Adbi Miras
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
مقبول ترین
تحقیق: معنی و مفہوم ۔ شاذیہ بتول
تدوین متن کا معروضی جائزہ – نثار علی...
ترجمہ کا فن :اہمیت اور مسائل – سیدہ...
سر سید کی  ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد...
آغا حشر کاشمیری کی ڈراما نگاری (سلور کنگ...
حالیؔ کی حالات زندگی اور ان کی خدمات...
ثقافت اور اس کے تشکیلی عناصر – نثار...
تحقیق کیا ہے؟ – صائمہ پروین
منٹو کی افسانہ نگاری- ڈاکٹر نوشاد عالم
منیرؔنیازی کی شاعری کے بنیادی فکری وفنی مباحث...
  • سر ورق
  • اداریہ
    • اداریہ

      نومبر 10, 2021

      اداریہ

      خصوصی اداریہ – ڈاکٹر زاہد ندیم احسن

      اکتوبر 16, 2021

      اداریہ

      اکتوبر 17, 2020

      اداریہ

      ستمبر 25, 2020

      اداریہ

      ستمبر 7, 2020

  • تخلیقی ادب
    • گلہائے عقیدت
    • نظم
    • غزل
    • افسانہ
    • انشائیہ
    • سفر نامہ
    • قصیدہ
    • رباعی
  • تنقیدات
    • شاعری
      • نظم فہمی
      • غزل شناسی
      • مثنوی کی تفہیم
      • مرثیہ تنقید
      • شاعری کے مختلف رنگ
      • تجزیے
    • فکشن
      • ناول شناسی
      • افسانہ کی تفہیم
      • افسانچے
      • فکشن کے رنگ
      • فکشن تنقید
    • ڈرامہ
    • صحافت
    • طب
  • کتاب کی بات
    • کتاب کی بات

      فروری 2, 2026

      کتاب کی بات

      فروری 1, 2026

      کتاب کی بات

      دسمبر 14, 2025

      کتاب کی بات

      ستمبر 29, 2025

      کتاب کی بات

      جولائی 12, 2025

  • تحقیق و تنقید
    • تحقیق و تنقید

      تنقید اور عملی تنقید – سید احتشام حسین

      مئی 20, 2026

      تحقیق و تنقید

      کیا نقاد کا وجود ضروری ہے؟ – شمس…

      مئی 5, 2026

      تحقیق و تنقید

      تانیثی ادب کی شناخت اور تعیّنِ قدر –…

      جنوری 10, 2026

      تحقیق و تنقید

      دبستانِ اردو زبان و ادب: فکری تناظری –…

      جولائی 10, 2025

      تحقیق و تنقید

      جدیدیت اور مابعد جدیدیت – وزیر آغا

      جون 20, 2025

  • اسلامیات
    • قرآن مجید (آڈیو) All
      قرآن مجید (آڈیو)

      سورۃ یٰسین

      جون 10, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      قرآن مجید (آڈیو)

      جون 3, 2021

      اسلامیات

      قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کا معمول بنائیے!…

      اپریل 11, 2026

      اسلامیات

      قربانی سے ہم کیا سیکھتے ہیں – الف…

      جون 16, 2024

      اسلامیات

      احتسابِ رمضان: رمضان میں ہم نے کیا حاصل…

      اپریل 7, 2024

      اسلامیات

      رمضان المبارک: تقوے کی کیفیت سے معمور و…

      مارچ 31, 2024

  • متفرقات
    • ادب کا مستقبل ادبی میراث کے بارے میں ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف تحفظ مادری زبان تراجم تعلیم خبر نامہ خصوصی مضامین سماجی اور سیاسی مضامین عالمی ادب فکر و عمل نوشاد منظر Naushad Manzar All
      ادب کا مستقبل

      غزل – صائمہ مقبول

      جنوری 3, 2026

      ادب کا مستقبل

      غزل – عقبیٰ حمید

      نومبر 1, 2024

      ادب کا مستقبل

      ہم کے ٹھرے دکن دیس والے – سیدہ…

      اگست 3, 2024

      ادب کا مستقبل

      نورالحسنین :  نئی نسل کی نظر میں –…

      جون 25, 2023

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ایک اہم ادبی حوالہ- عمیرؔ…

      اگست 3, 2024

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب کی ترویج کا مرکز: ادبی میراث –…

      جنوری 10, 2022

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادبی میراث : ادب و ثقافت کا ترجمان…

      اکتوبر 22, 2021

      ادبی میراث کے بارے میں

      ادب و ثقافت کا جامِ جہاں نُما –…

      ستمبر 14, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      سائیں منظورحیدرؔ گیلانی ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

      اپریل 25, 2022

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر ابراہیم افسر

      اگست 4, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      جنید احمد نور

      اگست 3, 2021

      ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف

      ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی

      اگست 3, 2021

      تحفظ مادری زبان

      ملک کی تعمیر و ترقی میں اردو زبان و ادب…

      جولائی 1, 2023

      تحفظ مادری زبان

      عالمی یومِ مادری زبان اور ہماری مادری زبان…

      فروری 21, 2023

      تحفظ مادری زبان

      اردو رسم الخط : تہذیبی و لسانیاتی مطالعہ:…

      مئی 22, 2022

      تحفظ مادری زبان

      کچھ اردو رسم الخط کے بارے میں –…

      مئی 22, 2022

      تراجم

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      تراجم

      ڈاکٹر محمد ریحان: ترجمہ کا ستارہ – سیّد…

      اکتوبر 13, 2025

      تراجم

      کوثر مظہری کے تراجم – محمد اکرام

      جنوری 6, 2025

      تراجم

      ترجمہ نگاری: علم و ثقافت کے تبادلے کا…

      نومبر 7, 2024

      تعلیم

      بچوں کا تعلیمی مستقبل اور والدین کی ذمہ…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      مخلوط نصاب اور دینی اقدار: ایک جائزہ –…

      جون 1, 2025

      تعلیم

      ڈاکٹر اقبالؔ کے تعلیمی افکار و نظریات –…

      جولائی 30, 2024

      تعلیم

      کاغذ، کتاب اور زندگی کی عجیب کہانیاں: عالمی…

      اپریل 25, 2024

      خبر نامہ

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      خبر نامہ

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

      خبر نامہ

      قطر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن…

      اکتوبر 27, 2025

      خبر نامہ

      بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام سالانہ مجلہ…

      اکتوبر 26, 2025

      خصوصی مضامین

      گلوبلائزیشن اور اردو اَدب – ڈاکٹر نسیم احمد نسیم

      جولائی 26, 2025

      خصوصی مضامین

      نفرت انگیز سیاست میں میڈیا اور ٹیکنالوجی کا…

      فروری 1, 2025

      خصوصی مضامین

      لال کوٹ قلعہ: دہلی کی قدیم تاریخ کا…

      جنوری 21, 2025

      خصوصی مضامین

      بجھتے بجھتے بجھ گیا طارق چراغِ آرزو :دوست…

      جنوری 21, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      صحت کے شعبے میں شمسی توانائی کا استعمال:…

      جون 1, 2025

      سماجی اور سیاسی مضامین

      لٹریچر فیسٹیولز کا فروغ: ادب یا تفریح؟ –…

      دسمبر 4, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      معاشی ترقی سے جڑے کچھ مسائل –  محمد…

      نومبر 30, 2024

      سماجی اور سیاسی مضامین

      دعوتِ اسلامی اور داعیانہ اوصاف و کردار –…

      نومبر 30, 2024

      عالمی ادب

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      فکر و عمل

      حسن امام درؔد: شخصیت اور ادبی کارنامے –…

      جنوری 20, 2025

      فکر و عمل

      کوثرمظہری: ذات و جہات – محمد اکرام

      اکتوبر 8, 2024

      فکر و عمل

      حضرت مولاناسید تقی الدین ندوی فردوسیؒ – مفتی…

      اکتوبر 7, 2024

      فکر و عمل

      نذرانہ عقیدت ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کے نام…

      جولائی 23, 2024

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      جولائی 12, 2025

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      رسالہ ’’شاہراہ‘‘ کے اداریے – ڈاکٹر نوشاد منظر

      دسمبر 30, 2023

      نوشاد منظر Naushad Manzar

      قرون وسطی کے ہندوستان میں تصوف کی نمایاں…

      مارچ 11, 2023

      متفرقات

      دو گھنٹے کا مسلمان – ترجمہ: وسیم احمد…

      مئی 24, 2026

      متفرقات

      جامعہ پریم چند آرکائیو ز اینڈ لٹریری سینٹر…

      فروری 27, 2026

      متفرقات

      عائشہ عودہ کی خودنوشت أحلام بالحریۃ : ڈاکٹر…

      جنوری 10, 2026

      متفرقات

      دوحہ (قطر) میں شاندار عالمی مشاعرے کا اہتمام

      جنوری 3, 2026

  • ادبی میراث فاؤنڈیشن
Adbi Miras
متفرقات

صارفی ثقافت کا مقتول: صلاح الدین پرویز – حقانی القاسمی

by adbimiras اکتوبر 27, 2021
by adbimiras اکتوبر 27, 2021 0 comment

2000سے پہلے کے صلاح الدین پرویز کونجی حوالے سے میں بالکل نہیں جانتا،ہاں یہ ضرور سنتاتھا کہ وہ ایک متمول اور صاحب ثروت ادیب ہیں۔ سعودی عرب سے انڈیا آتے ہی ان کے علی گڑھ والے گھر میں ہزاروں کی بھیڑ لگ جاتی تھی اور جب وہ باہر نکلتے تھے توایک بڑا سا قافلہ ان کے پیچھے پیچھے چلتاتھا۔

یہ صارفی معاشرت کے محمدصلاح الدین پرویزتھے،جنھیں مادی منفعت کی میزان پر ہر وہ فرد تول رہاتھا،جن کی ان سے توقعات وابستہ تھیں یا جواپنی تمناؤں کی تکمیل کے لیے ان کے استحصال کی سبیلیں تلاش کرتارہتا تھا۔

میری واقفیت صرف اس صلاح الدین پرویز سے ہے جس نے 2000میں ماضی کی علتوں اور علائق سے رشتہ توڑکر تخلیقی روحانیت میں پناہ لے لی تھی۔ اب ایک نئی منزل کی جستجو اور ایک نیاسفردرپیش تھا۔ کچھ نیاکرنے کاجنون اور اس جنون میں مجھے بھی انھوں نے شامل کرلیاتھا۔ گوکہ ان کے پرانے واقف کاروں نے اس جنون سے مجھے خوف زدہ ساکردیاتھا اورمیں اندیشہ ہائے دور دراز میں گرفتار یہی سوچتا رہا کہ میں شاخِ نازک پہ آشیانہ بنانے جارہاہوں۔ مگربعد میں صلاح بھائی کے جذبہ ،عمل اور رویے نے وہ شکوک وشبہات اورخدشات رفع کردیے جومیرے ذہن میں نقش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ تب مجھے محسوس ہوا کہ مادی منفعت کا معاشرہ کبھی کبھی شخصیت اورکردار کومسخ کرکے اپنی محرومیوں کا انتقام لیتاہے اورصلاح الدین پرویز کی منفی تشہیر اسی صارفی ذہنیت کی سازش تھی جس نے ان کی تخلیقی ثروت مندی کے بجائے مادی ثروت کو ان کی شناخت اور شہرت کا بنیادی حوالہ بنادیا۔

صلاح الدین پرویز جیسے خلاق ذہن اردو میں بہت کم ہیں۔ ان کاادراکی افق (Cognitive Horizon)بہت وسیع تھا۔ کامیو، کافکا،کبیر، کرشن، کالی داس، میر تقی میر،میرابائی، رومی،رینے گینونہ جانے کیاکیا انھوں نے پڑھ رکھا تھا۔ سلویاپلاتھ کے تووہ عاشق تھے۔ بود لیئر کے بدی کے پھول میں بھی وہ جانے کیسی کیسی خوشبوئیں تلاش کرلیتے تھے۔عالمی ادبیات نے ہی ان کی آگہی کو عروج بخشا تھا۔ ان کی تخلیق میں عصریت اور عتیقیت کاامتزاج اسی کا کرشمہ ہے۔

صلاح الدین پرویز اسلوب نہیں اسالیب کے شاعرتھے۔ یہ بات محمود ہاشمی نے کہی ہے اور یہ سچ ہے کہ ان کا شیوۂ بیان،طرزگفتار بہت سے اعتبارات سے معنی خیز ہے۔ لسانی شکست وریخت کا عمل مختلف زبانوں ،بولیوں،لہجوں کا امتزاج،نثرونظم کا نامیاتی، جمالیاتی آہنگ، صنفی امتیازات کا استرداد یہ سب صلاح الدین پرویز کے اسلوبیاتی امتیازات کے نقوش واضح کرتے ہیں۔عربی عجمی شعریات کی اشارت وآہنگ کے آگہی، ہندوستانی سنسکرتی، النکاروں اورشبداولی سے شناسائی نے بھی ان کے اسالیب کو شوکت وجلال اور حسن وجمال عطا کیاہے۔ لسانی خودمختاری اور آزادہ روی کا عمل ان کی بیشتر شاعری میں عیاں ہے:

میں نے ایک لمحے کی تھکن کو بسترپرلٹادیاہے

میرابستر پرانے زمانے کی عورتوں کا بدن ہے

صلاح الدین پرویزکا کسی ازم یاتحریک سے شدت پسندانہ لگاؤ نہیں تھا۔ ان کی گفتگو اور تحریروں سے بھی یہی اندازہ ہوتاہے کہ کسی خاص نظریے کی اسیری انھیں منظور نہیں تھی۔ وہ آزاد اورخودبیں تھے۔ انھیں نظریاتی حصار سے گھٹن محسوس ہوتی تھی اور یوں بھی تخلیق کار جب ایک خاص نظریے میں قید ہوجاتاہے تو حسی اوراظہاری امکانات کے بہت سے دریچے بند ہوجاتے ہیں۔ انھوںنے مابعدجدیدتجربے کیے مگریہ شعوری نہیں ایک لاشعوری عمل تھا۔2000کے بعدجوتخلیقات آئیں ان میں مابعدجدید رویہ حاوی ہے اور اس کی وجہ مابعدجدیدیت کی تفرق آشنائی ، تخلیقی آزادی، بوقلمونی اور کثیرالمعنویت ہے۔ ’دی وار جرنلس‘ میں انھوں نے بین المتونی تجربہ کیا۔ ن م راشدکی نظموں، حسن کوزہ گر اور جہاں زاد کو ڈی کنسٹرکٹ کیاہے۔ مگرردتشکیل کا یہ عمل دریدا کی تھیوری کے زیر اثر نہیں۔ بلکہ ن م راشدکی نظموں سے گہرے تاثر کا نتیجہ ہے۔

یہ بات میں اس لیے کہہ رہاہوں کہ انھوں نے سارتر اورفرائڈ کا باضابطہ بنیادی ماخذ سے مطالعہ توکیاتھا مگر’دریدا‘ کے تعلق سے ان کا مطالعہ اردو کے چندمضامین تک ہی محدود تھا۔ اکثر کسی شخصیت یاتھیوری سے متاثر ہوتے تو اسے مکمل طور پر مالہ و ماعلیہ پڑھنے کی کوشش کرتے تھے۔ ’دریدا‘ کے باب میں ایساتجسس میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ اور یوں بھی پرانے متن کی تقلیب وتجدید کے لیے اس ردتشکیل کی آگہی تو ضروری نہیں۔ یہ عمل توزمانہ قدیم سے ہی ہے۔ اس وقت سے ہی جب قرآنی متن کے متبادل ایک اور متن کی تشکیل کی ناکام کوشش کی جارہی تھی اور ویسے بھی ہرتھیوری کے ممکنہ اجزاوعناصر ماضی میں بالقوہ موجود ہوتے ہیں۔ ایک نظریہ ساز انھیں ممکنہ منتشر اجزا کو مربوط کرکے بالفعل ایک نئی شکل دیتاہے۔ ’دریدا‘ نے بھی یہی کیا ہوگا۔ مگرحیرت ہوتی ہے کہ مابعدجدیدیت کے مخالفین کہتے ہیں کہ ’دریدا‘ نے ردتشکیل کی تھیوری کا سرقہ حسن بن صباح کی کتاب سے کیا ہے۔

بہرحال،صلاح الدین پرویز کا ردتشکیلی تجربہ ان کی فطری تخلیقی جبلت کا ایک حصہ ہے کہ ایک بڑاتخلیقی ذہن اپنی پرواز کے لیے نئے نئے آسمانوں کی جستجو کرتاہے۔ صلاح الدین پرویز نے خودکو شاعری کی کہکشاں میں قید نہیں رکھا بلکہ نئے جہانوں کی جستجو کرتے ہوئے فکشن کے دیارمیں بھی پہنچے اوریہاں بھی اپنی تخلیقی تازگی اورتحرک کے ذریعہ اپنے ہم عصروں کے لیے ایک چیلنج بن گئے۔ اساطیر، دیومالا اورفلسفوں کی نت نئی دنیا خلق کرتے چلے گئے۔نمرتا، سارے دن کا تھکاہواپُرش، ایک دن بیت گیا، آئڈنٹیٹی کارڈ، دی وارجرنلس، ایک ہزاردوراتیں،یہاں بھی انھوںنے اصنافی امتیازات کی سرحدوں کو توڑا اورپرانی ساختوں کی شکست کرکے نئی ہیئتیں وضع کیں۔

صلاح الدین پرویز کے مزاج میں بت شکنی تھی، ان کا ذہن روشنی کی رفتار سے چلتا تھا۔ مگریہ نابغہ ذہن ہمارے عہد کی ناقدری اوربعض ہم عصروں کی naggingکی وجہ سے دھند میں کھوتا چلاگیا اورپھرشاید disorder manic depressive کا شکار بھی ہوگیا۔ ایک حددرجہ حساس انسان جسے چھوٹی چھوٹی بات پر بچوں کی طرح بلکتے، روتے ہوئے میں نے دیکھا ہے۔ وہ ایموشنلی بروکین انسان تھا۔ اسے زمانے نے اتنے زخم دیے اور اتنے ستم کیے کہ ایک ملنسارانسان مردم بیزار ہوگیا۔ اس نے ادیبوں سے بھی حجاب کرلیاکہ اسے ہرادیب منافق لگنے لگا تھا۔ اس کے درد کو کسی نے نہیں سمجھا۔ اس کے کرب کو کسی نے محسوس نہیں کیا اورایک دن وہی عظیم ذہن رکھنے والا ادیب اسپتال میں داخل ہوا توجوشخص attentive attitudeکا طلب گار تھا، دوستوں کی بے وفائیاں ، بے اعتنائیاں دیکھ کر اپنی ذات میں سمٹ گیا۔تنہائی، اجنبیت، وحشت اور بے گانگی کی چادراوڑھ لی ۔ایک تخلیقی ذہن اندر سے ٹوٹ رہا تھا، بکھر رہا تھا، منہدم ہورہاتھامگرکسی کوخبرنہ ہوئی۔ طویل بیماری کے بعدجب افاقہ ہوا تو ایک دن ’سہاراانڈیاکمپلیکس‘ میں آئے، اس دن میں نے ان کی آنکھوں میں پژمردگی سی دیکھی تھی، شاید انھیں بہت کچھ ’آبھاس‘ ہوگیاتھا، وہ اس طرح مل رہے تھے جیسے دوبارہ کبھی ملاقات نہیں ہوگی۔میں چاہتے ہوئے بھی ان سے کچھ نہ کہہ سکا۔ صرف ان کے پان کا تھوڑا سا زردہ نکال کر میں نے باہر پھینک دیا۔مجھے پتہ تھا کہ صلاح بھائی نے شوق گل بوسی میں کانٹوں پہ زباں رکھ دی ہے اورجتنی بھی اذیتیں اورعذاب ہیں،سب اسی وجہ سے ہیں۔وہ  ایک ایسی جذباتی، ذہنی کیفیت میں تھے کہ جس کے بیان کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ہوسکتاہے کہ علامہ سیماب اکبرآبادی کا یہ شعر ان کی اس کیفیت کو بیان کردے:

محبت میں اک ایسا بھی وقت آتا ہے انساں پر

ستاروں کی چمک سے چوٹ لگتی ہے رگ جاں پر

آخری مجموعہ ’بنام غالب‘ کے تین صفحے شاید اسی شعر کی تعبیر ہیں۔ یہ ایسے دردناک ہیں کہ پتھر دل بھی پگھل جائے۔ اس سے اچھا حزنیہ بیانیہ نہیں لکھاجاسکتا۔فن کارجب دکھ اذیت،عذاب سے گزرتاہے تو اس کی چیخ وکراہ کو کوئی کیوں نہیں سنتا۔ وہ آگ کے دریا سے گزرتاہے مگرکسی کے ہاتھ اسے ساحل تک لانے کے لیے نہیں بڑھتے۔ آخر وہ بھی توایک انسان ہوتاہے۔

دل ہی تو ہے نہ سنگ وخشت۔۔۔

مگرصارفی ثقافت کا سفاک رویہ ایسے ذہنوں کوزندہ دفن کردیتاہے۔ جبکہ ادیب کی تخلیق سے ہی نہیں اس کے دکھ درد سے بھی سماج کو سروکار ہونا چاہیے۔ ذرا سوچئے کہ جو معاشرہ اپنے تخلیقی ذہنوں کا احترام نہیں ہوتاکیااس سماج میں انسانی تہذیب زندہ رہ سکتی ہے؟صارفی ثقافت نے صلاح الدین پرویز کی تخلیقی ذہانت کا قتل کیا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کس کس کی مہر ہے سرمحضر لگی ہوئی۔ کہیں ان کے قتل کے گنہگاروں میں ہم سبھی تو شامل نہیں ہیں!

 


 (مضمون میں پیش کردہ آرا مضمون نگارکے ذاتی خیالات پرمبنی ہیں،ادارۂ ادبی میراث کاان سےاتفاق ضروری نہیں)

 

 

 

ادبی میراث پر آپ کا استقبال ہے۔ اس ویب سائٹ کو آپ کے علمی و ادبی تعاون کی ضرورت ہے۔ لہذا آپ اپنی تحریریں ہمیں adbimiras@gmail.com  پر بھیجنے کی زحمت کریں۔

 

Home Page

ادب اور صارفیتحقانی القاسمیصلاح الدین پرویز
0 comment
0
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail
adbimiras

پچھلی پوسٹ
سیاسی زبان اور سیاست دانوں کی زبان : سرحدیں کیوں بار بار ٹوٹتی ہیں ! – ڈاکٹر صفدرا مام قادری
اگلی پوسٹ
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بہ تعاون ایران کلچر ہاؤس خطاطی ورکشاپ اور نمائش کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں

میں پٹاخے سے ہی مر جاؤں گا بم...

دسمبر 14, 2024

شبلی کا مشن اور یوم شبلی کی معنویت – محمد...

نومبر 24, 2024

تھوک بھی ایک نعمت ہے!! – عبدالودود انصاری

نومبر 19, 2024

اردو میں غیر زبانوں کے الفاظ  – شمس...

نومبر 9, 2024

غربت  و معاشی پسماندگی کا علاج اسلامی نقطہ...

مئی 6, 2024

اقبال ایک تعارف – عمیرؔ یاسرشاہین

نومبر 7, 2023

طائر بامِ فکر و فن : ڈاکٹر دبیر...

نومبر 3, 2023

جدید معاشرے اور طلباء کے لیے ادب (...

ستمبر 28, 2023

موبائل فون ایڈکشن اور بچوں کا مستقبل –...

اگست 30, 2023

نیرنگِ خیال کی جلوہ نمائی شعر و ادب...

اگست 29, 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

اپنا نام، ای میل اور ویبسائٹ اگلے تبصرہ کے لئے اس براؤزر میں محفوظ کریں

زمرہ جات

  • آج کا شعر (59)
  • اداریہ (6)
  • اسلامیات (183)
    • قرآن مجید (آڈیو) (3)
  • اشتہار (2)
  • پسندیدہ شعر (1)
  • تاریخِ تہذیب و ثقافت (12)
  • تحقیق و تنقید (120)
  • تخلیقی ادب (596)
    • افسانچہ (29)
    • افسانہ (201)
    • انشائیہ (20)
    • خاکہ (35)
    • رباعی (1)
    • غزل (141)
    • قصیدہ (3)
    • گلہائے عقیدت (28)
    • مرثیہ (6)
    • نظم (128)
  • تربیت (32)
  • تنقیدات (1,049)
    • ڈرامہ (14)
    • شاعری (537)
      • تجزیے (13)
      • شاعری کے مختلف رنگ (219)
      • غزل شناسی (205)
      • مثنوی کی تفہیم (8)
      • مرثیہ تنقید (7)
      • نظم فہمی (88)
    • صحافت (46)
    • طب (18)
    • فکشن (407)
      • افسانچے (3)
      • افسانہ کی تفہیم (218)
      • فکشن تنقید (13)
      • فکشن کے رنگ (25)
      • ناول شناسی (148)
    • قصیدہ کی تفہیم (15)
  • جامعاتی نصاب (12)
    • پی ڈی ایف (PDF) (6)
      • کتابیں (3)
    • ویڈیو (5)
  • روبرو (انٹرویو) (46)
  • کتاب کی بات (477)
  • گوشہ خواتین و اطفال (99)
    • پکوان (2)
  • متفرقات (2,135)
    • ادب کا مستقبل (113)
    • ادبی میراث کے بارے میں (9)
    • ادبی میراث کے قلمکاروں کا مختصر تعارف (21)
    • تحفظ مادری زبان (24)
    • تراجم (34)
    • تعلیم (33)
    • خبر نامہ (898)
    • خصوصی مضامین (126)
    • سماجی اور سیاسی مضامین (228)
    • عالمی ادب (1)
    • فکر و عمل (119)
    • نوشاد منظر Naushad Manzar (68)
  • مقابلہ جاتی امتحان (1)
  • نصابی مواد (256)
    • ویڈیو تدریس (7)

ہمیں فالو کریں

Facebook

ہمیں فالو کریں

Facebook

Follow Me

Facebook
Speed up your social site in 15 minutes, Free website transfer and script installation
  • Facebook
  • Twitter
  • Instagram
  • Youtube
  • Email
  • سر ورق
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ

All Right Reserved. Designed and Developed by The Web Haat


اوپر جائیں