین امتزاج نظرآتاہے ۔ اس حوالے سے چنداشعارملاحظہ کیجیے۔

؎ اُس نے جونام سے پکاراہے

یہ محبت کااستعارہ ہے

؎محبت کی وضاحت مانگتا ہے

حقیقت میں محبت مانگتا ہے

؎ تیرے ہجر کےناگ کا ڈسنا کچھ اتنازہریلا تھا

میری آنکھ سے بہنے والے آنسونیلے نیلے تھے

؎ساتھ لے کر میرے رقیبوں کو

وہ میرے پاس سے گزرتا ہے

؎سارادن خاموش گزار کے لوگوں میں

رات کو مجھ سے ساری باتیں کرتاہے

؎ کوئی چوتھا بھی آن ٹپکا ہے

درمیاں اب وہ تیسراہی نہیں

؎اب ذرااحتیاط سے صاحب

ہردفعہ معجزہ نہیں ہوتا

دبیرعباس نے شاعری میں ہرطرح کے موضوعات کوبرتنے کی کوشش کی ہے اورہرطرح کے موضوعات اُن کے ہاں ملتے ہیں مگرزیادہ مقبول موضوعات میں عشق و محبت،عمومی رویے،غم جاناں وغم دوراں،معاشرتی زبوں حالی،انسانیت کا بحران اورمعاشرتی روایات واقدارشامل ہیں ۔عشق اُن کاخاص موضوع ہے ۔اس موضوع پراُنھوں نے کھل کرطبع آزمائی کی ہے ۔عشق کی مختلف صورتوں ،کیفیات،جذبات،احساسات کوجس اندازسے برتنے کافن آپ کوآتاہے شاید ہی عہدِ حاضرکے کسی شاعر کوآتاہو۔عشق ہمیشہ صنفِ نازک کی طرف سے ہوتاہے مگروہ پہلے اظہارنہیں کرپاتیں ،لیکن ان کے اشارات بتارہے ہوتے ہیں ،لیکن ان کودیکھنے کے لیے بصارت چاہیے اورپھربیان کے لیے الفاظ جوہرکسی کے ہاں نہیں ہوتےمگردیبرعباس نے ایسے اشاروں کوخوب پرکھااوربرتاہے ،چنداشعارملاحظہ کیجیے۔

؎اس نے جونام سے پکاراہے

یہ محبت کااستعارہ ہے

؎محبت کی وضاحت مانگتاہے

حقیقت میں محبت مانگتاہے

؎اب مراامتحان کیساہے

زندگی توگزارآیاہوں

؎اب مجھے دیکھ دیکھ ہنستاہے

پھر مجھے سوچ سوچ روئے گا

آپ کے ہاں عشق کی مختلف کیفیات اورمختلف مراحل کے حوالے سے بھی شعر ملتے ہیں اورایسے محسوس ہوتاہے کہ انسان واقعی ان مراحل میں سے گزررہاہے ۔تمام واقعات،کیفیات اورمراحل یوں لگتے ہیں جیسے آنکھوں کے سامنے ہورہے ہیں ۔شاعرنے بڑے خوب صورت اندازمیں ان کیفیات کو بیان کیاہے ۔ذیل میں مختلف مراحل کے حوالے سے شعرپیشِ خدمت ہیں ۔عاشق اپنے محبوب کو تلاش کرلینے کے بعد اس سے مخاطب ہے۔

؎ایسا آساں نہ تھا ترا ملنا

توبہت ڈھونڈنے کے بعد ملی

محبوب ،عاشق کودیوانہ،مجنوں اور پاگل سمجھتے ہوئے ہنستااور مسکراتاہے توعاشق سنجیدگی سے جواب دیتاہے۔

؎ اب مجھے دیکھ دیکھ ہنستاہے

پھرمجھے سوچ سوچ روئے گا

عشق ومحبت میں ایک مرحلہ ہجرکامرحلہ ہے جوعاشق کے لیے تکلیف دہ نہیں بلکہ لذت کاسماں پیداکرتاہے۔یہ مرحلہ تخلیق کے لیے انتہائی موزوں اورمناسب مرحلہ ہے۔خوب صورت شاعری زیادہ ترایسی کیفیت میں ہوتی ہے اورعاشق اگرشاعرہوتوپھرسونے پرسہاگہ ہوجاتاہے۔ایسے لمحات عاشق کے لیے کسی غنیمت سے کم نہیں ہوتے۔اُردوشاعری میں یہ موضوع نیانہیں بلکہ شروع سے برتاگیاہے مگرہردورمیں اس کوبیان کرنے کے اندازبدلتے رہے ہیں ۔دبیرعباس کے ہاں بھی یہ موضوع بڑاجان دارموضوع ہے ۔آئیے دوشعرملاحظہ کیجیے۔

؎دن گزرتا نہیں ہے لوگوں میں

رات کٹتی نہیں اکیلے میں

؎ لگ کر سینے سے میرے جب رونے لگتا ہے

میرے دل کوہجر کا خدشہ ہونے لگتاہے

دبیرعباس سینے میں دل تورکھتے ہیں اورعاشق کے نازنخرے برادشت کرتے ہیں ،مگرانا بھی غالب کی سی رکھتے ہیں ۔آپ کے ہاں انا،شاعرانہ تعلی یانرگیسیت جو بھی نام دیاجائے بہت زیادہ ہے ۔شاعری میں تووہ میرتقی میرؔ اورناصرؔکاظمی کے پیروکارنظرآتے ہیں مگرانا میں مرزااسداللہ خاں غالبؔکے مقلددکھتے ہیں ۔محبوب کے نازنخرے اٹھانے کااندازملاحظہ کیجیے۔

؎ چل پڑوں بھول کے ہربات میں آگے اس کے

اب بھی آجائے وہ ہرجائی اگرلینے کو

مگراب ذرادوسراپہلو دیکھیے کہ انامیں وہ کس حدتک جاتے ہیں ۔محبوب کی عزت واحترام اپنی جگہ ،مگراپنی انااوراصولوں کوٹھیس نہیں پہنچاتے بلکہ کہ اپنے اصول مدنظررکھتے ہیں ۔آپ کی نرگسیت اوراناملاحظہ کیجیے۔

؎اب ذرااحتیاط سے صاحب

ہردفعہ معجزہ نہیں ہوتا

؎جس قدرلوگ اس پہ مرتے ہیں

اس قدرشخص وہ جمیل نہیں

؎یہ ایک تم ہوجسے دستیاب ہیں ورنہ

بہت سے لوگ ترستے ہیں ایک پل کے لیے

محبت کے موضوع پر بڑے کھل کر طبع آزمائی کرتے ہیں اور چھوٹے سے چھوٹے پہلوکو بھی نظرانداز نہیں کرتے ،عشق کے موضوع پروہ بغاوت کی حد تک جانے سے بھی گریز نہیں کرتے ،عشق کے مراحل میں وصل کالمحہ بھی بڑاپرسکون لمحہ ہے ،جس پر اُردو شاعری میں ہجرکی نسبت کم مثالیں ملتی ہیں ،کیوں کہ اکثرعشاق وصل کے بعدتخلیقی قوت کھوبیٹھے ہیں مگرشاہ جی نے وصل کے اُن لمحات کوبھی شعرکے قالب میں ڈھال کے جان داربنادیاہے جس سے اُن کے مضبوط حواس کابھی اندازہ ہوتاہے وگرنہ ایسے لمحات میں لوگ حواس باختہ ہوجاتے ہیں ۔وصل کی گھڑی پرشعر ملاحظہ کریں۔

؎فقط گلے ہی لگایانہیں ہے میں نے اُسے

ستم ظریف کے بوسے بھی میں نے بلکہ لیے

؎ تمام آج ہی اُس نے لٹادیامجھ پر

ذرابھی پیاربچایانہ اُس نے کل کے لیے

خوب صورت دوشیزہ کوکون اپنانانہیں چاہتا؟ ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے اپنالے ،مگرمحبوب اُن میں سے بہترین عاشق کاانتخاب کرناچاہتاہے۔عہدحاضرمیں محبوب کے عاشق میں صرف ایک خوبی ہوناضروری ہے اور وہ ہے دولت،لہذاہرچاہنے والااپنے محبوب کو اپنے جھانسے دیتاہے اوردوسرے کوکم تربناکرپیش کرتاہے ایسی کیفیت شعرمیں کیسے بیان ہوئی ہے ذرادیکھیے۔

؎وہ کفالت کرے گا کیاتیری

جومری جان خودکفیل نہیں

بعض دفعہ عاشق ،محبوب کواپنالینے کے بعد اپنے سابقہ انتقام بھی عشق کے اندازمیں ہی لینے پراترآتاہے ۔اسی طرح کارویہ آپ کی شاعری میں ملتاہے ۔کہ ایک عاشق اب اپنے بدلے لینے پراُتراہے ۔ملاحظہ کیجیے کیفیت ِ انتقام۔

؎ تمام قول ہی میرے جب اُس نے ہلکے لیے

تومیں نے بدلے بھی اُس سے بدل بدل کے لیے

عشق میں ایک وقت ایسابھی آتاہے جب عاشق ،محبوب کے باربارنظراندازکرنے اورنئے امتحانات لینے پر تنگ آجاتاہے ۔آخرکاروہ اکتاہٹ کاشکارہوکرمحبوب سے کیسے مخاطب ہوتاہے ایک عاشق شاعر کے الفاظ میں سنیے۔

؎بھاڑ میں علم محبت کی پڑھائی جائے

اب مجھے اور مشقت نہ سکھائی جائے

عشق ومحبت کے علاوہ  تدفین کی وصیت بھی ہمارے اُردوادب میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہے ،جونثراورنظم دونوں صورتوں میں ملتی ہے۔کیوں کہ شعراکے مذہب کے بارے میں سماج میں کئی طرح کے خیالات ملتے ہیں ۔اوراکثرشعرانے شادیاں بھی دوسرے مذاہب کی لڑکیوں سے کررکھی ہوتی ہیں جس پربعد میں میت کوجلانے یادفنانے پرجھگڑے ہوتے ہیں ،جس کی بہترین مثال ن۔م راشدکی میت کوجلانے والی ہے کہ اُن کی بیوی نے کہاکہ اُن کی وصیت تھی لہذامیت کوجلادیاگیاجس پرآج تک طرح طرح کے تبصرے اورسوالات اٹھتے آرہے ہیں لہذاشاہ جی نے واضح کردیاکہ میرے ساتھ کیاکیاجائے شعر دیکھنا۔

؎دفن کرنانہ مجھے زیرِ زمیں ،یاد رہے

نہ میری لاش بہائی،نہ جلائی جائے۔۔

انسانیت کادکھ دردہردورکی شاعری کاپسندیدہ موضوع رہاہے ۔ہردورکے اپنے دکھ ہوتے ہیں مگرموجودہ دور کی صورتِ حال بالکل ناقابلِ بیاں ہے۔موجودہ عہدافراتفری،مردبیزاری،مصروفیت،عدم اطمینان،عدم برداشت اورنفس ونفسی کاعہدہے۔اس دورمیں ہرکوئی گبھرایاہوااورمصیبت زدہ نظرآئے گا۔اگرآپ کسی کے آگے بُک روئیں گے تووہ آپ کے سامنے چھج رونے لگے گا۔ایسی صورت حال کوبھی شاہ جی نے لفظوں کی صورت میں بیان کیا ہے جس سے اُن کے ہاں عصری روئیے بھی شعرکے قالب میں ڈھلتے نظرآتے ہیں ۔اس حوالے سے شعر ملاحظہ کریں۔

؎ کون ساشخص نہیں خوف وخطرکی زدمیں

کس کورودادمصیبت کی سنائی جائے۔۔۔

فکراورفن دونوں لازم وملزوم ہیں ،کسی ایک کی کمزوری بھی شعرکوبڑاشعربننے نہیں دیتی۔اس لیے وہی شاعر زندہ رہتاہے جوفکروفن دونوں چیزوں کوساتھ لے کرچلتاہے۔لہذادیکھتے ہیں کہ دبیرعباس نے فکرکے ساتھ ساتھ فن پرکتنی توجہ دی ہے۔

دبیرعباس کی شاعری فنی حوالے سے بھی پختہ شاعری ہے۔غزل کے لیے وہ زیادہ ترچھوٹی بحرکااستعمال کرتے ہیں۔اُن کااسلوب انتہائی سادہ اورعام فہم ہے ۔آپ کے ہاں تشبیہ،استعارہ،تلمیح ،صنعتِ لف ونشر،تکرارلفظی،صنعتِ تجنیس،صنعتِ مراعات النظیراوردوسرے کئی فنی حوالے پائے جاتے ہیں ۔شروع شروع میں آپ تخلص بھی استعمال کرتے رہے ہیں مگراب تخلص کرناچھوڑ دیاہے جس کے بارے میں اُن کاخیال ہے کہ وہ بچپناتھااب ضرورت نہیں ،دبیرعباس بطور عاصمؔ تخلص کرتے رہے ہیں ۔ان کی ایک غزل کامقطع ملاحظہ کیجیے۔

؎ ننگے پاؤں چلناعاصم ؔموت کودعوت دیناتھا

ان گلیوں میں جاپہنچے جہاں پتھر بھی زہریلےتھے

مختصراََ دبیرعباس فکروفن کے حوالے سے میرتقی میرؔ کے قبیلے کے شاعر نظرآتے ہیں اوران کی شاعری فکری وفنی حوالے سے میرتقی میرؔ اور ناصرؔ کاظمی  سے ملتی نظرآتی ہے ،مگرانااورنرگیست میں مقلدِ غالبؔ نظرآتے ہیں ۔عشق میں اُن پرجوش ملیح آبادی کارنگ عملی طورپر نظرآتاہے ۔بعض غزلیں سیدجون ؔ محمدایلیا کی زمین اور رنگ میں نظرآتی ہیں ۔مگراس سب کچھ کے باوجود وہ اپناایک مخصوص اورمنفرد اندازرکھتے ہیں جوان کی انفرادیت اور پہچان قائم رکھے گا۔آخر میں دبیرعباس کاایک شعر اورایک غزل بطورانتخاب پیشِ خدمت ہے۔

؎ دوسرے کام ہوچکے سارے

ایک مشہورہونا باقی ہے

غزل

ہم نے مانا کہ وہ بخیل نہیں

پریہ اتنی بڑی دلیل نہیں

کوئی اک بھی نظر نہیں آتا

تیری آنکھوں پہ جوقتیل نہیں

کون رسوانہیں ترے آگے

کون پیچھے ترے ذلیل نہیں

وہ کفالت کرے گا کیا تیری

جومری جان خودکفیل نہیں

جس قدرلوگ اُس پہ مرتے ہیں

اُس قدرشخص وہ جمیل نہیں

اب تویاروخداہی حافظ ہے

کوئی بچنے کی اب سبیل نہیں

 

عمیرؔ یاسرشاہین

پی۔ایچ۔ڈی (اسکالر)

شعبہ اُردو یونی ورسٹی آف سرگودھا،سرگودھا

0303.7090395

umairyasirshaheen@gmail.com

 

 

v

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

 

 

 

 

0 comment
1
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
اقبال حسن آزاد کی افسانہ نگاری – عرفان رشید

یہ بھی پڑھیں

نوجوان شعراء کی نئی نسل: سفر، سفیر اور...

اکتوبر 11, 2025

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ –...

مئی 5, 2025

 ایک اسلوب ساز شاعر اور نثر نگار شمیم...

جنوری 20, 2025

حسرت کی سیاسی شاعری – پروفیسر شمیم حنفی

جنوری 15, 2025

غالب اور تشکیک – باقر مہدی

جنوری 15, 2025

غالب: شخصیت اور شاعری: نئے مطالعے کے امکانات...

دسمبر 17, 2024

غالب اور جدید فکر – پروفیسر شمیم حنفی

دسمبر 9, 2024

اردو شاعری میں تصوف کی روایت – آل...

دسمبر 5, 2024

غالب کی شاعری کی معنویت – آل احمد...

دسمبر 5, 2024

بلند ؔ اقبال کی شاعری میں حسیاتی پہلو:...

نومبر 24, 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (182)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (117)
  • تخلیقی ادب (593)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (18)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (127)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,041)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (534)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (217)
      • غزل شناسی (204)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (402)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (214)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (24)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (474)
  • گوشہ خواتین و اطفال (97)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,130)
    • ادب کا مستقبل (112)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (33)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (896)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں