Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
اردو ادب میں نعت گوئی – ڈاکٹر داؤد...
آخر شب کے ہم سفر میں منعکس مشترکہ...
تحقیقی خاکہ نگاری – نثار علی بھٹی
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
غالبؔ کی قصیدہ گوئی: ایک تنقیدی مطالعہ –...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      مئی 16, 2023

      کتاب کی بات

      مئی 1, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 27, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

      کتاب کی بات

      مارچ 25, 2023

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      اردو ادب میں تحقیق کا بدلتا منظرنامہ –…

      مئی 28, 2023

      تحقیق و تنقید

      تنقید کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ –…

      مئی 26, 2023

      تحقیق و تنقید

      زبان ثقافت اور ادبی پہلو – مہرین جہانگیر

      مئی 1, 2023

      تحقیق و تنقید

      ساختیات پس ساختیات بنام مشرقی شعریات – ڈاکٹرمعید…

      جولائی 15, 2022

      تحقیق و تنقید

      اسلوبیاتِ میر:گوپی چند نارنگ – پروفیسر سرورالہدیٰ

      جون 16, 2022

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      روزے کی طبی وسماجی جہتیں – مفتی محمد…

      اپریل 15, 2023

      اسلامیات

      تقسیم زکوٰۃ :چند گذارشات – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      زکوۃ کے ٹکڑے اور ہم – عیان ریحان

      اپریل 11, 2023

      اسلامیات

      اسلامی ادب کی خصوصیات -طفیل احمد مصباحی 

      اپریل 6, 2023

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین فکر و عمل All
      ادب کا مستقبل

      اجمل نگر کی عید – ثروت فروغ

      اپریل 4, 2023

      ادب کا مستقبل

      نئی صبح – شیبا کوثر 

      جنوری 1, 2023

      ادب کا مستقبل

      غزل – دلشاد دل سکندر پوری

      دسمبر 26, 2022

      ادب کا مستقبل

      تحریک آزادی میں اردو ادب کا کردار :…

      اگست 16, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث اور نوشاد منظر- ڈاکٹر عمیر منظر

      ستمبر 10, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      خطرہ میں ڈال کر کہتے ہیں کہ خطرہ…

      مئی 13, 2022

      تراجم

      1934کے نیوریمبرگ میں ایک جوان ہوتی ہوئی لڑکی…

      مارچ 28, 2023

      تراجم

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      تراجم

       یو م آزادی/ راجندر یادو – مترجم: سید کاشف 

      اگست 15, 2022

      تراجم

      مسئلہ،تُم ہو !/( چارلس بکؤسکی ) – نُودان…

      جولائی 25, 2022

      تعلیم

      چیٹ جی پی ٹی (Chat GPT) اور تعلیم…

      اپریل 5, 2023

      تعلیم

      قومی یوم تعلیم اورمولانا ابوالکلام آزاد (جدید تعلیم…

      نومبر 11, 2022

      تعلیم

      فن لینڈ کا تعلیمی نظام (تعلیمی لحاظ سے…

      اگست 29, 2022

      تعلیم

      تغیر پذیر ہندوستانی سماج اور مسلمانوں کے تعلیمی…

      اگست 15, 2022

      خبر نامہ

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      خبر نامہ

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      خبر نامہ

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

      خصوصی مضامین

      سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

      مئی 13, 2023

      خصوصی مضامین

      اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ…

      مئی 8, 2023

      خصوصی مضامین

      منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ…

      مئی 5, 2023

      خصوصی مضامین

      تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری…

      اپریل 29, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      اپریل فول – اسلم آزاد شمسی 

      مارچ 31, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      جہیز ایک لعنت اور ائمہ مساجد کی ذمہ…

      جنوری 14, 2023

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بھارت جوڑو یاترا کے ایک سو دن مکمّل:…

      دسمبر 18, 2022

      سماجی اور سیاسی مضامین

      بدگمانی سے بچیں اور یوں نہ کسی کو…

      دسمبر 2, 2022

      فکر و عمل

      اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

      ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ…

      فروری 22, 2022

      فکر و عمل

       مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ…

      فروری 15, 2022

      فکر و عمل

      ابوذر غفاری ؓ- الطاف جمیل آفاقی

      جنوری 19, 2022

      متفرقات

      ہندوستان میں فارسی زبان وادب کا مستقبل تابناک…

      مئی 28, 2023

      متفرقات

      طلبا کو سرگرم رکھنے کے لیے مقابلے بہت…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ادبی تنظیم گفتگو نے پریاگ راج میں ادب…

      مئی 27, 2023

      متفرقات

      ذکی طارق بارہ بنکوی کو ادبی اور صحافتی…

      مئی 22, 2023

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
خصوصی مضامین

منارہ علم و ادب شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سو سال – محمد حنیف خان

by adbimiras مئی 5, 2023
by adbimiras مئی 5, 2023 0 comment

اردو شیرینی ،حلاوت اور شگفتگی کے ساتھ ہی تہذیبی و ثقافتی اور تاریخی شعور کی حامل زبان ہے۔یوں تو اردو زبان و ادب کے فروغ میں بہت سی تحریکات اور افراد کا حصہ ہے لیکن اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو سر سید احمد خاں اور ان کی علی گڑھ تحریک نے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں اس کی کوئی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔سر سید احمد خاں ہندستان کی تاریخ میں پہلے ایسے شخص ہیں جنہوں نے اردو زبان کو ایک بڑے مقصد کے تحت استعمال کیا،جس سے زبان و ادب کا تو فائدہ ہوا ہی اس کے ساتھ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بھی زبان کاکردار نمایاں ہو کر سامنے آیا۔سر سید احمد خاں سے قبل اردو نثر مسجع و مفقفی عبارت آرائی کا شکار تھی،میر امن نے ضرور اس سے آزادی دلانے کی کوشش کی مگر اس میں قومی منفعت کا کوئی گذر نہیں تھا البتہ سر سید احمد خاں نے اردو زبان کا استعمال مقصدیت کے تحت کیا جس کے لئے انہوں نے اس کو سادہ نثر سے ہمکنار کیا،اردو کو ایسا عام اسلوب دیا جوعوام الناس کی تفہیمی صلاحیت سے قریب تر تھا۔سر سید احمد خاں قوموں کے عروج و زوال میں زبانوں کے کردار کی اہمیت سے واقف تھے ،اس لئے انہوں نے 1857کی ناکام جنگ آزادی کے بعد جب مسلمان پستی کا شکار ہوئے اور قعر مذلت ان کا مقدر ٹھہرا تو انہوں نے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی اصلاحی اور تعلیمی تحریک شروع کی جسے بعد میں ’’علی گڑھ تحریک‘‘ سے موسوم کیا گیا ،اس تحریک کی زبان اردو تھی۔تہذیب الاخلاق ،سائنٹفک انسٹی ٹیوٹ گزٹ اردو میں شائع ہوتے تھے ۔سر سید احمد خاں نے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور ان کی اصلاح کے لئے متعدد موضوعات پر اردو زبان میں ہی کتابیں تصنیف کیں۔جن کی زبان سادہ اور عام فہم ہوتی تھی۔اس طرح سر سید احمدخاںنے اردو زبان کا سہارا لے کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔
مسلمانوں کی فلاح و بہبود میں سر سید احمد خاں اور ان کی علی گڑھ تحریک سے زیادہ کسی فرد یا تحریک کا حصہ نہیں ہے ،جو اردو زبان کی ہی مرہون منت ہے۔سر سید احمد خاں نے 1875میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج (ایم اے او کالج) علی گڑھ میں قائم کیا جسے 1920میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا درجہ ملا۔جہاں ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں اردو نصاب میں شامل تھی اور بطور لازمی مضمون پڑھایا جاتا تھا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وہ واحد ادارہ ہے جس میں نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020(این ای پی )سے قبل تک اردو زبان کو جنرل کورسیز میں بطور لازمی مضمون پڑھایا جاتا رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کے ایک برس بعد 1921میں یہاں شعبہ اردو کا قیام عمل میں آیا جس کے پہلے صدر اس وقت کے رجسٹرار ادب لطیف کی نمایاں شخصیت سید سجاد حیدر یلدرم ہوئے ،جس کے بعد ای ایچ ہارن اور آر بی ریمز باتھم (دونوں پرووائس چانسلر)صدر ہوئے ۔پروفیسر رشید احمد صدیقی شعبہ اردو کے چوتھے صدر تھے۔اب تک اس شعبے کو 25صدور شعبہ ملے ہیں جنہوں نے شعبہ اردو اور زبان اردو کے فروغ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔اس وقت پروفیسر محمد علی جوہر صدر شعبہ ہیں،جن کی صدارت میں شعبہ ترقیات کی منازل طے کر رہاہے ،صرف ان کے دور صدارت (تقریباً پونے تین برس)میں 30سے زائد ریسرچ اسکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے،ان ہی کی سربراہی میں شعبہ اردو اپنا صد سالہ جشن منا رہا ہے۔6اور 7مئی 2023کو دو روزہ صد سالہ جشن( بین الاقوامی سیمنار )میں گذشتہ ایک صدی کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔یوں تو یہ جشن 2021میں منایا جا نا تھا مگر کووڈ 19-کی وجہ سے نہیں منایا جاسکا ۔
شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ان اہم شعبوں میں سے ہے جس سے یونیورسٹی کی شناخت قائم ہوتی ہے۔زمانے میں مشہور علی گڑھ کی تہذیب و ثقافت بھی اسی سے وابستہ ہے،علی گڑھ کی روایت کی امین شستہ اور شگفتہ زبان کا تعلق بھی اسی شعبے سے متعلق ہے۔جب بھی کہیں علی گڑھ کا نام آتا ہے تو جو زبان سب سے پہلے ذہن میں آتی ہے وہ اردو ہے اور اسی سے وابستہ تہذیب و ثقافت کے مظاہرے کی امیدبھی کی جاتی ہے۔اس طرح شعبہ اردو یونیورسٹی کا ایک شناخت نامہ ہے،جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام سے قبل اردونے علی گڑھ تحریک کے توسط سے ہندستانی عوام بالخصوص مسلمانوں کی تعمیر و ترقی اور ان کی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار اداکیا جس کے اثرات آج بھی محسوس کئے جاسکتے ہیں۔یونیورسٹی اور شعبے کے قیام کے بعد اردو نے مسلمانوں اور ان کی تہذیب و ثقافت کی ترقی و تحفظ میں کیا کردار ادا کیا یہ ایک اہم سوال ہے۔تہذیب و ثقافت ایک نامیاتی عمل ہے ،جس کا دائرہ بہت وسیع ہے،وقت کے لحاظ سے اس میں تنوع پیدا ہوتا ہے اور اس کے دائرے میں وسعت آتی ہے۔شعبہ اردو نے ہندستانی مسلمانوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور ان کو بین العلومیت سے آشنا کرانے میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔اس شعبے نے اپنے ماقبل و مابعد دنیا میں وجود میں آنے والے زندگی اور ادب کے متعدد فلسفوں اور ان کے رموز و نکات سے آگاہ کرانے اور اردو داں طبقے /مسلمانوںکے ذہنی کینوس کو وسیع کرنے میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔
شعبہ اردو کے اساتذہ اور طلباء کی ایک کہکشاں ہے جنہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،تخلیق ،تنقید اور تحقیق کے ساتھ غیر افسانوی نثر کے فروغ میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔1934میں شعبہ اردو میں بی اے (آنرز) اورایم اے کی کلاس شروع ہوئیں ،اس طرح یہاں اردو میں اعلیٰ تعلیم کا نظم ہوا۔1938میں اس شعبے میں لڑکیوں کی اعلی اور مخلوط تعلیم کا اس وقت نظم ہوا جب یہ شعبہ موجودہ سر سید ہال جنوبی میں واقع لٹن لائبریری کے قریب بیک منزل سے ملحق واقع تھا ۔بعد میں 1961میں جب آرٹس فیکلٹی کی عمارت تعمیر ہوئی تو وہاں یہ شعبہ بھی منتقل کردیاگیا۔1938میں سلیمہ سلطانی اور 1939میں سلمی اسلام الحق نے اردو سے ایم اے میں داخلہ لیا جو 1942میں ویمنس کالج میں لیکچرار مقرر ہوئیں،اس شعبے سے ڈاکٹر آمنہ خاتون (میسور)کو 1953میں خواتین کے زمرے میں پہلی ڈگری تفویض کی گئی انہوں نے انشاء اللہ خاںکی دریائے لطافت کی تدوین ڈاکٹر محمد عزیرکی نگرانی میں کی تھی،اس طرح خواتین بالخصوص مسلم خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی شعبہ اردو اولیت کا درجہ رکھتا ہے۔شعبہ اردو میں1938میں تحقیق کا آغاز ہوا اور ابوللیث صدیقی نے پروفیسر رشید احمد صدیقی کی نگرانی میں اپنامقالہ ’’لکھنؤ کا دبستان شاعری ‘‘تحریر کیا،جن کا زبانی امتحان حسرت موہانی نے لیا تھا جو خود اسی شعبہ کے طالب علم رہ چکے تھے۔نورالحسن ہاشمی کی کتاب ’’دلی کا دبستان شاعری‘‘ بھی اسی شعبہ اردو کی مرہون منت ہے۔شعبہ اردو کے ابتدائی ایام میں ہی یہ ایسے اہم کام ہوئے جنہوں نے دونوں دبستانوںکی امتیازی خصوصیات کو نمایاں کیا ۔ خود رشید احمد صدیقی کی شخصیت ایسی علمی تھی کہ اپنے زمانے میں ہی کیا آج تک ان کے پائے کا بھلا کون ہوا ہے۔ترقی پسند تحریک کو اس شعبے سے وہ افراد ملے جنہوں نے اس کی توانائی کیلئے خود کو وقف کردیا ،یہ وہ تحریک تھی جس نے نہ صرف ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ ادب کو عوام کی آواز بنا دیا۔ترقی پسند تحریک پر خلیل الرحمن اعظمی نے ’’اردو میں ترقی پسند تحریک‘‘ جیسی مرجع و مصدر کی حامل کتاب تصنیف کی۔آل احمد سرور کی شخصیت اردو ادب میں محتاج تعارف نہیں ،وہ شاعر بھی تھے مگر ان کی نثر کا کوئی جواب نہیں ،انہوں نے تنقید کے باب میں جس زبان اور اسلوب کو اختیار کیا وہ آج بھی لائق تقلید ہے۔تنقید میں جو سلسلہ رشید احمد صدیقی اور آل احمد سرور سے شروع ہوا اس میں پروفیسر ابوالکلام قاسمی اور قاضی افضال حسین جیسے نام جڑ گئے،شاعری میںجوش،مجاز ،علی سردار جعفری،خلیل الرحمن اعظمی ،معین احسن جذبی اورکنور اخلاق محمدخاں( شہریار) ،فکشن میں عصمت چغتائی ،قاضی عبد الستار،طارق چھتاری اور سید محمد اشرف جیسے اہم نام ہیں جنہوں نے اردو زبان وادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیاہے۔
گذشتہ سو برس کی تاریخ میں برصغیر میں اردو زبان ادب سے متعلق اگر اہم شخصیات کاجائزہ لیا جائے تو ان کا تعلق مسلم یونیورسٹی خصوصا اس کے شعبہ اردو سے نکل کر سامنے آئے گا، شعبہ اردو کی حصولیابیوں ، اردو زبان و ادب کی ترقی اور اس کو گہرا تہذیبی و ثقافتی شعور دینے میںاس شعبے کے کردارکی یہ جھلک بھر ہے ،اس کامکمل جائزہ صد سالہ جشن میں ملک و بیرون ملک کے وفود پیش کریں گے۔

 

 

(اگر زحمت نہ ہو تو ادبی میراث کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں    https://www.youtube.com/@adbimiras710/videos

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

adabi meerasadabi miraasadabi mirasادبی میراث
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
قومی اردو کونسل کو بند کیے جانے کی خبریں بے بنیاد: پروفیسر شیخ عقیل احمد
اگلی پوسٹ
کلاسیکی اردو شاعری میں رقیب کا کردار – مہر فاطمہ

یہ بھی پڑھیں

سال بیلو Saul Bellow – پروفیسر سرور الہدیٰ

مئی 13, 2023

اردو کے اداروں کا قومی سطح پر بہ...

مئی 8, 2023

تاریخ ، یادداشت اور تخلیق(کلیم عاجز کی شاعری...

اپریل 29, 2023

احکام عید ، پیغام عید اور ہماری عید...

اپریل 18, 2023

مسلم علاقوں کا فوڈ کلچر بمقابلہ تعلیمی ثقافت...

اپریل 12, 2023

فاسٹ (fast)یا فیسٹ (feast) – عبد اللہ زکریا

اپریل 7, 2023

طلباء کے لئے رہنمائے کامیابی اور انتخاب مضامین –...

اپریل 7, 2023

لمعہ طور مظفر پور – حقانی القاسمی

مارچ 25, 2023

منشی نول کشور کی شخصیت اور صحافتی خدمات...

مارچ 16, 2023

جونپور کا تخلیقی نور – حقانی القاسمی

مارچ 6, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (176)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (100)
  • تخلیقی ادب (541)
    • افسانچہ (28)
    • افسانہ (176)
    • انشائیہ (16)
    • خاکہ (33)
    • رباعی (1)
    • غزل (131)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (24)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (119)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (939)
    • ڈرامہ (12)
    • شاعری (470)
      • تجزیے (11)
      • شاعری کے مختلف رنگ (202)
      • غزل شناسی (168)
      • مثنوی کی تفہیم (7)
      • مرثیہ تنقید (8)
      • نظم فہمی (78)
    • صحافت (42)
    • طب (12)
    • فکشن (378)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (205)
      • فکشن تنقید (12)
      • فکشن کے رنگ (23)
      • ناول شناسی (135)
    • قصیدہ کی تفہیم (14)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (34)
  • کتاب کی بات (406)
  • گوشہ خواتین و اطفال (92)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (1,741)
    • ادب کا مستقبل (109)
    • ادبی میراث کے بارے میں (8)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (23)
    • تراجم (27)
    • تعلیم (27)
    • خبر نامہ (675)
    • خصوصی مضامین (81)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (202)
    • فکر و عمل (112)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (260)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں