Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
فکر و عمل

پروفیسر رضوان قیصر : جن کی رخصت نے ہمارا شہر سونا کر دیا – محمد علم اللہ

by adbimiras مئی 4, 2021
by adbimiras مئی 4, 2021 0 comment

ان دنوں فیس بْک کھولتے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے کسی عفریت نے اس پر قبضہ جما لیا ہے اور ’کتاب چہرہ‘کے ذمہ اب صرف موت کی خبریں نشر کرنا رہ گیا ہے۔ یہ کیسی باد سموم چلی ہے کہ مضبوط تناور درختوں کو بھی اکھاڑ پھینک رہی ہے۔ سب کے دلوں میں مہلک وباکا خوف اور موت کاامکانی خطرہ پنجہ گاڑے ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے ہم صرف نوحہ لکھنے کے لیے باقی رہ گئے ہیں، اور ہمارے درمیان موجود قیمتی موتی یکے بعد دیگرے بکھرتے چلے جارہے ہیں۔ یہ کیسا وقت آن پڑا ہے کہ لوگ فیصلہ نہیں کر پا رہے کہ جانے والوں پر گریہ کریں یا خدا سے شکوہ سنج ہوں؛ کہ خدایا اب بس بھی کر دے؟

اس وبا نے ایک اور جان لے لی،ہمارے درمیان اب ممتاز مؤرخ،دانش ور، ہمارے استاد اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر رضوان قیصر نہیں رہے۔ یکم مئی2021کو دہلی میں انھوں نے آخری سانس لی اور وہیں سپرد خاک کئے گئے۔ یقین نہیں ہوتا کہ پروفیسر رضوان قیصر دیکھتے ہی دیکھتے ہم سے جدا ہو گئے۔ابھی تو انھیں ہماری سر پرستی کرنی تھی۔آنے والے دنوں کے لئے ایسی نسل تیار کرنی تھی جو باطل طاقتوں سے لڑ سکے۔ لیکن ہائے وہ ہمیں منجدھار میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گذرا، جامعہ میں میری ان سے تفصیلی ملاقات رہی تھی۔یہ جان کر کہ میں نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لے لیا ہے، بڑی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ان کی رحلت صرف جامعہ برادری ہی نہیں بلکہ پوری علمی دنیا کے لیے اندوہناک صدمہ ہے۔

پروفیسر رضوان قیصر 10 مارچ 1960کو بہار کے ضلع مونگیر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں کے ضلع اسکول سے حاصل کی۔ پھر بھاگلپور یونیورسٹی سے بی اے کیا اور مزید تعلیم کے لئے جے این یو میں داخلہ لے لیا، جہاں سے انھوں نے پروفیسر بپن چندر، مرڈولہ مکھرجی، کے این پانیکر، سبیاسچی بھٹاچاریہ، اور بہت سے دوسرے جید مؤرخین جنھیں جدید ہندوستان کی تاریخ پراتھارٹی تسلیم کیا جاتا تھا،سے جدید ہندوستانی تاریخ اور ثقافت پر تربیت حاصل کی تھی۔ جے این یو سے انھوں نے ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔1989 میں لیکچرر کی حیثیت سے جامعہ میں اپنی خدمات کا آغاز کیااور2011 میں پروفیسر بنے۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ تاریخ و ثقافت کے سربراہ(صدر شعبہ) کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داری بطرز احسن نبھائی۔

پروفیسر رضوان قیصر سے مجھے باضابطہ تلمذ کا شرف حاصل رہا ہے، اس لئے میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم نے بہت قیمتی ہیرا کھودیا ہے۔ ع

’اب انھیں ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر‘

ہائے کیسی کیسی ہستیاں ہم سے جدا ہوتی جا رہی ہیں۔ دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستی ہیں۔ پروفیسر رضوان ایک اچھے اور ذمہ دار استاد تھے، وہ اس رمز سے بخوبی واقف تھے کہ ایک استاد یا گرو پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ وہ پوری تیاری اور ذمہ داری کے ساتھ کلاس لیتے۔ ان کے پڑھانے کا انداز بالکل نرالا تھا۔پینتالیس منٹ کی کلاس میں پہلے وہ انگریزی میں لیکچردیتے اور اخیر میں ہندی اور اردو بیک گراؤنڈ کے طلبا کاخیال رکھتے ہوئے اس کا خلاصہ اردو زبان میں بیان کرتے۔ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ پڑھاتے نہیں گھول کر پلاتے تھے۔ سخت سے سخت سوالات کا بھی انتہائی صبر و سکون کے ساتھ مسکراتے ہوئے جواب دیتے۔

جامعہ کمیپس میں بحث و مباحثہ کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرنے اور مثبت احتجاج کا ماحول پیدا کرنے میں بھی ان کے کردار سے شاید ہی کسی کو انکار ہو۔ کیمپس میں ہر جگہ ان کی موجودگی نے مثبت آوازا اور متحرک ماحول پیدا کیا۔ وہ یونیورسٹی کیمپس میں اکیلے کم ہی دیکھے جاتے، اکثر یا تو وہ طلبا کے ساتھ کسی موضوع پر گفتگو کرتے دکھائی دیتے یا پھر کتاب اور فائل اٹھائے لائبریری یا کلاس کے لیے جاتے نظر آتے۔ وہ تیز چلتے، سلام کا جواب دیتے، مسکراتے، حال چال پوچھتے اور گذر جاتے۔ طلبہ کے لیے وہ سہل الحصول تھے، اسی لیے ان کے گرد ہمیشہ کوئی نہ کوئی طالب علم موجود رہتا۔

وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے پروردہ تھے، مگرچھاپ جامعہ اور علی گڈھ مسلم یونیورسٹی والی بھی بدرجہ اتم ان کی شخصیت پر تھی۔انھوں نے لگ بھگ تیس سال جامعہ کے شعبہ تاریخ و ثقافت میں تدریسی خدمت انجام دی، ملک و بیرون ملک کے تحقیقی مجلات میں ان کے درجنوں قیمتی مقالے شائع ہوئے اور سیکڑوں قومی و بین الاقوامی سمیناروں اور مذاکروں میں شریک رہے۔ پروفیسر رضوان قیصرہندوستانی تاریخ و سماجیات کا وسیع مطالعہ ہی نہیں رکھتے تھے بلکہ اس کے مختلف پہلوؤوں پر گہری نگاہ کے حامل عالم تھے۔ خصوصاً تحریک آزادی اور اس ضمن میں ہندی معاشرے میں رونما ہونے والے انقلابات و تحریکات پر ان کی گرفت قابلِ رشک تھی۔

آج ہم جس عہد میں جی رہے ہیں، لوگ، سر سید، شبلی، آزاد، گاندھی، جوہر اور اس جیسے بزرگوں کا نام تک لینا گوارا نہیں کرتے لیکن پروفیسر رضوان قیصر تقریبا ًاپنی ہر گفتگو اور تقریرمیں ان بزرگوں کو یاد کرنا نہیں بھولتے تھے۔ انھیں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڈھ مسلم یونیورسٹی سے محبت نہیں عشق تھا، جس کا اظہار کرتے ہوئے وہ کبھی ڈرتے اور گھبراتے نہ تھے۔

ایک ایسے وقت میں جب گودی میڈیا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ملک دشمن اور غنڈوں کے راج والی یونیورسٹی قرار دینے پر تلا ہوا تھا، چند ایک کو چھوڑ کر دونوں اداروں کے سینئر ترین اساتذہ یونیورسٹی کی ترجمانی اور موقف رکھنے کیلئے تیار نہیں تھے، پروفیسر رضوان قیصر نام نہاد وطن پرستی کا نعرہ لگانے والوں کے درمیان پوری جرأت اور طاقت کے ساتھ اقلیتی اداروں کی اہمیت، ان کی تاریخ، روایت اور تہذیب کی کہانی بیان کرنے کے لئے آگے آئے اور بغیر لاگ لپیٹ کے کھل کر اپنی بات رکھی۔

معاملہ خواہ بٹلہ ہاؤس انکاونٹر کا ہو، جامعہ اور علی گڑھ کے اقلیتی کردار کا، این آر سی اور سی اے اے کا یا پھر جامعہ میں پولسیا دہشت گردی اور لاٹھی چارج کا، رضوان قیصر ہر جگہ دیکھے جاتے۔جب جامعہ سے این آر سی کا معاملہ اٹھا تو جو اساتذہ طلبہ کی قیادت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے، ان میں آپ کا نام نمایاں تھا۔

ٹیچر ایسو سی ایشن نے پہلی مرتبہ این آر سی کے خلاف جامعہ میں پروگرام کا انعقاد کیا تو سب سے پہلے خطاب کرنے والے رضوان قیصر ہی تھے۔ جنھوں نے ہزاروں طلبہ کے مجمع کومخاطب کرتے ہوئے مودی حکومت کو چیلنج کیا اور کہا تھا اگر این آر سی کا نفاذ ہوتا ہے تو اس سے ملک کا تانا بانا بکھر جائے گا۔ اس سے صرف مسلمانوں کا ہی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس کی زد میں ہندو بھی آئیں گے، اس لئے سب کو مل جل کر یہ لڑائی لڑنی چاہیے۔ انھوں نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ باضابطہ اس پر مضامین لکھے جو متعدد مین اسٹریم میڈیا میں شائع ہوئے۔ انھوں نے ٹیلی ویژن مباحثوں میں حصہ لیا اورپوری قوت اور دلیل کے ساتھ اپنے موقف کو پیش کیا۔ (یہ بھی پڑھیں جامعہ ملیہ اسلامیہ،رِیل اورپرانے کیمرے کی کہانی – محمد علم اللہ)

رضوان قیصر کی یہی وہ خوبیاں تھیں جن کی وجہ سے وہ جامعہ کے اندر اور باہر بھی تدریسی اور غیر تدریسی طبقے میں ایک بے باک اور بے خوف انسان کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔وہ صرف مسلم ہی نہیں بلکہ دلت،سماج کے دبے کچلے لوگوں اور اشرافیہ طبقے کے پروگراموں میں بھی شریک ہوتے اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔وہ تاریخ کو محض روایت کی روشنی میں دیکھنے کے قائل نہیں تھے بلکہ اس کو منطقی اور سائنسی انداز میں دیکھتے اور طلبہ کو بھی اسی کی تلقین کرتے تھے۔

انھوں نے مولانا آزاد پر کام کیا تھا اور ان کے وہ محض مرید ہی نہیں بلکہ ان کے فن میں غواصی کرکے ہیرے نکالنے والوں میں سے تھے، یہی وجہ تھی کہ انھیں ایک آزاد شناس کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔انھوں نے مولانا آزاد پر بہت مستند کام کیا تھا،اس موضوع پر اس کی حیثیت تاریخی اور دستاویزی ہے۔اردو میں مولانا آزاد پر بہت کچھ لکھا گیا ہے، مگر انگریزی میں ان کے سیاسی افکار اور جدوجہد پر کوئی معتبر اور قابلِ استناد مواد نہیں ملتا تھا، اس کمی کوانھوں نے تقریباً چار سو صفحات پر مشتمل کتاب’مولانا آزاد اینڈ دی میکنگ آف دی انڈین نیشن‘ کے ذریعے دور کیا، جس کی حیثیت برطانوی استعمار کے خلاف ہندوستانیوں کی جدوجہد، فرقہ وارانہ سیاست کے پس منظر اور ہندوستانی قوم کی تشکیلِ نو میں مولانا ابوالکلام آزاد کے کردار کے حوالے سے ایک نادر حقیقی مواد کی ہے۔

اس کتاب میں انھوں نے ایک مؤرخ اور ماہر تجزیہ نگار کی طرح جائزہ لیتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مولانا آزاد اور ان کا فلسفہ کہیں سے بھی ناکام نہیں ہوا، جیسا کہ دوسرے مؤرخین وی این دتا اور ایان دوگلس وغیرہ نے ان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کا پروانہ ملنے کے بعد مولانا آزادکانگریس کی سربراہی میں اپنے ہم مذہبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکے۔ پروفیسررضوان قیصر نے ان جیسے متعدد سوالوں کے جوابات بڑے مثبت اور مدلل انداز میں اپنی کتاب میں دیا۔

انھوں نے پہلی مرتبہ مولانا ابوالکلام آزاد کو ایک مؤرخ اور سیاست داں کے طور پر اپنی تحریروں کے ذریعے متعارف کرایا ورنہ ان سے قبل تک مولانا ابوالکلام آزاد کو لوگ ایک ادیب یا محض ایک مذہبی عالم یا سیاسی فردکے طور جانتے تھے۔انھوں نے اپنی کتاب میں فرانسس رابنسن، پیٹر ہارڈی یا پال براس کی تحریروں پر سخت تنقید کی،جنھوں نے مولانا آزاد کو معتوب ٹھہرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔اسے مصنف کی کامیابی سے ہی تعبیر کیا جائے گاکہ یکے بعد دیگرے اس کتاب کے تین ایڈیشن شائع ہوئے۔ پہلا ایڈیشن 2001میں جبکہ دوسرا2013میں اور تیسرا ایڈیشن 2018 میں شائع ہوا اور ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔کتاب کی موضوعی اہمیت و وقعت کے پیشِ نظر اس کا عربی ترجمہ جامعہ ملیہ میں شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صہیب عالم نے ”ابوالکلا م آزاد و تشکل الامۃ الہندیہ“کے نام سے کیا، جس کی پہلی اشاعت مؤسسۃ الفکر العربی، بیروت سے 2013 میں عمل میں آئی۔ وہ ہندوستانی قوم کی تشکیل کے حوالے سے مرتبہ کتاب’کانگریس اینڈ دی میکنگ آف انڈین نیشن‘ کے شریک مدیر بھی رہے۔

افسوس جب ملک اپنا 75 واں یوم آزادی منانے جا رہا ہے، قومی تحریک کے ایک نہایت ہی عمدہ، خوبصورت تاریخ دان اور استاد ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ جب کبھی ہم اجتماعی شعور کے لئے اپنی جنگ لڑیں گے تو اس عظیم استاد کی عدم موجودگی ہمیں شدت سے ستائے گی۔

محمد علم اللہ، نئی دہلی

 

 

(مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

 

رضوان قیصرعلم اللہ
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
نعمتوں کی قدر کیجئے -مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
اگلی پوسٹ
سفرنامہ افغانستان کے تاریخی پہلو : محمداکرام الحق ندوی

یہ بھی پڑھیں

حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –...

جنوری 20, 2025

کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

اکتوبر 8, 2024

حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی...

اکتوبر 7, 2024

نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام...

جولائی 23, 2024

مفتی عزیز الرحمن شاہدؔ چمپارنیؒ (یادوں کے چراغ)...

مئی 30, 2024

توقیتِ  علامہ محمد اقبال – پروفیسر محسن خالد...

مئی 29, 2024

تو نے اے خیر البشرؐ انساں کو انساں...

ستمبر 26, 2023

اور سایہ دار درخت کٹ گیا – منہاج الدین...

فروری 22, 2022

ابّو جان (شیخ الحدیث مولانا محمد الیاس بارہ...

فروری 22, 2022

 مولانا عتیق الرحمن سنبھلی – مفتی محمد ثناء الہدیٰ...

فروری 15, 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں