آپ کا نام عقیدت کی علامت ہے مگر
آپ کا نام محبت ہی محبت ہے مگر
آپ کے نام میں پوشیدہ عبادت ہے مگر
آپ کا نام کوئی لے تو میں ڈر جاتا ہوں
مجھ کو لگتا ہے کوئی بھیڑ نہ لپکے مجھ کو
مجھ کو ڈر لگتا ہے میں مار نہ ڈالا جاؤں
رام جی آپ کی تعظیم بجا ہے لیکن
آپ کے نام پہ اب فتنہ بپا ہے ہر سو
آپ کے نام پہ اب قتل روا ہے ہر سو
رام جی آپ تو کرپا کے ہیں پرتیک مگر
آپ کے نام پہ آتنک مچا ہے ہر سو
اب یہ حالت ہے مجھے آپ سے ڈر لگتا ہے
آپ کے نام سے وحشت سی ہوئی جاتی ہے
آپ کے نام سے دہشت سی ہوئی جاتی ہے
رام جی آپ کی تعظیم بجا ہے لیکن
آپ کے نام کی تعظیم نہ ہوگی مجھ سے
اب تو اس نام کی تکریم نہ ہوگی مجھ سے

