Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
تعلیم

” ہم کتابیں کیوں پڑھتے ہیں؟” – پروفیسر ناصر عباس نیّر

by adbimiras جنوری 8, 2022
by adbimiras جنوری 8, 2022 0 comment
تم اپنی الجھن کا حل ایک سوال کی مدد سے تلاش کرسکتے ہو۔ یہ سوال خود سے کرو۔ خود سے سوال کا ایک طریقہ ہے،اسے کبھی آزماؤ۔میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ آدمی کے سب سے اچھے دوست ،وہ راستے ہیں جن پر دن کو کارواں گزرتے ہیںاور شام کو وہ سنسان ہوجاتے ہیں۔ جب کسی الجھن میں ہوتو شام کے وقت کسی ایسے ہی راستے کا انتخاب کرو۔ جیسے ہی تمھارے قدموں کا آہنگ ، اردگرد کی فضا کے آہنگ کا حصہ بن جائے ، اور کوئی شے تمھارے خیال کو بھٹکانہ سکےتو خود سے سوال کرو کہ وہ کون سی کتابیں ہیں جو تمھاری تنہائی کی رفیق ہیں اور جو تمھاری خود کلامی اور کسی ایک گہرے ، بے تکلف دوست (جن کی تعداد دوتین سے شاید ہی بڑھے)سے کبھی کبھار کی ہم کلامی کا حصہ بنتی ہیں؟ اوروہ کتابیں کون سی ہیںجنھیں تم اس لیے پڑھتے ہو کہ رسمی ، پر تکلف (چھوٹے بڑے)اجتماعات میں ،ان پراپنی رائے دے سکو؟تم دیکھو گے کہ تم نے اب تک دو ہی قسم کی کتابیں پڑھی ہیں۔ ایک اپنے لیے، دوسری زمانے کے لیے۔جب تم پر یہ حقیقت منکشف ہوگی کہ تم نے اپنے لیے کم اور زمانے کے لیے زیادہ پڑھی ہیں تو کچھ اور سچائیاں بھی روشن ہوں گی۔یاد رکھو،سچ، تنہاہوتا ہے نہ دوسروں سے الگ تھلگ۔تم پر کھلے گا کہ تم نے تھوڑی زندگی اپنے لیے بسر کی ہے اور زندگی کا بڑاحصہ دوسروں کی نذر کردیاہے۔اپنی زندگی کو دوسروں کی بھلائی کے لیے وقف کردینا ایک بات ہے ، جب کہ اپنی زندگی کو دوسروں کے ڈر ، نفسیاتی جبر کے آگے کھودینابالکل دوسری بات ہے۔
کتابیں پڑھنے کی کئی وجوہ ہیں۔انھیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔زیادہ ترکتابیں تعلیمی اورپیشہ ورانہ ضرورت کے تحت پڑھی جاتی ہیں۔ کتاب کی صنعت کا سب سے زیادہ انحصار اسی ضرورت کو پورا کرنے پر ہے۔باقی کتابیں شخصی ، نجی وجوہ سے پڑھی جاتی ہیں۔شخصی وجوہ ہر شخص کے ساتھ بدل جاتی ہیں۔تم کچھ ایسے لوگوں سے ملو گے جو کتابوں کا مطالعہ محض عادتاً کرتے ہیں۔ جس طرح کچھ لوگوں کو چائے، سگریٹ،کرکٹ ، شطرنج، عورتوں سے فلرٹ کرنے کی عادت ہوتی ہے، اسی طرح کتابیں پڑھنے کی بھی۔ ان میں سے اکثر نے پڑھنے کا آغاز جاسوسی ، مہماتی ،رومانوی،نیم جنسی تحریروں سے کیا ہوتا ہے۔وہیں سے انھیں پڑھنے کی چاٹ لگ جاتی ہے۔وہ کتابیں نہ پڑھیں تو انھیں وہی بے چینی ہوتی ہے،جو انھیں چائے،سگریٹ نہ ملنے پر ہوتی ہے۔وہ کتابوں سے محض وقتی لطف حاصل کرتے ہیں اور اسی کو کتاب کا حاصل سمجھتے ہیں ۔وقتی لطف ہی مزید لطف کی پیاس جگاتاہے۔اصل یہ ہے کہ ہمارا ذہن ،جس چیز کے ابتدائی تجربے میں لذت کو محفوظ کرتا ہے ، ہم اسے مسلسل دہرانے کی خواہش کرتے ہیں۔ ہر عادت کے قائم ہونے کا یہی طریق کار ہے۔ عادتاً مطالعہ کرنے والے مسلسل نئی کتابوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ بلاشبہ ،ان کے یہاں کتابوں سے متعلق رائے موجود ہوتی ہے ،مگر اس رائے کی بنیاد ان کا وہی ابتدائی لذت بھرا تجربہ ہوتا ہے ،جسے لامتناہی انداز میں دہرانے کی وہ خواہش کرتے ہیں۔حقیقت میں وہ عمر بھر ایک ہی کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں(شاید سب لوگ ہی ایسا کرتے ہیں)۔اسی طرح کچھ لوگ محض تفریحاً مطالعہ کرتے ہیں۔ عادتاً اور تفریحاً مطالعے میں بس اتنا فرق ہے کہ عادتاً مطالعہ باقاعدگی سے کیا جاتا ہے ،جب کہ تفریح کی خاطر صرف اسی وقت پڑھا جاتا ہے ،جب فرصت ہو اور دل بہلنے کا کوئی دوسرا سامان نہ ہو اور اب دل بہلاوے کے اتنے سامان ، دستی فون نے مہیا کردیے ہیں کہ تفریحاً مطالعہ کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہوگئی ہے۔تم عادتاً اور تفریحاً مطالعہ کرنے والوں میں ایک مشترک بات مشاہد ہ کرو گے کہ وہ کتابوں کے معانی پر کتابوں کے لطف کو ترجیح دیں گے۔لذت ،آرزو کو پیدا کرتی ہے، جب کہ معنی جستجو کو۔ایک حسی ہے، دوسری ذہنی۔ مطالعے سے محض لذت کشید کرنے والے ادب کی اپنی انوکھی ماہیت، ادب کے ذریعے تاریخ ، زمانے، انسانی ہستی کی الجھنوں کو جاننے کی جستجو سے بے نیاز ہوتے ہیں۔ ان کے لیے ذہنی دنیا یعنی خیالات کی دنیاکے لیے حساسیت نہیں پائی جاتی۔
تمھار اسابقہ کچھ ایسے لوگوںسے بھی پڑے گا جو کتابیں اس لیے پڑھتے ہیں کہ وہ دنیا میں اپنے عالم فاضل ہونے کی پہچان چاہتے ہیں۔عادتاً اور تفریحاً مطالعہ کرنےو الوں میں خود پرستی کم سے کم ہوتی ہے (خود پرستی ، خود پسندی سے الگ ہے۔خود پسندی تو ہر ایک کے یہاں ہے ،خود پرستی ان لوگوں کے یہاں ہوتی ہے جوپوری دنیا کو محض اپنی انا کی نمائش کی کارگاہ سمجھتے ہیں )،لیکن کتابی علم کے ذریعے دنیا میں اپنی شناخت اور اس کی دھاک بٹھانے کی خواہش کرنے والے پرلے درجے کے انا پرست ہوتے ہیں۔وہ کتابوں کو علم کا معتبر ومستند ذریعہ سمجھتے ہیں ،اسی لیے ہر کتاب کا مجموعی استنادان کے لیے ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ بسا اوقات یہ مسئلہ ان کی اپنی زندگی کا اہم مسئلہ بن جاتا ہےاور وہ اپنی بہترین توانائیاں اس کی نذر کردیتے ہیں اور لوگوں سے عمر بھر کے جھگڑے مول لے لیتے ہیں۔ کتاب کے موضوع و معنی پر بحث سے زیادہ وہ موضوع ومعنی کی درست و مستند پیشکش پر اپنی ساری توجہ صرف کردیتے ہیں۔ وہ کتابوں کو علم کا مستند ذریعہ سمجھنے کے باوجود،کتابوں میں موجود علم کے ذریعے دنیا کو جاننے کے لیے سرگرم نہیں ہوتے۔حقیقت میں انھیں دنیا کو جاننے سے زیادہ ، اس دنیا میں اپنے عالم ہونے کی شناخت عزیز ہوتی ہے۔اس لیے وہ صرف وہی کتابیں پڑھتے ہیں اور ان کا ذکر،ہمیشہ مجلسوں میں ببانگ دہل کرتے ہیں جن سے ان کی عالمانہ شناخت مستحکم ہوتی ہے۔ وہ سب لوگ جو اپنی خاص قسم کی شناخت کے سلسلے میں حساس اور سرگرم ہوتے ہیں، ان میں کٹر پن ،تفاخر اور دوسروں کی غلطیوں پر بغلیں بجانے کا مستقل رویہ ہوتا ہے۔
انسانوں کاایک چھوٹا سا گروہ تمھیں ایسا ملے گا جوکتابیں اس یقین سے پڑھتاہے کہ صرف انھی کے ذریعے وہ اپنے اندر کے زخموں کی شناخت کرسکتاہے اور اگر ان کا کوئی اندمال ہے تو اس تک پہنچ سکتاہے۔ یا درکھو، ہمیں زخم صرف ہمارے عزیز دوست ،اقربا،رفقا ،حاسدین ، ہمارے حکمران (جنھیں ہم مثالی، نجات دہندہ سمجھنے کے مغالطے کا شکا رباربار ہوتے ہیں)ہی نہیں لگاتے ، زمانہ اور تقدیر بھی لگاتے ہیں۔نوجوانی میں پہلی قسم کے زخموں پر آدمی زیادہ تڑپتا ہے۔ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، زمانےا ور تقدیر کے زخموں کا احساس بڑھتا ہے۔تقدیر کا سب سے بڑا زخم یہ ہے کہ فنا پذیر وجود میں لافانی ہونے کی آرزو رکھ دی گئی ہے۔سب سے بڑا دکھ موت کا اور سب سے بڑی دہشت بھی موت کی ہے۔ زمانہ بیماری، غربت، استحصال ہی سے آدمی کی روح کو زخمی نہیں کرتا، موت کی دہشت اور دکھ کو فراموش کرنے کے سو طریقے بھی بتاتاہے۔المیہ یہ ہے کہ آدمی زمانے کے فریب ناک نسخوں کو ماننے بھی لگتا ہے۔سفاکی کی حد تک حقیقت پرست ادیبوں نے ان نسخوں کا پردہ چاک کیا ہے اور آدمی کو اس کی ہستی کی سچائی کے روبرو لاکھڑاکیا ہے اور اسے کہا ہے کہ یہ سچائی کڑی سہی ،مگر وہ آدمی کی اپنی سچائی ہےاور کوئی شے اپنی اصل سے کہاں بھاگ سکتی ہے؟ اپنے زخموں کومحسوس کرنے والے ان کی کتابوں کی طرف رجوع کرتے ہیںاور انھیں یوں پڑھتے ہیں جیسے ایک ایک لفظ ، ایک مکمل وجود کے طور پر،ان کی روح میں راست اتر رہا ہو۔ایک سچی ، بے ریا مگر بے باک انسانی آواز ،ایک گہرے دوستانہ لہجے میں ان کی تنہائی سے مخاطب ہورہی ہو۔ اس انسانی آواز میں کہیں کہیں جلال بھی ہوسکتا ہے، مگر یہ جلال ،تقدیر کے کھیل پر جرآت واعتماد کے ساتھ تبصرے کے سبب ہوتا ہے۔تم اس انسانی آواز کو ضرور سننا اور اسے اپنا سب سے گہر ارفیق تصور کرنا۔ صرف یہی مختصر انسانی گروہ، حقیقت میں کتاب پڑھتاہے، یعنی کتاب کے ایک ایک پہلوسے کلام کرتاہےاور اس میں چھپے معنی و احساس کی دنیا کو اپنے تمام تر رنگوں کے ساتھ منکشف ہونے دیتا ہے۔ تم کہہ سکتے ہو کہ یہ لوگ انسان کو بہ یک وقت حس وذہن وتخیل کا مجموعہ خیال کرتے ہیں۔ وہ محسوس بھی کرتے ہیں اور سوچتے بھی ہیں اور ایک نئی ممکنہ دنیا کا نقشہ بھی گھڑتے رہتے ہیں۔
( نئے نقاد کے نام ایک اور خط سے اقتباس)
نوٹ: یہ تحریر پروفیسر ناصر عباس نیّر صاحب کے فیس بُک سے لیا گیا ہے۔ ہم ان کے ممنون ہیں۔

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
اگلی پوسٹ
امن  کی فضا ضروری ہے ترقی کے لئے – شیبا  کوثر 

یہ بھی پڑھیں

بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ...

جون 1, 2025

مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –...

جون 1, 2025

ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –...

جولائی 30, 2024

کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی...

اپریل 25, 2024

قومی تعلیمی پالیسی 2020 اور ابتدائی بچپن کی...

فروری 20, 2024

ڈیجیٹل تعلیم کا تعارف اور طلباء کے لیے...

جون 6, 2023

چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم...

اپریل 5, 2023

قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم...

نومبر 11, 2022

فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے...

اگست 29, 2022

تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی...

اگست 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں