گلےشکوے بھلاکرسب میں واپس لوٹ سکتاہوں
مِراشاہدہےمیرارب،میں واپس لوٹ سکتاہوں
مگراےمیرےہمدم راستہ تیراکدھرکاہے؟
ارادہ کیاتِرااِس بارلافانی سفرکاہے؟؟
کہاں سےآئےتھےہم تم،کہاں کوآگئے ہیں ہم
محبت تھی بہت ہم میں،پراب گھبراگئےہیں ہم
دلوں کی فکرکیوں کرہو؟،کہ دل باقی کہاں اپنے؟
دلوں کو ایک دوجےکےتوکچاکھاگئے ہیں ہم
سمجھتاہوں مگر دل کی تمہارےخوب جانِ جاں!
تمہیں جاناہے اِس دنیا میں بالکل ڈوب جانِ جاں!
تمہیں راہوں سے الفت ہے،تمہیں راہیں مبارک ہوں!
نئی بانہوں کی چاہت ہے،نئی بانہیں مبارک ہوں!
مگراحسان اک ہمدم مِرےکرتےہوئےجاؤ!
مِری تربت کومٹی سےذرا بھرتے ہوئےجاؤ!
*محمدغزالی خان*
*ایڈیٹرانگلش میگزین*
*(علی گڑھ،ہند)*
| ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com پر بھیجنے کی زحمت کریں۔ |

