نور کے سلسلہ ہیں شاہ عرب
مظہر کبریا ہیں شاہ عرب
عشق کی ابتدا ہیں شاہ عرب
حسن کی انتہا ہیں شاہ عرب
سرور انبیا ہیں شاہ عرب
خلق کے آسرا ہیں شاہ عرب
دل کا دارالشفا مدینہ بنا
عاشقوں کی دوا ہیں شاہ عرب
صرف ترستھ برس میں دیکھے کوئی
آپْخود معجزا ہیں شاہ عرب
کلمہ طیب سے مل رہا ہے پتہ
آپ نزد خدا ہیں شاہ عرب
کہہ رہے ہیں یہ جبرئیل امین
مہہ جبیں، مہہ لقا ہیں شاہ عرب
آپ کو کیا سمجھ سکے گا کوئی
آپ راز خدا ہیں شاہ عرب
صرف معراج سے ہی راز کھلا
میرے رب کے پتہ ہیں شاہ عرب
سارے روشن ضمیر کہتے ہیں یہ
آپ رب کی رضا ہیں شاہ عرب
از روشن ضمیر، ٹیٹاگرھ
+91 9163711047
(غیر مطبوعہ)

